Baaghi TV

Category: کراچی

  • گجر نالہ متاثرین کوکچھ نہیں ملے گا، ڈپٹی کمشنر نے صاف جواب دے دیا

    گجر نالہ متاثرین کوکچھ نہیں ملے گا، ڈپٹی کمشنر نے صاف جواب دے دیا

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کہا ہے کہ گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف کارروائی سے متاثر ہونے والے لوگوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا، زمینوں کی لیز بھی غیر قانونی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گجر نالہ متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے نالہ متاثرین کو قابضین قرار دے دیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کچی آبادی کی جانب سےدی گئی لیز بھی غیر قانونی ہے۔

    ڈی سی سینٹرل نے اپنے بیان میں بتایا کہ نالہ متاثرین کو کچھ نہیں ملے گا، متاثرین نے گجر نالے پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں۔

    ڈی سی سینٹرل کے مطابق سندھ کچی آبادی اتھارٹی نے درخواست گزاروں کو غیر قانونی لیز دی تھی، قانونی طور پرنالے کی زمین لیز پر نہیں دی جاسکتی۔

    تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے نالے کی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کر رکھی تھیں، سپریم کورٹ نے نالوں اور ندیوں سےغیرقانونی تعمیرات گرانے کاحکم دیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارشوں سے انسانی جانوں کو بچانےکے لیےنالوں پر آپریشن کیا جارہا ہے، کےایم سی نے30 نالوں اور برساتی نالوں کی جگہوں پر لیزمنسوخ کردی ہے۔

    تحریری جواب کے مطابق 5 اگست 2015 کو ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی شعیب صدیقی نے مذکورہ لیز منسوخ کرنے کا کہا تھا، شعیب صدیقی نے میٹرو پولیٹن کمشنر سمیع صدیقی کو لیزمنسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی لکھا تھا، درخواست گزاروں نے نالے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    ،ڈی سی سینٹرل نے عدالت سے استدعا کی کہ نالہ متاثرین کی درخواست مستردکی جائے، نالے پر قبضہ کرنے والوں کو معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت نےڈپٹی کمشنر سینٹرل کےجواب کوریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجکٹس سید قاسم نوید قمر نے سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ زاہد حسین عباسی کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے سید قاسم نوید قمر کو ان کی نئ ذمداریوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔

  • جماعت اسلامی کے رہنما کے جوان بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    جماعت اسلامی کے رہنما کے جوان بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    منگھوپیر پولیس نے جماعت اسلامی کے علاقہ ناظم پرفائرنگ کرکے ان کے نوجوان بیٹے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق منگھوپیرپولیس نے خفیہ اطلاع پر فارسی گراؤنڈ کے قریب مکان میں ٹارگٹڈ کارروائی کر کے ملزم مجاہد معسود ولد میر عجب خان کو گرفتارکرکے قتل میں استعمال ہونے والا غیر قانونی نائن ایم ایم پستول اور پانچ ہزار روپے نقد برآمدکرلیے،ملزم نے دوران تفتیش جماعت اسلامی حلقہ منگھوپیر کے ناظم محمد اسحاق کی دکان پران کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا،جس میں ان کا بیٹا محمد علی جاں بحق ،جبکہ اسحاق خان اوران کے بھائی سراج زخمی ہوئے تھے،تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر789/2021 درج کرکے ملزم سے فائرنگ کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،جبکہ گرفتارملزم کے فرارساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،یادرہے کہ مذکورہ واقع 26 جولائی 2021 کے روز رونما ہوا تھا،جس کا مقدمہ ناظم محمد اسحاق کی مدعیت میں منگھوپیرتھانے میں درج کیا گیا تھا .

  • معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا

    معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا

    معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا – تفصیلات کےمطابق ماڈل گرل افرا خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
    عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یا د رہے کہ ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو بنائی تھی جس کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کر رہی تھی۔ ماڈل گرل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ تاجر کی جانب سے ماڈل گرل کو اب تک تین لاکھ روپے دیے جاچکے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جبکہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے بھی ماڈل کے بینک میں ٹرانسفر کیے ہیں۔
    ایف آئی اے کے مطابق ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ماڈل سے تفتیش بھی جاری ہے۔ تاحال ماڈل افرا خان کی جانب سے دئیے گئے موقف اور بیانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم سائبر کرائم ونگ نے معاملے پر تفتیش شروع کر دی ہے .

  • گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق

    گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق

    گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹربھی دم گھٹنےسے بےہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک گھرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے اندوہناک واقعے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں82سالہ پروفیسر ڈاکٹرفرحت مرزا،60سالہ سلطان مرزا،78سالہ صبیحہ مرزا،72سالہ شائستہ مرزا اور45سالہ اکبر شامل ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اموات گھر میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کےباعث ہوئیں، آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

    ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن 1 فائرفائٹر بھی دم گھٹنے سے بےہوش ہوگیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

  • ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کے 7 یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کے 7 یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کے 7 یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ۔بلدیہ سب ڈویژن کے یونین کونسل نمبر 7 مہاجر کیمپ ، یونین کونسل نمبر 5 سعید آباد یونین کونسل نمبر 2 اتحاد ٹاون کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

    کیماڑی سب ڈویژن کے یونین کونسل نمبر 2 سلطان آباد ، یونین کونسل نمبر 1 بھٹہ ویلج کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

    سائیٹ سب ڈویژن میں یوسی نمبر 7 شیر شاہ یونین کونسل نمبر 4 میٹرو ول کے مختلف علاقے شامل ہیں ۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی , ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 11 اگست کی رات 12 بجے سے 24 اگست کی رات 12 بجے تک نافذالعمل رہے گا.

  • کراچی : گھر میں آتشزدگی ،5 افراد جاں بحق

    کراچی : گھر میں آتشزدگی ،5 افراد جاں بحق

    کراچی کے ٹیپوسلطان روڈ پر گھر میں آتشزدگی 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹربھی زخمی ہوا عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ میں جلھس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔

    محرم الحرام کے لیے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری

    جائیداد کا تنازع: بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا

    کراچی: سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ سے50 لاکھ رقم لے رفو چکر

    کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

  • بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح

    بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ دعوت اسلامی کی شوریٰ کے رکن مولانا امین عطاری اور وزیراعلی سندھ بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

    فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت 14 اگست تک مون سون سیزن کے دوران "پودا لگائیں، درخت بنائیں” کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

    دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگانے کی مہم کے تحت صرف کراچی کے باغ ابن قاسم میں سات ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

    دعوت اسلامی کی ملک گیر شجرکاری مہم کے تحت شہرقائد کے 300 مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔

    افتتاحی تقریب میں شازیہ مری، وقار مہدی، سعید غنی، ناصر شاہ، تیمور تالپور اور اسماعیل راہو موجود تھے۔

    شہلا رضا، مرتضی وہاب، گیان چند اسرانی، سعدیہ جاوید، نوید انتھونی، نجمی عالم، خلیل ہوت اور علی احمد جان بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

  • پختون برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

    پختون برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

    پی ایس پی بزنس فورم جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز صدیقی سے ملاقات کرکے اسکیم۔ 33 گوالیار کوآپریٹو ہاوسنگ سوساٹی کے چیئرمین حفیظ،جنرل سیکریٹری نعیم ،کمیٹی ممبر سوساٹی فیصل ،سومرو اور سہراب گوٹھ یوسی۔
    31 سے خالق داد خلجی کی سربراہی میں پختون برادری کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کے امن پسندی کے نظریہِ سے متاثر ہوکر پی ایس پی میں شمولیت کاا علان کیا اس موقع پرپی ایس پی بزنس فورم جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز صدیقی نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی محروم لوگوں کیلئے جدوجہد کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے۔

    مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کیماننے والے افراد پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہوکر اپنے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں۔ آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے۔

  • میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور کا بلدیہ شرقی کے دفاتر کا دورہ

    میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور کا بلدیہ شرقی کے دفاتر کا دورہ

    میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے افسران وملازمین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دے کر ضلع شرقی کو مثالی ضلع بنانے میں کردار ادا کریں، شکایتی مرکز کو فعال رکھا جائے عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر، انچارج سیکورٹی عبدالماجد ودیگر افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے دفاتر کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے ایم اینڈای اسٹور روم سمیت دفاتر کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ اسٹور روم کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے تجاوزات کے حوالے سے جو سامان آئے اس کی ہر چیز کی آمد واخراج کا ریکارڈ ہونا چاہیئے،دستاویزی صورت میں ریکارڈ ترتیب دینے سے ہر چیز دستاویز کی صورت میں سامنے ہوتی ہے اور یہ معلوم کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر اشیاء کی کیا ضروریات ہیں جسے ملحوظ خاطر رکھ کر آئندہ کیلئے ضلع کی بہتری کیلئے انہیں استعمال میں لایا جاسکتا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن اور امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی ضلع شرقی میں سڑکوں کی بہتری، روڈ لیولنگ، بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے نالہ صفائی، نالوں پر سلیب سے ڈھکنے اور تواتر کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام سر انجام دئیے گئے اور دئیے جارہے ہیں گزشتہ دنوں اور ان دنوں محرم الحرام کے پیش نظر بلدیاتی خدمات پر خصوصی توجہ دیکر مذکورہ کاموں کے ساتھ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس،ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں فیومیگیشن،آوارہ کتوں کی بیخ کنی، ملبہ ومٹی اٹھانے اور جھاڑیوں اور درختوں کو تراشنے کے کام تواتر کے ساتھ انجام دئیے جارہے ہیں۔