Baaghi TV

Category: لاہور

  • محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    لاہور:محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا،سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کر دیے گئےآڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار یاددہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

    ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایاآڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی جبکہ آڈٹ نے جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی،آڈٹ رپورٹ کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے۔

    کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

  • پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ

    پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 28 سے 31 جولائی کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارشیں متوقع ہیں۔29 سے 31 جولائی کے درمیان ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کی صورت حال سے متعلق الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر پانی کی آمد 3 لاکھ 9 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک،تونسہ پر پانی کی آمد 4 لاکھ 47 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 41 ہزار کیوسک،کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 72 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 57 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں اس وقت پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل ہے لیکن آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سطح آب میں اضافہ متوقع ہے۔

    اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق

    غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

    خاتون کو بلیک میل، ملزم کو 3 سال قید، 4 لاکھ ہرجانے کا حکم

  • گورنر پنجاب  نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

    گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

    گورنرپنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا۔

    گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور سیلاب سے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے-انہوں نے خط میں مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور سامان بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

    پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے،امریکا

    دوسری،جانب،اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    بلوچستان میں دہرا قتل:مقتولہ بانو بی بی کی والدہ جیل منتقل

  • گورنر پنجاب  کی سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش

    گورنر پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک خط لکھ کر متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کر دی ہے تاکہ فوری امدادی اور بحالی اقدامات شروع کیے جا سکیں۔

    گورنر پنجاب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں سیلاب نے پنجاب کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس سے مقامی نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سیلابی ریلے نے سڑکیں بہا کر رابطے منقطع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شہروں کو ملانے والے اہم پُل ٹوٹ چکے ہیں، جس سے تجارت اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ سیلاب کے باعث غریب لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں، ان کا قیمتی سامان تباہ ہو چکا ہے، اور مویشی بھی ریلے میں بہہ گئے ہیں، جس سے مقامی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔گورنر نے کہا کہ سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لیے حکومت جلد از جلد مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ نقصان کا ازالہ کیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو دوبارہ اپنی زندگی معمول پر لانے میں مدد دی جا سکے۔

  • ملک کا حال برا ہو تو میرا حال بھی برا ہو جاتا ہے، انور مقصود

    ملک کا حال برا ہو تو میرا حال بھی برا ہو جاتا ہے، انور مقصود

    پاکستانی معروف ڈرامہ نگار، ٹیلی وژن میزبان و مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ،ملک کا حال برا ہو تو میرا حال بھی برا ہو جاتا ہے، ملکی حالات اور لوگوں پر 68 سال سے لکھ رہا ہوں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ سیاسی نہیں، مزاحیہ ہے، یہ مہاجر خواتین کے درد کے بارے میں ہے جنہیں بیٹے نے گھر میں قید کر رکھا ہے، اسکرپٹ میں 109 ترامیم ہوئی ہیں،الحمرا میں ڈرامے کی اجازت نہیں ملی کیونکہ اس میں ناچ کے بجائے پرانے گانے شامل ہیں، اسلام آباد میں دو شو ہوئے تو چھاپہ پڑ گیا، کسی سیاسی پارٹی کا رکن نہیں ہوں، صرف پاکستان کے ساتھ ہوں، ملک کا حال برا ہو تو میرا حال بھی برا ہو جاتا ہے، ملکی حالات اور لوگوں پر 68 سال سے لکھ رہا ہوں۔

    ڈرامے کے ڈائریکٹر داور محمود کا کہنا تھا کہ ’ہاؤس اریسٹ‘ ڈرامہ 3 اگست تک فیروز پور روڈ پر ایک آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا،ڈرامے کی پروڈیوسر وجیہہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں بہت پیار ملا ہے۔

    دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی جیلوں میں قید ہونے کی تعداد میں اضافہ

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب،19 ہزار افراد کا انخلا

  • پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور:پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

    اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

    دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی جیلوں میں قید ہونے کی تعداد میں اضافہ

    واضح،رہےکہ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کو ایونٹ میں شرکت اور بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے کلیئرنس مانگی تھی۔ تاہم حکومت نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دے،بھارتی حکومت ایشیا کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے چکی تھی، لیکن بھارتی متعصب میڈیا کا اس حوالے سے پروپیگنڈا جاری رہا، جب کہ سوشل میدیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے پاکستان ٹیم کو ویزوں کے اجرا کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے ٹیم کے بھارت جانے کے لیے کلیئرنس مانگی تھی۔ تاہم حکومت کی جانب سے نہ صرف اس ایونٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ رواں سال پاکستان کی کوئی بھی اسپورٹس ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ آئندہ ماہ 25 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں آپریشن بنیان مرصوص (معرکہ حق) اور سیکیورٹی سے متعلق اہم قومی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، اس خصوصی نشست میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے آپریشن سندور کو ناکام بنانے اور آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل کی گئی فتح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے جذبے، حب الوطنی اور قومی شعور کو سراہا اور کہا کہ قوم کے یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ہر محاذ پر اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    نشست کے دوران طلبہ نے معاشرتی، قومی اور سیکیورٹی امور پر کھل کر سوالات کیے، جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے دیے۔اختتامی لمحات میں طلبہ نے ملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو قومی اتحاد اور حب الوطنی کی بہترین عکاسی تھی۔ طلبہ نے اس نشست کو ایک مثبت اور رہنمائی سے بھرپور تجربہ قرار دیا اور مستقبل میں ایسی مزید ملاقاتوں کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ

    ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا

    سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ

    اقوام متحدہ کے پاک بھارت فوجی مبصرین کے وفد نے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہیں تاریخی، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وفد میں سوئٹزرلینڈ سے میجر جوناتھن اسٹوپانی، کروشیا سے میجر میریلا جپرانین، فلائٹ لیفٹیننٹ کنوکوان اور کیپٹن مارکو اسٹیجانووک شامل تھے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کی انتظامیہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کرتارپور منصوبے کی تاریخ، موجودہ صورتحال اور مذہبی ہم آہنگی میں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔دربار انتظامیہ کے مطابق، وفد کو دربار کے گرانتھی گوبند سنگھ کی جانب سے یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔ مہمانوں نے کرتارپور کو عالمی امن اور مذہبی رواداری کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے انتظامات کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرتارپور کا یہ مقدس مقام دنیا میں امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مہمانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے روحانی سکون اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

    ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا

    سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ

    چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگا

  • چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگا

    چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگا

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث یکم صفر 1447 ہجری یکم اگست بروز اتوار کو ہوگا۔

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام ہوگا اور چاند کی رویت نہ ہونے کی وجہ سے یکم صفر کی تاریخ میں ایک روز کی تاخیر ہو گئی ہے۔چیئرمین نے چاند کی رویت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں ملکی و علاقائی سطح پر چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اوکاڑہ: بابا فرید شوگر مل میں 12,600 میٹرک ٹن چینی کا سٹاک موجود،کیا ہوپائے گی شوگرمافیا کے خلاف کارروائی

    حماس جنگ بندی نہیں چاہتی، نمٹنا پڑے گا: امریکی صدر

  • ن لیگ کے ٹکٹ پر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر منتخب ہونا نیک شگون ہے، ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    ن لیگ کے ٹکٹ پر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر منتخب ہونا نیک شگون ہے، ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر منتخب ہونا نہ صرف اہل حدیث مکتب فکر کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پاکستان کے اسلامی تشخص اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی سمت ایک مثبت پیش رفت بھی ہے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر بننا جماعت کے اصولی موقف، تنظیمی جدوجہد اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کیا ۔ انھوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنی علمی بصیرت، فقہی فہم، قومی درد اور دینی شعور کے ساتھ سینیٹ میں ایک متحرک، موثر اور باوقار کردار ادا کریں گے۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف جماعت بلکہ تمام اہلِ دین کو حوصلہ اور نمائندگی کا احساس حاصل ہوگا۔یہ کامیابی پوری جماعت بلکہ جماعت کے ایک ایک کارکن کی کا میابی ہے ۔ جس سے جماعت کے ہر کارکن کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا ڈاکٹر عبدالکریم باضمیر اور باکردار شخصیت ہیں جنھوں نے ہمیشہ قومی اور ملی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا سینیٹ منتخب ہونا اس امر کا اظہار کا ہے کہ قوم آج بھی صالح قیادت پر یقین رکھتی ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایوان بالا میں قوم وملت کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے ۔ اسلام پاکستان اور اہلحدیث کے موقف کو جرات مندی اور حکمت کے ساتھ پیش کریں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی معاشی حالات میں ایک بااصول باعمل اور باشعور قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو اس سیٹ کے تقاضے پورے کرنے اس منصب کو دین اسلام، مسلک اہلحدیث ، نہج محدثین کی سربلندی ، دفاع صحابہ کےلئے استعمال کرنے ان کو صحت اور استقامت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ دین وملت اور وطن کی مزید بہتر خدمت کرسکیں ۔