Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈاکٹر رتھ فاؤ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئے قابل رشک مثال تھیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    ڈاکٹر رتھ فاؤ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئے قابل رشک مثال تھیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان میں جذام اور ٹی بی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے بلا رنگ و نسل خدمت کرکے انسانیت کا سر بلند کیا۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ طبی شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے رول ماڈل ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤنے اپنی زندگی دکھی انسانیت کے لئے وقف کررکھی تھی۔ مریضوں کی دن رات دیکھ بھال کرکے ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اعلیٰ مثال قائم کی۔ پاکستان سے جذام کے خاتمے کا کریڈٹ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو جاتا ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئے قابل رشک مثال تھیں۔

    وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمت خلق کے جذبے سے بہت متاثر ہوں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے 56 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروفِ عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے۔
    ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی ۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

    روتھ فاؤ نے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سسٹر بیرنس کے ساتھ میکلو روڈ پر ڈسپنسری سے کوڑھ کے مریضوں کی خدمت شروع کی۔ جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر کی بنیاد رکھی۔ یہ سنٹر 1965ء تک اسپتال کی شکل اختیار کر گیا۔

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی کوششوں سے 1996 میں پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا اورعالمی ادارہ صحت نے پاکستان کوجذام پر قابو پانے والا ملک قرار دے دیا۔ 1988ء میں ڈاکٹر فاؤکو پاکستان کی شہریت دے دی گئی۔

    گراں قدر خدمات پر پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے بھی نوازا گیا۔

    جبکہ جرمن حکومت نے انہیں بیم بی ایوارڈ اور آغا خان یونیورسٹی نے روتھ فاؤ کو ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ بھی دیا۔

  • مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ،گلوکار بلال سعید نے خاموشی توڑ کر اہم اعلان کر دیا

    مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ،گلوکار بلال سعید نے خاموشی توڑ کر اہم اعلان کر دیا

    مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ،گلوکار بلال سعید نے خاموشی توڑ کر اہم اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ معاملہ ،گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا

    بلال سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور کبھی مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا ،جو بھی غلط فہمی ہوئی اس پر سب سے معافی مانگتا ہوں اور مسجد والے سینز نکال دوں گا ،اپنا گانا تیارکیا جس میں نکاح کے سین شامل کئے لیکن غلط فہمی کی وجہ سے ایشو بن گیا ،مسلمان ہوں اور الحمد للہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے پوری قوم سےمعافی مانگتا ہوں

    بلال سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے

    واضح رہے  لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا۔

    مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے دوران فنکاروں کے رقص پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسجد وزیر خان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو 30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔

    تاریخی مسجد میں مختصر دورانیے کی فلم کی عکس بندی کس کے حکم پر ہوئی، مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے رقص کے وقت مسجد انتظامیہ کہاں تھی،

    مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری اوقاف پنجاب

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    محکمہ اوقاف پنجاب نے واقعہ کے بعد ایکشن لیا اور محکمہ اوقاف نے تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو مقرر کردیا۔

    واضح‌ رہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر نے ایک فلم کا گانا شوٹ کیا اور رقص کر کے اس کا تقدس پامال کیا تھا جس کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا . سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف ٹرینڈ‌بھی چلے حکومت پر پریشر بڑھا اور اس کے بعد صبا قمر کو معافی مانگنی پڑی .

    صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شخصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • لاہور میں بارش،علاقوں میں پانی جمع،بزدار سرکار کا بڑا حکم،علاقوں میں بجلی بھی معطل

    لاہور میں بارش،علاقوں میں پانی جمع،بزدار سرکار کا بڑا حکم،علاقوں میں بجلی بھی معطل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    لاہور کے علاقے ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، راجگڑھ،جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ ہر طرف پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔

    بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، لاہور میں 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کاحکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے ۔نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے ۔پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں ۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے ۔واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔

    قبل ازیں وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،نقشہ سٹاپ، مسلم ٹاون، اچھرہ میں کئی فٹ پانی کھڑا ہونے پر واسا حکام کو فوری طور پر پانی کے نکاس کا بندوبست کرنے کا حکم دیا

    وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے لارنس روڈ چوک اور انڈر گراونڈ ٹینک کا معائنہ کیا، میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ واسا ورکرز اور حکّام پوری محنت سے نکاسی اب میں مصروف عمل ہیں،بہت سے علاقوں سے شکایات آرہی ہیں جن کا جلد سے جلد ازالہ ممکن بنا رہے ہیں

  • تاریخی مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کا معاملہ،محکمہ اوقاف نے بڑا ایکشن لے لیا

    تاریخی مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کا معاملہ،محکمہ اوقاف نے بڑا ایکشن لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا۔

    مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے دوران فنکاروں کے رقص پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسجد وزیر خان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو 30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔

    تاریخی مسجد میں مختصر دورانیے کی فلم کی عکس بندی کس کے حکم پر ہوئی، مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے رقص کے وقت مسجد انتظامیہ کہاں تھی،

    مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری اوقاف پنجاب

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    محکمہ اوقاف پنجاب نے واقعہ کے بعد ایکشن لیا اور محکمہ اوقاف نے تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو مقرر کردیا۔

    واضح‌ رہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر نے ایک فلم کا گانا شوٹ کیا اور رقص کر کے اس کا تقدس پامال کیا تھا جس کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا . سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف ٹرینڈ‌بھی چلے حکومت پر پریشر بڑھا اور اس کے بعد صبا قمر کو معافی مانگنی پڑی .

    صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شخصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدار کے کان میں کہا نیب کے خلاف نہیں بولنا

    پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدار کے کان میں کہا نیب کے خلاف نہیں بولنا

    لاہور:پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدار کے کان میں کہا نیب کے خلاف نہیں بولنا ،اطلاعات کے مطابق آج ایک پروگرام میں صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدارکونیب کے خلاف بات کرے سے اس وقت روکا جب وہ خطاب کررہے تھے

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلی عثمان بزدار گفتگوکرتے ہوئے کل کی طرح نیب کےخلاف بات کررہے تھے فیاض الحسن چوہان نے آہستہ سے کان میں یہ کہہ دیا کہ نیب کے خلاف بات نہ کریں

    یاد رہے کہ اس وقت نیب میں وزیراعلیٰ کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ایک کیس زیرسماعت ہے ، جس کے بارے میں کل ان کا کہنا تھا کہ اگرنیب بلائے گا تو وہ ضرور جائیں گے

  • جامع مسجد وزیرخان میں اسلامی جمعیت طلبہ نے نمازفجر کےبعد درس قرآن کا اہتمام کیا

    جامع مسجد وزیرخان میں اسلامی جمعیت طلبہ نے نمازفجر کےبعد درس قرآن کا اہتمام کیا

    جامع مسجد وزیرخان میں اسلامی جمعیت طلبہ نے نمازفجر کےبعد درس قرآن کا اہتمام کیا

    باغی ٹی وی : جامع مسجد وزیرخان میں اسلامی جمعیت طلبہ شادباغ سرکل نے نمازفجر کےبعد درس قرآن کا اہتمام کیا۔ ناظم لاہور خزیمہ داؤد نےدرس قرآن پیش کیا۔ اس موقع پر اللہ کےگھروں کو آباد کرنےکا عہد کیا گیا۔ مساجد کا تقدس یہی ہےکہ انھیں نماز و تلاوت سے آباد کیا جائے.

    واضح‌ رہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر نے ایک فلم کا گانا شوٹ کیا اور رقص کر کے اس کا تقدس پامال کیا تھا جس کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا . سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف ٹرینڈ‌بھی چلے حکومت پر پریشر بڑھا اور اس کے بعد صبا قمر کو معافی مانگنی پڑی .

    مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

    واضح رہے کہ صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شخصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری اوقاف پنجاب

  • مسجد وزیر خان کے تقدس پامال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی

    مسجد وزیر خان کے تقدس پامال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی

    مسجد وزیر خان کے تقدس پامال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی

    باغی ٹی وی :چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ افسوس صد افسوس، مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد ہیں:
    مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کے تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے: مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:
    اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک کیا اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرود ہو:
    سرعام ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیامساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:
    چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے.
    انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی قبیح حرکت کی جرات نہ کر سکے:

    مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

  • سکیورٹی اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کو دھکے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے کہنے پریا کچھ اوروجوہات پر دیئے ، معاملہ سامنے آگیا

    سکیورٹی اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کو دھکے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے کہنے پریا کچھ اوروجوہات پر دیئے ، معاملہ سامنے آگیا

    لاہور:سکیورٹی اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کو دھکے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے کہنے پریا کچھ اوروجوہات پر دیئے ، معاملہ سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق شادمان میاواکی جنگل شجرکاری کی تقریب کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور ایم پی اے عظمی کارداد کے درمیان دھکم پیل ہوئی ، سیکورٹی اہلکاروں نےعظمی کار دار کو دھکے دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے،ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کی قیادت کرے گی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شادمان میاواکی جنگل شجرکاری کی تقریب سے خطاب کیا،سٹی فورٹی ٹوکے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر ایم پی اے عظمی کارداد بھی موجود تھیں۔

    سٹی فورٹی ٹو کے مطابق دوران تقریب ایم پی اے عظمی کارداد وزیر اعلی عثمان بزدارکے ساتھ میڈیا ٹاک میں کھڑی ہونا چاہتی تھیں سیکورٹی اہلکاروں نے حکام کے آرڈر پر عظمی کاردار کو دور ہٹا دیا،جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں اور ایم پی اے عظمی کارداد کے درمیان دھکم پیل ہوئی،اہلکاروں نے عظمی کار دار کو دھکے دئیے،

    ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے عظمی کار دار کے ساتھ پیش آنے والے رویے کو مکمل نظر انداز کردیا۔خاتون رکن نےموقف اختیار کیا ہے کہ انہیں وزیراعلی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا،تاہم وہ سی ایم کی میڈیا ٹاک کےموقع پرتاخیر سے پہنچی جس پر سیکورٹی نےانہیں آگے جانے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ ایم پی اے عظمی کاردار کو وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کے متعلق نامناسب ریمارکس پر کچھ روز قبل پی ٹی آئی سے نکالنے کی شفارش کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کاردار کے خلاف پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جاچکا ہے۔سٹی فورٹی ٹو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔ عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار حبس دور ہو گئی

    لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار حبس دور ہو گئی

    لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار حبس دور ہو گئی

    بارش نے پھر موسم سہانا بنا دیا لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی وجہ سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی جس سے شہریوں‌ نے سکھ کا سانس لیا.

    لاہور میں بادل آج پھر برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ، ڈیوس روڈ پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گلبرگ، کینال روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں حبس سے گھبرائے شہریوں کے چہروں پر رونق آ گئی۔

    لاہور کے علاوہ گجرات، وزیرآباد اور اٹک سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے ہوئی۔ ادھر کراچی میں بارش نے شہر بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، متعدد شاہراہیں اور آبادیاں زیر آب آنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ بلوچستان میں بھی طوفانی بارشوں سے تاحال 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ملک بھر میں آج "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز

  • آج ایک پودا لگائیں اور مستقبل میں  اپنی نسل  کے لیے سرمایہ کاری کریں، مبشر لقمان

    آج ایک پودا لگائیں اور مستقبل میں اپنی نسل کے لیے سرمایہ کاری کریں، مبشر لقمان

    آج ایک پودا لگائیں اور مستقبل میں اپنی نسل کے لیے سرمایہ کاری کریں، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ایک پودا لگائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل سنوارنے کے لیے سرمایہ کاری کریں. صاف شفاف ماحول ہی صحت مند زندگی کا ضامن ہے . اگلی نسلوں کے لیے ہم اس کے مقروض ‌ہیں.

    واضح‌ رہے کہ ملک بھر میں آج "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز ہو گیا ، اس پروگرام کے تحت ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    پاکستان کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم نے قوم کو شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جس سے نمٹنے کیلئے شجرکاری انتہائی اہم اور ناگزیر ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خود شجرکاری مہم میں حصہ لوں گا، وزراء و ارکان پارلیمنٹ بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے

    ملک بھر میں آج “ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز