Baaghi TV

Category: لاہور

  • والدہ کی وفات پر نہ آنیوالے نواز شریف کو ہم لائیں گے، یہ اعلان کس نے کر دیا؟

    والدہ کی وفات پر نہ آنیوالے نواز شریف کو ہم لائیں گے، یہ اعلان کس نے کر دیا؟

    والدہ کی وفات پر نہ آنیوالے نواز شریف کو ہم لائیں گے، یہ اعلان کس نے کر دیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرتارپور راہداری کو کھولنا امن کی خواہش کا عکاس ہے، سکھ یاتریوں کو مکمل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،

    ننکانہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ کشمیر میں مظالم بند کر ے ،ہم نے کرتارپور راہداری کوپہلے ہی کھول دیا تھا، ہم یاتریوں کےاستقبال کے لیے تیارتھے، بھارتیوں کو ویزا بھارت نے دینا ہے ، مذہبی رسومات پرکوئی پابندی نہیں لگانی چاہیے، ہم بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا چاہتےہیں۔ بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے لیکن پاکستان نے یاتریوں کی تعدادپرکوئی پابندی نہیں لگائی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں کورونا زیادہ پھیل رہا ہے ، کورونا کے پیش نظر وزیراعظم نے جلسے ملتوی کردیے ، سیاسی جلسے ہماری حکومت نہیں کررہی۔ کورونا کی وجہ سے مظفرآباد میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے ، پی ڈی ایم کوجلسے کو اجازت نہیں ملی۔وزیراعظم نےکورونا لہر کےباعث تمام جلسے منسوخ کیے ، کورونا سے شرح اموات بڑھ گئی ، ملتان میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاست چمکانے کی بجائے عوام کا خیال کرے ،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نے خود لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے ، نواز لیگ آزاد کشمیر کی بجائے جلسے ملتان میں کر رہی ہے ۔

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی والدہ کو دفنانے بھی نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو واپس لائیں،وہ واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں اور ان کو جو سزا ہوئی ہے وہ آ کر جیل میں گزاریں۔

  • بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ جاتی امرا میں ادا کر دی گئی

    نماز جنازہ میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور کارکنان نے شرکت کی،نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد جاتی امرا میں ہی تدفین کی جائے گی.بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مصدق ملک ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرو دیگرنے نماز جنازہ میں شرکت کی،

    قبل ازیں جاتی عمرہ میں خاندان کے افراد نے بیگم شمیم اختر کا آخری دیدار کیا،بیگم شمیم اخترکی رسم قل اتوار کوادا کی جائے گی،صرف اہلخانہ شرکت کرینگے

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا ئی گئی تھی،۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے دیگر ن لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا تھا

    والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

  • بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ سے قبل ن لیگ کا بڑا فیصلہ، کارکنان میں تشویش کی لہر

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ سے قبل ن لیگ کا بڑا فیصلہ، کارکنان میں تشویش کی لہر

    خبردار،بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ سے قبل ن لیگ کا بڑا فیصلہ، کارکنان میں تشویش کی لہر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیگم شمیم اخترکی نمازجنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس گراؤنڈ میں بعد نمازظہرادا کی جائیگی

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،نمازجنازہ میں شرکت کے لیے شریف خاندان اورلیگی رہنماؤں کے لیے الگ بلاک ہوگا ،کارکنوں کے لیے نمازجنازہ میں شرکت کے لیے الگ بلاک بنایا گیا ہے،نماز جنازہ کے موقع پر بھی ن لیگ کی جانب سے کارکنان کو الگ رکھنے کی پالیسی ترتیب دی گئی ہے، پارٹی کارکنان جو پارٹی کے لئے سخت ترین موسم میں بھی قائدین پر جان قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں ان کارکنان کے لئے نماز جنازہ میں بھی الگ جگہ بنائی گئی ہے تا کہ وہ پارٹی قائدین کے ساتھ کھڑے نہ ہو سکیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے،

    ن لیگ کی جانب سے رویہ دیکھ کر ن لیگی کارکنان جو جنازے کے لئے آئے ہوئے ہیں انہون نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نماز جنازہ میں کارکنان کے لئے الگ جگہ کیوں بنائی گئی ہے، ن لیگی کارکنان نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں تا ہم کارکنان کے لئے الگ بلاک ہونے پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ پارٹی ایسا کیوں کر رہی ہے، جلسوں میں جائیں توبھی پارٹی قائدین کے قریب نہیں جانے دیا جاتا، اب نماز جنازہ میں تو تفریق نہیں ہونی چاہئے لیکن نماز جنازہ کے موقع پر بھی کارکنان کے لئے الگ بلاک بنایا گیا ہے جہاں سے وہ نماز جنازہ ادا کریں گے

    نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی ،بیگم شمیم اخترکومیاں شریف کے پہلومیں سپرد خاک کیا جائے گا،شمیم اخترکی تدفین میں شریف فیملی کےاراکین شرکت کریں گے

    بیگم شمیم اخترکی رسم قل اتوار کوادا کی جائے گی،صرف اہلخانہ شرکت کرینگے ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کرینگے .مسلم لیگ ن کے امیر مقام۔ ڈاکٹر اسد اشرف۔ اقبال ظفر جھگڑا۔ جاوید لطیف فیملی کے ہمراہ جاتی عمرہ پہنچ گئے۔اے این پی کا وفد غلام احمد بلور کی قیادت میں جاتی عمرہ پہنچ گیا۔

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کے موقع پر لاہور پولیس کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ایک ایس پی ،3 ڈی ایس پیز،8 ایس ایچ اوزاور61 ماتحت تعینات کئے گئے ہیں،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو ٹیمیں ،افسران بھی ڈیوٹی پرمامورہیں۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یو ٹیمیں،تھانوں کے افسران و جوانوں سمیت 500 سے زائد اہلکارفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو ٹیمیں،تھانوں کی گاڑیاں، جاتی امراء،شریف کمپلیکس اور دیگر مقامات پر موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ مازجنازہ کے شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔کورونا خدشات کے پیش نظر نمازِ جنازہ میں شریک شہری فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے دیگر ن لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا۔

    والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

  • بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ،جاتی امرا روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا

    بیگم شمیم اختر کے جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والوں کو شریف سٹی گراوَنڈ پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہیں،جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والوں کو ماسک پہننے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، شرکا کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں،نمازجنازہ میں ن لیگی رہنما و کارکنان شریک ہوں گے،

    شریف میڈیکل سٹی میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،عوام کیلئے الگ انٹری گیٹ بنایا گیا ہے،شریف فیملی اور وی آئی پیز کیلئے الگ گیٹ بنایا گیاہے،نمازجنازہ کیلئے شریف میڈیکل سٹی کی گراﺅنڈ میں انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کے موقع پر لاہور پولیس کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ایک ایس پی ،3 ڈی ایس پیز،8 ایس ایچ اوزاور61 ماتحت تعینات کئے گئے ہیں،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو ٹیمیں ،افسران بھی ڈیوٹی پرمامورہیں۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یو ٹیمیں،تھانوں کے افسران و جوانوں سمیت 500 سے زائد اہلکارفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو ٹیمیں،تھانوں کی گاڑیاں، جاتی امراء،شریف کمپلیکس اور دیگر مقامات پر موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ مازجنازہ کے شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔کورونا خدشات کے پیش نظر نمازِ جنازہ میں شریک شہری فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے دیگر ن لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا۔

    والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

  • بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لاہور پہنچ گیا، نماز جنازہ وتدفین ہو گی آج

    بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لاہور پہنچ گیا، نماز جنازہ وتدفین ہو گی آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے دیگر ن لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز و تکفین کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نماز جنازہ مولانا راغب نعیمی پڑھائیں‌گے،لندن سے روانگی سے قبل نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی اور وہاں سے میت پاکستان روانگی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ روانہ کی گئی۔

    لندن میں کورونا لاک ڈاؤن قوانین کے تحت 30 افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز اور علی ڈار، علی عمران سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ کی گئی تھی۔

    والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

    https://twitter.com/MukhtarLar/status/1332541902437093377

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

  • شہباز شریف رہا ہو گئے، والدہ کے جسد خاکی کی آمد سے ایک روز پہلے کیوں رہا کیا گیا؟ اہم انکشاف

    شہباز شریف رہا ہو گئے، والدہ کے جسد خاکی کی آمد سے ایک روز پہلے کیوں رہا کیا گیا؟ اہم انکشاف

    شہباز شریف رہا ہو گئے، والدہ کے جسد خاکی کی آمد سے ایک روز پہلے کیوں رہا کیا گیا؟ اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پئرول پر رہا کردیا گیا

    شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوٹ لکھپت جیل سے جاتی امرا روانہ ہو گئے، شہباز شریف کی رہائی سے قبل ن لیگی رہنما جیل کے باہر پہنچے تھے جہاں سے وہ ن لیگی صدر کو رہائی کے بعد جاتی امرا لے گئے، جہاں شہباز شریف والدہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کی ادائیگی میں شریک ہوں گے

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کئی دن سے کہہ رہی تھی کہ شہباز شریف کو رہا نہیں کیا جا رہا جبکہ اب حکومت کورہائی کے لئے شہباز شریف کو دی جانے والی درخواست سامنے آئی ہے جس میں شہباز شریف نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ والدہ کی میت آنے سے ایک روز قبل رہا کیا جائے،شہباز شریف نے 14 روز کے لئے درخواست دی لیکن حکومت نے انہیں 5 دن کے لئے رہا کیا

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی

    والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

  • نواز و شہباز کی والدہ کا لاہور میں نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آ گیا

    نواز و شہباز کی والدہ کا لاہور میں نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آ گیا

    نواز و شہباز کی والدہ کا لاہور میں نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کل ہفتہ کو لاہو رمیں ادا کی جائے گی

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کے لیے راغب نعیمی کا نام زیرغورہے

    بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔ لندن میں ریجنٹ پارک مسجد میں نواز شریف کی والدہ کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں نواز شریف نے بھی شرکت کی،

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی

    والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

  • بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں میں سے کتنے کرونا مریض نکلے؟

    بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں میں سے کتنے کرونا مریض نکلے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قید سے آزاد 19ماہی گیر کراچی فشریز پہنچ گئے

    ایک ماہی گیر کو کورونا کے باعث لاہور اسپتال میں قرطینہ کردیا گیا بھارتی جیل سے رہائی پانے والے ماہی گیر2016 سے قید بھارت میں تھے

    چیئرمین فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے مطابق بھارت کی جیل میں95 پاکستانی ماہی گیرقید ہیں،پاکستان اب تک 500بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرچکا ہے،

    بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگا بارڈر پہنچے تھے جن میں 14 کا تعلق ٹھٹہ اور سجاول 6 کا تعلق کراچی سے ہے،بھارت سے رہائی پانے والے ماہی گیروں میں 01 محمد فیض اللہ جان ولد فض اللہ جان ،02 شہنشاہ صدف ولد فضل حمید ،03 نصیب اللہ ولد محمد امین ،04 حاجی رحمت اللہ سولنگی ولد تاج محمد ،05 علی نواز ولد جڑیو ملاح کندرو،06 محمد یوسف اسو ولد اسمائیل ،07 خدا بخش ولد رانا ،08 رانو ولد خمیسو ،09 اسلم ولد خدا بخش ,10 منظور ولد آچار ،11 اللہ بچایو ولد محمد عمر مادیو ،12 مصطفیٰ ولد اللہ بچایو ،13 پرویز ولد احمد ،14 غلامی (غلام ) ولد اللہ بچایو ،15 حسین ولد صدیق ،16 عبدالرحمٰن ولد گلو ،17 محمد طیب ولد محمد صغیر احمد ،18 محمد عبدالکلام ولد شیراز الحق ،19 محمد سہیل ولد شاہ عالم ،20 محمد اسماعیل ولد عبدالشکورشامل تھے

    دوسری جانب
    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کشتی سمیت پانچ ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے ،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارتی کشتی پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کر رہی تھی۔ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے،جیل کے باتھ روم میں کیمرے کس نے لگائے؟ وزیر نے بتا دیا

    مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے،جیل کے باتھ روم میں کیمرے کس نے لگائے؟ وزیر نے بتا دیا

    مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے،جیل کے باتھ روم میں کیمرے کس نے لگائے؟ وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو آج جیل کی تکلیفیں یاد آ گئی ہیں. اڈیالہ،کوٹ لکھپت میں سپرنٹنڈنٹ انکے لگائے ہوئے ہیں ،پھر الزام لگاتی ہیں باتھ روم میں کیمرے لگا دئیے ،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سب رابطے ہورہے ہیں ،کاروبار ہورہے ہیں،فوتگی کی اطلاع حکومت کی ذمے داری ہے ،بیگم صفدر کا فوری طورپر کورونا ٹیسٹ کرایا جائے بیگم صفدر کاکورونا ٹیسٹ آج ہی کیا جائے،مثبت آنے پرانہیں قرنطینہ کیا جائے تاکہ قوم اور انہیں شانتی ملے، اڈیالہ اور کوٹ لکھپت کے سپرنٹنڈنٹ شریف فیملی نے لگا رکھے تھے،

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سوا دو سال بعد مریم کو یاد آیا کہ جیل میں گندا کھانا دیا گیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز خوش ہیں جو ان کے ساتھ رویہ اپنایا جارہاہے،بیگم صفدر ہر روز چھوٹے پروفائل کا بیان دے دیتی ہیں،ڈی آئی جی کو کہا کہ قانون کے مطابق ان کے ساتھ رویہ رکھا جائے،ڈی آئی جی کو کہا کہ حمزہ شہباز اور شہبازشریف سے کوئی غیرانسانی رویہ نہ رکھا جائے،

    بیگم صفدرکافی، سینڈوچ اور چائےخود بناتی تھیں،جس سیل میں بیگم صفدر موجود تھیں وہاں کسی مرد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی، بیگم صفدر کو جیل کینٹین سےانڈے، ڈبل روٹی،دودھ منگوانے کی مکمل آزادی تھی، بیگم صفدر کو بہترین ٹائلز والے واش روم دیے گئے بیگم صفدر کے سیل کے سامنے لان تھا ،24گھنٹےوہاں جانے کی رسائی تھی، انھیں چولہا دیا ہوا تھا،بیگم صفدر کےسیل میں علیحدہ سےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خاتون اہلکار تعینات تھیں، بیگم صفدرسی کلاس کیٹیگری میں تھیں، انہیں بہترین سیل دیاگیا

    محترمہ بیگم صفدر کی فیملی سب سے ترقی یافتہ شہرلندن میں مقیم ہے،لندن سے روزانہ کی بنیاد پر شریف فیملی کا یہاں رابطہ ہوتاہے اور اطلاع حکومت نے دینی ہے ،پشاور میں جلسے کے دوران بیگم صفدر نے بہت بڑی سیاست کی،میں ہر ماہ بتاؤں گا کہ میری وزارت کیا کام کر رہی ہے، گزشتہ روز ہی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ،حکومت جو سہولیات شریف فیملی کو فراہم کر رہی ہے اس کا مقصد این ار او نہیں ہوتا ہے

  • ایمرا کے صدر آصف بٹ کا جنگ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    ایمرا کے صدر آصف بٹ کا جنگ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ نے جنگ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا

    ایمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میری بطور صدر ایمرا محمد آصف بٹ حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جنگ گروپ نے ایک چابی ٹوٹنے پر 28 سالہ محمد شجاعت نائب قاصد کو اتنا ڈرایا دھمکایا تھا کہ وہ ایچ آر قیصر کے کمرے میں دل کے اٹیک سے یہ ظالم جہاں چھوڑ گیا ہے کا نوٹس لیں اور اس کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے

    میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

    ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    ایمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ روزنامہ جنگ، روزنامہ آواز، دی نیوز میں تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہِ سے صحافتی کارکنان پریشان ہیں دوسری جانب ان کو ڈرا دھمکا کر ذہنی اور دل کا مریض بنا کر مارا جارہا ہے اور صحافتی ورکرز کی تنخواہیں اور بقایاجات کی ادائیگی کروائی جائے.

    نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا