Baaghi TV

Category: لاہور

  • آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ایمرا

    آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ایمرا

    باغی ٹی وی : آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ایمرا

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کےصدرمحمد آصف بٹ اورایمراسیکرٹری سلیم شیخ و ایمراباڈی کی جانب سے ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر پیغام

    آج کا دن پاکستان سمیت دنیابھر کے صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت کے بارے میں آگہی پیدا کرنا اور دنیابھرکی حکومتوں کو یاد دہانی کروانا ہے کہ وہ آزادی اظہارِ رائے کا احترام کریں۔ جو انسانی حقوق کے 1948 کے عالمی اعلامیہ یا منشور کے آرٹیکل 19 کے تحت دی گئی ہے۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ کااپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیابھر کے ملکوں میں قوم پرست حکومتوں کی ایک لہر سی آئی ہوئی ہے۔ اور ایسی حکومتوں کا پہلا ہدف میڈیا ہوتاہے۔ اگراس وقت دیکھاجائے تو دنیا میں آزادی صحافت کی صورت حال میں کوئی بہتری نہیں بلکہ گراوٹ آئی ہے۔ اور پوری دنیا میں آزاد میڈیا یا جسے روائتی میڈیا یا لیگل میڈیا کہا جاتا ہے، اس کے لئے سپیس کم ہوئی ہے۔ جب کہ میڈیا کے میدان میں بطور مجموعی توسیع ہوئی ہے کیونکہ اب سوشل میڈیا بھی اسی زمرے میں خود کو شامل کرنے لگا ہے۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے کہا کہ پاکستان میں آزادئ اظہار رائے کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    موجودہ دور میں بیشتر مقامات پر میڈیا کمپرومائزڈ ہے۔ کہیں بڑے میڈیا ہاؤسز کے مفادات ہیں۔ کہیں حکومتوں کے مقاصد ہیں۔
     پاکستان جیسے ملکوں میں اندرون ملک رپورٹنگ اتنی بھرپور نہیں ہوتی جتنی ہونی چاہئیے اور اس بات کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے کہ میڈیا مالکان کے مفادات بھی مجروح نہ ہونے پائیں۔جوکہ آزادئ اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔

    ایمراسیکرٹری سلیم شیخ کا کہنا تھا حکومتوں کی جانب سےآزادئ اظہار رائے کےدعوے بہت کئے جاتے ہیں آزادی صحافت کی پاسداری کے لئے، لیکن جب بات عمل کی آتی ہے تو معاملہ مختلف ہوتا ہے۔

    آزادی صحافت بلاشبہ بہت ضروری ہے لیکن ہر آزادی کے ساتھ کچھ شرائط اور کچھ حدود کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔بطورذمہ دار صحافی جن کا پاس رکھنا ہم پر لازم ہے۔

    جاری کردہ؛
    ایمرا سیکرٹری انفارمیشن
    شفیق شریف وایمرا میڈیا سیل
    ایمرا میڈیا سنٹر پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم لاہور

  • میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رمضان میں بھی نہ ختم ہو سکی، سحر وافطار میں عوام شدید پریشان

    میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رمضان میں بھی نہ ختم ہو سکی، سحر وافطار میں عوام شدید پریشان

    میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رمضان میں بھی نہ ختم ہو سکی، سحر وافطار میں عوام شدید پریشان

    باغی ٹی وی : پاکستان میں اس وقت جہاں رمضان میں لوگ روزے رکھ کر حکم الہیی پر عمل پیرا ہیں . وہاں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو مسلمانوں کو تنگ کر کے اپنے اعمال میں گناہ کا اضافہ کر رہے ہیں.

    رمضان اور دیگر مواقع پر لوڈ شیڈنگ بند کر دی جاتی ہے . اسی طرح حکومت نے اس دفع بھی یہی اعلان کیا تھا کہ سحر و افتطار کے موقع بجلی نہیں جائےگی تا کہ لوگ اسانی سے سحر و افطار کر سکیں .

    لیکن رمضان میں بھی جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور کے عوام گرمی میں میپکو کے ظلم کا سامنا کر رہے ہیں. سحرو افطار کے موقع پر بجلی بند کر دی جاتی ہے . اور عوام اس پر رحمت گھڑیوں‌میں پریشانی کا شکار رہوتے ہیں.

    گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال تھا گزشتہ روز بھی بازاروں میں دن کے اوقات میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا رہی سہی کسر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ پھل فروش بھی مہنگے پھلوں کی وجہ سے خریدار نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے سخت مایوس نظر آرہے ہیں،

    گرمی اور حبس کی وجہ سے تمام دن لْو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا گرمی کی شدت ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جبکہ واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو روزہ کی حالت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

  • یہ کام پنجاب کےعلاوہ کہیں بھی نہیں ہو رہا ، ڈاکٹر یاسمین کا دعوٰی

    یہ کام پنجاب کےعلاوہ کہیں بھی نہیں ہو رہا ، ڈاکٹر یاسمین کا دعوٰی

    یہ کام پنجاب کےعلاوہ کہیں بھی نہیں ہو رہا ، ڈاکٹر یاسمین کا دعوٰی

    باغی ٹی وی : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہورکے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے. ڈی ایچ کیواسپتالوں میں تمام سہولیات مہیاکی گئی ہیں،صوبےمیں ہرقسم کےاجتماعات پرپابندی عائدہے،لاہورانتظامیہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانےمیں مبارکبادکی مستحق ہے،

    رمضان بازارسمیت مارکیٹس صبح 9سےشام6بجےتک کھلےہیں،لاہورمیں مثبت کیسزکی شرح میں کمی آئی ہے،ویکسی نیشن میں پنجاب سب سےآگےہے،پنجاب کی جانب سے ویکسین خریدنےکیلئےبولی کاعمل 11مئی تک مکمل ہوگا،کوروناکی صورتحال کومانیٹرکیاجارہاہے،

    برازیلین اور افریقین قسم کےصرف 2کیسزرپورٹ ہوئےہیں، برطانوی وائرس کی شرح 90فیصدہے.چینی ویکسین دنیاکےمختلف ممالک نےتجویزکی ہے.. پنجاب کےعلاوہ کہیں بھی ہوم ویکسی نیشن نہیں ہو رہی،50سال سےزائدعمرافرادکی بھی واک ان ویکسی نیشن شروع کردی گئی،40سال سےزائدعمرافرادکیلئےرجسٹریشن شروع کردی گئی،

  • عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے، حمزہ شہباز

    عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے، حمزہ شہباز

    عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے، حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی :حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رحمتوں،برکتوں کےمہینےمیں بھی حکومت ریلیف فراہم کرنےمیں ناکام ہے،سستےبازاروں میں غیرمعیاری اشیاکی منہگےداموں فروخت روزہ داروں سےمذاق ہے، پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے،منہگائی کی تلوارسےعوام کاقتل عام جاری ہے،حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.عمران نیازی لیکچر بند کرکےمنہگائی کی ستائی عوام کوریلیف فراہم کرے.

    ادھر رمضان میں بھی مہنگائی عوام کی کمر توڑ رہی ہے. پشاور کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، مٹر 110 روپے فی کلو، بھنڈی 100، لیموں 260 سے 350 روپے، لہسن 100 سے 180 روپے، ادرک 600 روپے، توری100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان کے مہینے میں ریلیف فراہم کرے۔

    اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، دال مسور فی کلو 160، دال ماش 280، دال چنا 170، لوبیا 220 روپے ، چاول 150روپے فی کلو، مونگ 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے جب شہر کا دورہ کیا تو کس بات پر غصے ہوگئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے جب شہر کا دورہ کیا تو کس بات پر غصے ہوگئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے جب شہر کا دورہ کیا تو کس بات پر غصے ہوگئے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ عثمان بزدارکالاہورکےمختلف علاقوں کادورہ ، وزیراعلیٰ نےشہرمیں لاک ڈاوَن کی صورتحال کاجائزہ لیا. مارکیٹوں اوربازاروں کی بندش کیلئےتعاون کرنےپرتاجربرادری سےاظہارتشکر کیا .وزیراعلیٰ نےانتظامیہ،پولیس،فوج اوررینجرزکی کارکردگی کوسراہا.وزیراعلیٰ نےجیل روڈ،گلبرگ،گارڈن ٹاوَن، ماڈل ٹاوَن میں لاک ڈاوَن کی صورتحال کاجائزہ لیا.

    وزیراعلیٰ نےجیل روڈ،گلبرگ،گارڈن ٹاوَن، ماڈل ٹاوَن میں لاک ڈاوَن کی صورتحال کاجائزہ لیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی کےانتظامات کابھی جائزہ لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کیا . لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےحکام کی سرزنش کی .

    وزیراعلیٰ نے لاہورشہرمیں صفائی کےانتظامات کوبہتربنانےکاحکم دیا .ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کےحوالےسےشہریوں نےذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے،لاک ڈاوَن شہریوں کےتحفظ کیلئے ہے،کوروناکی صورتحال کی24گھنٹےمانیٹرنگ کی جارہی ہے .شہری مزیدپابندیوں سےبچناچاہتےہیں توحکومتی ہدایات پر عمل کریں،لاہورمیں صفائی کےانتظامات تسلی بخش نہیں

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صفائی کےانتظامات کوبہتربنانےکیلئےموثراندازمیں کام کیا جائے،

  • لاہور میں لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ، کیا کچھ بند

    لاہور میں لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ، کیا کچھ بند

    لاہور میں لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ، کیا کچھ بند

    باغی ٹی وی : لاہور میں آج مکمل لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ہے،جس وجہ سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ویکسی نیشن سینٹرز، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، کو کھلا رکھا گیا ہے۔

    لاک ڈاؤن کے سلسلے میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران مساجد میں اعتکاف پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مزارات بھی بند رہیں گے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے،

    ادھر محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’پنجاب بھر میں قائم مساجد اور مزارات میں اعتکاف پرمکمل پابندی ہوگی۔اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے.

  • چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی الیکشن میں دوبارہ گنتی کے حوالہ سے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آ گئی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، 5% سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے ۔چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔

    مریم نواز کی ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ محترمہ آپ چیف الیکشن کمشنر کو درخواست نا کریں بلکہ حکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی تب ہی تو ڈسکہ کا پورا الیکشن ہی تمہارے حکم پر دوبارہ کروا دیا تھاآپ کا ایک خاندانی کام ہے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاو آپ بھی

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ ڈسکہ الیکشن کیطرح پیپلزپارٹی کےخلاف بھی یہ جنگ جیت سکتی ہیں اگر ویسے ہی مذاحمت کریں

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ویسے تو آپ ججوں اور عدالتوں سے خاصی نالاں رہتی ہیں لیکن یہ چیف الیکشن کمشنر کا اتنا احترام کیوں؟

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آر او نے ابھی تک مفتاح اسماعیل کومہر لگا فارم 45 نہیں دیا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے عملے کو یر غمال بنایا ہوا ہے،ہمیں فارم 45 کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی ،چیف الیکشن کمشنردوبارہ گنتی کرانے کا اختیاررکھتے ہیں،اب ہم چیف الیکشن کمیشن کے پاس گئے ہیں،امید رکھتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ایکشن لیں گے،اس وقت صوبائی الیکشن کمیشن یرغمال بنا ہوا ہے،پریزائیڈنگ افسرنے آدھے سے زیادہ فارم 45 پر دستخط نہیں کیے،ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں،

    بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

    https://login.baaghitv.com/karachi-kaelection-sadka-saybhi-mutaznaa-ho-chuka-shahid-khaqan-abbasi/
  • کراچی کا الیکشن ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا، شاہد خاقان عباسی

    کراچی کا الیکشن ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا، شاہد خاقان عباسی

    کراچی کا الیکشن ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا، شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف نہ رکھا جائے تو سوال کھڑے ہوتے ہیں،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولنگ افسرسے کہا رات کے 2 بج گئے ، ابھی تک نتیجہ نہیں آیا،سجاد خٹک،ندیم حیدر،عبدالرحمان نے پہلے سے فیصلہ لکھ کررکھا ہوا تھا،کوئی بھی پولنگ اسٹیشن آدھے گھنٹے دور نہیں تھا لیکن رزلٹ نہیں پہنچا جتنی تفصیلات ہم نے حاصل کیں اس میں ہمارے نمبر الیکشن کے غیرحتمی نتیجہ سے بڑھ گئے ہیں 100سے زائد فارم45 ایسے ہیں جن پرپریذائیڈنگ آفیسرکے دستخط نہیں،جب ہم 11بجے آر او کے دفتر پہنچے تو فارم 45 نہیں آئے تھے ،آر او نے کہا میرے پاس تفصیلات نہیں ہیں،آج9بجے ہی ہماری پٹیشن کوالیکشن کمیشن نے مسترد کردیا،ریٹرننگ افسر کہتے ہیں کہ ووٹ کی دوبارہ گنتی نہیں کرائیں گے ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن نے کارروائی روک دی ہے الیکشن کمیشن کے افسران بے بس ہیں ،جو آر او ڈیٹا دینے سے انکار کردے اس سےآپ کیا توقع کرسکتے ہیں،ہم نے پٹیشن دے دی ہے،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا جائے،کراچی کا الیکشن ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا ہے،

    بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آر او نے ابھی تک مفتاح اسماعیل کومہر لگا فارم 45 نہیں دیا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے عملے کو یر غمال بنایا ہوا ہے،ہمیں فارم 45 کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی ،چیف الیکشن کمشنردوبارہ گنتی کرانے کا اختیاررکھتے ہیں،اب ہم چیف الیکشن کمیشن کے پاس گئے ہیں،امید رکھتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ایکشن لیں گے،اس وقت صوبائی الیکشن کمیشن یرغمال بنا ہوا ہے،پریزائیڈنگ افسرنے آدھے سے زیادہ فارم 45 پر دستخط نہیں کیے،ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں،

    واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

    https://login.baaghitv.com/aik-tirsay-itnay-shikaar-baialwla-ka-ahm-peghaama/
  • کرونا کی ہلاکت خیزی، شہباز شریف نے دنیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا کی ہلاکت خیزی، شہباز شریف نے دنیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا کی ہلاکت خیزی، شہباز شریف نے دنیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اپنی جان اورروزگار سے محروم ہورہے ہیں،محنت کش طبقات کے لیے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے،محنت کش طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کورونا کے سماجی و معاشی اثرات اور لاک ڈاوَن سے غربت میں اضافہ ہوگیا دنیا کے امیر ممالک کو ترقی پزیر ممالک کا خیال کرنا ہوگا

    واضح رہے کہ آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے ،جس پر شہباز شریف نے ٹویٹ کر کے پیغام دیا ہے،قبل ازیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واضح، دوٹوک ذہن اور پالیسی کے ساتھ مرحلہ وار انتظامی امور پر توجہ دی جائے زمینی حقائق کا درست تعین، قابل اعتماد اعدادوشمار کی فراہمی اور اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہوگا ،کورونا سے متعلق وفاق ،چاروں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں یومیہ بنیادوں پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہونا چاہئے قوم سے اپیل کرتاہوں کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی وبا کے خاتمے میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں تمام عوامی نمائندے ہر سطح پر اپنے اپنے حلقہ اثر میں عوام کو شعور دیں اور انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں مدد دیں حکومت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرے اور کورونا وبا سے نمٹنے میں اس ادارے اور اس کے نمائندوں سے مدد لے

    کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

    مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

    مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

    یوم مزدور،حکومت مزدوروں کیلیے کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول کا دعویٰ

    یوم مزدور، وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کے دل جیت لئے

  • یوم مزدور، وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کے دل جیت لئے

    یوم مزدور، وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کے دل جیت لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ہے

    وزیراعلیٰ عثمان بز دار نے ورکرز کی کم از کم اجرت20ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ محنت کش کی فلاح وبہبود سب سے زیادہ مقدم ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت20ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے 3برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔سابق دور میں ورکرز کی فلاح وبہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔سابق حکمرانوں نے5 سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف تین ہزار روپے کا اضافہ کیا۔ہماری حکومت ورکرز کی کم از کم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام ختم کر کے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی شفاف اور با سہولت ادائیگی کیلئے ”سیلف اسسمنٹ سکیم“ کا اجراء کیا گیا ہے۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔سوشل سکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی ہے۔ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر6 لاکھ کردی گئی ہے۔محنت کشوں کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کا آن لائن اورشفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے۔آ ن لائن انسپکشن سسٹم کے تحت سوشل سیکورٹی اور ٹیلنٹ سکالر شپ درخواستیں گھر بیٹھے دائر کی جا سکتی ہیں -لاہور، ننکانہ صاحب اور ملتان کی لیبر کالونیوں میں محنت کشوں کوفلیٹس الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔لیبر ہاؤسنگ کالونی ملتان میں 992فلیٹس کی شفاف الاٹمنٹ کی گئی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت ہزاروں بچوں کیلئے مفت تعلیم کے علاوہ سوا 7 ارب روپے کے ٹیلنٹ سکالر شپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ ہماری حکومت کی مزدور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے -تحریک انصاف کی حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے مزید تاریخ ساز اقدامات جاری رکھے گی۔

    کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

    مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

    مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

    یوم مزدور،حکومت مزدوروں کیلیے کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری محنت نے ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ،وزیر محنت انصر مجید نیازی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری محنت،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کے لئے تباہی ثابت ہوئی،بلاول کا دعویٰ