Baaghi TV

Category: کراچی

  • اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کردیئے

    اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کردیئے

    پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کے ہرجانے کا دعوی دائر کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی کی تھی، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی قرار دیا تھا کہ موت کی وجہ کینسر تھی۔

    اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ زوہیب حسن نے جو الزامات عائد کیے وہ بہت سنگین ہیں، الزامات کا مقصد میری شہرت کو نقصان پہنچانا تھا ، وکیل کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن زوہیب حسن نےایک ماہ بعدبھی جواب دینے میں ناکام رہے اور الزامات واپس نہ لیے۔

    نازیہ حسن کے شوہر نے کہا سندھ ہائی کورٹ میں زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کےہرجانے کا دعوی دائر کررہا ہوں۔

    یاد رہے زوہیب حسن نے اپنی بہن کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئےاشتیاق بیگ پر الزامات عائد کیے تھے کہ معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کو مبینہ طور پر کھانے یا چائے میں زہر ملا کر دیا گیا۔

    بعد ازاں نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا ، نوٹس کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ’نازیہ حسن کی موت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ برطانوی حکام نےجاری کیا تھا، جس میں موت کی وجہ کینسر بتائی گئی‘۔

    اشتیاق بیگ نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نازیہ سے بہت محبت تھی، اسی لیے انتقال کے بعد دوسری شادی بھی نہیں کی، نازیہ کاانتقال کینسرکی وجہ سےہوا تھا۔

  • ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے    صدر مملکت

    ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے صدر مملکت

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ۔کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تیرھویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمختلف فصلوں خصوصاً چاول اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے بہتر معیاری بیج کی تیاری کے بارے میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    دوران خطاب انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ فصلیں علاقائی و عالمی منڈیوں میں مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو سکیں گے۔

    تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے…

    صدر نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں حقوق دانش کے لئے کوششیں کر کے پاکستانی باسمتی چاول کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کھاریا ں موٹروے اہم منصوبہ ہے اور زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔ جب تک ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو گا ہم قرضے نہیں اتار سکتے –

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ہم نے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

    ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی عمران خان

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے جبکہ موٹرویز سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہو گا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی۔

  • شہرقائد میں آج طوفانی بارشوں کا امکان ہے

    شہرقائد میں آج طوفانی بارشوں کا امکان ہے

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی بدستوررہے گی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 ستمبرسے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو سپیل آنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں گزشتہ چند روزسے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہرمیں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کل بھی شہرکے متعدد علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی تھی۔

  • بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے

    بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے

    بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے۔

    بھارتی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے ان کی عمر صرف 40 برس تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔

    بعد ازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو آج (جمعرات) کی صبح دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

  • تاجروں کا لاک ڈاؤن کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

    تاجروں کا لاک ڈاؤن کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

    کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے تجارتی مراکز میں لاک ڈاؤن کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کے خلاف جمعرات2 ستمبر کو ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محد رضوان نے بتایا کہ حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں44 فیصد سے زائد شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرالی ہے.

    لیکن اس کے باوجود کراچی میں کاروباری شعبوں کو لاک ڈاؤن کے حصار میں جکڑا ہوا ہے جس سے محسوس ہوتاہے کہ کراچی میں سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ شہر کے سب سے بڑے کاروباری مرکز ضلع جنوبی میں 84 فیصد سے زائد ویکسی نیشن ہوچکی ہے، حکومت رات 10 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے اور اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کیلیے بھی ہفتے میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کرے ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دی جائے اور ساتھ ہی شادی ہالوں کو بھی کام کی اجازت دے۔

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کشمیری رہنما بزرگ سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :جدوجہد آزادی کشمیر کا نڈر اور بے باک قائد جس نے اپنی پوری زندگی اس لازوال جدوجہد کے دوران جیل اور نظر بندی میں گزار دی اور جیل میں ہی انتقال کرگئے پاکستان میں مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی نماز جنازی ادا کی جائے گی 1- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اوقات :

    1- آج 2 ستمبر، بروز جمعرات تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ بعد از نماز ظہر (نماز 1:30pm) منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب خطاب اور نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

    2- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی آج بروز جمعرات شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ شام 05:00 بجے ادا کی جائے گی-

    3- آج جمعرات 2 ستمبرpm 02:30 اسلام آباد میں بمقام نیشنل پریس کلب میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی-

    4- کراچی میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نما ز جنازہ آج 5 بجے شام نیو ایم اے جنا ح روڈ نذد ادارہ نور حق میں ادا کی جائیگی۔

  • گٹر باغیچہ میں واقع 162  ایکڑ رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا

    گٹر باغیچہ میں واقع 162 ایکڑ رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا پاک کالونی میں واقع پارکوں کا دورہ۔

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ آصف خان، ڈسٹرکٹ کمشنر مختار ابڑو، میونسپل کمشنر ضلع کیماڑی آفاق سعید،کے ایم سی اور کے ڈی اے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گٹر باغیچہ میں واقع 162 ایکڑ رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 10 ایکڑ پر واقع موجودہ پارک کو درست کرکے شہریوں کے لئے کھولا جائے گا۔ڈسٹرکٹ کیماڑی کے شہریوں کی تفریح کے لئے آئندہ دنوں میں یہ سب سے بڑا پارک ہوگا۔

    موجودہ پارک کی صورتحال تباہی کا منظر پیش کررہی ہے۔ علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے۔

    علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو فوری روکا جائے۔ ا یڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی علاقے کے ڈی ایس پی کو ہدایت .

    کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے ماضی کو بھلا کر سب مل کر آگے بڑھیں۔
    ک کالونی، گارڈن، پرانا گولیمار اور دیگر علاقے کے لوگوں کو یہ پارک بننے کے بعد سہولت حاصل ہوگی۔

    ٹرانس لیاری پارک کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے اور ان دونوں پارکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، 70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ، شدید گرمی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی : کے اکیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا کراچی میں نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، نارتھ کراچی ،نیو کراچی، لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، قائد آباد ، شاہ فیصل ، نرسری ، ڈیفنس کلفٹن،صدر سمیت صنعتی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ۔

    کراچی میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکا

    ایم اے جناح روڈ، بہادرآباد ، گلشن اقبال ،عزیز آباد ، فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بجلی غائب متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث بجلی بند ہوگئی ہے

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ، این ٹی ڈی سی کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

    واضح رہے کہ کراچی میں یہ بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے ، کے الیکٹرک کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے-

    جاز کمپنی 92 لاکھ واپڈا اور 40 لاکھ جگہ مالکان کا ہڑپ کر گئی

  • گورنر سندھ  سےمتحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات

    گورنر سندھ سےمتحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرلبخت عتیق الرمیتھی (Bakheet Ateeq Al Romaithi) نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں دوطرفہ تعاون خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات اور افغانستان میں قیام امن کی مثبت پیش رفت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جس کی بنیاد مشترکہ دین، اقدار اور باہمی احترام ہے پاکستان میں بالخصوص صحت، تعلیم ، توانائی اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت قابل ذکر ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو وسعت اور مستحکم بنانے کے لئے مذید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی-

    وزیراعظم کا نوٹس لینا ایک بار پھر غریب عوام کے لئے مہنگا پڑ گیا

    کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کا انکشاف

  • کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کا انکشاف

    کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کا انکشاف

    شہر قائد میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کاانکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے محکمے کی کالی بھیڑوں کی فہرست آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار اور افسران منشیات فروش بن گئے ، کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس سرپرستی میں چلائے جانے کے انکشاف کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے محکمے کی کالی بھیڑوں کی فہرست آئی سندھ کو ارسال کردی، فہرست میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے نام شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں 100سےزائدافسران و اہلکاروں ملوث ہیں، افسران اوراہلکارآنکھیں بند کرنےکےعوض بھاری رقم لیاکرتےتھے، ہیروئن،افیون،آئس سب پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیاجاتا ہے۔

    اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ منشیات فروشی کا پولیس کو بھتہ دیاجاتاتھا، سٹی میں 42،کورنگی میں15 اڈوں ، ایسٹ میں20، ملیرمیں4 ،سینٹرل میں 169اڈوں سے بھتہ لیا جاتاہے جبکہ جنوبی میں28،ویسٹ میں منشیات کے87اڈے چلوانے کیلئے بھتہ لیا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں100سےزائدافسران،اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس کے بعد ملیرمیں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2اےایس آئی،ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 8 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔