Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں-

    عظمی بخاری کے مطابق پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں، اور ہر تحصیل میں روزہ دار "مریم کے مہمان” بن رہے ہیں دسترخوانوں کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد افطاری کر رہی ہے، مریم نواز نے اس رمضان میں "مریم کے دستر خوان” کے ذریعے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خوردونوش فراہم کر رہے ہیں سہولت بازاروں اور دسترخوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی پاکستان خود چیک کر رہی ہے، اور خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں،مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے اور رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

  • ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے پر اتفاق

    ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے پر اتفاق

    ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی خریدنے پر آمادہ ہوگئی، او زی گروپ کو سابقہ پارٹنرز کی دستبرداری کے سبب مالی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    پی سی بی نے گزشتہ ماہ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کنگز مین کو ایک ارب 75 کروڑ جبکہ آٹھویں ٹیم او زی گروپ کو ایک ارب 85کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، امریکی کمپنی نے تو وقت پر واجبات ادا کر دیے، البتہ آسٹریلوی گروپ کو مالی مشکلات کا سامنا رہا نیلامی کے وقت ہی جب بڈز بڑھتی رہیں تو اوز ی کے پارٹنرز کو تشویش ہوئی، درمیان میں وقفہ لے کر فون پر دونوں کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جب بڈ جیت لی تو سیالکوٹ اور سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں پارٹنرز نے رقم زیادہ ہونے کا جواز دے کر دستبرداری اختیار کر لی۔

    او زی گروپ نے خاصی تاخیر سے بینک گارنٹی جمع کرائی جس سے معاہدہ ختم ہونے سے بچ گیا، البتہ فیس کی ادائیگی میں اسے مشکلات کا سامنا رہا، ایسے میں ایک نئی پارٹی کو 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے پر اتفاق ہوا، اس کے اونر محمد شاہد سے رقم لیے بغیر ہی لاہور اور کراچی میں پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کر لیا گیا لیکن کچھ بھی نہ ملنے پر پھر نئے پارٹنر کی تلاش شروع ہوئی، اس پر جس پارٹی سے پہلے بات ہوئی تھی اس نے سنگین الزامات بھی عائد کیے، صور تحال میں پی سی بی کے پاس بینک گارنٹی کیش کراتے ہوئے معاہدہ منسوخ کرنے کا آپشن موجود تھا، البتہ درمیانی راہ نکالنے کی کوشش جاری رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بڈنگ میں ناکام رہنے والی ایک پارٹی 90 فیصد سے زائد شیئرز لینے پر آمادہ ہو چکی، اس سے اوزی گروپ کا انتظامی معاملات پر کنٹرول ختم ہو جائے گا قوانین کے تحت تین سال سے قبل 100 فیصد شیئرز کی منتقلی ممکن نہیں ہے، اسٹریٹیجک پارٹنر کی صورت میں نئی پارٹی آ سکے گی، جب پی سی بی نے اپنے طور پر مزید تحقیقات کیں تو ایک اونر کے ماضی میں دیوالیہ ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا، البتہ نئی پارٹی مالی طور پر مستحکم نظر آتی ہے، آئندہ ہفتے اس حوالے سے کوئی اعلان متوقع ہوگا-

    دوسری جانب، وسیم اکرم نے تصدیق کی کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر نہیں رہے، ان کے مطابق کوئی معاہدہ نہیں ہوا صرف زبانی بات چیت ہوئی تھی۔

  • لڑکی بن کر شہریوں کو چنگل میں پھنسانے والے ملزمان گرفتار

    لڑکی بن کر شہریوں کو چنگل میں پھنسانے والے ملزمان گرفتار

    لاہور میں ہنی ٹریپ کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ، لڑکی بن کر شہریوں کو چنگل میں پھنسانے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے-

    ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق چند روز قبل لیاقت آباد کے علاقے میں عمیر نامی شخص کو ملزمان نے ٹریپ کرکے لوٹا تھا ملزمان لڑکی بن کر معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتے تھے، لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان ملنے کے بہانے شہریوں کو بلا کر حبس بے جا میں رکھتے اور موٹی رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ اے ٹی ایم فوٹیج میں ایک ملزم کو متاثرہ شخص کے ساتھ رقم نکالتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان اویس اور علی رضا سے لوٹی گئی رقم، گھڑی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ، گروپ میں کتنے لوگ شامل ہیں اور کتنے شہریوں کو لوٹا جا چکا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین تر جیح ہے۔

  • مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا باقاعدہ افتتاح  کر دیا

    مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کے باعث صوبے کا زرعی لینڈ اسکیپ تبدیل ہو رہا ہے گزشتہ 25 برس میں 20 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے گئے، جبکہ صرف 2 سال کے دوران پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے 31 ہزار ٹریکٹر فراہم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور بعض خوش نصیب کسانوں کو خود فون کر کے خوشخبری سنائیمبہاولپور کے کاشتکار حمزہ لیاقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا ہے، مبارک ہو- پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور آئندہ بھی کسان دوست پالیسیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تیسرے مرحلے کے لیے 5 ایکڑ اراضی کے 4 لاکھ 27 ہزار مالک کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کرائیں، گزشتہ 5 برسوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، جس کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا مشکل ہو گیا تھا۔

    بریفنگ کے مطابق 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی اسکیم کے پہلے 2 مراحل میں 21 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹر دیے جائیں گے پنجاب میں 10 ہزار ایکڑ اراضی پر صرف 140 ٹریکٹر موجود ہیں، جو دیگر ممالک کے تناسب سے 50 فیصد سے بھی کم ہےانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کی زرعی معیشت میں ٹریکٹر سب سے اہم مشینری ہے اور اس اسکیم سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی

    پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی

    لاہور:نئے کوچز کی نگرانی میں پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام اباد سے مصر کیلئے روانہ ہوگی۔

    8سال بعد پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں جگہ پانے کے روشن امکانات ہیں کپتان عماد بٹ نے مطالبات پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری عبوری صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی معاملات کو بہتر کرنے کی کو شش کررہے ہیں، اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

    عماد بٹ نے کہا کہ پرانے کوچز کی جگہ نئی ٹیم انتظامیہ کا تقررہونے پر اب ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، رمضان میں رات کو ٹریننگ سیشن جاری ہے، سب کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں، مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے ایک لمبے وقفے کے بعد پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، قوم کو خوشیاں دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے ماہ رمضان کی وجہ سے کھلاڑی رات کو 12 سے سحری تک ٹریننگ کررہے ہیں محی الدین وانی عبوری صدر ہاکی فیڈریشن کی حییثت سے ٹیم کے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

    مصرمیں پاکستان کو ملائیشیا، آسٹریا، چین کا چیلنج درپیش ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی پانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل بن سکتی ہے ہاکی ورلڈ کپ اگست کے دوسرے ہفتے ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔

  • معروف شاعر اور نعت گو سید سلمان گیلانی  انتقال کر گئے

    معروف شاعر اور نعت گو سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

    لاہور: معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ممتاز نام سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    سید سلمان گیلانی کچھ عرصے سے شیخ زید اسپتال میں زیرِ علاج تھے سید سلمان گیلانی کو مذہبی اور ادبی حلقوں میں خاص مقام حاصل تھا وہ ختمِ نبوت کے پرجوش حامی اور تحریک ختمِ نبوت کے معروف رہنما سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے انہوں نے اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسولؐ اور سماجی موضوعات پر منفرد انداز میں شاعری کی۔

    مولانا فضل الرحمان نے سید سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا،جے یو آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ اور افسردہ ہے،اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو سوز و گداز سے بھرپور آواز اور دلنشین طرزِ بیان عطا کیا تھا، سید سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثر نگار تھےمرحوم سچے عاشقِ رسولؐ تھے اور ان کے نعتیہ کلام سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے۔

    انہوں نےکہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اوقات میں ان کا سفرِ آخرت ان کے درجات کی بلندی کا سبب بنے گا مولانا فضل الرحمان نے سید سلمان گیلانی کو اپنے خانوادے کا فرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کے ساتھ ساتھ خود اور اپنی جماعت کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتے ہیں، اللہ کریم مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے، تمام بشری لغزشوں سے درگزر کرے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

    واضح رہے کہ 1951 میں لاہور میں پیدا ہونے والے سیدسلمان گیلانی اپنی برجستہ مزاحیہ شاعری اور طنزیہ کلام کی بدولت مشاعروں کی جان سمجھے جاتے تھے ان کا اندازِ بیان شائستگی اور شگفتگی کا حسین امتزاج تھا، جس سے محفلیں زعفران زار ہو جاتیں۔ نعتیہ کلام میں بھی ان کی پہچان نمایاں تھی، جس پر انہیں ’شاعرِ ختمِ نبوت‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔

    سید سلمان گیلانی نے پوری زندگی ادب، مذہب اور سماجی شعور کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی ان کی تصنیف ’میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی‘ کو بھی قارئین میں پذیرائی ملی، جس میں ان کی یادداشتیں اور مشاہدات شامل ہیں،وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی مشاعروں میں شرکت کرتے رہے اور نعت و ختمِ نبوت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

    تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

  • رجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے

    رجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے

    مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں۔

    رجب بٹ کے خاندان پر بچوں سے مشقت کرانے کے الزام کے باعث تنقید ہورہی ہے پاکستان میں بچوں سے مشقت کرانا غیر قانونی ہے اور اخلاقی طور پر بھی قابل قبول نہیں،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک 9 سالہ بچہ رجب بٹ کے گھر کام کرتے ہوئے دیکھا گیاویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو گھر کی صفائی کررہا ہے،یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رجب بٹ کے خاندان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہےویڈیو وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا اور خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگ ایسے جاہلوں کی پیروی کرتے ہیں، یہ لوگ بچوں کی محنت کو کس کھلے عام فروغ دے رہے ہیں-

    33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

    امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

    پاکستان اور امریکا کا رواں برس سرمایہ کاری فورم کا اعلان

  • پنجاب حکومت کا کم عمر میں شادی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا کم عمر میں شادی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے صوبے میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں آئندہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس پیش کیا جائے گا مجوزہ آرڈیننس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا،اگر کوئی بالغ شخص کم عمر لڑکی سے نکاح کرے تو اسے کم از کم 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ ایسے عمل میں ملوث فرد پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا سرپرست یا والدین اگر کمسن بچے یا بچی کی شادی کرائیں تو انہیں 2 سے 3 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ شادی کے بعد کم عمر لڑکی کے ساتھ رہائش یا ازدواجی تعلق قائم کرنا چائلڈ ابیوز تصور ہوگا، جس پر پانچ سے سات سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے آرڈیننس کے مطابق چائلڈ میرج سے متعلق تمام مقدمات سیشن کورٹ میں زیرِ سماعت آئیں گے، اور عدالت کو پا بند کیا جائے گا کہ وہ ایسے کیسز کا فیصلہ نوّے دن کے اندر کرے۔

    اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دیا جا چکا ہے، تاہم جے یو آئی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے اس قانون کی مخالفت کی-

  • کے پی حکومت ک  عوام کے مسائل سے غرض نہیں، عظمیٰ بخاری

    کے پی حکومت ک عوام کے مسائل سے غرض نہیں، عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ان کے لیے عمران خان کی آنکھ، دانت اور آسائشیں اہم ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری ہے، جہاں مستحق افراد کو امداد ان کی دہلیز تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے اس عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ابھی تک رمضان پیکج کے حوالے سے نہ باقاعدہ پیشرفت سامنے آئی ہے اور نہ ہی کوئی واضح اعلان کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی ترجیحات عوامی ریلیف کے بجائے دیگر معاملات پر مرکوز دکھائی دیتی ہیں،مخصوص فہرستوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا ،خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ان کے لیے عمران خان کی آنکھ، دانت اور آسائشیں اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبہ بھر میں جامع سروے مکمل کیا، جس کے تحت ہر شہری کا ڈیٹا مرتب کیا گیااسی سروے کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ مسیحی برادری کے لیے بھی الگ سے مالی معاونت رکھی گئی ہے، یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پروگرام ہے۔