کراچی میں تالا توڑ گروپ کے کارندے واردات میں درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی قم لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تالا توڑ گروپ کی جانب سے یہ واردات کراچی کے علاقہ سخی حسن کی سرینہ موبائل مارکیٹ میں کی گئی جہاں رات گئے 4 دکانوں کے تالے کاٹ کر موبائل فونز چوری کیے گئے ، اس دوران واردات میں ملزم قیمتی موبائل فونز کے ساتھ نقدی بھی قم لے گئے۔
موبائل مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں نے کہا ہے کہ صبح حسب معمول پہنچے تو واردات کا علم ہوا ، مارکیٹ یونین سے مشاورت کے بعد واردات کا مقدمہ درج کرایا جائے گا تاہم پولیس بھی واردات کی اطلاع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی گئی۔ اس سے پہلے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں دکان میں تالہ توڑ گروہ نے واردات کرتے ہوئے دکان سے کیش ، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کیا ، علاقے کے ایک دکاندار نے الزام عائد کیا کہ ان کی دکان پر یہ واردات جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہوئی ، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ، جس میں 3 ملزموں کو دکان کے تالے کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ، جس میں ایک ملزم دکان میں داخل ہوتا ہے اور 2 باہر نگرانی کرتے ہیں۔
Category: کراچی
-

تالا توڑ گروپ کی واردات ، درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی رقم لے اڑے
-

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملاقات
سندھ حکومت نے صوبے میں منشیات کیخلاف کریک ڈائون کے لئے وفاقی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کو گرین سگنل دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیر ناریجو کی ملاقات
سندھ پولیس نے ڈرگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے.سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے.ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں اے این ایف سندھ پولیس کو سپورٹ کرے.
ڈی جی اے این ایف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ اے این ایف سندھ کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی.
-

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر پیغام
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مولوی عبد الحق نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں وقف کی مرحوم بر صغیر پاک و ہند کے عظیم ماہر لسانیات، معلم، محقق تھے اور انجمن ترقی اردو کے لئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں مولوی عبد الحق موجودہ وفاقی اردو یونیورسٹی بر ائے فنون سائنس وٹیکنالوجی کے بانی تھے تحقیقی کتب رسالے جرائد کے اردو ترجمے کے لئے مرحوم نے شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ قائم کیا اور تراجم کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ مولوی عبد الحق جیسے بطل جلیل صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا ضروری ہے اور ہم آج ان کے کام کو آگے بڑھا کر ہی انہیں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں لہذا تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں لائبریریوں کا قیام اور فروغ اردو کے لئے شعبوں کا قیام ہی وہ طر یقہ ہے جس سے ہم عبدالحق جیسی ہستی کی یاد منا سکتے ہیں۔ -

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی (سی ای سی)کاپیرکوبلاول ہائوس میں ہائبرڈ اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بنفس نفیس شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی بنفس نفیس شریک ہوئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، حناربانی کھر،سید مراد علی شاہ ،شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، رضا ربانی، تاج حیدر، رحمان ملک، جام مہتاب ڈہر،مخدوم سید احمد محمود، نثار کھوڑو، چوہدری لطیف اکبر، نجم الدین خان، امجد ایڈووکیٹ، میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ ،سعید غنی ،نواب یوسف تالپور، لطیف کھوسہ، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، رخسانہ بنگش ،قاسم ضیا ،لطیف انصاری، عامر فدا پراچہ، اورنگزیب برکی، اعظم آفریدی ،بیلم حسنین،چوہدری ذکا اشرف، غلام فرید کھٹیانہ، ہمایون خان، ہری رام کشوری لعل، اسلام الدین شیخ، مسعود کوثر ،میر باز محمد کھیتران ،رحیم داد خان، صابر بلوچ، ثمینہ خالد گھرکی، اخوندزادہ چٹان اور تسنیم قریشی شریک ہوئے ۔ -

سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی ، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی اور تمام زخمیوں کے علاج و معالجے کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہدا کے جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔حکومت سندھ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ شہریوں کی مدد اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک ضرور پہنچائے گی۔ -

سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی منائی گئی ۔
1948 میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ’’حق علی مولا علی‘‘ اور’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔
موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پرصحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔
نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اوران کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ استاد نصرت فتح علی خاں نے فن موسیقی کی روحانی کیفیات کے ذریعے پوری دنیا کو مرید بنائے رکھا۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت انھیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقاریا گلوکارنصیب نہیں ہوئی۔وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے بہترین سفیر تھے کہ جہاں لفظ ’’پاکستان‘‘ سے لوگ ناواقف تھے وہاں پاکستان کو ایک عظیم ملک کے طورپرمتعارف کرایا۔ موسیقارایم ارشد نے کہا کہ وہ لاجواب آرٹسٹ اورمیوزک کو سمجھنے والے آدمی تھے۔ ان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اگریہ کہا جائے کہ وہ موسیقی کے ماتھے کا جھومرتھے توبے جا نہ ہوگا۔
عظیم گلوکارکوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ملکی اورغیرملکی ایوارڈزسے نوازا گیا۔ 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار ایوارڑ سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمرمیں 16اگست 1997ء کودنیا سے کوچ کر گئے مگر ان کا فن آج بھی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے۔
-

منگھوپیر میں اڈے پر چھاپہ، پولیس پر منشیات فروش دو خواتین کی فائرنگ
منگھوپیر میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران دو خواتین نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
با خبر ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گلزار آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑگیا ، چھاپے کے دوران خواتین منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والی منشیات فروش دو خواتین شاہین زوجہ فرمان اور گلزار بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران پولیس اہل کار اویس گرنے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
-

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
با خبر ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی دو دن 8 تا 10 محرم تک کے لیے لگائی گئی ہے۔ جب کہ خلاف ورزی پر پولیس اور قانون نافد کرنے والے ادارے کارروائی کرسکیں گے۔
-

سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو لے کر پروازوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے آغاز سے اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دو ہزار 50 مسافر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔
جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1742 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے جب کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 938 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔
لاہورایئرپورٹ سے اب تک 8 پروازوں کے ذریعے 1626 مسافروں کی متحدہ عرب امارات روانگی ہوئی ہے جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2561 مسافروں کو لے کر 14 پروازوں نے اڑان بھری ہے۔
فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک دو پروازوں کے ذریعے 277 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے 18 اگست سے معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں اڑانیں بھریں گی۔
-

کراچی کے خاندان کا خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی
کوئٹہ ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے سبب ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، بدقسمت خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔
اباخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
امدادی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ خاندان کراچی کا رہائشی ہے۔