Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پولیس میں مینیول ڈاک سسٹم ختم، آن لائن رابطہ کاری شروع

    پنجاب پولیس میں مینیول ڈاک سسٹم ختم، آن لائن رابطہ کاری شروع

    پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے مینیول ڈاک سسٹم ختم کر دیا ہے اور صوبے بھر میں آن لائن رابطہ کاری کے لیے نیا سافٹ ویئر ’ای فوش‘ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس کو اب تمام خط و کتابت، رپورٹس اور افسران و برانچز کے درمیان مراسلہ جات آن لائن ای فوش سسٹم کے تحت موصول ہوں گے۔ اس سسٹم کے نفاذ کے بعد آئی جی آفس کی ڈائری و ڈسپیچ برانچ میں کاغذی ڈاک کی وصولی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔اب صرف لیگل برانچ یا حکومت سے متعلقہ ضروری مراسلے ہی کاغذی صورت میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ دیگر تمام معلومات و رپورٹس آن لائن موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی کے لیے متعلقہ برانچز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ای فوش سسٹم کے ذریعے تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسران کو ڈیش بورڈ پر فوری آگاہی ملتی ہے، جس سے کارکردگی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔ آن لائن سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف ڈاک میں تاخیر ختم ہوگی بلکہ سالانہ کروڑوں روپے کی اسٹیشنری کے اخراجات میں بھی نمایاں بچت ہوگی۔

    پولیس حکام نے اس اقدام کو ایک بڑا اصلاحاتی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی بھی خط، مراسلے یا رپورٹ کو چھپانا یا دبانا ممکن نہیں رہے گا۔

    بھارت کی ایک اور ضد،ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

    غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 104 فلسطینی شہید

  • شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے،سید نور

    شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے،سید نور

    فلمساز سید نور نےکہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کی باتیں بکواس ہے، ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔

    سید نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی 53 سالہ شوبز کی زندگی پر کھل کر بات کی پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے عندیہ دیا کہ اب وہ ڈراموں کی طرف بھی آئیں گے، جلد ہی وہ ڈرامے بنانا شروع کریں گےانہیں اپنے شوبز کیریئر پر فخر ہے، ان کی پہچان بطور فلمی شخصیت ہوتی ہےانہیں اس بات کا افسوس ہے کہ جس طرح کی وہ فلم بنانا چاہتے ہیں، ابھی تک انہوں نے وہ فلم نہیں بنائیم53 سال گزر جانے کے باوجود بھی انہوں نے اپنی مرضی کی فلم نہیں بنائی، تاہم وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی پہچان بطور فلمی شخصیت ہوتی ہے۔

    انہوں نے مختلف ہیروئنز سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اگرچہ ریشم کو انہوں نے ہی فلموں میں متعارف کرایا لیکن وہ انہیں اپنا استاد تک نہیں مانتی، جس پر انہیں کوئی دکھ نہیں، اداکارہ ریما اپنی توجہ ڈانس پر کردیتی تھی، انہوں نے اچھے کرداروں کے بجائے ڈانس کو اپنا مستقبل بنایا،میرا کا غلط استعمال ہوا، انہیں غلط کردار دیے گئے، انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے بھی میرا کو کچھ غلط کردار دیے ماضی میں ریما خان نے ان کی فلم ’زیور‘ میں اچھا کام کیا، مذکورہ فلم کی طرح کی کہانی پر بعد میں ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے ڈرامے بھی بنے۔

    واپڈا ملک کے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے،چیئرمین واپڈا

    پوڈکاسٹ کے دوران شوبز انڈسٹری خواتین کے لیے کتنی محفوظ جگہ ہے کہ سوال پر سید نور نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری خواتین کے لیے سب سے زیادہ محفوظ جگہ ہےشوبز جیسی عزت خواتین کو کسی دوسری انڈسٹری میں نہیں دی جاتی، شوبز میں خواتین کو ’میڈم اور بھابھی‘ جیسے ناموں سے پکارا جاتا ہے، ان کی عزت کی جاتی ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلقات) جیسے ماحول کے الزامات کو بکواس قرار دیا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسا کچھ نہیں ہوتا انہوں نے اپنے 53 سالہ شوبز کیریئر میں ایسا کچھ نہیں دیکھا، یہ باتیں بکواس ہیں،ایسی باتیں بھارت سمیت دیگر ممالک میں ہوتی ہوں گی، وہاں کی فلمیں بھی ایسے موضوعات پر بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

    مختلف شہروں میں نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

  • مختلف شہروں میں  نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    مختلف شہروں میں نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےاختیارات میں توسیع پر وفاقی حکومت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرلیے تھے، تاہم کراچی اور لاہور چیمبرز کی جانب سے آج ہڑتال کی کال برقرار رکھی گئی تھی،تاجروں کی ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    ادھر حیدرآباد میں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ بھی بند ہیں اسی طرح لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر میں تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹیں بند کردیں،بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور لوہا مارکیٹ بھی بند ہے جب کہ صدر ریڈی میڈ گارمنٹس نے بھی آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔

    پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے جمعہ کی شب پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک روزہ ہڑتال پرامن ہوگی، تاہم اگر حکومت نے تحریری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پشاور اور دیگر شہروں میں مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے، پشاور چیمبر نے آج کی ہڑتال مؤخر کرکے 15 اگست کی تاریخ دی تھی، تاجر برادری میں ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر گہری تقسیم دیکھنے میں آئی ہے۔

    چکوال میں شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ، شہری مشکلات میں

    واضح رہے کہ ایف بی آر کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تاجروں میں اختلافات سامنے آئے تھے، ایف پی سی سی آئی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، جب کہ کراچی اور لاہور چیمبر نے ہڑتال کی کال برقرار رکھی تھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اختیارات میں توسیع پر حکومت نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کو قائل کرلیا تھا، لیکن بڑے چیمبرز کو رام نہیں کرسکی،تاجروں نے مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری نہ کرنے پر ہڑتالوں کا دائرہ وسیع کرنے کا انتباہ بھی کیا ہے۔

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

  • امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

    آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ا لحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں اور ایک ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر خوش ہوں۔

    پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں انڈیا کے برجش دامانی کو چار ۔ تین سے شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں، ایک اور ٹائٹل پاکستاں کے نام کیا جس پر خوش ہوں،جب بھی بھارت پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں ،کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔

    سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات

    انہوں نے کہا کہ اس میچ کے دوران اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ، آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستاں کے نام کرنے کی کوشش کریں گے،انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے ، جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے بھارت کے برجیش دامانی کو 4-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، انڈر -17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو 4-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے اور فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے پر مبارکباد دی کہا کہ محمد آصف نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاعالمی مقابلے میں یہ کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا ثبوت ہے انہوں نے محمد آصف کی لگن، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا محمد آصف نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

  • اہل کشمیر کی آخر کتنی نسلیں قربانی دیں،مشعال ملک

    اہل کشمیر کی آخر کتنی نسلیں قربانی دیں،مشعال ملک

    یوم قرارداد الحاق پاکستان کے حوالے سے پابند سلاسل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے.

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دن ایک بار پھر کشمیری قوم کیطرف پاکستان کیساتھ وابستگی، امیدوں، اعتبار اور محبت کا دن ہے،کشمیری قوم نے حق خودارادیت کیلئے، پاکستان کے ساتھ امیدیں وابستہ کرنے کی اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،پاکستان نے کئی جنگیں لڑیں ، دشمن کے وار کا سامنا کیا اور شہادتیں دی،اللہ کرے ایک دن آئے اور اقوام متحدہ کے برف خانوں میں پڑی قراردادوں پر عمل ہو،اللہ کرے کشمیریوں کا آزادی، عزت اور وقار ملے،آخر کتنی نسلیں قربانی دیں، انڈیا جموں کشمیر میں حریت قیادت لوگوں کو کچل رہا ہے، جغرافیایہ بدل رہا ہےاللہ کرے کشمیریوں کی امیدوں کو دعاوں کو پورا کرے اور انکو آزادی نصیب ہو

  • اپووا اراکین کیلیے خوشخبری،مفت آن لائن تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ

    اپووا اراکین کیلیے خوشخبری،مفت آن لائن تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ

    اگست کے پہلے ہفتے میں کورس،دورانیہ دو گھنٹے، حتمی تاریخ کا اعلان جلدہو گا،ایم ایم علی

    آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے بانی و صدر ایم ایم علی نے مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران ممتاز اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد اپووا کے اراکین کے لیے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورسز کے انعقاد پر مشاورت کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک تین روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔کورس میں مصنوعی ذہانت (AI) کا مثبت اور تعمیری استعمال،کانٹینٹ رائٹنگ میں فیکٹ چیکنگ کی اہمیت،گرافک ڈیزائننگ کی بنیادی تربیت،بلاگنگ کے جدید طریقے اور عملی مشقیں و دیگر شامل ہوں گے،کورس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا اور تمام اپووا اراکین کے لیے یہ کورس مکمل طور پر مفت ہوگا۔ ہر روز دو گھنٹے کا آن لائن لیکچر شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔کورس کی حتمی تاریخوں اور تفصیلات کا باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا، جبکہ رجسٹریشن فارم اور شرکت کے طریقہ کار سے متعلق معلومات اپووا کے آفیشل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔

    بانی صدر اپوواایم ایم علی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دور تربیت و ٹیکنالوجی کا ہے، اور اپووا اپنے اراکین کو نہ صرف ادبی بلکہ تکنیکی میدان میں بھی خود کفیل بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنی تحریری صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید نے اپووا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشن میں اپووا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ لکھاری برادری کے لیے نئی راہیں کھولی جا سکیں،

  • لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر  پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں-

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز جیسے ہی رن وے پر ٹیک آف کی تیاری میں تھی، ایک پرندہ اچانک سامنے سے آ کر طیار ے سے ٹکرا گیا واقعے کے فوراً بعد جہاز کو واپس پارکنگ پر منتقل کر دیا گیا اور انجینئرز نے جہاز کا مکمل معائنہ شروع کر دیا پائلٹ نے ابتدائی بیان میں تصدیق کی کہ پرندہ طیارے کے سامنے سے آ کر ٹکرایا،تاہم جہاز میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا، جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ۔

    مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”نو برڈ زون“ کی حدود میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ لاہور کے ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کے دائرے میں وائلڈ لائف، ای پی اے فورس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ کچرا ہٹانے، پولٹری شاپس کی نگرانی اور گھونسلے و پرندو ں کے ڈبے ہٹانے جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اب تک شالامار باغ، بھٹہ چوک، آر اے بازار، گیریژن گالف کلب، الفیصل ٹاؤن، جیل روڈ اور بہار شاہ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے سینکڑوں گھونسلے ہٹائے جا چکے ہیں جبکہ درجنوں شہریوں کو جرمانے اور گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے طیارے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، عالمی اعزاز جیت لیے

  • ہنجروال میں ہنی ٹریپ کا مکروہ جال بے نقاب، دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

    ہنجروال میں ہنی ٹریپ کا مکروہ جال بے نقاب، دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

    ہنجروال پولیس نے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی خصوصی ہدایت پر ہنی ٹریپ کے مکروہ دھندے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس گروہ نے شہریوں کو دھوکہ دے کر حبسِ بے جا میں رکھا، نازیبا ویڈیوز بنائیں، تشدد کیا اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے بڑی رقم بٹوری۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمہ روبینہ نے شہری وقار کو فون پر ورغلا کر اپنے مکان پر بلایا جہاں پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت اسے قید کیا گیا۔ اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں۔ اس کے بعد ملزمان نے ان ویڈیوز کی بنیاد پر وقار کو دھمکیاں دیں اور رقم کی ادائیگی پر مجبور کیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ گرفتار شدہ ملزمان میں سے ایک سول ڈیفنس کا اہلکار بھی شامل ہے، جو خود کو پولیس کا اہلکار ظاہر کر کے متاثرین کو خوفزدہ اور بلیک میل کرتا رہا۔

    پولیس نے متاثرہ شہری کے شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے ملزمان کے خلاف آگے آئیں تاکہ قانون کے کٹہرے میں لائے جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا یہ گروہ ماضی میں بھی متعدد شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے نقصان پہنچا چکا ہے۔ پولیس نے مزید متاثرین سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کیس کو مکمل منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔مزید انکشافات جلد متوقع ہیں، اور متاثرین کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے تاکہ اس طرح کے مکروہ جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔

  • مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس نے ملاقات کی-

    مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل سے متعلق امور پربھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی شریک تھے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہر علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں معیار ی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

    بھارت کی پائیدار ترقی میں محدود پیش رفت، ماحولیاتی چیلنجز بڑھنے لگے

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے، فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلزسے ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

  • عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،عظمیٰ بخاری

    عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کی اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے-

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حالیہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور، فوری اور منظم ردعمل کے ذریعے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں چکوال، جہلم اور راولپنڈی وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ اور ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں وزیراعلیٰ پنجاب کی بروقت ہدایات پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادار وں نے فوری کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا آغاز کیا۔

    26 ارکان کی معطلی کا معاملہ: پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

    انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن میں 1000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔جہلم میں 298 اور چکوال میں 209 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا راولپنڈی میں 450 افراد کو بچایا گیا جبکہ صرف جہلم میں پاک فوج نے 64 شہریوں کو ریسکیو کیاعظمیٰ بخاری نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے مشکل ترین حالات میں درجنوں افراد کو موت کے منہ سے نکالا، جو لائق تحسین ہے۔

    لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کی اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رہیں، ان کی قیادت اور بروقت فیصلے پنجاب حکومت کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے، اور حالیہ بحران میں حکومتی اقدامات نے اس حقیقت کو مزید واضح کر دیا ہے۔