Baaghi TV

Category: لاہور

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں،قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 سکواڈ میں 15 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں-

    ٹی 20 سکواڈ :

    سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ :

    محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔

  • حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا فیصلہ

    حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں انصاف کی توقع بھی ظاہر کی ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    میاں اظہر، جو پنجاب کے سابق گورنر اور ایک سینئر سیاستدان تھے، کا انتقال حال ہی میں ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ان کے اکلوتے صاحبزادے حماد اظہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملک بھر سے سیاسی و عوامی شخصیات نے شرکت کی اور میاں اظہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    رواں ماہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی تھی کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاہم اب حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے انصاف کی درخواست کی ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا بیان میں حماد اظہر نے کہا "میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے والد کے جنازے اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔ ان لاکھوں افراد کا بھی شکریہ جنہوں نے افسوس کے پیغامات بھیجے اور میرے والد کے لیے دعا کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنہوں نے میاں اظہر کی یاد میں نیک الفاظ کہے اور ان کے لیے دعا کی، ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔حماد اظہر نے اپنے والد کی میراث کو شرافت، ایمانداری اور وفاداری قرار دیا جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے سیاسی کلچر کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

    حماد اظہر نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے، تین بہنوں کے بھائی اور دو کم عمر بچوں کے والد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والوں نے گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے تک دکھ برداشت کیا ہے اور اب وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہ کر ان کا سہارا بننا چاہتے ہیں۔ وہ بے گناہ ہیں اور جعلی مقدمات کا شکار ہیں جن کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ انہوں نے عدالت سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ اگر انصاف ملا تو اللہ کا شکر ادا کریں گے، اور اگر نہیں ملا تو صبر و استقامت سے کام لیتے رہیں گے کیونکہ اللہ صابرین کے ساتھ ہے۔

  • عمران خان اور شبلی فراز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    عمران خان اور شبلی فراز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور پارٹی رہنما شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ یہ مقدمہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں درج کیا گیا ہے۔

    عدالت نے عمران خان کو طلبی کے سمن بھی جاری کیے ہیں جو جیل روبکار کے ذریعے انہیں فراہم کیے جائیں گے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 30 جولائی کو مقرر کی ہے تاکہ دونوں ملزمان کو موقع دیا جا سکے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس پولیس کی طرف سے درج کیا گیا ہے،

  • 26 نومبر احتجاج کیس،حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ

    26 نومبر احتجاج کیس،حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے 26 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اٹک اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں نامزد 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اٹک اور راولپنڈی میں درج 8 مختلف مقدمات کے تناظر میں کیا گیا ہے، جن میں ملزمان پر دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ابتدائی طور پر انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ان ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی تھیں، تاہم ملزمان نے بعد از گرفتاری عدالت عالیہ سے رجوع کیا، جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی تھی۔

    پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملزمان پر دہشت گردی کے سنگین الزامات ہیں اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ان کی دوبارہ گرفتاری اور تحویل میں لینا ضروری ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی جس میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانتیں منسوخ کی جائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افراد کو دوبارہ تحویل میں لے سکیں۔

    این اے 175 ضمنی انتخابات،حکیم شہزاد دونوں بیویوں کے ہمراہ کاغذات جمع کروانے پہنچ گئے

  • پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں 10 نئی واسا قائم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) ایجنسیاں قائم کی جائیں گی-

    سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب نے ٹیموں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد 10 نئی واسا کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،مری، گجرات اور شیخوپورہ میں بھی واسا ایجنسیاں قائم کی جائیں گی،ان تینوں اضلاع میں ضلعی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    گجرات اور شیخوپورہ کےموجودہ پی سی ون کی اسکروٹنی اور نظر ثانی کی جائے گی، مری کی خصوصی ضلعی ٹیم کو نیا پی سی ون بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، خصوصی ضلعی ٹیمیں 10 دن میں کام مکمل کرنے کی پابند ہونگی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کریں گے۔

    صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات

    پانی اور صفائی کا ادارہ واسا ایک سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان میں پانی کی فراہمی اور سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، ترقی اور دیکھ بھال، مرمت اور آپریشنز کا ذمہ دار ہے اس مینڈیٹ کا ایک لازمی عنصر تمام سرکاری اور عوامی شعبوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک محفوظ، قابل بھروسا اور موثر پانی کی فراہمی ہے،ی واسا کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرتے ہیں، اس کی مزید مدد تین ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز (DMDs) کرتے ہیں جو ڈی ایم ڈی فنانس، ڈی ایم ڈی ایڈمنسٹریشن اینڈ ریونیو، ڈی ایم ڈی آپریشن اینڈ مینٹیننس اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ہیں۔

    اداکار سمیع خان نےعلیزےشاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

  • نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اسکا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے: عظمیٰ بخاری

    نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اسکا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے: عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس سانحے کے تمام حقائق قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، اور یہ انصاف کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کی شناخت، پلاننگ کے مقامات اور سازش کے تانے بانے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنہوں نے 9 مئی کا منصوبہ بنایا، حملے کروائے، اور شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کیا، وہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی اور تربیت کے ساتھ کیے گئے، اور اب کسی کو اس حوالے سے کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق، تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ کسی صورت احتساب سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

  • ٹک ٹاک نے  پہلی سہ ماہی 2025کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی

    ٹک ٹاک نے پہلی سہ ماہی 2025کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی

    ٹک ٹاک نے موجودہ سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول قائم کرنے کےعزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رپورٹ جنوری،2025ء سے مارچ،2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے اور اُن پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی نشاندہی اور اسے حذف کے لیے کیے، تاکہ عالمی صارفین کو ایک مثبت تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

    سنہ2025ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے ،پاکستان میں، کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی، جو 99.4فیصد تھی اگرچہ اُن میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دی گئی۔عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوزحذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9فیصد ہیں۔ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کر کے حذف کی گئیں،تاہم، 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔ پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0فیصد رہی، اور 94.3فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کر دیا گیا۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔ مزیدبرآں،11.5فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 15.6فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔ اس کے علاوہ، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا، اور 13.8فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔

    کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ کی باقاعدہ اشاعت کانٹنٹ اور اکاؤنٹس کے اقدامات کے حُجم اور نوعیت پر روشنی ڈالتی ہے، جو شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے مکمل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ سنہ2025ءکی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کانٹنٹ کے حوالے سےٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز، آلات، اور پالیسیوں کے بارے میں مزیدآگاہی کے لیے، ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا دورہ کریں، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 82 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

  • آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    آئرلینڈ کے خلاف سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی، فاطمہ ثنا آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کریں گی، قومی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی۔

    15 رکنی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم صدف شمس، سعدیہ اقبال اورسدرہ امین طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

    ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا۔

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

    امریکا کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا عندیہ، پاکستان سے بات چیت کا اعلان

    اسرائیل کے خلاف تعصب کاالزام، امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان

  • احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے 9 مئی کیس میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ملک احمد بچھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا نتیجہ ہے، اور ان کے خلاف آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو حکومت کے تابع کر دیا گیا ہے، اور 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ایسے فیصلوں کی پہلے ہی توقع تھی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی فیصلے کی تحریری کاپی موصول ہو گی، وہ اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گزشتہ روز 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے مقدمے میں ملک احمد خان بچھر کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا