Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور،دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کمسن لڑکے کی نعش برآمد

    قصور،دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کمسن لڑکے کی نعش برآمد

    قصور ( طارق نوید سندھو سے ) ضلع وہاڑی کا رہائشی 16 سالہ شان ولد اشرف، جو اپنے رشتہ داروں کے پاس مزدوری کے سلسلے میں قصور آیا ہوا تھا، آج 8 جولائی کو کھیتوں میں کام کے دوران گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے دریائے ستلج میں نہانے کی غرض سے اترا۔ دریا میں پانی کی گہرائی 20 فٹ اور بہاؤ 7000 کیوسک ہونے کے باعث نوجوان گہرے پانی میں جا کر ڈوب گیا۔

    واقعے کی اطلاع کنٹرول روم کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو گاڑیاں دوپہر 13:16 بجے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ انسیڈنٹ کمانڈر محمد نواز (RSO) کی زیرِ نگرانی ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کی لاش کو دریا سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔ریسکیو حکام کی جانب سے شہریوں کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں اور گہرے پانیوں میں نہانے سے مکمل گریز کریں، کیونکہ موسم گرما میں پانی کے بہاؤ اور گہرائی کا درست اندازہ لگانا ناممکن ہوتا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے

  • قصور ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کے لیے 3 ارب روپے مختص

    قصور ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کے لیے 3 ارب روپے مختص

    KTWMA، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، کروم ریکوری پلانٹس اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس
    قصور(طارق نویدسندھوسے) ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ، ممبران صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد سعید خان ایڈووکیٹ اور حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ، جبکہ ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی مشترکہ صدارت میں KTWMAکے امور، ٹینریز میں انفرادی کروم ریکوری پلانٹس کی تنصیب، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج، سینیٹیشن اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اربن یونٹ پنجاب کے نمائندگان، متعلقہ محکموں کے افسران، KTWMA انتظامیہ، ماحولیات سے متعلق اداروں اور ٹینریز مالکان کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اربن یونٹ پنجاب کی جانب سے "WWTP for Kasur Tannery Cluster” منصوبے پر ابتدائی بریفنگ دی گئی اور منصوبے کی فزیبیلٹی، تکنیکی پہلوؤں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں قصور کے عوام کے دیرینہ ماحولیاتی مسئلے کے مستقل حل کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے "WWTP for Kasur Tannery Cluster” منصوبہ پنجاب کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں Sr. No. 2622 کے تحت منظور کر لیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت KTWMA کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ جدید کروم ریکوری پلانٹ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ چمڑے کی صنعت سے خارج ہونے والے صنعتی فضلے کو مؤثر انداز میں ٹریٹ کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ اس منصوبے پر تقریباً 3 ارب روپے (3000 ملین روپے) لاگت آئے گی جبکہ اس کی تکمیل کا تخمینہ 2 سے 3 سال رکھا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے سے نہ صرف قصور شہر بلکہ اس سے ملحقہ علاقوں، دریائے ستلج سے ملحق دیہات اور دیگر متاثرہ علاقوں کو صاف ماحول، محفوظ زیرزمین پانی، بہتر سینیٹیشن اور ماحولیاتی تحفظ کی صورت میں نمایاں فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چمڑے کی صنعت کو فروغ، برآمدات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور مقامی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹینریز میں انفرادی کروم ریکوری پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے جاری کیے گئے 15 روزہ نوٹس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ٹینریز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنی سفارشات پیش کریں کہ آیا ہر ٹینری میں الگ کروم ریکوری پلانٹ نصب کرنا زیادہ مؤثر ہوگا یا پھر 5 تا 6 یا 10 تا 12 ٹینریز کلسٹر کی صورت میں مشترکہ پلانٹ قائم کریں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت کروم ریکوری پلانٹس کی تنصیب لازمی ہوگی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اربن یونٹ پنجاب کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری کے دوران ٹینریز کے نمائندگان کو بھی مکمل طور پر آن بورڈ رکھا جائے تاکہ منصوبہ زمینی حقائق اور صنعتی ضروریات کے مطابق تشکیل دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈیفالٹر ٹینریز سے واجبات کی 100 فیصد وصولی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے یقینی بنائی جائے تاکہ KTWMA کی مالی مشکلات کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ماحول دوست صنعت، پائیدار ترقی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ یقینی بنا کر صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینریز مالکان حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور کروم ریکوری کے منصوبے بروقت مکمل ہوں اور قصور ایک صاف، محفوظ اور ماحول دوست صنعتی شہر بن سکے۔ملک محمد احمد سعید خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ قصور میں زیرزمین پانی بڑی حد تک ناقابل استعمال ہو چکا ہے جبکہ KTWMA کے مسائل کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف کسی ایک ادارے یا شعبے کا نہیں بلکہ پورے ضلع اور آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے، جسے حکومت، متعلقہ اداروں، صنعتکاروں اور شہریوں کو مل کر حل کرنا ہوگا۔حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کی منظوری قصور کی صنعتی اور ماحولیاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون، مؤثر نگرانی اور بروقت فیصلوں کے ذریعے منصوبے کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو اس کے ثمرات جلد از جلد مل سکیں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ KTWMA کے تمام انتظامی، مالی اور تکنیکی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرتے ہوئے قصور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک، صنعتی لحاظ سے مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

  • 
قصور میں نوجوان پر تیزاب حملہ، دو لڑکیاں گرفتار

    
قصور میں نوجوان پر تیزاب حملہ، دو لڑکیاں گرفتار

    ‎قصور میں ایک نوجوان پر مبینہ تیزاب حملے کے واقعے میں پولیس نے دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ نے نوجوان کو ملاقات کے بہانے بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر قریبی علاقے رنگ پور جانے کا کہا۔ جب دونوں ایک ویران مقام پر پہنچے تو موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی لڑکی نے اپنے پرس سے تیزاب کی بوتل نکال کر نوجوان پر پھینک دی اور اپنے ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہوگئی۔
    ‎پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم تھا اور تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان واپس آیا تھا۔ واقعے کے بعد اس نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دو موٹر سائیکلوں پر چائے پینے جا رہا تھا کہ رنگ پور کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر سوار ملزمہ نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔
    ‎ایف آئی آر کے مطابق تیزاب نوجوان کے سر، چہرے اور آنکھوں پر گرا، جس کے باعث اس کی بینائی شدید متاثر ہوئی اور وہ موٹر سائیکل سے گر گیا۔ متاثرہ شخص کا مزید کہنا ہے کہ گرنے کے بعد ملزمہ نے اس کی جیب سے ساٹھ ہزار روپے نقد، ضروری کاغذات اور آدھا تولہ وزنی طلائی چین بھی نکال لی۔
    ‎متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی آنکھوں کی جھلی متاثر ہوئی ہے اور مزید علاج جاری ہے۔ نوجوان نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس پر حملہ اس کی سابقہ اہلیہ کی ایما پر کیا گیا، جسے اس نے کچھ عرصہ قبل طلاق دی تھی۔
    ‎دوسری جانب ملزمہ کے اہل خانہ نے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مسلسل ان کی بیٹی کو شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، بار بار پیغامات بھیجتا تھا اور راستہ روک کر ہراساں کرتا تھا۔ ان کے مطابق اسی صورتحال سے تنگ آ کر ان کی بیٹی نے اپنی دوست، جو نوجوان کی سابقہ بیوی بھی بتائی جا رہی ہے، کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
    ‎پاکستان میں تیزاب گردی کے زیادہ تر واقعات خواتین کے خلاف رپورٹ ہوتے رہے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں مردوں پر بھی ایسے حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی اور مؤثر روک تھام کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قصور ، مبینہ طور پر مردہ مرغیوں سے پروٹین بنانے کا الزام،تحقیقات،کاروائی کا مطالبہ

    قصور ، مبینہ طور پر مردہ مرغیوں سے پروٹین بنانے کا الزام،تحقیقات،کاروائی کا مطالبہ

    قصور: ضلع قصور کے علاقے بابا کمال چشتی دربار سے دنیا پور روڈ کی جانب واقع ایک نجی پروٹین پلانٹ کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جہاں مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر مردہ مرغیوں کو پراسیس کرکے پروٹین تیار کی جا رہی ہے، جسے مختلف تجارتی مقاصد کے لیے فروخت کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے نمائندہ قصور سردار مظہر فاروق کی جانب سے سامنے آنے والے دعوؤں کے مطابق بابا کمال چشتی دربار سے دنیا پور روڈ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے چند منٹ کی مسافت پر واقع اتحاد پروٹین پولٹری فارم میں مبینہ طور پر مردہ مرغیوں کو پراسیس کر کے پروٹین تیار کی جاتی ہے۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، جبکہ مختلف کنٹرول شیڈز اور پولٹری فارمز کو مبینہ طور پر 50 کروڑ روپے سے زائد کی پیشگی ادائیگیاں کی گئی ہیں تاکہ وہاں سے مردہ مرغیاں حاصل کی جا سکیں۔مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مردہ جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کو مبینہ طور پر مختلف کمپنیوں اور بیکری انڈسٹری کو فروخت کیا جاتا ہے، حالانکہ قوانین کے مطابق مردہ جانوروں کو مناسب طریقہ کار کے تحت تلف کیا جانا چاہیے تاکہ انسانی صحت اور ماحول کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔

    الزامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ پلانٹ کے مالکان کو مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، جس کے باعث متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی نہیں کرتے۔ رپورٹ میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ مختلف اداروں کو مبینہ طور پر ماہانہ رقوم (منتھلیاں) دی جاتی ہیں، جبکہ مرکزی پلانٹ کے ساتھ ایک چھوٹی فیکٹری بھی قائم کی گئی ہے جسے مبینہ طور پر چھاپوں کے دوران سیل کر کے کارروائی کا تاثر دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں اعلیٰ حکام، محکمہ لائیوسٹاک، پنجاب فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان سنگین الزامات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں۔ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،

  • قصور،بچی پڑھنے گئی،گھر واپس نہ آئی،مقدمہ درج

    قصور،بچی پڑھنے گئی،گھر واپس نہ آئی،مقدمہ درج

    قصور، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے 13/14 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

    پولیس کے مطابق مدعی لیاقت ولد محمد صادق، قوم انصاری، سکنہ کوٹ امیر باز خالی، نزد دربار بھرپور شاہ، قصور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یکم جولائی 2026 کو شام تقریباً 4 بجے اس کی بیٹی نور فاطمہ گھر کے قریب والی گلی میں پڑھنے کے لیے گئی۔ شام ساڑھے چار بجے وہ واپس اپنی گلی میں آئی، تاہم گھر نہیں پہنچی۔درخواست گزار کے مطابق اہل خانہ نے بچی کو اپنے طور پر مختلف مقامات پر تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر پولیس سے قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی۔

    پولیس نے درخواست موصول ہونے پر گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفتیشی افسر کے سپرد تحقیقات کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے اور جلد اسے بازیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے

  • چونیاں میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان فرار

    چونیاں میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان فرار

    قصور: تحصیل چونیاں کی ظہیر آباد کالونی میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

    متاثرہ لڑکی نے ندیم نامی بااثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جب لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی تو ملزمان اسے ایک نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ملزمان کو متاثرہ لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو اطلاع دی، جس کے بعد لڑکی کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و فرانزک شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • قبرستان میں آگ لگانے سے متعدد قبروں کو نقصان،نوٹس کی اپیل

    قبرستان میں آگ لگانے سے متعدد قبروں کو نقصان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    راؤ خانوالہ کے قبرستان میں مبینہ نشئیوں کے ڈیرے، آگ لگنے سے متعدد قبروں کی بے حرمتی، شہریوں میں شدید غم و غصہ

    قصور کے نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں واقع قبرستان مبینہ طور پر نشئی افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے، جہاں متعدد بار آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ مقامی افراد کے ایک بار پھر قبرستان میں آگ لگا دی گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث متعدد قبروں کو نقصان پہنچا اور ان کی بے حرمتی ہوئی، جس پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستان میں نشئی افراد کے ڈیرے قائم ہیں، جن کی سرگرمیوں کے باعث ایسے افسوسناک واقعات بار بار رونما ہو رہے ہیں

    مقامی رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان میں مبینہ نشئی افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے

    اہلیانِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور قبرستان کے تقدس کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے

  • ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم،ڈرائیور موقع پر جانبحق

    ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم،ڈرائیور موقع پر جانبحق

    قصور
    تحصیل چونیاں میں ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم، نوجوان ڈرائیور جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں برادرز شوگر مل چونیاں کے قریب مرغیوں سے لدا ایک ٹرک ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 18 سالہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا

    ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر تین امدادی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنے کے باعث ٹرک پہلے ایک ٹریکٹر سے ٹکرایا جس کے بعد وہ بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا

    حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ثاقب ولد محمد بوٹا بعمر عمر 18 سال موقع پر ہی دم توڑ گیا
    متوفی کی لاش ٹرک کے کیبن میں پھنس گئی تھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے بعد نکال لیا

    ٹریفک پولیس قصور و ریسکیو 1122 نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر تھکاوٹ یا نیند محسوس ہونے کی صورت میں گاڑی روک کر آرام کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے

  • قصور یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

    قصور یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل

    قصور ( طارق نوید سندھو سے ) پولیس نےیوم عاشورہ کے موقع پر 24 جلوس اور 20 مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

    یوم عاشورہ پر 2500 کے قریب پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔01 ایس پی، 09 ڈی ایس پی، 31 انسپکٹر، 328 اپر سپارڈینٹس، 177 ہیڈکا نسٹیبل، 1400 کانسٹیبل و لیڈی سٹاف شامل ہیں،ریزرو پنجاب کانسٹیبلری، ایلیٹ فورس، دفتری و کلیریکل سٹاف، وولنٹیئرز، سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،تین لیئر ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق شہر کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کیمروں جبکہ دیگر جلوسوں کی 320 سی سی ٹی ویی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تاریں اور قناعتیں لگا کربند کیا جائیگا۔جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی اسپیشل چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے روٹ کوبم ڈسپوزل سکواڈکلیئر کرےگی۔مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا۔شہری اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15 پر کال کریں.قصور پولیس یوم عاشورہ پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ حب الوطنی سے سرانجام دے گی

  • کھڈیاں خاص،بلیک میلنگ،نازیبا ویڈیو،جنسی سیکنڈل کا ماسٹر مائنڈ کون؟

    کھڈیاں خاص،بلیک میلنگ،نازیبا ویڈیو،جنسی سیکنڈل کا ماسٹر مائنڈ کون؟

    رپورٹ،طارق نوید سندھو،بیوروچیف باغی ٹی وی قصور
    ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں قبر کوٹ میں مبینہ طور پر بلیک میلنگ، ہنی ٹریپ اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    دستیاب اطلاعات کے مطابق قبر کوٹ کے علاقے میں چار سے پانچ نوجوان گزشتہ کئی برسوں سے لڑکیوں کو مختلف حربوں کے ذریعے اپنے جال میں پھنساتے رہے اور بعد ازاں ان کی آڈیوز، تصاویر اور ویڈیوز بنا کر مبینہ طور پر بلیک میل کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کی تعداد درجنوں میں ہو سکتی ہے جبکہ ہزاروں تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے دباؤ ڈالنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد میں شامل ایک لڑکی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان پہلے سوشل رابطوں یا دوستی کے ذریعے اعتماد حاصل کرتے، پھر گفتگو کی ریکارڈنگ کرتے تھے۔ بعد ازاں اسی مواد کو استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر لڑکیوں کو ہراساں اور بلیک میل کیا جاتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان میں محمد صدیق، محمد افتخار اور دیگر افراد شامل ہیں۔ الزام ہے کہ ایک ملزم محمد صدیق نے اپنے گھر میں کیمرے نصب کر رکھے تھے جبکہ موبائل فون کے ذریعے اسکرین ریکارڈنگ کرکے بھی مواد جمع کیا جاتا رہا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کئی خاندان عزت اور سماجی دباؤ کے باعث خاموش رہے، جس کے نتیجے میں یہ معاملہ طویل عرصے تک منظر عام پر نہ آ سکا۔