Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کیلئے تفریح کا سامان بن گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کیلئے تفریح کا سامان بن گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسا جہاز نکالا تو نہ جا سکا البتہ شہریوں کے لیے تفریح کا سامان ضرور بن گیا۔

    جشنِ آزادی کے موقع پر منچلے سی ویو پر موجود جہاز کے ہیڈ کی زنجیر سے جھولا جھولنے لگے اور ریسکیو کمپنی کا کچھ سامان بھی چوری ہو گیا۔

    عوام کی بڑی تعداد کے ہینگ ٹونگ 77 پر پہنچنے کے باعث جہاز کے کیپٹن عمر پریشان دکھائی دیئے جبکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار مدد کرنے کے بجائے غائب ہوگئے۔

    جہاز کے رسے سے چار منچلوں کے لٹکنے کے خصوصی مناظر حاصل کیے ہیں، ہزاروں افراد سی ویو پر جہاز کے قریب پہنچے اور بارج پر بھی چڑھ گئے۔

    کمپنی ذرائع کے مطابق آج جہاز نکالنے کی ایک جزوی کوشش کا امکان ہے، اگر یہ کوشش بھی ناکام ہوئی تو اگلا آپریشن 20 اگست یا اس کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزرجاری

    پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزرجاری

    پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔ یہ فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل بھی تعنیات ہوئیں۔
    نگار جوہر ایک شاندار سرجن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی لگن کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔ وہ اس شعبے سے 1985 سے وابستہ ہیں۔ ٹیلی فلم میں نگار جوہر کا کردار ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جب کہ ان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

    ٹیلی فلم کا ابتدائی حصہ آرمی میڈیکل کالج میں شوٹ کیاگیا ہے جس میں نگار جوہر کی طالبعلمی کی زندگی اور اس کے بعد پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا جائے گا۔ ٹیزر میں ماہرہ خان نگار جوہر کے کردار میں بہت باوقار نظر آرہی ہیں۔
    ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔ فلم کی ہدایت عدنان سرور نے دی ہے جب کہ نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کیا گیا ہے۔

    ماہرہ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے نگار جوہر کا کردار ادا کرنے کو اعزاز قرارد یا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نگار جوہر کی زندگی کی کہانی کو بہترین قراردیتے ہوئے کہا کیا زندگی ہے، کیا کہانی ہے۔ نگار جوہر کی زندگی کے متعلق جاننا ایسا ہے جیسے ہمارے درمیان موجود عظیم ترین چیزوں میں سے ایک کو جاننا۔ اس کے علاوہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس فلم کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    یہ ٹیلی فلم نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک اس کی ریلیزکی تاریخ منظرعام پر نہیں آئی ہے۔

  • ماڈل نایاب ندیم کے قتل کا ڈراپ سین

    ماڈل نایاب ندیم کے قتل کا ڈراپ سین

    گزشتہ ماہ ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ماڈل کو سوتیلے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔
    ماڈل نایاب کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی ہی نکلا، پولیس کے مطابق مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی اسلم نے غیرت کے نام پر نایاب کو قتل کیا۔
    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا، پھر کپڑے اُتارے تاکہ قتل کو زیادتی کا رنگ دیا جا سکے،
    سی آئی اے پولیس وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے قاتل تک پہنچی، نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا، ماڈل نایاب کا دوسراسوتیلا بھائی محمد علی کیس میں مدعی ہے۔
    ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا،
    نایاب دعوت سے واپس آگئی اور اسی رات اپنے بھائی کو فون کیا، سوتیلے بھائی نے حالات کو واقعہ اٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کر دیا اور حالات کو الجھانے کیلئے مختلف رنگ دیئے۔

  • وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بلدیہ ٹاؤن کراچی دھماکے کا نوٹس

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بلدیہ ٹاؤن کراچی دھماکے کا نوٹس

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹاون کراچی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹاون کراچی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ بھی اظہار ہمدری کیا۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ ٹرک واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہونی چاہئیں ،وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

    ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی
    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب شہ زور ٹرک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کے نتیجے میں ہوا ہے،ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

  • یوم آزادی پر کراچی میں بچے نے باجا کھا لیا، پھر کیا ہوا؟

    یوم آزادی پر کراچی میں بچے نے باجا کھا لیا، پھر کیا ہوا؟

    گزشتہ روز ملک بھر میں جہاں جشن آزادی کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ، یوم آزادی پر بجاتے ہوئے باجا ہی بچے کے حلق میں پھنس گیا، اس بچے کو ہسپتال کی ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بچے کے پاس کھڑا شخص بچے سے پوچھ رہا ہے کہ اس نے کیا کھایا ہے جس کے جواب میں بچے نے بتایا کہ اس نے باجا کھا لیا ہے اور اب سانس لینے میں بھی باجے کی آواز آ رہی ہے۔باجا کھانے کی وجہ سے متعلق بچے نے بتایا کہ باجا بجاتے ہوئے اندر حلق میں چلاگیا تھا۔

    دوسری جانب ویڈیو میں موجود خواتین کی آوازوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ہسپتال میں بنائی گئی ہے جہاں خواتین کہہ رہی ہیں کہ ڈاکٹر نے جلدی کا کہا ہے

    بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس پر ایک طرف کچھ صارفین بچے کے لیے پریشان ہو رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچہ جھوٹی ایکٹنگ کر رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی فیک ہے۔

  • کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں گزشتہ رات دستی بم حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور ان کے بہترعلاج کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے، کراچی میں امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، شہرِ قائد میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، انہیں یقین ہے کہ واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

  • بلدیہ میں گرینڈسےحملہ،جاں بحق افرادکی تعداد13ہوگئی

    بلدیہ میں گرینڈسےحملہ،جاں بحق افرادکی تعداد13ہوگئی

    سندھ کے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ حملے کے پیچھے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم ہے۔

    خصوصی گفتگو میں سی ٹی ڈی انچارج عمر خطاب کا کہنا تھا کہ حملے کا طریقہ کار ایک ہی ہے، جو اس سے قبل ہونے والے دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ طریقہ واردات پچھلے کیے گئے حملوں جیسا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہفتہ 14 اگست کی رات دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا، جب منی ٹرک میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی میں شرکت سے واپس آ رہے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے منی ٹرک میں دستی بم پھینکا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس) موقع پر پہنچ گیا۔ ابتداتی تحقیقات کے مطابق حملہ دستی بم سے کیا گیا، جس میں آر جی ڈی آئی استعمال کیا گیا تھا۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے حملوں میں آر جی ڈی آئی استعمال کیا گیا۔

    زخمیوں کی شناخت.

    حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سمیرا دختر فرحان عمر 25 سال، وزارت زوجہ شاہد عمر 35 سال، فاحد ولد شمشیر عمر 6 سال، سکینہ زوجہ اظہار عمر 30 سال سلمان ولد رحیم عمر 16 سال رخسانہ عمر 30 سال، صفیہ عمر 45 سال، شیر علی اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

    ذاتی دشمنی کا معاملہ؟

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔ متاثرہ خاندان شیر پاؤ کالونی قائد آباد سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا۔

    شبہہ ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ تاہم سی ٹی ڈی انچارج عمر خطاب کے مطابق بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    عمر خطاب کے مطابق میں نے خود جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چودہ اگست کے موقع پر متعدد افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور جشن منا رہے تھے۔ خفیہ اطلاعات تھیں کہ 14 اگست کو دہشت گرد بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا ارادہ رکھتے تھے، جس کیلئے انہوں نے اس منی ٹرک پر حملہ کیا۔

    اس موقع پر سی ٹی ڈی انچارج نے کسی بھی جہادی تنظیم یا ذاتی دشمنی کے خدشے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ واردات ماضی میں کیے گئے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے حملوں سے مماثلت رکھتا ہے

  • گلبرگ میں نامعلوم ملزمان کی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ

    گلبرگ میں نامعلوم ملزمان کی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ

    گلبرگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے شواہد اکٹھے کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
    ے سکیورٹی مانگی تھی۔ مجرم کے ہاتھوں حملے کا شکار بننے والی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ مجرم رہائی کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا؟ کیا اس کی سزا کا مقصد پورا ہوگیا؟ کیا کسی بورڈ نے نفسیاتی حوالے سے اسے کلیئر قرار دیا ہے؟ میں نے اپنی سکیورٹی کیلئے درخواست کی ہے اور متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات کی ہے جنہوں نے مجھے ہر طرح سے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرم کو اس کی سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی؟ اس بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا اور اس کو رہا کردیا گیا یہ بات میرے لیے بھی حیرت کا باعث تھی کیوں کہ مجھ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا لیکن ہمارے قانون میں اس بات کی گنجائش ہے کہ مجرم کو اس کی چال چلن پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے جس کے باعث قانون میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

  • سیکیورٹی ہٹانے پر شہری پھنسے ہوئے جہاز پر چڑھ گئے

    سیکیورٹی ہٹانے پر شہری پھنسے ہوئے جہاز پر چڑھ گئے

    یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود ساحل پر پھنسے جہاز کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی, متعدد من چلے جہاز پر بھی چڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی سیکوریٹی ہٹا دی ہے جس کی وجہ سے یوم آزادی پر ساحل کا رخ کرنے والی عوام کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی۔ جب کہ جہاز کی ری فلوٹنگ کے آپریشن کی تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں اور پہلے سے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا۔ جہاز کا عملہ عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر حیران ہوگیا اور جہاز کی سیکیورٹی میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    جہاز رانی کے ماہرین کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے اور پاکستان پہلے ہی اس جہاز کو حفاظتی تحویل میں لے چکا ہے، اس کے باوجود پورٹ حکام اور ساحلی امور کی وزارت جہاز کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی جو بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
    جہاز کی ری فلوٹنگ کرنے والے عملے کے اراکین کی مطابق سیکیورٹی ختم ہونے سے عوام کو جہاز تک پہچنے کی کھلی چھوٹ مل گئی اور شہریوں کا ہجوم ساحل پر نصب مشینری اور آلات پر چڑھ کر سیلفیاں بناتا رہا جس سے اہم مشینری اور آلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جب کہ جہاز کو اتوار کے روز نکالنے کے لیے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا۔ اور اب کل از سر نو ری فلوٹنگ کے لیے گراؤنڈ پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا ہوگا۔

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے.

    ذرائع کے مطابق 16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافےکا امکان ,ملک میں پیٹرول اور مٹی کا تیل مہنگا کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    ذرائع کاکہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں1،1 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل 31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔