Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں  مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں،عدالت

    پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں،عدالت

    پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں،عدالت

    سول جج سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا کے درمیان تنازعہ ،عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

    عدالت نے معاملہ کے حل کے لے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ م ڈی جی ایف آئی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ،ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ہڑتال کرنے والے 49 بیوروکریٹس کی نشاندہی ہو گئی ہے ۔اسد باجوہ وفاقی وکیل نے کہا کہ بیوروکریٹ شوکت عظیم کے فون کی سی ڈی آر لی گئی ہے اسنے غلط فون دیا ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کاروائی کس نے کرنی ہے عدالت نے سبق نہیں پڑھانا ۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی اپنی بیٹی کی شادی اور کرونا کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پاکستان کے ادارے عدالتوں کو نہیں مانتے تو ان اداروں کو بند کر دیں ۔آپ نے زمہ داروں کے خلاف کیا کاروائی کی۔ سیکرٹری داخلہ کون ہیں ۔انکو بلائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کیوں نہیں کیا۔ لگتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو حکومت نے عدلیہ کے خلاف بیان بازی پر ایوارڈ دیا ہے۔ کیوں ہڑتال کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ۔ایف آئی اے کا کردار شرمناک ہے اپ تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ایف آئی اے نے کام نہیں کرنا تو اسکو بند کر دیں ۔

    عدالت کے طلب کرنے پر وفاقی سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پیش ہوگئے ،عدالت کے طلب کرنے پر چیرمین پیمرا اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عبدالرب پیش ہوئے عدالت نے سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے چیف جسٹس نے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ تم اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ پر رہنے کے اہل نہیں ہو۔گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ہڑتال کی کال دینے والے بیوروکریٹ عظیم شوکت اعوان کا موبائل فرنزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے

  • پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا

    پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا

    پنجاب میں تبدیلی آنی چاہئے؟ سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے باہر کےحالات کا علم نہیں

    صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم آگے چلے گی،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھےباہر کے حالات کا علم نہیں ،میں توکوٹ لکھپت جیل میں ہوں مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھیں،بیٹوں کی شوگر ملوں کو ایک روپے کا فائدہ نہیں دیا، شہباز شریف سے سوال کیا کہ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی بات ہورہی ہے،تبدیلی آنی چاہیے؟،جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ بھائی میں اپنے کیس کا رونا رو رہا ہوں مجھے کیا پتا،میں نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں،درخواست ضمانت میں تمام الزامات کا جواب دیا ہے،میٹرو بس اور اورنج لائن چل رہی ہیں،کوئی کرپشن نہیں کی ،ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہے تو قصوروارہوں ،میں تونیب کےالزامات پرعدالتوں میں بتارہاہوں،کرپشن نہیں کی،بی آرٹی کاحال دیکھ لیں،کرپشن پھرکہاں ہوئی بی آرٹی یااورنج لائن ٹرین میں،

    قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

  • جہانگیر ترین کی گرفتاری کا مطالبہ آ گیا

    جہانگیر ترین کی گرفتاری کا مطالبہ آ گیا

    جہانگیر ترین کی گرفتاری کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏احدخان چیمہ اسلئے قید ہے کہ دباؤ کے باوجود شہباز شریف کے خلاف بیان نہیں دیا،

    عطا تارڑ‏ کا کہنا تھا کہ نیب کو بجلی منصوبوں میں چوری نظر نہیں آتی، عمران خان کی ناک کے نیچے اسکینڈل ہورہے ہیں،احد خان چیمہ نے کہا جھوٹ نہیں بولوں گا ، ایک لائن لکھ کر نہیں دوں گا، احد خان چیمہ شہباز شریف کے خلاف بیان نہ دینے پر قید ہے، ندیم بابر کے بجلی کے کارخانے ہیں،وہ کرپشن میں ملوث ہے،چوری کی وجہ سے ادویات 5 سو گنا مہنگی کردی گئیں، ندیم بابر اور جہانگیر ترین کو گرفتار کیا جائے، ریکوری کی جائے،گرفتاری کے بعد انہیں کسی تحقیقاتی ادارے کو ریمانڈ پر دیں، حفیظ شیخ کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں،یہ کہیں گےعمران نیازی چورہے،اس کی جیب بھرنے کیلئے چوری کی،آپ کرپشن کرتے ہیں، اوپر سے چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں، سرکاری خزانے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی، جب ہم کہتے تھے منہگائی نے لوگوں کوماردیا،آپ کوسمجھ نہیں آتی تھی،آٹا چوری،ادویات چوری سے ثابت ہوا آپ سب سے بڑے چورہیں،‏یہ کرپشن میں ڈوبے ہیں،ان کے احتساب کا وقت آنے والاہے،

    یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

    پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

  • جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت

    جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت

    جج صاحب کرونا عروج پر،یہ کام کر دیں، شہباز شریف، آئندہ سوچیں گے، عدالت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت پیش ہوئے،شہباز شریف نے روسٹرم پر عدالت سے استدعا کی کہ کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ، تاریخ لمبی دے، جس پر عدالت نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ آپ کی استدعا پر آئندہ سماعت پر غور کریں گے ،عدالت نے شہباز شریف کو پارٹی رہنماوَں سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی اجازت دے دی ملاقات میں ملک احمد خان ،ملک ریاض احمد اور عطا تارڑ سمیت دیگرموجود ہیں

    قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

    شہباز شریف نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے، عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اپریل تک جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

  • جاوید لطیف کی ضمانت میں کب تک ہوئی توسیع؟

    جاوید لطیف کی ضمانت میں کب تک ہوئی توسیع؟

    جاوید لطیف کی ضمانت میں کب تک ہوئی توسیع؟

    سیشن عدالت لاہور میں متنازعہ تقاریر کیس میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوئے،جاوید لطیف کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

    واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

    اضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

    دوسری طرف میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے اس بارے میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • راوی روڈ پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی

    راوی روڈ پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی

    راوی روڈ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی جس کے نتیجے میں دو رکنی موبائل اور کیش سنیچر گروہ راوی روڈ پولیس کی گرفت میں آیا۔ ملزم سلمان اور پیٹر مسیح سے لاکھوں مالیت کے 18 موبائلز, 50 ہزار نقد رقم, موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او راوی روڈ رفیع اللہ اور ٹیم کو ایس پی سٹی کی طرف سے شاباشی دی گئی۔ ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے کہا جرائم کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • کورونا وائرس کے خلاف محاذجنگ لڑنے والے صحت سے وابستہ افراد عالمی ہیروز ہیں: پروفیسر ڈاکٹرسردار محمد الفرید ظفر

    کورونا وائرس کے خلاف محاذجنگ لڑنے والے صحت سے وابستہ افراد عالمی ہیروز ہیں: پروفیسر ڈاکٹرسردار محمد الفرید ظفر

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹرسردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلا ف محاذجنگ لڑنے والے صحت سے وابستہ افراد عالمی ہیروز ہیں، آج دنیا ہیلتھ پروفیشنلز کو قومیت، علاقائیت، لسانیت اور مذہب کے نام سے ماروائے ہو کر انسانیت کے مجاہد کے نام سے پہچان رہی ہے۔ڈاکٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے پروفیسر الفرید ظفر،پروفیسر محمد معین، پروفیسر طاہر صدیق، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر عبدالعزیز نے گفتگو میں کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹرز، نرسیں اورپیرا میڈکس ہر طرح کی صورتحال میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر فرنٹ فٹ پر ہمہ وقت اپنے فرائض منصبی پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ ادائیگی میں مصروف عمل ہیں۔30مارچ کا ڈاکٹرز ڈے ہمیں اس امر کی یاد دلاتا ہے کہ ہم سب کو ڈاکٹرز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا کردار لائق تحسین ہے البتہ شہریوں کو بھی اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان پروفیسر صاحبان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بارہا اعلانات اور متعدد اقدامات کے باوجود معاشرہ مجموعی طور پرغیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم چاہیے کہ مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وبا کے خلاف متحد ہو کر فرنٹ فٹ پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کاساتھ دیں اور ان کی ہر ممکن کوششوں کو کامیاب بنائیں لیکن یہ سب تب ممکن ہو گا جب ہر شخص کو انفرادی سطح پر کورونا روکنے کے لئے اپنے اپنے اہل خانہ کو احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کو یقینی بنائے گا۔حکومتی ایس او پیز، طبی ماہرین کی گائیڈ لائن، احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنا زندہ قوموں کی نشانی نہیں۔علاوہ ازیں طبی ماہرین نے طب سے وابستہ افراد کی سلامتی، صحتیابی اور کورونا کے خلاف کامیابی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر الفرید ظفر و دیگر طبی ماہرین نے کہا کہ کورونا وبا عالمی سطح پر مہلک شکل اختیار کر چکی ہے اور اس کی تیسری لہر نے بالخصوص یورپ اور ایشیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا نے دن بدن طویل دورانیہ اختیار کر لیا ہے اوراس کے اثرات انتہائی مہلک ہوتے جا رہے ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ اس صورتحال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی ذمہ داریوں اور خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن صرف میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والے افراد اس عالمی وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں اس کے لئے پوری کمیونٹی کو احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہوگا اور کورونا ایس او پیز کو لے کر اپنے غیر سنجیدہ رویے کو ترک کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر 100فیصد عمل درآمد کرنا ہوگا بصورت دیگر کوروبنا وبا انسانیت کے لئے بہت بڑا المیہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اپنی سرگرمیاں محدود نہ کیں،ماسک کا استعمال فرض سمجھ کر پورا نہ کیا،سماجی فاصلوں کو پس پشت ڈالا تو اس صورتحال میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد اپنا کردارا دا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے

  • لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صحافی کالونی میں منعقد

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صحافی کالونی میں منعقد

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی ابتداءتلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ اجلاس میں سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدرسلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہدشیروانی، ممبران گورننگ باڈی نفیس احمد قادری ، عمران شیخ ، محمد فاروق جوہری اور اعجاز جارج نے شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ،ایف بلاک کے ترقیاتی کا م کاآغاز ہوگیا ہے، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایف بلاک کے الاٹیز اپنے ذمہ واجبات کی اقساط کو باقاعدگی سے ادا کریں تاکہ ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کا کا م جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔انھوں نے مزید بتایا کہ صحافی کالونی میں پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کا انتظام واسا کے حوا لے کرنے کےلئے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ اجلاس میں صحافی کالونی کے انتقال کا معاملہ جلد حل کرنے پرزوردیتے ہوئے بتایاگیاکہ معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس پر تیزرفتار ی سے عمل درآمدکی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ کالونی میں موجود دکانوں پر کرایہ لاگو کیا جا رہا ہے اور کمیونٹی سینٹر اور دکانوں کی آمدن سے کالونی کے مسائل حل کئے جائیں گے جبکہ کمیونٹی سینٹر میں سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے چند کمرے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پر یس کلب ہاﺅسنگ کالونی کے امور چلانے کے لئے سینئر نائب صدر جناب جاوید فارقی ، جوائنٹ سیکرٹری جناب خواجہ نصیر کی سربراہی میں رہائشی ممبران پر مشتمل ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا جس کے دیگر ارکان میں ممبر گورننگ باڈی جناب عمران شیخ ، جناب انتخاب حنیف ، جناب محمد اکرام الحق، جناب نعمان یاور ، جناب پرویز الطاف، جناب عمر شریف،جناب آصف جیلانی اورجناب احتشام الحق شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بلاک کے مرحوم ممبران کے پلاٹوں کے باقی ماندہ واجبات ختم کروانے کےلئے لاہور پریس کلب حکومت کو سفارش کرے گا۔

  • خود پیش ہوں ورنہ گرفتاری کیلئے تیار ہوں،اینٹی کرپشن حکام کا ن لیگی رہنماؤں کو پیغام

    خود پیش ہوں ورنہ گرفتاری کیلئے تیار ہوں،اینٹی کرپشن حکام کا ن لیگی رہنماؤں کو پیغام

    خود پیش ہوں ورنہ گرفتاری کیلئے تیار ہوں،اینٹی کرپشن حکام کا ن لیگی رہنماؤں کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مائزہ حمید اور تہمینہ دولتانہ کے خاندان پر اینٹی کرپشن میں انکوائری کیس کی سماعت ہوئی

    مائزہ حمید کے سسراور عمرارشد گجر کے والد ارشد گجر اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے مینجر محمد اکرم پیش ہوئے اور جواب جمع کروا دیا ،اینٹی کرپشن حکام نے کا کہنا ہے کہ دو اپریل کودونوں فریق خود پیش ہوں ورنہ گرفتاری عمل میں لائی جائےگی، اینٹی کرپشن نے عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کو آج طلب کیا تھا

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمیہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے ہیں، جس کے متن کے مطابق دونوں نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔

    ریفرنس کے متن کے مطابق مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر قابض ہیں، انہوں نے محکمہ انہار کے آفیسران و اہلکاران کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسلام ہیڈ ورکس ڈویژن کی زمین پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔میاں زاھد دولتانہ گزشتہ 15 سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہیں، انہوں نے نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے اسلام ہیڈورکس ڈویژن کی زمین پر قبضہ کیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زاہد دولتانہ اور عمر ارشد گجر نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا، معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے، مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • دو بہنوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا گیا

    دو بہنوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا گیا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق 18 سال کی کشور، 16سال کی نازیہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ دونوں مغویہ بہنوں کو شکیل نامی شخص ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور مظہر ہدایت نے مغویہ بچیوں کو بازیاب کروایا تھا۔ شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے بتایا کے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے مغویہ بہنوں کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔