Baaghi TV

Category: کراچی

  • عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

    عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کیس میں عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کیس میں سزا یافتہ مجرموں عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
    جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے مجرم عبید کے ٹو کو جیل سے عدالت کیوں لایا گیا ہی پراسیکیوٹر اقبال اعوان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ عبید کے ٹو نے ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پیروی کے لیے وکیل کرنا ہے یا سرکاری خرچ پر وکیل کی اجازت دی جائی عبید کے ٹو نے بتایا ذاتی خرچ پر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔
    وکیل کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں کیس میں لمبی تاریخ دی جائے۔ ملزم عبید کے ٹو نے طبی معائنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ عدالت نے عبید کے ٹو کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے مجرموں کی اپیلوں پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کارکنوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم نائن زیرو پر چھاپے کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

  • کراچی کے ساحل پر کھڑے جہاز کو نکالنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی کے ساحل پر کھڑے جہاز کو نکالنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی کے ساحل پر کھڑے جہاز کو نکالنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا، جہاز کو نکالنے کیلئے آنے والی کرین بھی ریت میں دھنس گئی، کرین کو بیلنس کرنے کیلئے باندھی گئی رسیاں ٹوٹنے سے نئی مصیبت کھڑی ہونےکا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی کرین شپ خود بڑی مصیبت میں‌ پھنس گئی ہے۔
    سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹینگ کو نکالنے کا معاملہ اور الجھ گیا، جہاز کو نکالنا جہاز کے مالک کو بھی مہنگا پڑ گیا ہے، کیوں کہ مدد کے لیے منگوائی گئی کرین جہاز خود ریت میں پھنس گیا ہے۔کے پی ٹی کے مطابق کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی تھی، کرین کو بیلنس کرنے کے لیے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ گئیں۔
    دوسری طرف جہاز کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی ٹگ بوٹ بھی اونچی لہروں کے باعث جہاز کے قریب نہ پہنچ سکی تھی، بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن آج دوسری کوشش میں بھی ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد روک گیا گیا ہے۔

    جمعرات کی صبح جہاز کو نکالنے اور چینل کی طرف منتقل کرنے کے لیے یہ آپریشن دوبارہ شروع ہوگا، آپریشن صبح دس سے بارہ بجے کے درمیان کیا جائے گا۔قبل ازیں، سمندر کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچایا گیا تھا، کرین میں اسٹاف اور مزدور بڑی تعداد میں موجود تھے، بتایا گیا تھا کہ جہاز کے کنڈوں پر رسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو پورٹ کی طرف کھینچا جائے گا، جب کہ کرین شپ کو متوازن رکھنے کے لیے شاول کے ذریعے کرین کے مختلف حصوں کو باندھا گیا۔
    کراچی کے ساحل پر 21 جولائی کو کارگو بحری جہاز پھنسا جس پر کئی کنٹینر لدے ہوئے ہیں۔جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آ گیا۔ ساحل پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹانگ 77کو نکالنے کے لیے ڈائریکٹرجنرل پورٹ اینڈ شپنگ نے سیلویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد کراچی کے ساحل کلفٹن کے قریب خشکی پر دھنسنے والے مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کے لیے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔
    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77کو نکالنے کا کام منگل کو خراب موسم کے باعث مکمل نہیں کیا جا سکا۔،ریسکیو آپریشن کے دوران ٹیمیں جہاز کا رخ سمندر کی جانب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں،تاہم خراب سمندری موسم کے باعث سی میکس کمپنی کے ٹگز ہاربر سے نہ نکل سکے اور آٓپریشن ملتوی کرنا پڑا ،بتایا گیا ہے کہ اب جہاز کو نکالنے کی دوسری کوشش بدھ کے روز کی جائیگی۔

  • 13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    یومِ آزادی پر تخریب کاری کا خدشہ، سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے صوبےمیں13اور14اگست کوموٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی کے احکامات جاری کیے۔

    اطلاعات کے مطابق رینجز نے سندھ میں یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا، اس ضمن میں حکام نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 13 اگست کی رات بارہ بجے سے چودہ اگست کی رات 12 تک ہوگا۔ صحافیوں ، پولیس اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بزرگ، 14 سال سے کم عمر بچوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ یوم آزادی  پر ملک بھر میں تقریبات، ریلیاں اور دیگر تقاریب جشن آزادی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک پہلے ہی موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی کی اسپیکر سمیت تین خواتین رہنما تحریک انصاف میں‌ شامل

    سندھ اسمبلی کی اسپیکر سمیت تین خواتین رہنما تحریک انصاف میں‌ شامل

    سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر سمیت مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم اب سے کچھ دیر قبل سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ کے گھر پہنچے، جہاں اُن سے موجود سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ق کی سابق رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کے حالات بدتر ہوگئے، میرے گھر پی ٹی آئی کے بہت لوگ آئے، میں کسی جماعت میں جانا نہیں چاہتی تھی مگر عمران خان کے نظریے نے بہت زیادہ متاثر کیا، جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے دبنگ انداز سے پاکستان کی لڑائی لڑی‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ارباب غلام رحیم جب وزیراعلیٰ سندھ تھے تو تمام نہروں کو صاف کردیا گیا تھا اور پانی کی منصفانہ تقسیم ہوتی تھی، ہم نے پاک وطن پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، آج میں اُس پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کررہی ہوں‘۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ق کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سندھ بانو صدیقی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’ق لیگ کی جب حکومت ختم ہوئی میں نے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمیولت کا اعلان نہیں کیا، ارباب رحیم نے شمیولیت کا اعلان کیا تو میں بھی آج پی ٹی آئی میں شمیولت کا اعلان کرتی ہوں، عمران خان کی کشمیر پالیسی بہت اچھی ہے‘۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ فنکشنل کی سابقہ رکن اسمبلی نائلہ انعام نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ارباب رحیم نے پانچ سال میں جو کام کیا ہے، وہ سندھ کی شان ہے، اُن کے دور میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، ارباب رحیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔

  • امتحانات میں طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسماعیل راہو

    امتحانات میں طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسماعیل راہو

    کراچی میں انٹرمیڈئیٹ کے امتحان کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات اسماعیل راہو نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ہے، کورونا ایس او پیز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے، اس موقعی پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکریٹری بورڈ اور چیئرمین بورڈ ہمراہ تھے.

    صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام امتحانی مراکز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوتی رہے، کراچی میں 26 ہزار طالبعلم امتحان دے رہے ہیں، سندھ میں 800 سو سے زائد امتحانی مراکز قائم ہیں، تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، کوشش ہے کہ طلبہ وطالبات کو پرسکون ماحول مہیہ کریں، گزشتہ روز ایک سو پینتالیس کاپی کیسز پکڑے گئے ہیں، ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 6 سے زائد انویجیلیٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، کسی قسم کی غلطی برداشت نہیں کی جائیگی، سنیٹ جوزف گرلز کالج اور گورنمینٹ گرلس کالج شاہراہ لیاقت کے انتظامیہ کو امتحانی مراکز میں بہتر انتظامات کرنے پر شاباشی بھی دی ہے، شاہراہ لیاقت گرلز کالج کی پرنسپل کو ہدایت کی کے کلاسز کے اندر کی دیواروں کو رنگ کروایا جائے.

  • کشمور کے مسیحاؤں کی شراب نوشی کی ویڈیو لیک

    کشمور کے مسیحاؤں کی شراب نوشی کی ویڈیو لیک

    محکمہ صحت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کشمور کے افسران پی پی رہنماء کے فارم ہائوس پر شراب کی محفل میں مصروف پائے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو ٹوئٹ کردی ہے.

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وڈیو میں ڈی ایچ او کندھ کوٹ کشمور، ایم ایس، سابق ایم ایس ماہر ڈاکٹر شراب پیتے نظر آرہے ہیں، عوام کی صحت کا بجٹ افسران اپنی صحت پر خرچ کررہے ہیں، افسوس سندھ کی صحت کا حال تباہ ہوچکا ہے مگر وزراء اور افسران کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں، کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی رہنماء کے فارم ہائوس پر ڈی ایچ او کندھ کوٹ کشمور، ایم ایس، سابق ایم ایس ماہر ڈاکٹر عوام کی خدمت کے بعد شراب کی محفل میں مگن ہیں، وفاق سے پیسے لیکر سندھ کے حکمران اور افسران عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں، سندھ میں محکمہ صحت خاندانی غلامی میں مصروف ہے، سندھ کی عوام کو لاشوں اور زخمیوں کے لیے ایمبولینس تک مہیا نہیں کی جاتی، سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہی نہیں ان عیاش اور کرپٹ افسران کو بھی گھر بھجیں گے.

    اپوزیشن لیڈر نے وزیرصحت سندھ سے استعفیٰ اور متعلقہ افسران کو ہٹا کر کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے.

  • وزيراعمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی

    وزيراعمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی

    وزيراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی۔

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے لیز کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    وفاقی حکومت نے 413ملین روپے ادا کرکے پاکستان کوارٹرز کی زمین کی لیز کرائی۔ 413ملین روپے کی ادائیگی پر محکمہ ریونیو سندھ نے لیز دستاویز جاری کیں۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں ایم پی اے جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کسی کے چھت نہیں چھینی جائے گی جبکہ تمام لوگوں کو گھر بنا کر دیے جائیں گے۔

    پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995 سے زیر التوا تھا۔ وفاقی حکومت پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کی تجویز پر ہاوسنگ منصوبہ بھی شروع کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی تھی.

  • کراچی: سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ سے50 لاکھ رقم لے رفو چکر

    کراچی: سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ سے50 لاکھ رقم لے رفو چکر

    اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور اس وقت رقم لے کر رفو چکر ہوا جب اس کے دو ساتھی گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم چھوڑ کر بینک کے اندر چلے گئے۔

    سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین طارق روڈ سے بینک کی رقم دینے کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم جب چندریگر روڈ پر واقع بینک کی رقم دینے کیلئے سیکیورٹی گارڈز پیسے لے کر نیچے اتر تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا –

    ڈرائیور نے گاڑی کو دو گلیوں کے بعد مسکین گلی میں چوڑا اور اندر سے سارے پیسے لے کر فرار ہو گیا ، گاڑی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی غائب ہیں ۔پولیس نے گاڑی تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے –

    ڈرائیور کی شناخت محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں پولیس نے ملزم کی تلاش میں گلستان جوہر میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپا مارا جہاں والدین نے پولیس کو بتایا کہ اسے چند ماہ قبل گھر سے نکال دیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور ایک سال سےزائد عرصہ سے سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا شبہ ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی اور اس میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔

    دو روز قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آئی بڑی واردات کا مقدمہ درج کر کےڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے پولیس نے سیکیورٹی کمپنی سے وابستہ دیگر گارڈز اور سپر وائزر کو حراست میں لے کر بیانات لینا شروع کردئیے ہیں۔

    پولیس نے اردگرد علاقوں کی عمارتوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد حاصل کرنا شروع کر دی ہے جس سے ڈرائیور تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ۔

  • کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

    کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی۔

    کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی ہے، اور محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی، اور کورونا کے 2 ہزار 174 کیسز سامنے آگئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 40 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے، اور انتقال کرنے والوں میں سے 30 کا تعلق کراچی سے ہے.

    شہر میں 1210 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 107 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 15.8 فیصد رپورٹ ہوئی، جب کہ صوبے میں سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 48 ہزار 64 ہوگئی۔

  • جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کا قاتل گرفتار

    جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کا قاتل گرفتار

    کراچی کے علاقے منگھوپیر گلزارآباد میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما اسحاق خان کے بیٹے کا قاتل گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کے مطابق پولیس نے ملزم مجاہد سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزم مجاہد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دو ساتھیوں کی مدد سے ریکی کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو ساتھی سراج اور مقصود اب بھی مفرور ہیں جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کرنے کی وجہ کیا تھی گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 26جولائی کو منگھوپیر گلزار آباد کی ہارڈوئیر کی دکان پر پیش آنے والے واقعے میں مقتول کے والد اور چچا بھی زخمی ہوئے تھے