Baaghi TV

Category: لاہور

  • قو می انڈر 19 اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ  کی تفصیلات آ گئیں

    قو می انڈر 19 اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ کی تفصیلات آ گئیں

    قو می انڈر 19 اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ کی تفصیلات آ گئیں ، اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے رپورٹ مثبت آنے پر کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے ، مذکورہ کھلاڑی کے ساتھ سفر کرکے لاہور آنے والے ایک اور کھلاڑی کو بھی اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے

    اس کھلاڑی کو احتیاطاً آئسولیٹ کیا گیا ہے ، مذکورہ کھلاڑی کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے ، اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کیمپ میں نوجوان اسپنرز کی رہنمائی کررہے ہیں ، لاہور میں دس روزہ کیمپ کے بعد حتمی 17 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمینٹ پر مشتمل اسکواڈ 11 اپریل کو بنگلادیش روانہ ہوگا، بنگلا دیش روانگی سے قبل اسکواڈ کی کوویڈ ویکسی نیشن بھی ہو گی ، 18 اپریل تک کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے 17 کی جائے گی۔

  • گلوکار شوکت علی کی وفات پرآصف زرداری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    گلوکار شوکت علی کی وفات پرآصف زرداری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار شوکت علی کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نےا فسوس کا اظہار کیا ہے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شوکت علی مقبول لوک فنکار تھے،شوکت علی کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،شوکت علی کا انتقال فن کے شعبے کا ایک بڑا نقصان ہے ،اللہ تعالیٰ شوکت علی کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے، آمین،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت علی کی فن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، آصف زرداری نے شوکت علی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا

    عارف لوہار کا کہنا تھا کہ شوکت علی نے ساری زندگی ملک کی نمائندگی کی،اللہ تعالیٰ شوکت علی کے لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے،شوکت علی بہت اچھے انسان تھے، بڑوں کا احترام کرنے والے شخص تھے، شوکت علی میرے والد صاحب کا بہت احترام کرتے تھے،

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر اور ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گائیکی میں منفرد مقام حاصل تھا،فوک،صوفیاء کلام میں ناقابل فراموش اضافہ کیا،انکی گائیکی محب الوطنی کا باعث بنی۔ موسیقی میں نئی جہتیں متعارف کروائیں،انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ نامور گلوکار شوکت علی کی الحمراء کے پلیٹ فارم سے گہری وابستگی تھی،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے ہاں بلند مقام دے،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ▪︎شوکت علی نے اپنے فن خصوصا پرجوش ملی نغموں سے پاکستان کا نام روشن کیا، پروردگار شوکت علی کو جنت الفردوس میں جگہ دے،اللہ رب العزت شوکت علی کے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،

  • سفیرتواب نکالنا پڑے گا، تحریک لبیک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سفیرتواب نکالنا پڑے گا، تحریک لبیک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سفیرتواب نکالنا پڑے گا، تحریک لبیک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد میں دھرنا دیا تھا جس میں حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے گا

    علامہ خادم رضوی وفات پا گئے، انکے بیٹے تحریک لبیک کے امیر بن گئے، حکومت نے ابھی تک فرانس کے سفیر کو نہیں نکالا، اور نہ ہی فرانس سے تعلقات ختم کئے ہیں، اب تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ نے علامہ حکومت کو 20 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، ایک معاہدے کے بعد یہ طے پایا تھا کہ حکومت اس حوالہ سے اقدامات اٹھائے گی ،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سےمعاہدہ ہوا،ان کےمطالبات کوپارلیمنٹ میں رکھیں گے،فورتھ شیڈول میں شامل تحریک لبیک کےافرادکےنام نکال دیئےجائیں گے،معاہدے کی شقوں کو 20 اپریل 2021 تک پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا.معاہدے پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے دستخط ہیں جبکہ لبیک کی جانب سے ڈاکٹر محمد شفیق امینی کے دستخط ہیں

    تا ہم تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے فرانس کے سفیر کو نکالنے کے لئے ٹرینڈ چلایا گیا ہے، #سفیر تو اب_نکالناپڑےگا ٹرینڈ میں بڑی تعداد میں‌صارفین نے حصہ لیا.

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگرمیرے نصیب میں بھی روزہ رکھ کر حضور ﷺ کی ناموس پر قربان ہونے کا موقع ملا تو پھر کیا ہی بات ہوگی. اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی انشاءاللہ.20 اپریل یاد تو ہو گا

    https://twitter.com/s_ha_z_i/status/1377946043774423040

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے دو بار مہلت مانگی تحریک لبیک پاکستان نے دونوں بار مہلت دی عمران خان کو اب سوچنا چاہیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف لبیک والوں کے نہیں سب مسلمانوں کے ہیں سفیر کو اب نکال دینا چاہیے سب پاکستانیوں کا یہی مطالبہ ہے

    https://twitter.com/sohailmustafaiR/status/1377945817672265728

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سیاست میں دین شامل نا کرو کیوں؟ کہ موجودہ سیاست ایک جھوٹ فریب عیاری دھوکے بازی ہے اگر یہ وجہ ہے تو کچھ لبرل دین سےبیزار لوگوں کی بات سوفیصد درست ہے۔کیونکہ موجودہ حکمرانوں نےبھی تحریک لبیک سےآخری معاہدہ توکرلیا لیکن اب تک پارلیمنٹ میں کوئی کاروائی شروع ناکی۔

    https://twitter.com/bbc_102/status/1377945673262379010

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ویسے عمران خان صاحب کو اب تک سفیر نکال دینا چاہئے تھا نہیں تو کم از کم پارلیمینٹ میں ناموس رسالتﷺ کا معاہدہ تو پیش کر دینا چائیے تھا انہیں اپنی کرسیوں مفاد اقتدارِ کی تو فکر ہے لیکن ناموس رسالتﷺ کی کوئی فکر نہیں ہے

    https://twitter.com/BxIK7TCdZSRiCr3/status/1377945146570940416

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

    ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

    #اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

    #سفیرتونکالناہی_ہوگا، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے کس سے رابطہ کر لیا؟

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے کس سے رابطہ کر لیا؟

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے کس سے رابطہ کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے

    مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری آئی ہے بخار بھی اتر گیا،مریم نواز سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو فون کیا ہے، مریم نواز نے حمزہ شہباز سے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی،اس دوران ڈسکہ الیکشن سے متعلق موثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے مؤقف کی جیت ہے،ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے لیگی رہنماوَں کی ڈیوٹیز لگائی جائیں ،اور بھر پور مہم چلائی جائے، اس بار بھی پولنگ کے دوران ووٹ پر پہرہ دینا ہوگا

    قبل ازیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللّہ ،مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین

    ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 10 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے ہیں، اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں،

    مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

    مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے حلقہ این اے75 سے متعلق الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے حکم دیا کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے.عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10 اپریل کودوبارہ ڈسکہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

  • نیب کیسوں کی سماعت کرنے والے ججز بارے نیا حکم آ گیا

    نیب کیسوں کی سماعت کرنے والے ججز بارے نیا حکم آ گیا

    نیب کے حوالہ سے کیسوں کی سماعت کرنے والے ججز بارے نیا حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے نیب کے حوالہ سے کیسوں کی سماعت کرنے والے موجودہ احتساب اپیلٹ بنچ کی مدت میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب بنچ میں توسیع کا روسٹر جاری کر دیا ۔موجودہ احتساب اپیلٹ بنچ کو مزید سات یوم کے لیے پرنسپل سیٹ پر نیب کے خلاف کیسوں کی سماعت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،احتساب اپیلٹ بنچ مسٹر جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور مسٹر اسجد جاوید گورال پر مشتمل ہوگا ۔بنچ 5 نومبر کو رانا ثناءاللہ کی ممکنہ نیب گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت پر 5 آپریل کو سماعت کرے گا ۔بنچ کے روبرو نیب کے وکیل فیصل بخاری دلائل دیں گے ۔اسی بنچ نے رانا ثناء اللہ کی نیب گرفتاری روک رکھی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے دو روز قبل احکامات جاری کئے گئے تھے تا ہم اب تبادلوں میں ایک ہفتے کے لئے توسیع کر دی گئی ہے، ایک ہفتے بعد ججز کا تبادلہ ہو گا ،لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز سمیت پنجاب میں 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ کردیا گیا تھا

  • لمز کے پروفیسر کا جنسی زیادتی کا معاملہ ،عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    لمز کے پروفیسر کا جنسی زیادتی کا معاملہ ،عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    لمز کے پروفیسر کا جنسی زیادتی کا معاملہ ،عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لمز یونیورسٹی کے پروفیسر کے جنسی زیادتی کے معاملہ پر عدالت نے درخواست پر صوبائی محتسب اور لمز یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

    عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نقوی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیے اور حکم دیا کہ وہ خود یا وکیل کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں مسٹر جسٹس شاہد وحید نے میمونہ طارق کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے کہا کہ اس نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نقوی کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی مذکورہ پروفیسر نے کانفرنس میں مہمان خصوصی بلا کر اسکو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔لمز کی اعلی سطح کمیٹی نے اسکی درخواست پر انکوائری کی ۔ لمز کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نقوی کو قصور وار ٹھہرایا ۔

    درخواستگزار نے کہا کہ پروفیسر نے اس فیصلے کے خلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا ۔صوبائی محتسب نے لمز کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔صوبائی محتسب نے فیصلہ دیا تھا کہ زیادتی کا وقوعہ ملک سے باہر ہوا ۔اس میں پاکستان میں پروفیسر کے خلاف کاروائی نہین کی جا سکتی ۔عدالت صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے لمز کے پروفیسر کے خلاف وویمن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دے

  • ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ کی بڑی کاروائی رنگ لے آئی: 64 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد۔

    ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ کی بڑی کاروائی رنگ لے آئی: 64 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد۔

    ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ کی بڑی کاروائی رنگ لے آئی جس میں 02غیر ملکی منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان سے 64 لاکھ روپے مالیت کی 320 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایات کی روشنی میں شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ای پولیس پوسٹ شیرا کوٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 02 غیر ملکی منشیات فروش باشندے گرفتارکر لئے۔شیرا کوٹ ای پولیس پوسٹ پرتعینات جوانوں نے غیر ملکی باشندوں کو مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 64 لاکھ روپے مالیت کی 320 گرام کوکین برآمد کر لی۔ ملزمان میں اوبیکا چوکواما اور لویتھ شامل ہیں۔ ملزمان کی طرف سے ای پولیس پوسٹ ٹیم کے انچارج کوبھاری رقم رشوت کی پیش کش کی کئی۔ انچارج چوکی نے اپنے فرائض وفاداری سے نبھاتے ہوئے متعلقہ تھانہ میں فوری مقدمہ درج کر کے رپورٹ افسران بالا کو ارسال کردی۔ ایس پی موبائل سکواڈ ساجد حسین کھوکھر نے شیرا کوٹ ای پولیس پوسٹ کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

  • لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کی سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کی سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کے تعاون سے سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او اور یو کے ایڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے مبارکبار دی گئی اور دعا کروائی گئی۔ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان نے سینٹری ورکرز میں بھی حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو کا کہنا تھا کے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ہمارے ورکرز ہمارے سپر ہیرو ہیں اور وبا کے دنوں میں بھی بھرپور کام اور کورونا کا بطور فرنٹ لائن ورکرز سامنا کرنے پرتعریف کے حقدار ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کے تمام تر مسائل کو فوری پر حل کیا جائے گا۔ ہم اپنی کمپنی کو مزید بہتر سے بہترین بنائیں گے۔ کمپنی خود انحصاری کا سفر شروع کر چکی ہے۔ ترکش کمپنی کے رجسٹر ڈ ملازمین کو ایل ڈبلیو ایم سی کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے اور تمام ملازمیں کی تنخواہوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ملازمین کو سالانہ 14 تنخواہیں دینے کی تجویز منظور ہو چکی ہے۔ نئے یونیفارم اور جُوتے تمام سینٹری ملازمین کو دیے جائیں گے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رو ماڈل کی جا رہی ہے، جلد ہی اچھے نتائج آ ئیں گے۔ ورکرز دلجوئی سے کام کریںاور ورکرز کو ریگولرائز کرنے کے تجویز بورڈ میں رکھی جائے گی۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یو کے ایڈ کی سینٹری ورکرز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس تقسیم۔

  • فیاض الحسن چوہان کی مریم نواز پر تنقید۔

    فیاض الحسن چوہان کی مریم نواز پر تنقید۔

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے لیے باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ ن لیگی قائدین بیگم صفدر اعوان کی بیرون ملک روانگی کے لیے نت نئی تاویلیں گھڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے آل شریف کی نمک حلالی کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہل کردی ہے۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ لوگ عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں پھر واپس آ جاتے ہیں جبکہ بیگم صفدر اعوان کہتی ہیں کہ تھائی رائیڈ کے آپریشن کے لیے انکا ملک سے باہر جانا ناگزیر ہے۔ بارہا کہہ چکا ہوں کہ مریم کے ٹویٹوں اور ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں نے نواز شریف کی بیماری میں اضافہ کیا ہے۔ اب وہی ڈاکٹر عدنان بیگم صفدر اعوان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا علاج کریں گے۔ پی ڈی ایم اور سینیٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان لندن کے لیے پر تول رہی ہیں۔ عوام کا خون چوس کر بنائے گئے مال کی واپسی تک کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سنٹر  آمد۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویکسینیشن سنٹر آمد۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مینار پاکستان کے قریب ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے پک اینڈ ڈراپ کیلئے خصوصی ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینس کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت کے احسن اقدام کو سراہا۔ ایمبولینس سروس کے ذریعے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے گھر سے سنٹر پرلانے اورپھر گھر ڈراپ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا سپورٹس کمپلیکس میں قائم کوروناویکسینیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹر میں بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے سنٹر میں موجود سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بزرگ شہریوں نے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تعریف کی۔ ویکسینیشن سنٹر میں بہترین سہولتیں موجود ہیں۔ بزرگ شہریوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کی جس میں اُنکا کہنا تھا کے آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ہمارے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ بزرگ شہریوں کا کہنا تھا کے سنٹر پر کئے گئے انتظامات پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہاں عزت کے ساتھ ویکسین لگوائی ہے۔حکومت پنجاب نے ویکسینیشن کا بہترین نظام وضع کیا ہے۔بزرگوں کا کہنا تھا کے سنٹر پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔ بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے والے بزرگ افراد کی خیریت دریافت کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسینیشن سنٹر میں انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ بزرگ شہریوں کو مکمل عزت و احترام سے ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ ویکسینیشن کے مراکز میں مزید اضافہ کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔