Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے : امتیاز احمد شیخ

    سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے : امتیاز احمد شیخ

    وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا آخری دور سمجھنے والے اپنی فکر کریں، پی ٹی آئی کا پہلا اور آخری دور چل رہا ہے، مہنگائی بیروزگاری اور غربت پی ٹی آئی کی تین سالہ عظیم کارکردگی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے کراچی آتے ہیں، جان بوجھ کر سندھ میں پانی کی قلت پیدا کی جارہی ہے، سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے، وفاقی حکومت اور ارسا سندھ کے کسانوں کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کررہے ہیں۔

    وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے مزید کہا ہے کہ سندھ کو تمام ترقیاتی اسکیمیں پیپلز پارٹی نے دی ہیں، پی ٹی آئی نے تین سال میں سندھ میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی ہے، وفاقی ترجمانوں کا صرف ایک ہی کام ہے جھوٹے الزام لگاؤ اور مال بناؤ۔

  • حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے : مرتضٰی وہاب

    حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے : مرتضٰی وہاب

    سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مہران ٹاون کورنگی سانحے میں جان بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے ساتھ ہے، سندھ حکومت ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔

    ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ہے کہ لواحقین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، حکومت سندھ ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مہران ٹاون واقعہ کے شہداء کے لئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لئے دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائیگا۔

  • سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے : شازیہ مری

    سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے : شازیہ مری

    پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے،فواد چوہدری کو خود پتہ ہوتا کہ نہیں دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے۔

    ان کا کہنا ہے کہ گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے، جن کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئیندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی۔

  • فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے ، حلیم عادل شیخ

    فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے ، حلیم عادل شیخ

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جعلی فیکٹر یوں اور جعلی این اوسی کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نےفیکٹری کوجعلی این اوسی دیاہےانکےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ، صوبائی حکومت سے لواحقین کیلئےمعاوضے کے اعلان کامطالبہ کرتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک خاندان ایسا ہےجسکے 5 افراد کا انتقال ہو گیا ہے ، سندھ حکومت کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکری دینی چاہیے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی پر پابندی عائد

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی پر پابندی عائد

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ویجلنس نے تمام ملکی اور غیر ملکی ائر لائنز سمیت اداروں اور ائر لائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    جاری کردہ مراسلے میں ایئر پورٹ لاونجز اور ایپرن پر ویڈیو بنانے کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔

    جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ایئر پورٹ انٹری کارڈ ضبط کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ رن وے پر کتوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی اے اے انتظامیہ نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کی ہے۔

  • مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں : ناصر حسین شاہ

    مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں : ناصر حسین شاہ

    وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پورے ملک میں سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے تین سال قومی لباس پہن کر اسے پروموٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شلوار قمیض پہنیں یا دھوتی عوام کو اس سے کیا سروکار، تین سالوں میں پی ٹی آئی نے مہنگائی، بے روزگاری ،بے چینی اور جھوٹ پر مبنی حکومت چلائی ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں صرف انتقامی کارروائیاں ، نیب گردی اور ایف آئی اے کے حملے ہوتے رہے ، پی ٹی آئی کے تین سالوں میں خارجہ پالیسی ، معاشی پالیسی اور سماجی پالیسی مکمل ناکام رہی۔

    وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ عوام دن بہ دن غربت کی لکیر سے نیچے جاتی رہی مگر پی ٹی آئی کے رہنما خوشحال ہوتے گئے ، اگر مراد علی شاہ کی تین سالہ کارکردگی دیکھی جائے تو سندھ باقی تمام صوبوں سے کئی درجے بہتر ہے ، سندھ میں ترقیاتی کام ، صحت کا نظام، عوام کے مال و جان کی حفاظت قابل تعریف ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے کہ عوام سے رائے لیں کہ آیا پی ٹی آئی کی کارکردگی بہتر رہی یاسندھ حکومت کی ، عوام پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دے گی ، پی ٹی کی کون سی اسکیم ہے سوائے بد اخلاقی کے جو کامیاب رہی ہے ، پی ٹی آئی نے میڈیا کا گلا گھونٹا اور جمہوریت کے چمپیئن بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور متحدہ قومی مومنٹ جو ایک دوسرے کے دشمن تھے اب پیپلزپارٹی کی دشمنی میں دوست بن چکے ہیں ، سندھ حکومت نے متحدہ کے ادوار سے زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں ، آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کو نہ صرف شکست ہوگی بلکہ ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گی۔

    وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے ہجرتی پرندے کسی اور طرف جا کر بیٹھیں گے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مہنگائی کی شرح کم ہے ، فواد کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پڑھ کر دیکھیں کے مہنگائی کی شرح روزانہ کتنی بڑھ رہی ہے۔

  • پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے : خرم شیر زمان

    پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے : خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم کا جلسہ عوامی نہیں کرائے کے لوگوں کا میلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں ہیں اور اس ماحول میں جلسہ کرنا عوام دشمنی اور مزید وائرس پھیلانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسی فارغ اپوزیشن نہیں دیکھی، انکی مثال اس طرح ہے کہ دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ انکا بس چلے تو کاروبار اور تعلیمی ادارے ہمیشہ کیلئے بند کردیں، ان لوگوں نے کراچی کو ہمیشہ لوٹا ہے دیا کچھ بھی نہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اور شریف خاندان کا کراچی سے لگاؤ صفر ہے، عمران خان کا قوم پر احسان ہے کہ ان دونوں خاندانوں کی غلامی سے نجات دلائی .

  • پیرپگارا اور نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ متحد ہو،شہباز شریف

    پیرپگارا اور نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ متحد ہو،شہباز شریف

    پیرپگارا اور نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ متحد ہو،شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کنگری ہاؤس آمد ہوئی ہے

    شہباز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے ملاقات ہوئی ہے،شہباز شریف نے سید صبغت اللہ شاہ، ان کے بھائی سید صدر الدین شاہ راشدی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی.شہباز شریف نے پیر پاگارا سے ان کی اہلیہ کی وفات پر بھی تعزیت کی
    @MumtaazAwan
    اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین کے علاوہ پیر پگاڑا کے صاحبزادے سید راشد شاہ بھی موجود تھے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ والدہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، اس غم سے گزرا چکا ہوں، آپ کے احساسات سمجھ سکتا ہوں سامراج کے خلاف اور قیام پاکستان میں پگاڑا خاندان، ان کے اسلاف اور حروں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ہم پگاڑا خاندان اور حروں کی پاکستان کے لیے خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پیرپگارا اور نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ متحد ہو، پیرصاحب اور نوازشریف کےدرمیان اچھے تعلقات ہیں،
    پیرصاحب کو لاہورآنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ آمد ہوئی،شہباز شریف نے ممتاز بھٹو مرحوم کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے ملاقات کی شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ،شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ممتاز بھٹو نے قومی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں شریک رہے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سابق صدر ممنون حسین کی رہائشگاہ آمد ہوئی شہباز شریف نے سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادوں ارسلان اور سلمان سے ملاقات کی شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی وہ ایک صاف گو، پختہ نظریات پر کاربند اور بصیرت افروز شخصیت کے مالک تھے

  • پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی        چوہدری فواد

    پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی چوہدری فواد

    فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، یہ خلا نظر انداز کیا گیا تو بحران کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آج بھی کہتا ہوں پاکستان کےمشورے پر عمل کریں۔

    فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان سے متعلق جو باتیں کی تھیں وہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں تمام ممالک سے کہتا ہوں افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظرہے۔ عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے پاکستان نے افغانستان سے متعلق خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ دنیاا فغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کے خطرات کو سمجھے ہمیں فیصلے طاقت سے نہیں عقلمندی سے کرنے چاہیے۔ انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں دنیابھر کے ممالک کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں حکومت بنانا پاکستان کا کا م نہیں افغان ہی وہا ں حکومت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر عالمی طاقتوں نے توجہ نہ دی تو خطرات بڑھ سکتے ہیں، افغانستان کی سابقہ حکومت نے بھارت سے مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

    کابل: بیشتر سفارتخانے بند پاکستانی سفارتخانہ تاحال فعال،انخلا کرنیوالے افراد…

  • شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟   چوہدری فواد حسین

    شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟ چوہدری فواد حسین

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے۔ عمران خان نے عوام کے سامنے کارکردگی رکھنے کی بہترین روایت قائم کی۔ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا آخری دور ہو، 13 سال بعد سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی –

    فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں عوام کو صحت کارڈ مل رہا ہے، سندھ والے نہ خود کام کر رہے ہیں نہ ہمیں کرنے دے رہے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ نون کا لیڈر کون ہے؟ نون لیگ والے پہلے اپنی قیادت کا فیصلہ کریں کہ پارٹی کون لیڈ کرے گا بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سیاست میں ناتجربے کار ہیں-

    فواد چوہدری نے کہا مراد علی شاہ اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں نون لیگ اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھے تاکہ فرق پتہ چلے، خارجہ پالیسی اور اقتصادی پالیسی پر اپوزیشن کا فریم ورک نہیں ملے گا-

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور خارجی سطح پر استحکام کی جانب گامزن ہے، کراچی والے رو رہے ہیں کہ پیسہ اندرونِ سندھ گیا، اندرونِ سندھ والے سوال کرتے ہیں کہ پیسہ لگا کہاں ہے؟ پورے ملک سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے اور وہی پھر صوبوں میں تقسیم ہوتا ہے۔

    سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ، نوٹیفیکیشن جاری

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منہگائی میں 27 فیصد اور آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، قومی سلامتی اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی تیاری نہیں تھی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے واپس کریں، میاں صاحب نواسوں کی شادیاں ہمارے پیسوں سے نہ کریں۔

    وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بھی بہترین کردار ادا کیا۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ماضی میں کیا تھا اور اب کیا ہے، فرق واضح ہے۔ ہم نے برامدات پر توجہ دی اور درآمدات کو کم کیا۔ جب اقتدار ملا تو حالات سب کے سامنے تھے۔ ہماری خارجہ پالیسی مزید بہتر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی پالیسی واضح نہیں وہ کرکیا رہی ہے۔ اپوزیشن بتائے ان کا مقصد کیا ہے؟-

    ہمارا وزیراعظم عمران خان جھوٹا ہے، بلاول بھٹو