Baaghi TV

Category: کراچی

  • خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم

    خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم

    خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم

    سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے اہلخانہ اور ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی اور قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران جسٹس امین قاضی نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ کیسز مختلف نوعیت کے ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ایک ہی کیس میں مختلف ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت منسوخی کے کیسز ہیں عدالت نے نیب کے وکیل کو ہدایت کی کہ ایک ہی کیس میں مختلف معاملات ہیں تو نیب تحریری معروضات جمع کرائے

    جسٹس امین قاضی نے نیب کے وکیل سے سوال کیا کہ ریفرنس کس سٹیج پر ہیں؟   وکیل نیب نے بتایا کہ اب تک کیس میں چھ گواہوں کے بیان قلمبند ہوئے ہیں ۔ عدالت نے ہدایت کی کیس میں سب کی حاضری ضروری ہے، نیب ٹرائل کو جلد ختم کرے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے وسط تک ملتوی کردی

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

  • جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش میں پولیس نے دونوں خاندانوں کی صلح کے لئے جرگہ کرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

    جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش میں پولیس نے دونوں خاندانوں کی صلح کے لئے جرگہ کرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں 4روز قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کی تفتیش میں پولیس نے دونوں خاندانوں کی صلح کے لئے جرگہ کرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق گرفتار شخص نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خاندان میں جرگہ کرایا تھاصلح کے جرگے کے بعد لڑکی کا والد اور اس کے بھائی اسد اور صدیق لڑکی کے گھرملنے آئے تھے ۔
    دونوں بھائیوں نے موقع دیکھتے ہی بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔فرار ہونے والے دونوں قاتل بھائیوں کی تلاش میں پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شوکت سے فرار قاتلوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔واقعہ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں جاں بحق موسیٰ کے والدکی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔مقدمہ میں مقتولہ روبی کا والد اوردو بھائی نامزد ہیں۔پسند کی شادی کرنے والے موسی اور روبی کے قتل واقعہ 4 روز قبل پیش آیاتھا۔

  • لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں،عدالت

    لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے لاپتہ 3 شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے تینوں افراد کے قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے 22ستمبرکو وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے پولیس، نادرا اور دیگر حکام کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ہدایت دی،عدالت نے حکم دیا کہ گمشدگی کے دوران شناختی کہاں کہاں استعمال ہوئے رپورٹ پیش کی جائے،

    جسٹس صلاح الدین بہنور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گمشدہ شہریوں کا موبائل ریکارڈ کہاں ہے؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ سی ڈی آر حاصل کرنے لیے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے ہیں جس کا جواب نہیں ملا، عدالت نے حکم دیا کہ یہ تو ایک دن کا کام ہے آپ 2سال میں سی ڈی آر حاصل نہیں کرسکے؟ لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں،سی ڈی آر نہیں مل رہا تو اپنے اعلیٰ افسران کو لکھیں،غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران پولیس فورس میں رہنے کے اہل نہیں،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے،

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • نیشنل میڈیکل اسپتال کے باہر تیماداروں سے سادہ لباس اہلکار تلاشی کے بہانے ایک لاکھ ،اسی ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے

    نیشنل میڈیکل اسپتال کے باہر تیماداروں سے سادہ لباس اہلکار تلاشی کے بہانے ایک لاکھ ،اسی ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے

    ڈیفنس میں نیشنل میڈیکل اسپتال کے باہر تیماداروں سے کار سوارسادہ لباس اہلکار تلاشی کے بہانے ایک لاکھ ،اسی ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے ، اہلکار کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس پیٹی بھائی کی حمایت کررہی ہے یہ بات ڈیفنس کالا پل کے قریب این ایم سی اسپتال میں لاڑکانہ سے اپنے مریض افروز لانے والے انصار نے بتائی کہ چودہ اگست دن کو بارہ بجے میرا بھتیجافہمید اپنے دیگر رشتے داروں کے ساتھ اسپتال کے سامنے پارک میں بیٹھا ہوا تھا اس دوران کارمیں سوارسادہ لباس اہلکار آئے اور انھوں سب کی تلاش لی اس دوران فہمید کے پاس چارلاکھ روپے تھے اس میں سادہ لباس اہلکاروں نے گنتی کے دوران ایک لاکھ اسی ہزارروپے نکال لئے اور کہا یہ رقم منشیات سے حاصل کی گئی ہے اور تمھارے خلاف بھی مقدمات درج کیا جائے گا ، انصار نے بتایا کہ اس طرح اہلکاروں نے ڈرایا دھمکایا اور ایک لاکھ اسی ہزارروپے لیکر فرارہوگئے اس حوالے سے ڈیفنس تھانے پہنچے جہاں ایک اہلکار کو میرے بھتیجے اور رشتے داروں شناخت کرلیا اور ایس ایچ او اعظم راجپر کو تمام صورتحال سے آگاء کیا اورلیکن انھوں نے پولیس اہلکارکی حمایت کی کہ یہ وہ اہلکار نہیں ہے ہمیں پہنچانے میں غلطی ہوئی ہے ، اس حوالے سے پولیس کے اعلی افسران کو درخواستیں ارسال کی گئی لیکن کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی رقوم واپس کرائی گئی ، ایس ایچ او اعظم راجپر نے نے بتایا کہ انصار ، فہمید اور اسکے رشتے داروں کوغلط فہمی ہوئی ہے جس کو پہنچان رہے ہیں وہ اہلکار نہیں تھا پولیس کو شبہ ہے کہ جعلی پولیس اہلکاروں نے ان رقم جعلسازی سے حاصل کی ہے پولیس انھیں مقدمہ درج کرانے کا کہے رہی ہے لیکن وہ مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے۔

  • بلاول پنجاب کا دورہ کریں گے

    بلاول پنجاب کا دورہ کریں گے

    موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تحت بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور میاں شہباز شریف سندھ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف خصوصی دورے پر27 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی میں ہم خیال سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کی پیرپگارا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
    ذرائع کے مطابق 28 اگست کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا۔ 29 اگست کو پی ڈی ایم کے تحت باغ جناح کراچی میں جلسہ عام ہوگا۔ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے پنجاب کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو پنجاب میں مختلف تنظیمی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

  • زمان ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    زمان ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    کراچی کے علاقے کورنگی، زمان ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں گرفتار کیئے گئے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے دستی بم لے جا رہے تھے کہ ان کا پولیس سے مقابلہ ہو گیا اور وہ گرفتار کر لیئے گئے۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایاکہ ان دہشت گردوں نے 13 اگست کو دودھ کی دکان پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہو گیا تھا۔

  • راجہ اظہر کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

    راجہ اظہر کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گھارو کے قریب جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

    راجہ اظہر نے کہا کہ فرض شناس بہادر بیٹوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

  • تاریخ کی سب سے ناکام سندھ حکومت ہمیں ملی ہے، خالد مقبول صدیقی

    تاریخ کی سب سے ناکام سندھ حکومت ہمیں ملی ہے، خالد مقبول صدیقی

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاریخ کی سب سے ناکام سندھ حکومت ہمیں ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بہت بڑی تباہی کی طرف جا رہے ہیں، آپ کی چوری پکڑیں تو کہتے ہیں کام نہیں کرنے دیتے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے الزام لگایا ہم کام نہیں کرنے دے رہے، بلاول بھٹو بتائیں اندرون سندھ نے کون سے کام کیے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ 1998 کی مردم شماری پر سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں، سندھ کی شہری آبادیوں کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا، مردم شماری کی سب سے بڑی بینفشری پیپلزپارٹی رہی ہے، سندھ کے شہری علاقوں کی مردم شماری میں ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گیا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے سے معذرت کرلی ہے، 2017 کی مردم شماری میں ناانصافی اور دھوکا کیا گیا، ماضی میں ہونے والی واردات کی وجہ سے عدالتوں میں گئے۔

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخاب کی مدت ختم ہونے کے بعد عبوری میئر لایا جاتا ہے، بلدیاتی الیکشن مدت ختم ہونے بعد 90 روز میں کروائے جاتے ہیں۔

  • پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کا خدشہ، رہائشی عدالت پہنچ گئے

    پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کا خدشہ، رہائشی عدالت پہنچ گئے

    سندھ ہائی کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کے خدشے کے پیش نظر رہائشیوں نے عمارت کو گرانے کیلئے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کے خدشے کے پیش نظر رہائشیوں نے عمارت کو گرانے کیلئے درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا پلاٹ نمبر ای 14 پر واقع عمارت مخدوش ہے اور ٹیڑھی ہوچکی ہے ، رہائشی پلاٹ پربنی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اےسمیت کوئی کارروائی کو تیار نہیں، درخواست میں سیکرٹری بلدیات، ڈی سی شرقی ،ایس بی سی اے،پی ای سی ایچ ایس سمیت عمارت کے مالک کو فریق بنایا گیا ہے۔

    جس پر عدالت نے عمارت کو گرانے سے متعلق فوری سماعت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور درخواست کی سماعت 28 ستمبر کو مقرر کردی جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔

  • وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے : خرم شیر زمان

    وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے : خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کو جھوٹ بول کر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ مردم شماری کا مسئلہ متنازع بنایا جارہا ہے، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں موبائل فونز اور گاڑیاں روزانہ چھینی جا رہی ہیں، کراچی کا سیف سٹی پراجیکٹ کہاں گیا ؟

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اے آئی جی اور آئی جی دفتر سے باہر نکلتے ہی نہیں، 30 فیصد وارداتوں میں کمی پر آئی جی اور اے آئی جی خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، کراچی میں جتنا اسٹریٹ کرائم ہو رہا ہے دنیا میں اتنا نہیں ہوتا۔