Baaghi TV

Category: لاہور

  • علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی پی کے رہنما علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

    علی قاسم گیلانی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی .لاہور ہایئکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے بارہ بجے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او ملتان کو زاتی حیثیت میں طلب کیا تھا اور سید علی قاسم گیلانی کی طرف سے سردار لطیف کھوسہ نے بحث کی،

    عدالت نے سماعت کی بعد علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    علی قاسم گیلانی کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس پر علی قاسم گیلانی کو ہتھکڑیاں لگا کر کورونا ٹیسٹ کے لئے نشتر ہسپتال لایا گیا تھا

    ڈپٹی کمشنرملتان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی 30روز تک نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ علی قاسم گیلانی پر نقص امن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں،علی قاسم گیلانی کو 30دن تک زیر حراست رکھا جائے۔

    اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

  • پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج ہم پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپولیو سے پاک کرنا پی ٹی آئی حکومت کا عزم ہے،کورونا کی وجہ سے انسداد پولیومہم متاثرہوئی،نوازشریف اوراس کے ساتھی بھٹو کے قتل میں سہولت کارتھے،ملتان کے عوام نے اس سازشی ٹولے کومسترد کردیا ہے،آج شاہی خاندان کی ایک رکن ملتان فتح کرنے نکلی ہیں،جوقانون ہاتھ میں لے گا توقانون اپنا راستہ خود بنائے گا،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اقتدار، مفادات اور مقدمات کا درد ہے، اپوزیشن جو شور ڈالنا چاہتی ہے حکومت اس میں رخنہ نہیں ڈالے گی، مریم نواز کی سیاست ذات سے شروع ہو کر ذات پر ختم ہوتی ہے ،اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کے دعویدار عوام کو سڑکوں پر  لے آئے، ملتان کے عوام  نے اس سازشی ٹولے کو مسترد کردیا، آج ہم پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے،ایس اوپیز اور عدالتی فیصلوں کوپامال نہ کیا جائے،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یوم تاسیس پر گٹھ جوڑ بھٹو کے نظریے کی نفی ہے، بھٹو کا نظریہ گٹھ جوڑ مفاد پرستوں کے ہاتھوں دفن ہوچکا ،

    اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

  • جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے گزشتہ 3 برسوں کے آڈٹ کیخلاف درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے گزشتہ 3 برسوں کے آڈٹ کیخلاف درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے گزشتہ 3 برسوں کے آڈٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواستیں جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کو بھجوا دیں. عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کی مختلف درخواستیں دو رکنی بنچ کے پاس پہلے سے زیر سماعت ہیں،

    جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواستگزار کی طرف سے سلمان ظہیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں ،شوگر ملز کسی قسم کی نادہندہ نہیں، کمشنر ان لینڈ ریونیو سال 2017، 2018، اور 2019 کی مد میں آڈٹ کے نوٹس بھجوائے ہیں،انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے الزام پر ان کی ملز کو آڈٹ کیلئےمنتخب کیا گیا،

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، کمشنر نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا، کمشنر ان لینڈ ریونیو نے سنے بغیر آڈٹ کیخلاف اعتراضات کو مسترد کیا، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے،کمشنر ان لینڈ ریونیو کے انکم ٹیکس آڈٹ کے 3 نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

  • بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے  کہاں پہنچ گئی؟

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا گیا

    ایڈشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ، حامزہ مختار نے دوسری درخواست ہراساں کرنے کیخلاف بابر اعظم کے فیملی اراکین کیخلاف دائر کی ہے ،ایڈشنل سیشن جج عابد رضا خان نے ہراساں کرنے کی درخواست پر جواب طلب کرلیا

    عدالت نے ہراسان کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا

    حامزہ مختیار نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ، ہراسان کرنے سے روکنے اور ہرجانے کی درخواست دائر کی ، دائر درخواستوں میں بابر اعظم،محمد اعظم، فیصل اعظم کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں‌موقف اپنایا گیا کہ سی سی پی او لاہور کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، بابر اعظم کیخلاف جنسی ہراساں، فراڈ اور ہرجانے کے دعویٰ کی درخواست کی گئی ،درخواست میں تھانہ نصیر آباد پولیس کوبابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    درخواست میں کہا گیا کہ بابر اعظم کے فیملی اراکین ہراساں کر رہے ہیں، عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

    حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

  • مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ملتان پی ڈی ایم جلسہ کے لئے جاتی امرا سے روانہ ہو چکی ہیں

    مریم نواز کے ہمراہ ن لیگی رہنما پرویز رشید موجود ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اور کارکنان کو گرفتار کیا وہ سب کے سامنے ہے جلسہ اب چاہے ملتان سٹیڈیم میں ہو یا کسی سڑک پر جلسہ تو ہوگا یہ جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا ہے

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آ رہا ہے جب ملک پر مشکل آئیگی پھر بیٹیاں گھروں سے نکلتی ہیں آج آصفہ بھٹو اور میں گھر سے نکل رہی ہوں لوگ گھروں سے نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ،ملتان کے باسیوں سے گزارش ہے کہ باہر آئیں اور جدوجہد میں شامل ہوں،ملتان کے راستے میں لگا ہر ناکہ کنٹینر اس حکومت کے خوف کی عکاس ہے۔راستے میں لگے کنٹینر اوررکاوٹیں ان کی خوف کی نشانی ہیں،یہ خوف ان کے خاتمہ کی عکاسی کرتا ہے ،میں ملتان جارہی ہوں اپنا غم پیچھے چھوڑ کر میاں صاحب کی ہدایت پر،میرے والد اور اہلخانہ یہاں موجود نہیں،قوم کے دکھ اور غم میں شریک ہونے جا رہی ہوں

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روزپولیس کے کسی ایک اہلکار نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا،حکومتی وزر اکی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونانہیں پھیلا؟ مریم نواز دو بار گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکی ہے،دوبارہ گرفتاری سے کوئی ڈرنہیں،

    اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا

    ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، بلاول زرداری کیجگہ آصفہ بھٹو صبح 11 بجے گیلانی ہاؤس سے ریلی کی صورت میں قاسم باغ روانہ ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے۔ مریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

    ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

  • ایاز صادق کو ملی بڑی خوشخبری،کہا،حکومت جو مرضی کر لے یہ کام کر کے ہی رہیں گے

    ایاز صادق کو ملی بڑی خوشخبری،کہا،حکومت جو مرضی کر لے یہ کام کر کے ہی رہیں گے

    ایاز صادق کو ملی بڑی خوشخبری،کہا،حکومت جو مرضی کر لے یہ کام کر کے ہی رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت دی

    عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ لاٹھی چارج یا پکڑ دھکڑ ہوئی تو ہمارے موقف کو تقویت ملے گی،حکومت جو کہہ رہی ہے وہ کر نہیں رہی ، پرامن جلسے کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے ،پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا اسٹیڈیم یا اس کے باہر ہو گا کیا سکھ یاتریوں کے تہوار میں کورونا نہیں پھیلتا؟

    ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی

    مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی

    میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق

    ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا

    حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان

    تحریک انصاف نے بھی ایاز صادق کے خلاف درخواست دائر کر دی

    قبل ازیں اے ٹی سی لاہور میں ن لیگی رہنما ایاز صادق سمیت 4 افراد کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت ہوئی.،ن لیگی رہنما ایاز صادق عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ کس طرح اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کی گئیں؟ جس پر پولیس حکام نے عدالت میں کہا کہ دو سال قبل اس میں یہ دفعات شامل کی گئیں،عدالت نے استفسار کیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کریں، دیکھیں دفعات لگتی ہیں یا نہیں، سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں، اس کی روشنی میں کارروائی کریں،

    عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کردی

  • پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم ، وزیر اعلیٰ کے اہم احکام

    پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم ، وزیر اعلیٰ کے اہم احکام

    پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم ، وزیر اعلیٰ کے اہم احکام

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ کی صوبہ بھر میں انسداد پولیو کی موثر مہم چلانے کی ہدایت،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو مہم کی خود مانیٹرنگ کا حکم
    پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسینیشن پلائی جائیگی:عثمان بزدار
    انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دینگے،پولیو ہمارے لئے نیشنل چیلنج ہے، ہر صورت قابو پانا ہے
    اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے

    عوام کو کورونا سے بچانا ضروری ہے نہ کہ بیوقت جلسے، موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھرجواز نہیں
    لاہور29 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبہ بھر میں انسداد پولیو کی موثر ترین مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم کل 30 نومبر سے شروع ہو گی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے -انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کو موثر بنانے کیلئے مزید 2 ہزار ویکسینیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔زیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ لاہور اور جنوبی پنجاب کے بعض متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔پولیو ہمارے لئے نیشنل چیلنج ہے، ہر صورت قابو پانا ہے۔

    پولیو کیس اور انوائرمنٹ سیمپل پازیٹو آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے باز پرس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسداد پولیو کی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3500 مائیکرو پلان تیار کئے گئے ہیں۔اڑھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسینیشن پلائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے13 اضلاع میں پولیو کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔10 اضلاع میں پولیو کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر مراد راس، چیف سیکرٹری، عالمی ادارہ صحت کے صوبائی سربراہ، یونیسیف لاہور کی ٹیم لیڈر، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبے بھر سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    پی ڈی ایم کی جلسوں سے فرق نہیں پڑتا،پی ڈی ایم عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے -کورونا کی اس لہر میں غیر روایتی علامتیں سامنے آرہی ہیں، احتیاط بے حد ضروری ہے- کورونا تقریبا ختم ہونے کے قریب تھا، اپوزیشن کی بد تدبیری نے دوبارہ زندگی دی-انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا پھیلارہے ہیں -پی ڈی ایم کی جلسوں سے فرق نہیں پڑتا۔پی ڈی ایم عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔انسداد کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے -عوام کو کورونا سے بچانا ضروری ہے نہ کہ بیوقت جلسے – حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے کوشاں ہے اور مسترد شدہ عناصر جلسہ پولیٹیکس کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھرجواز نہیں -حکومت انسانی جانوں سے کھیلنے ہرگز اجازت نہیں دے گی -سیاسی مفادات کے لئے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا-

  • شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی  جاتی عمرہ میں ملاقات

    شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی جاتی عمرہ میں ملاقات

    شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی جاتی عمرہ میں ملاقات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سینئر صحافیوں نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ہے .
    صحافیوں نے شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا. اس موقع پر صحافیوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کئ .ملاقات کرنے والوں میں سلمان غنی ،سجاد میر ،لیاقت انصاری شامل تھے. ان کے ہمراہ سعید لودھی عباس نقوی علی وقار نے بھی ملاقات کی
    فہیم امین۔ میاں محمد اسلم اعظم ملک.راجہ اکرم علی اکبر عارف ملک الفت مغل نے بھی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے دعا کی ان کے علاوہ گوہر علی ،سعید بلوچ نے بھی شہباز شریف سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا۔ ملاقات میں پارٹی رہنما مریم اورنگزیب ،ملک ندیم کامران سمیع اللہ خان بھی شریک ہوئے

    واضح رہے کہ چند روز قبل نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ لندن میں وفات پا گئی تھیں. لندن میں‌ان کی نماز جنازہ کے بعد ہفتہ کو ان کی میت پاکستان لائی گئی، جہاں جاتی عمرہ میں‌ ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی . حکومت پنجاب کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر ایک دن پہلے رہائی دی گی تھی تاکہ وہ ااپنی والدہ کی تدفین اورتجہیز میں‌شریک ہو سکیں اور تعزیت کے لیے آنے والے افراد سے مل سکیں.

  • قمیض شلوار کے ساتھ ٹائی باندھنے والے آخری بزرگ

    قمیض شلوار کے ساتھ ٹائی باندھنے والے آخری بزرگ

    قمیض شلوار کے ساتھ ٹائی باندھنے والے آخری بزرگ اور 200 سے زیادہ ناولوں کے مصنف ایم اسلم نے اردو فکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ صفحات لکھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا-

    باغی ٹی وی : میاں محمد اسلم 6 اگست 1885 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ساری عمر لاہور میں ہی رہے۔ 23 نومبر 1983 کو وفات پائی اور میانی صاحب میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    ایم اسلم نے اپنی مرضی کی زندگی گزاری۔ شہری جائیداد کی وجہ سے فکرِ معاش تھی نہیں۔ بس گراموفون سنتے تھے اور ناول لکھتے تھے۔ شلوار قمیص پہنتے تھے، اوپر شوخ رنگ کی ٹائی باندھتے تھے۔ کہتے تھے یہ میرا شوق ہے۔

    مصنف ایم اسلم دوستوں کی خاطر تواضع بہت کرتے تھے لیکن دوست کھانے کے بعد ان سے ناول کا باب سننے سے خائف رہتے تھے۔ ایک بار شائد قتیل شفائی نے کہا ، میاں صاحب ، لوگ آپ کے بارے میں غلط بات کرتے ہیں،
    پوچھا ، کیا ؟
    قتیل نے کہا، کہ آپ زبردستی ناول سناتے ہیں، حالانکہ ایسی تو کوئی بات نہیں،
    میاں صاحب نے کہا ، ہاں ، ہاں
    اور یوں احباب اس روز ناول سننے سے محفوظ رہے !

    شلوار قمیض کے اوپر شوخ رنگ کی ٹائی باندھنا ایم اسلم کا شوق تھا ،ناول نگار اور مصنف ایم اسلم کی یادگار تصویر

    ایک بار کسی کے سوال پر ایم اسلم نے بتایا کہ انہیں ناول لکھنے کے لئے زیادہ غوروفکر کی ضرورت نہیں پڑتی ، بس کوئی گراموفون ریکارڈ لگا کر سنتے ہیں اور ناول کا پلاٹ ان کے ذہن میں آجا تا ہے۔

    عظیم مصنف ایم اسلم کے والد میاں نظام دین علامہ اقبال کے دوست تھے۔ ایم اسلم پہلے شاعری کرتے تھے، علامہ اقبال کو دکھائی تو انہوں نے مشورہ دیا کہ نثر لکھا کریں ۔ انہوں نے یہ مشورہ قبول کرکے ناول افسانے لکھنا شروع کئے اور اردو فکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ صفحات لکھ کر ایک ریکارڈ قائم کرڈالا !

    جن میں ناظمہ کی آپ بیتی،عروسِ غربت، معرکۂ بدر،جوئے خون، پاسبانِ حرم، شمشیرِستم، بنتِ حرم، فتحِ مکہ، صبحِ احد، ابو جہل، غزالۂ صحرا ،فتنۂ تاتار ،خونِ شہیداں ، رقصِ ابلیس ، مرزا جی، گناہ کی راتیں ،جہنم ،حسنِ سوگوار ، خار و گل ،رقصِ زندگی ، راوی کے رومان ، درِ توبہ اور شامِ غریباں ایم اسلم کے مشہور ناول ہیں۔

    معروف ناول نگار فاروق خالد بتاتے ہیں ایم اسلم، مشہور مصوّر اُستاد اللہ بخش کے دوست تھے اور ان سے ملنے اکثر پُرانا مسلم ٹاون جایا کرتے تھے۔ ان کے کئی ناولوں کے سرورق بھی استاد نے ڈیزائن کیے۔ مَیں اُستاد اللہ بخش کا باقاعدہ شاگرد تھا۔ ان پر مَیں نے بڑی محبت سے ایک خاکہ لکھا ہے جو ” سویرا” لاہور کی تازہ اشاعت میں شامل ہے اور اس میں میاں ایم اسلم کا ذکر بھی ہے۔

    میاں یوسف صلاح الدین کی جس حویلی کا آج کل بہت چرچا ہے، وہ میاں ایم اسلم کی ہی تھی۔ ان کی اولاد نہیں تھی، اس لئے ان کی حویلی پہلے ان کے کزن میاں امیر الدین کو ملی. ان سے ان کے بیٹے اور علامہ اقبال کے داماد میاں صلاح الدین ( میاں صلی، جو ایم این اے بھی بنے ) کے حصے میں آئی اور پھر ورثے میں میاں یوسف صلاح الدین کے۔

    محترم منیب اقبال کے مطابق علامہ اقبال کی صاحبزادی منیرہ کا نکاح میاں صلاح الدین سے ہوا تو خاندان کے بزرگ کی حیثیت کی سے میاں اسلم نے نکاح نامے پر گواہ کے طور پر دستخط کئے۔

    ڈاکٹر انور سدید مرحوم کے صاحبزادے مسعود انور ایک یادگار واقعہ بتاتے ہیں کہ1976 میں ڈینٹل کالج کے قریب انکی رہائش گاہ کے سامنے سے ابا جی کے ساتھہ گزر رہا تھا۔ ایم اسلم باہر کھڑے تھے۔ اباجی بولے جلدی سے نکل چلو ۔ مگر اسلم صاحب کی نظر پڑ گئی اور آواز دے کر بلا لیا۔ چائے بسکٹ کے ساتھہ دو باب ناول کے سنے۔ ابا جی نے بتایا کہ انہوں نے فائلیں بنائی ہوئی ہیں۔ بارش کا منظر 20 صفحات۔ پہلی ملاقات 15 صفحات وغیرہ۔ ناول میں جیسا مقام آتا ھے فائل کھول کر صفحات فٹ کر دیتے ھیں۔

    ارشد نعیم صاحب نے یاد دلایا ہے کہ شاہد احمد دہلوی نے ایم اسلم کا شاندار خاکہ لکھا تھاجس سے ان کی شخصی عظمت کا اندازہ بھی ہوتا ہے اور ان کی عوامی مقبولیت کے راز کا بھی پتہ چلتا ہے.

  • حکومتی احکامات کے باوجود ملک کی معروف یونیورسٹی  طلباء کو یونیورسٹی بلانے پر مصر

    حکومتی احکامات کے باوجود ملک کی معروف یونیورسٹی طلباء کو یونیورسٹی بلانے پر مصر

    گورنمنٹ کی جانب سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری ہونے کے باوجود یو ایم ٹی( یونیورسٹی آف مینیجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور) کی جانب سے طلباء کولیبز وغیرہ کے لیے کیمپس میں آنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی:گورنمنٹ کی طرف سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات آچکے ہیں. لیکن UMT نے احال ہی میں ایک ںوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں یونیورسٹی تاحال طلباء کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ لیبز وغیرہ کے لیے کیمپس میں آئیں-

    نوٹیفیکشن میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو ہدایات دیں کہ تمام کلاسز کا انعقاد آن لائن کیا جائے گا تمام لیب سیشن شیڈول کے مطابق کیمپس میں ہوں گے-

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ایم ایس ، ایک فل اور پی ایچ ڈی کی تحقیقی سرگرمیاں محکمہ کی صوابدید کے مطابق کیمپس میں جاری رکھی جا سکتی ہیں اسائنمنٹ کوئز اور دیگر سیشنل اسسمنٹ آن لائن ہوں گے –

    جبکہ مڈٹرم اور فائنل ٹرم امتحانات کیمپس میں متعلقہ محکمہ کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام فیکلٹی ممبر کوویڈ 19 کی ایس او پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئےتعلیمی سرگرمیوں کے لئے کیمپس میں آئیں گے-

    یو ایم ٹی نے اپنے نوٹیفیکیشن میں کہا کہ دور دراز علاقوں کے شرکاء اور وہ لوگ جن کو انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے گھر پر آن لائن کلاسز کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ کیمپس کی کلاسوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔

    ہاسٹل میں مقیم طلباء کو کوویڈ_19 کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہاسٹم میً رہنے کی اجازت ہوگی کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور سماجی فاصلے کو بھی اختیار کیا جائے –

    تاہم تما م قسم کی ثقافتی اور اسپورٹس سرگرمیاں مخصوص وقت تک ملتوی کی جائیں گی-

    دوسری جانب نوٹیفیکشن موصول ہونے کے بعد طلباء کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے شہروں کو جاچکے ہیں تو کیسے لیبز کے لیے آئیں. کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہمیں بھی اپنی جان پیاری ہے ہم یونی نہیں آسکتے.


    https://twitter.com/Mrtallboy2/status/1332212016413544450?s=20


    https://twitter.com/farhanansari888/status/1331888143616913410?s=20


    جبکہ یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹیفیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جناب وزیر تعلیم کے اس واضح بیان کے بعد کہ وہ تمام کلاس آن لائن ہوں گے جبکہ اب یو ایم ٹی کی کل ایک ای میل موصول ہونے کے بعد طلباء لاہور سے چلے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ تمام کلاسز آن لائن ہونگی ۔

    اور یونیورسٹی نے بتایا کہ کیمپس میں صرف پی ایچ ڈی لیب لیبز کی اجازت ہے اور کوئی دوسرا رعایت نہیں ہے علاوہ ازیں ہاسٹلز نے طالب علم سے کہا کہ وہ جلد سے جلد وہاں سے چلے جائیں۔

    یونیورسٹی رجسٹرار نے کہا کہ اب میں سعودی عرب آیا ہوں اور دوسرے طلباء بھی اپنے شہروں جیسے کوئٹہ پشاور واپس چلے گئے ہیں۔ اور جناب ہفتے میں صرف ایک یا دو دن کے لئے کیمپس لیبز پر لاہور آنا ہم سب کے لئے بہت مشکل ہوگا۔

    یونیورسٹی رجسٹرار نے اپنی ٹویٹ میں اس معاملے پر نظر ثانی کرنے کی اپل کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔