پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید حوالدار لیاقت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت عالمی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بزدلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا ثبوت ہے۔ عالمی برادری بھارت کے جنگی جنون اور جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے کی کارروائیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی بلا جواز فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے یک جہتی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ بھارتی بلا جواز فائرنگ کا بھر پور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
Category: لاہور
-

فواد چودھری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان
فواد چودہری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی : پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں آئی جی پولیس کی تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے جانے سےاداروں میں کام نہیں رکتے۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری کو متعدد مرتبہ سمجھایا ہے۔ فواد چودہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا میرے خیال میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ باز آنے والے نہیں ہیں .فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور قانون سازی کے شعبوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ جس کے دماغ کو حکیم لقمان بھی ٹھیک نہ کر سکے اس کے دماغ کو کوئی بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی معمول کی کارروائی ہے۔ دو سال کے دوران سندھ میں بھی کئی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا میں نے تین ماہ قبل بھی فواد چوہدری کو سمجھایا تھا لیکن میرا خیال ہے کہ وہ ہمیشہ اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
-

آئی جی پنجاب کا تبادلہ، ن لیگ عدالت پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے تبادے کو چیلنچ کردیا گیا
لیگی رہنما ملک احمد خان نے شعیب دستگیر کے تبادے کو چیلنچ کیا، دائر درخواست مین چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سے سیاسی مقاصد کے لیے آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پولیس آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے پولیس آرڈیننس 2002 کے مطابق آئی جی پنجاب کو تین سال کےلیے تعینات کیا جاسکتا ہے،
درخواست گزار نے مزید کہا کہ موجود حکومت نے صرف 2 سالوں کے دوران 5 آئی جیز تبدیل کردئیے ہین، عدالت پنجاب حکومت کا آئی پنجاب کی تبدیلی کا اقدام کلعدم قرار دے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کر کے انعام غنی کو آئی جی تعینات کیا تھا
-

پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا،میاں اسلم اقبال
پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا،میاں اسلم اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
پیسک کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب روز گار سکیم کے خدوخال اور قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ کے پرائیویٹ ممبر کیلئے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے 15 ہزار روپے اعزازیہ کی بھی منظوری دی گئی۔پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ میں ہوگا۔
درخواست کی پراسیسنگ فیس2ہزار روپے اور قرض کی منظوری 20روزمیں ہوگی جبکہ قرض واپسی کی مدت 2سے5سال تک ہوگی اور گریس پیریڈ 6ماہ ہوگا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں معاشی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پنجاب روز گار سکیم لائی جارہی ہے۔سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے، موجود کاروبار کے فروغ اور کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے آسان قرضے دئیے جائیں گے۔
اس انقلابی سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا آسان قرضہ حاصل کیا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں، فنی تعلیمی اداروں کے گریجوایٹس، دستکار اور ہنرمند اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ سکیم صوبے میں غربت اور بے روزگاری میں کمی لانے کے حوالے سے معاون ثابت ہوگی،
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔آسان شرائط پر قرضوں کی تقسیم کا عمل نہایت شفاف اور میرٹ پر ہوگا۔سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال،ایم ڈی پیسک مدثر ریاض ملک اور دیگر بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
-

کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے.؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا
کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے.؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے مقامی ہوٹل میں سرکاری جائیداد کی نیلامی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر یقینی کی صورتحال نہیں نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں
میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ آرڈیننس بن چکا ہے اس کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے ،پہلے بھی بہت نجکاری ہوئی اب آرڈیننس کے تحت شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کررہے ہیں ،سٹیل مل، ماڑی گیس فیلڈ، کنونشن سنٹر اسلام آباد، سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، پی پی ایل، گدو پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،
میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو رہی،پی آئی اے کی نجکاری کےلئے ٹی او آرز بنائے جا رہے ہیں،پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل لیز پر دیاجائےگا ،سروسز ہوٹل سمیت انیس سرکاری اثاثوں کی نجکاری کی جائے گی ،اگر کوئی فروخت کیا گیا سرکارئ ادارہ ٹھیک کام نہیں کرے گا تو اسے واپس بھی لیاجاسکتاہے،حکومت کا نجکاری سے سو ارب روپے کا ٹارگٹ ہے
میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہے،سرکاری اداروں کی نجکاری کا سلسلہ جاری رہے گا،کرونا کی وجہ سے معیشت سست روی کاشکار ہوئی جو اب بہتر ہورہی ہے ،سی پیک اپنےطے شدہ منصوبے کے تحت چل رہاہے ،جیسے حالات بہتر ہوں گے معیشت بہتر ہوگی، سٹیل مل کی نجکاری کے طریقہ کار طے کی اجارہاہے اس کے ذمہ دار واجبات ادائیگی کے بعد اسکی فروخت کرنے کی بھی تجویز ہے،
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
میاں محمد سومرو کا مزید کہان تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر دشمنوں کی کوشش رہی کہ پاکستان گرے کے بجائے بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے،دشمنوں کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش ناکام رہی ،گردشی قرضہ وراثت میں ملا ہے ،دنیا میں نجکاری کا عمل جاری ہے کہیں بھی نجکاری رول بیک نہیں ہورہی ،اے پی سی میں اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے
مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے
-

مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے
پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے سرکاری اعلان کے بعد پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والےبھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 354 طلبا وطالبات آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کشمیری طلبہ کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیرواپس چلے گئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان طلبہ و طالبات کی سفری دستاویز ان کے حوالے کر دی تھیں جب کہ وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈرپر متعلقہ حکام کو کشمیری شہریوں کی فہرست ارسال کردی۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے یہ طلباوطالبات پاکستان میں مختلف میڈیکل تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کے لئے آج 10 ستمبر کو واہگہ بارڈر خصوصی طورپر کھولاجائے گا۔ دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں رکے ہوئے 75 پاکستانی شہری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔


-

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل ہوگیا
باغی ٹی وی . بارش کی وجہ سے جہاں شہروںمیں پانی کھڑا رہا وہاں دریاؤں میںطغیانی کا سماں ہے. صادق آباد اور سیہون کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سیلابی پانی کچے کے علاقے میں داخل ہوگیا جس سے ہزار ایکڑ پر اراضی زیر آب آگئی، نوکوٹ کے سیم نالے میں دوسرا شگاف پڑ گیا جس سے شہر کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
صادق آباد میں سیلابی پانی سون میانی کے مقام پر حفاظتی بند سے ٹکرا گیا۔ درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آگئیں، راستے بند ہونے سے لوگ تیر کر سیلابی پانی سے گزرنے لگے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی جانب سے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سیہون کے قریب بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کچے کے 30 دیہات زیر آب آگئے، سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔
حیدرآباد میں کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، بیراج کی اپ اسٹریم پر پانی کا آمد 2 لاکھ 2 ہزار 71 کیوسک اور ڈاون اسٹریم میں 1 لاکھ 97 ہزار 701 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
میر پور خاص کے علاقے نوکوٹ میں سیم نالے میں دوسرا بڑا شگاف پڑگیا، جس سے شہر کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ رینالہ خورد کے قریب ون ایل نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
-

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے پر شہبازشریف میدان میں آ گئے
توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہار قرار دینے پر شہبازشریف میدان میں آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس کیا ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کے بارے میں یہ حکم افسوسناک ہے،پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ حکم سُن کرعوام کو دلی دکھ ہوا ہے ،نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیا
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا تھا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے طرز عمل سے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور اس کے سامنے سب کے برابر ہونے کو عملا ثابت کیا،جیسے ہی محمد نواز شریف کو ڈاکٹرز اجازت دیں گے، وہ قانون کے سامنے پیش ہو جائیں گے
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے، ملک کو ایٹمی قوت بنانے، موٹر ویز کا جال بچھانے والے نواز شریف کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہے،دہشت گردی سے نجات اور ملک کو روشن کرنے والے قائد کی پزیرائی کے بجائے اس نوع کا سلوک تاریخ کا سیاہ باب کہلائے گا
-

بیمار بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے ، وزیر تعلیم پنجاب
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ والدین بیمار بچوں کو ہرگز اسکول نہ بھیجیں۔
باغی ٹی وی : وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ بیمار بچوں کو والدین سکول نہ بھیجیں. والدین بچوں کو کپڑے کا ماسک دے کر اسکول بھیجیں۔ اسکولوں کا اپنا بجٹ ہوتا ہے اسی میں اگر حفاظتی اشیا کی فراہمی کا انتظام ہو تو اچھا ہوگا۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہن بھائی اگر ایک اسکول میں پڑھتے ہوں تو ان کو ایک ہی روز بلائیں گے۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
واضحرہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پندرہ ستمبر سےسکول کھولےجانےکےحوالےسے اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پہلے صرف تجویز تھی کہ تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں کیسز بڑھنے کی اطلاع ہوگی صرف وہاں کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
سن لیں ! جوسکول احتیاطی تدابیراختیارنہیں کریں گے وہ بند کردیئے جائیں گے ، مراد راس کی بامرادگفتگو
مراد راس نے کہا کہ اس کا بوجھ طلباء یا اساتذہ پر نہیں ڈالا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سکولوں کو متبادل دنوں میں اور 50 فیصد بچوں کے ساتھ کھولا جائے گا،50 فیصد تعداد سے غیر معمولی رش سے بچا جا سکے۔ مراد راس نے مزید کہا کہ جن سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا۔مراد راس نے بتایا کہ 3 ہزار روپے سے کم فیس سکولوں کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے امدادی پیکج کے لئے بات جاری ہے۔ -

اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فیسکو افسران کے تبادلے اور معطلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئیعدالت نے سی ای او اور چیف انجینئر کے تبادلے پر عمل درآمد معطل کر دیا،افسرشفیق الرحمان اور چیف انجینئر عمر لودھی کو پوسٹوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی گئی
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے ،حکومت کو ایسی پوسٹوں پر سیاسی تقرر وتبادلوں سے گریز کرنا ہوگا،
عدالت نے وفاقی وزرات پانی و بجلی اور ایم ڈی پیپکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،واضح رہے کہ فیسکو افسران نے تبادلے اور معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،
