Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف سے جیل میں کس نے کی ملاقات؟

    شہباز شریف سے جیل میں کس نے کی ملاقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے جیل میں اپنے والدشہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے اہم ہدایات دیں، شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم کے فیصلوں‌ سے اختلاف پر حمزہ شہباز کو خاموش رہنے کی پالیسی دی اور کہا کہ ہمیں کیسوں سے فرصت نہیں، روز عدالت میں پیشی ہوتی ہے، اسلئے پارٹی کو منظم کریں اور کارکنان کو ایک کریں

    شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو ڈسکہ ضمنی انتخابات کے حوالہ سے بھر پور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ سیٹ ن لیگ کی تھی ، اسلئے اس سیٹ پر ن لیگی امیدوار کی بھر پور مہم چلانی ہو گی ، شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پارٹی کے حوالہ سے اہم ہدایات بھی دیں

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

  • تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سردارجاوید اختر ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کر دیئے گئےٕ

    سردار جاوید اختر کی طبیعت ناساز ہوئی تو انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سردار جاوید کو ڈیرہ غازی خان کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے سردار جاوید اختر کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے، ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کئے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سردارجاوید اختر حالت خطرے سے باہر ہے سردارجاوید اختر کو24گھنٹے تک انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا.سردار جاوید اختر کی صحتیابی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر نے دعا کی ہے، دیگر اراکین اسمبلی نے بھی انکی خیریت دریافت کی، رکن اسمبلی کے اہلخانہ نے سردار جاوید کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے

    سردار جاوید اختر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 287 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں

  • کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم قرار۔

    کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازم قرار۔

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ہدایات جاری کی کے کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور حصہ لے گی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر کے 18 ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھ دیا ہے جس میں جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، ایکسپو سنٹر، گنگا رام ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، اتفاق ہسپتال، عادل ہسپتال، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال، نیشنل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، فاطمہ میموریل ہسپتال، فاروق ہسپتال ٹھوکر نیاز بیگ، فاروق ہسپتال علامہ اقبال روڈ، پی کے ایل آئی ہسپتال اور یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال شامل ہیں۔ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تدفین کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ خط لکھنے کی وجہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تدفین ایس او پیز کے مطابق نہ ہونا ہے۔ مدثر ریاض نے ہدایت دی کے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایم ایس صاحبان کو ہدایت میں واضیح لکھا گیا ہے کے کورونا سے اگر کوئی مریض ہلاک ہوتا ہے تو ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول روم پر فوری پر اطلاع دی جائے۔
    کنٹرول روم کا واٹس ایپ نمبر 2345 000_0307 اور آفس نمبر 99210630_042 ہے۔ ریسکیو 1122 کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے مریض کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں گے۔

  • کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس شہروں کے تحفظ کیلئے پُرعزم

    کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس شہروں کے تحفظ کیلئے پُرعزم

    کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس شہروں کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔ سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں کورونا وباء کے خدشات موجود ہیں جس کے بچاؤ کے لئے مزید احتیاط برتنا ہوگی۔ پہلی اور دوسری لہر کے دوران 651 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھالے ہیں۔ کورونا وباء سے مجموعی طور پر 770 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 04 سپوت قربان بھی ہوئے ہیں۔ 114 اہلکار ابھی گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ کورونا وباء سے 02 ڈی آئی جیز، 03 ایس ایس پیز رینک کے سینئر افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 07 ایس پی رینک کے آفیسرز ، 19 ڈی ایس پیز بھی متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ 25 انسپکٹرز، 83 سب انسپکٹرز اور 120 ٹریفک وارڈنز نے کورونا کو شکست دی ہے۔ 64 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 66 ہیڈ کانسٹیبلز اور 321 کانسٹیبلز کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ سنئیر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت متعدد کلیریکل سٹاف بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ کورونا وباء کے دوران لاہور پولیس نے بہترین اور پروفیشنل طریقے سے فرائض سرانجام دئے ہیں۔ کورونا وباء میں شہریوں کے تحفظ پر معمور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی ہے۔ پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ لاہور پولیس نے مشکل حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا ہے۔ لاہور پولیس کا کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے۔

  • پنجاب کے سیاحتی مقامات بند کرنے کا اعلان

    پنجاب کے سیاحتی مقامات بند کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے،کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے

    پنجاب میں سیاحتی مقامات بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،پنجاب میں سیاحتی مقامات 11 اپریل تک بند رہیں گے.چیف سیکرٹری پنجاب نے سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے.شالامار باغ، مقبرہ جہانگیر، ہرن مینار کو فوری بند کردیا گیا . سیکرٹری سیاحت کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا پھیلاو روکنے کے پیش نظر کیا گیا،اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے،ماسک پہنیں اور مناسب فاصلہ رکھیں،ان احتیاطی تدابیر کے ذریعے وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکتا ہے،

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

  • گورنر پنجاب کی زیر صدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس،کسانوں کو خوشخبری سنا دی

    گورنر پنجاب کی زیر صدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس،کسانوں کو خوشخبری سنا دی

    گورنر پنجاب کی زیر صدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس،کسانوں کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرورکی زیرصدارت زرعی کمیٹی کا اجلاس ہوا.

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور دیگر نے شرکت کی، وفاقی وزیر فخر امام نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ،کمیٹی اجلاس میں وفاقی حکومت سے کپاس کی فی من امدادی قیمت 5 ہزارکرنےکی سفارش کی گئی،کمیٹی نے کپاس کے کسانوں کوبراہ راست سبسڈی دینے کی بھی سفارش کی،گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،بھارت سے کپاس نہ منگوانے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری اورا سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کپاس کی پیداور بڑھانے کے لیے ریسرچ میں معاونت دے رہا ہے،چین کپاس کی پیداور بڑھانے کے لیے مشینری بھی دے رہا ہے،سی پیک اتھارٹی کسانوں کو ہر شعبے میں مکمل سپورٹ کے لیے تیار ہے،ملکی معیشت میں کپاس اور ٹیکسٹائل کا 8 فیصد ہے، وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا تھا کہ حکومت کپاس کے کسانوں کیساتھ کھڑی ہے، کسانوں کو تنہانہیں چھوڑ یں گے،

    قبل ازیں خصوصی زرعی مصنوعات کمیٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی شمیت ارکان اسمبلی شریک ہوئے،اجلاس میں اعلی حکام بھی شریک ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ،ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو ۔وزیراعظم زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں ۔خوشی ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی اختلافات دور کر کے زراعت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی ،زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔

  • مقابلہ کرناہے توعدالتوں میں آئیں، فون کرکے کہا جاتا ہے کہ میری خبر چلائی جائے،جہانگیر ترین پھٹ پڑے

    مقابلہ کرناہے توعدالتوں میں آئیں، فون کرکے کہا جاتا ہے کہ میری خبر چلائی جائے،جہانگیر ترین پھٹ پڑے

    مقابلہ کرناہے توعدالتوں میں آئیں، فون کرکے کہا جاتا ہے کہ میری خبر چلائی جائے،جہانگیر ترین پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ایف آئی آرز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے کی چیزیں جو کپمنی نے کیں اور فیصلے کیے ، انکو چیلنج کیا جا رہا ہے یہ ایف آئی اے کا کام نہیں ہے کہ کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات کرے یہ ایس ای سی پی، ایف بی آر کا کام ہے کہ وہ تحقیقات کرے ایف آئی اے نے جان بوجھ کر منی لانڈرنگ کا لفط ڈال کر تحقیقات شروع کیں ہم پیش ہوگئے ہیں، اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کرینگے اور سرخرو ہونگے میری عادت نہیں ہے کہ کسی چیز سے لاتعلقی کا اظہار کروں، مجھ پر ایف آئی آر ہے ہم اس کو عدالت میں ثابت کرینگے کہ مقدمہ بے بنیاد ہے ایف آئی اے کے فرانزک آڈٹ میں جن کے نام تھے کیا انکو بھول گئے ہیں؟ صرف جہانگیر ترین ملز کا کیس کیوں اچھالا جارہاہے؟

    یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

    پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    جہانگیر ترین بیٹے سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

    مقدمہ درج ہونے کے بعد جہانگیر ترین کا ردعمل بھی آ گیا، کیا بڑا اعلان

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ صرف جہانگیر ترین یاد ہے باقی 80 شوگز ملز میں سے کسی میں کوئی مسئلہ نہیں افسوس کی بات ہے کہ میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، مجھے معلوم ہے کہ فون کرکے کہا جاتا ہے کہ مجھ سے متعلق خبر چلائی جائے، عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ، میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جس پر افسوس ہو رہا ہے، مجھے سب معلوم ہے کہ کیسے خبریں لیک کی جاتی ہیں، مقابلہ کرناہے تو عدالتوں میں آئیں یوں اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں،

    جہانگیر ترین نے خوشخبری ملتے ہی کیا بڑا اعلان

  • افضل کھوکھرکی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    افضل کھوکھرکی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    افضل کھوکھرکی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی عدالت نے دونوں رہنماوں کی ضمانتوں میں توسیع کر دی عدالت کے روبرو درخواست گزاران کے وکیل پیش نہ ہوئے سپشل جج انٹی کرپشن مھمد آرشد نے درخواست پر سماعت کی

    ملزمان کے خلاف کار سرکار مداخلت کے تحت تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہیں۔ ایم این اے ملک افضل کھوکھر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کے جب تک نواز شریف کی حکومت نہیں آتے تب تک ہمارے خلاف کیس بنتے رہیں گے یہ سب ہمارے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی ہو رہی ہے۔ آیندہ الیکشن ہوں تو ن لیگ کیلن سویپ کرے گی۔

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اسی معاملہ پر اب تک تین انکوائریوں میں وہ پیش ہو چکا ہے ۔12 ایف آئی ار اب تک درج ہو چکی ہیں ۔اب دوبارہ انٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس دے دیے ہیں ۔معاملہ اب بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔چیف جسٹس قاسم خان نے این اے 136 لاہور سے ایم این اے افضل کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست میں یوم سیکرٹری پنجاب ۔ڈی جی انٹی کرپشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

  • پیپلزپارٹی نے جوحمایت حاصل کی وہ اصولی طور پر غلط ہے،رانا ثناء اللہ

    پیپلزپارٹی نے جوحمایت حاصل کی وہ اصولی طور پر غلط ہے،رانا ثناء اللہ

    پیپلزپارٹی نے جوحمایت حاصل کی وہ اصولی طور پر غلط ہے،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہورمیں رانا ثناء اللہ اوردیگر کے خلاف کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی گئی

    ن لیگی رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے،جج شاکر حسین کی ٹرانسفر کے باعث آج رانا ثنااللہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ،اب آئندہ سماعت 17 مئی کو ہو گی،

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا کہ ہم حکومتی انتقامی کارروائیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے ،یہاں پر کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ،مخالفین کو ہرطرح سے نشانہ بنایا جارہاہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،یہ ووٹ چوری کرکے خود واویلا کرتے ہیں،20 پریذائیڈنگ افسران جس فارم ہاوَس میں رکھے گئے اس کے مالک کوگرفتارکیا جائے،آئین کی عملداری کےبغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،دھکے اس لیے کھا رہے ہیں کہ آئین اور قانون کی عملداری نہیں،ووٹ کی عزت کے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،ووٹ چوری میں پنجاب اور مرکزی حکومت ملوث ہے،پی ڈی ایم ووٹ چور کے خلاف متحد ہے،پی ڈی ایم حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی،پیپلزپارٹی کی رائے کا احترام کرتے ہیں پیپلزپارٹی نے جوحمایت حاصل کی وہ اصولی طور پر غلط ہے،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

    انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • لاہور ماسک کے بغیر اور  ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی

    لاہور ماسک کے بغیر اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی

    02 اپریل2021

    لاہور، لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 442 افراد کے خلاف مقدمات درج،
    لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی 476 جبکہ مجموعی طور پر918 مقدمات درج کئے گئے، سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 17 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 93 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 89 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 29 مقدمات درج کئے گئے،

    ماڈلٹاؤن ڈویژن میں بغیر ماسک 151 جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 235 مقدمات درج کروائے گئے، اقبال ٹاؤن میں بغیر ماسک 60 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 60 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں بغیر ماسک 45 جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کئے گئے،

    صدر ڈویژن میں بغیر ماسک 42 اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 126 مقدمات درج کئے گئے، شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے، سی سی پی او لاہور پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں،

    کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم،
    ،بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، غحکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی، سی سی پی او لاہور ، ک

    کوروناوباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، غلام محمود ڈوگرا ماسک کےاستعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے گی، غلام محمود ڈوگر
    شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، سی سی پی او لاہور