Baaghi TV

Category: لاہور

  • اپووا وفد کی جے یو آئی پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفر عزیز سے ملاقات

    اپووا وفد کی جے یو آئی پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفر عزیز سے ملاقات

    آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن (اپووا) کے ایک نمائندہ وفد نے جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات، مولانا غضنفر عزیز سے ان کے دفتر میں اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال، استحکام پاکستان کے موضوع اور قومی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اپووا کے وفد نے مولانا غضنفر عزیز کو 14 اگست کو لاہور میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور قائدِ جمعیت، مولانا فضل الرحمٰن کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی ان کے سپرد کیا۔مولانا غضنفر عزیز نے وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن تک دعوت نامہ ضرور پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے اپووا کی علمی و فکری خدمات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ قومی یکجہتی کے ہر مثبت اقدام کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    ملاقات کے بعد مولانا غضنفر عزیز کی جانب سے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے مہمانوں کی خاطر تواضع اور روایتی مہمان نوازی کا عملی مظاہرہ ہوا۔وفد میں اپووا کے بانی صدر ایم ایم علی، حافظ محمد زاہد، ممتاز اعوان، فہیم فاضل اور طاہر تنولی شامل تھے۔

  • سابق گورنر پنجاب،حماد اظہر کے والد میاں اظہر وفات پا گئے

    سابق گورنر پنجاب،حماد اظہر کے والد میاں اظہر وفات پا گئے

    سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما میاں اظہر کا انتقال ہو گیا ہے۔ میاں اظہر کچھ عرصے سے علیل تھے اور خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سے شدید خراب تھی۔

    میاں اظہر نے طویل سیاسی کیریئر میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ لاہور سے منتخب رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں علاوہ ازیں، وہ لاہور کے میئر بھی رہ چکے تھے ،میاں اظہر نے اپنی سیاسی زندگی کا ایک اہم حصہ مسلم لیگ ن کے ساتھ گزارا، جہاں وہ پنجاب کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ تاہم، بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ق کی بنیاد رکھی اور اس کی قیادت کی، جس کی وجہ سے انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ان کے بیٹے حماد اظہر بھی پاکستان تحریک انصاف کے معروف رہنما ہیں اور ان دونوں روپوش ہیں

  • پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائیگا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائیگا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پاکستان اورپنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آرہا ہے۔ ڈی جی سی این ایف بریگیڈئرمظہرنے نہایت کم عرصے میں ایک بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر کے دکھائی جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سی این ایف فور س کی باڈی لینگویج سے نظر آتا ہے کہ پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ پاکستان کی آبادی 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں منشیات سے بچانا ہے۔ آبادی تب ہی ملک کی طاقت بنتی ہے جب منشیات سے دور ہوکر تعلیم اور صحت پر توجہ دے۔پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے قیام پر بہت خوش ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔ اینٹی نارکوٹکس کے ذریعے جلد پورے پنجاب سے منشیات کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تو والدین کی طرف سے درخواستیں آئیں کہ ہمارے بچوں کو منشیات سے بچایا جائے۔ المیہ ہے کہ منشیات ہر گلی، ہر محلے،ہر یوینورسٹیوں اور ہر سکول تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ منشیات کے کنٹرول کے لئے ایک سپیشلائزڈ فورس کا قیام نا گزیر تھا۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین لوگوں کو سو فیصد میرٹ پر سیلکٹ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام ڈویژن میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس فنکشنل ہو چکی ہے اوربہت جلد تمام اضلاع میں سی این ایف فنکشنل ہو جائے گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 850 جوان و افسران سیلکٹ ہوے۔ سی این ایف کا حصہ بننے والے تمام افسران اور جوانوں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جیسے ہر بیماری کا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوتا اسی طرح جرم کا خاتمہ ایک ہی فورس سے نہیں ہو سکتا۔ بڑی آبادی کے مسائل کے حل کے لئے ایک سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹس کی ضرورت تھی۔پنجاب میں کوئی بھی مشکلات آتیں ہیں تو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا جاتا ہے، جس پر وہ تمام کام چھوڑ کر ایک کام کی طرف ہو جاتے ہیں۔ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف پیرا جیسا ادارہ قائم کیا ہے۔ پیرا نے لاہور ڈویژن کے اندر کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں ہر مسئلے کے خاتمے کے لیے سپیشلائزڈ فورسز قائم کررہے ہیں۔پنجاب پولیس میں ایک سپیشلائزڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے چند ہفتوں میں کرائم پر کنٹرول کیا ہے۔ سی سی ڈی کی وجہ سے کرئمینل معافیاں مانگ رہے اور مساجد میں اعلانات کررہے ہیں۔سی سی ڈی کی بدولت پورے پنجاب میں کرائم کی شرح نیچے جارہی ہے۔ بعض اضلاع میں روزمرہ ہونے والے کرائم بہت کم ہوگئے ہیں۔ بڑی آبادی میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹ کی اشد ضرورت تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گلی محلے اور شہروں کو منشیات پاک کریں گے۔ کسی خاندان میں ایک بھی منشیات کا عادی جوان پورے خاندان کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ پرامید ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان گلی، محلوں، ڈسٹرکٹ، شہر اور پورے صوبے سے منشیات کے زہر کو نکال باہر پھنکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو لالچ اور کمزوری نہ د کھانے کی ہدایت بھی کی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے آنے والے نسلوں کو بچانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پرامید ہوں اور دعاگو ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اپنے ملک اور پنجاب کا فخر بنے گی۔اب پنجاب میں مسائل پر مصلحت نہیں ہوگی بلکہ حل ہوگا، سی این ایف کے کندھوں پر نسل کو بچانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں طلبہ کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداداسمبلی میں جمع

    تعلیمی اداروں میں طلبہ کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداداسمبلی میں جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے طلبہ کے ذہنی نشوونما اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات ڈالے ہیں بلکہ ان کی سماجی زندگی اور رویوں میں بھی گہرے نقصانات پہنچائے ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بڑھتے ہوئے سماجی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر اس کے حل کے لیے مؤثر لائحہ عمل تیار کرے۔ خاص طور پر اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ طلبہ کی توجہ تعلیم اور نصاب پر مرکوز ہو سکے۔اس کے علاوہ، قرارداد میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے مناسب قانون سازی کی جائے تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر مناسب مواد سے ان کی حفاظت کی جا سکے۔

    راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ طلبہ کے ذہنی اور اخلاقی معیار کی حفاظت بھی ممکن ہو سکے گی۔

    یہ قرارداد آنے والے اجلاس میں مزید بحث کے لیے پیش کی جائے گی، جہاں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان بحال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان بحال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو بحال کر دیا گیا ہے، قائمقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے اپوزیشن اراکین کو ایوان میں لانے کی ہدایت کی، جس کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نے حزبِ اختلاف کے ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد حزبِ اختلاف کے اراکین ایوان میں واپس آئے تو حکومتی اراکین نے تالیاں بجاکر اُن کا استقبال کیا، وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن اراکین کی ایوان میں واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ آپ اسمبلی میں واپس آگئے ہیں،قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نےکہا کہ اپوزیشن اراکین کی بحالی سے اچھا پیغام جائے گا۔

    عماد وسیم سے تعلقات کی افواہیں،انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ 18 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی بحالی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جو ڈرافٹ بذریعہ واٹس ایپ اسپیکر ملک احمد خان کو بیرون ملک بھجوایا جائے گااسپیکر کی منظوری کے بعد ڈرافٹ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو بھجوایا جائے گا، جو معطل ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

    نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت

  • :پنجاب  میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام، کمیشننگ تقریب میں مریم نواز کی شرکت

    :پنجاب میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام، کمیشننگ تقریب میں مریم نواز کی شرکت

    لاہور:پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام عمل میں آگیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں کمیشننگ تقریب میں خصوصی شرکت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز کو سی این ایف نے جنرل سلامی پیش کی، جس کے بعد کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افسران اور جوانوں نے حلف اٹھایا مریم نواز نے کاؤنٹر نارکوٹکس ٹریننگ میں بہترین پرفارمنس پر افسروں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر انہوں نے آلات، ٹیکنالوجی اور گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

    تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈی جی سی این ایف بریگیڈیئر مظہر اقبال نے فورس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لیے پہلے فیز میں866 اسامیوں پر بھرتی کی گئی ہے پی سی این ایف کو تمام ڈویژنز میں فنکشنل کر دیا گیا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیاکہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی ہر ڈویژن میں سی این ایف کے اسٹیشنز اور ریجنل ڈائریکٹوریٹس قائم ہوچکے ہیں دوسرے مرحلے میں سی این ایف کا دائرہ کار ضلعی سطح تک بڑھایا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی این ایف کے افسران اور جوانوں کو اے این ایف اکیڈمی راولپنڈی میں 12 ہفتوں کی پروفیشنل تربیت بھی دی گئی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی جیلوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے کام کرے گی،سی این ایف کی صورت میں پنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آ رہا ہے۔

  • چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی

    چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی

    چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی-

    میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام چلتی دیکھائی دے گی، ایک ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے، جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی، ابتد ائی طور پر ٹرام کو کینال روڈ پر چلایا جائے گا،10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے،3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان،اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی

    قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک 22 کلومیٹر کے روٹ پر الیکٹرک ٹرام چلائے جائے گیدوسری ٹرام سروس ٹھوکر نیاز بیگ سے سندر اور مانگا کی جانب ملتان روڈ پر ٹرام سروس چلائی جائے گی ۔برآمد ہونے والی الیکٹرک بسوں کو الیکٹرک ٹرام سروس میں استعمال کیا جائے گا ۔ٹرام سروس منصوبے میں کینال روڈ پر 22 بس سٹاپس بنائے جائیں گے ٹھوکر سے جلو تک ہر ایک کلو میٹر بعد بس سٹاپ بنایا جائے گا ۔الیکٹرک ٹرام سروس چلانے کے لیے کینال روڈ پر ایک لین کو مخصوص کیا جائے گا ۔الیکٹرک ٹرام سروس کے لیے جیل روڈ انڈر پاس کی ری ماڈلنگ کی جائے گی –

    جدائی موت ہوتی ہے ۔تحریر:سعد یہ عمران

    کوہستان کرپشن اسکینڈل : گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان،اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان،اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کیا ہے-

    پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک پارٹی قیادت اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی شرکت کے ساتھ جلسہ منعقد کیا جائے گا،یہ جلسہ پرامن ہوگا اور جمہوری تقاضوں کے مطابق عوامی رائے کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔

    حمیرا اصغر کیس: پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی، وہ پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لوگ خود بخود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں بانی تحریک انصاف جیل سے ہی احتجاج کی قیادت کریں گے اور کارکنوں کو واضح پیغام دیں گے ’دو سال ہو چکے ہیں، اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں، ہر کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔‘

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، مخصوص نشستوں کی وجہ سے کچھ تاخیر ضرور ہوئی، مگر مجموعی طور پر نتیجہ ہماری توقعات سے بہتر رہا،انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ نومئی 2023 کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔

    بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر ہنگامہ آرائی

    مرزا آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا نام بانی پی ٹی آئی نے خود فائنل کیا تھا اور وہ پارٹی کے خلاف کبھی کسی قسم کا بیان نہیں دے چکے پارٹی میں فیصلے بانی کی مشاورت سے ہی کیے جاتے ہیں، مارچ 2024 میں اس حوالے سے تمام امور طے پا گئے تھے، اور اب پارٹی ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

  • رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے دو ملزمان گرفتار

    رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے دو ملزمان گرفتار

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے۔

    چوہنگ پولیس کے ایک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا واقعہ شانی ٹائیگر نامی شخص کی سازش کے تحت پیش آیا، جس نے اپنے اشارے پر دونوں ملزمان کو یہ کارروائی کروائی۔ پولیس کے مطابق رجب بٹ اور سوشل میڈیا پر شہزاد بھٹی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد شہزاد بھٹی نے شانی ٹائیگر کو فائرنگ کے لیے شوٹرز بھیجنے کی ہدایت دی۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا مزید تفتیشی عمل جاری ہے اور انہیں سی سی ڈی (سینٹرل ماڈل پولیس تھانے کے تحت قائم ایک خصوصی تفتیشی یونٹ) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ رجب بٹ کے گھر پر پہلے بھی متعدد بار نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں،پولیس نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرے گی اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

  • معروف براڈ کاسٹر یاسمین طاہر   کیلیے دعائیہ تقریب کل منگل کو ہو گی

    معروف براڈ کاسٹر یاسمین طاہر کیلیے دعائیہ تقریب کل منگل کو ہو گی

    پاکستان کی معروف صداکارہ اور سماجی شخصیت، یاسمین طاہر، اپنے سفرِ زندگی کے اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔ ان کی یاد میں ایک قراءتِ قل اور دعا کا خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے،

    قل اور دعا کی تقریب منگل، 22 جولائی 2025،عصر سے مغرب تک ،بمقام طاہر حویلی، 122-بی ماڈل ٹاؤن، لاہور میں منعقد کی جائے گی،اس موقع پر نعیم طاہر سمیت اہل خانہ نے کہا ہے کہ یاسمین طاہر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کر کے ان کی روح کی سکون کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اظہار افسوس
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معروف براڈ کاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر گہرا افسوس اور سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یاسمین طاہر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

    ریڈیو پاکستان کی نامور صداکارہ یاسمین طاہر ہفتہ کی صبح مختصر علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ چند دنوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔یاسمین طاہر کا تعلق ایک ادبی اور ثقافتی خاندان سے تھا، جنہوں نے اردو ادب اور نشریات میں اپنا نمایاں مقام بنایا۔ ان کے والد امتیاز علی تاج اردو ڈرامہ نگاری کے بانی تصور کیے جاتے ہیں اور ان کے مشہور ڈرامہ ’’انارکلی‘‘ کو اردو ادب میں کلاسیکی حیثیت حاصل ہے۔ والدہ ہیجائب امتیاز علی نہ صرف ایک ادیبہ تھیں بلکہ برصغیر کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھتی تھیں۔1960 میں ان کی شادی اداکار و کالم نگار نعیم طاہر سے ہوئی، جن کے تین بیٹے ہیں جن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار فران طاہر بھی شامل ہیں۔ ان کی شادی پر معروف گلوکارہ نور جہاں نے شاعر فیض احمد فیض کا تحریر کردہ سہرا گایا تھا۔

    یاسمین طاہر نے 1958 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے نشریاتی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی آواز میں نرمی، سچائی اور خلوص تھا جو سننے والوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑتی تھی۔ انہوں نے 37 سال تک ریڈیو پاکستان میں کام کیا اور مختلف پروگرامز جیسے ’’صبح بخیر پاکستان‘‘ سے لے کر فوجیوں کے لیے خصوصی پیغامات تک اپنی منفرد پہچان بنائی۔خاص طور پر جنگوں کے دوران ان کی آواز میں حوصلہ افزائی اور ہم آہنگی کی جھلک دکھائی دیتی تھی، جو ہر سپاہی کے دل کو چھو جاتی تھی۔

    یاسمین طاہر نہ صرف ایک صداکارہ بلکہ ایک باشعور سماجی شخصیت بھی تھیں۔ وہ نوجوانوں کی رہنمائی، خواتین کے حقوق اور قومی یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ آگے رہیں۔ انہوں نے کئی اردو ڈراموں اور ریڈیو تھیٹر میں یادگار کردار ادا کیے۔ان کے صاحبزادے فران طاہر نے بھی میڈیا اور اداکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، جو آج ہالی ووڈ میں بھی اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔

    یاسمین طاہر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز دیے گئے، جن میں 2015 میں حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والا ستارہ امتیاز شامل ہے۔ یہ اعزاز ان کی مسلسل محنت اور قوم کے دلوں کو چھونے والی آواز کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یاسمین طاہر ایک ایسی آواز تھیں جو نہ صرف سنائی دیتی تھی بلکہ محسوس کی جاتی تھی۔ ان کی وفات سے ریڈیو پاکستان اور قوم ایک ایسے چراغ سے محروم ہو گئی ہے جس کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی۔ ان کا نام اور ان کی آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین۔