Baaghi TV

Category: لاہور

  • پب جی گیم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، شادی کارڈ میں پب جی پلیئرز علیحدہ خانہ بنا دیا گیا

    پب جی گیم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، شادی کارڈ میں پب جی پلیئرز علیحدہ خانہ بنا دیا گیا

    پب جی گیم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، شادی کارڈ میں پب جی پلیئرز علیحدہ خانہ بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی : پب جی گیم کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، شادی کارڈ میں پب جی پلیئرز علیحدہ خانہ بنا دیا گیا اب نوبت یہاں تک آگئی ہے . پب جی گیم کا کریز ہر چھوٹے بڑے کو ہے اور اس کے کھیلنے والے دنیا و ما فیھا سے غافل ہو جاتے ہیں.
    حکومت نے اس کے استعمال سے منفی اثرات اور نتائج کی وجہ سے پابندی لگا دی تھی جس پر شدید احتجاج کیا گیا اور حکومت کو پھر سے پابندی اٹھانا پڑی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پب جی نے نہ صرف اپنی غلطیوں کوتسلیم کیا ہےبلکہ یہ وعدہ بھی کیا ہےکہ وہ اس گیم کے ذریعے غیرمناسب اورغیرآئینی امورکو سرانجام نہیں ہونے دیں گے

    پب جی نے اپنے عہد نامے میں‌یہ بھی تسلیم کیا ہےکہ وہ اس گیم کا غلط استعمال نہیں ہونے دں گے ، جس پرپی ٹی اے نے مشروط طورپرپب جی کوبحال کردیا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم’پب جی‘ پرپابندی ختم کرتے ہوئے اس فوری بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پب گیم کے مالک کمپنی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    پب جی کمپنی کے وکیل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی خود کشیوں کے باعث پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے اس پر عارضی پابندی لگائی تھی۔

    پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ہٹا دی

  • مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی . اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانا ریکارڈ کرانے اور رقص کرنے پر معافی مانگ لی .واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، گانے کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ مقدس مقام کی بے عزتی کی ہے لہٰذا دونوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔


    واضح رہے کہ صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شکصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری اوقاف پنجاب

  • ایک نہیں دس نیب بھی بلائیں تو جائیں گے،اگر غلط کام نہیں کیا تو ڈرنےکی کیا بات ہے؟ عثمان بزدار

    ایک نہیں دس نیب بھی بلائیں تو جائیں گے،اگر غلط کام نہیں کیا تو ڈرنےکی کیا بات ہے؟ عثمان بزدار

    نابایک نہیں دس نیب بھی بلائیں تو جائیں گے،اگر غلط کام نہیں کیا تو ڈرنےکی کیا بات ہے؟ عثمان بزدار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . وزیراعلیٰ‌پنجاب سردار عثمان نے کہا ہے کہ ایک نہیں دس نیب بھی بلائیں تو جائیں گے،اگر غلط کام نہیں کیا تو ڈرنےکی کیا بات ہے.


    واضح‌ رہے کہ عثمان بزدار کی نیب میں طلبی کی گئی تھی ,نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی,وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس کاغیر قانونی اجرا کرنے پر طلب کیا گیا ہے,وزیراعلی پنجاب کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔ نیب نے وزیراعلی کو کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے

    خیال رہے کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں پر کیسز پر اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی رہتی تھی اب نیب نے وزیر اعلی کو طلب کر لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیش ہوںگے یا نہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

  • برینڈ کلچر ، زارا برینڈ کا ایک سادہ سا نائٹ سوٹ صرف دس ہزار میں

    برینڈ کلچر ، زارا برینڈ کا ایک سادہ سا نائٹ سوٹ صرف دس ہزار میں

    برینڈ کلچر ، زارا برینڈ کا ایک سادہ سا نائٹ سوٹ صرف دس ہزار میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . برینڈ‌ کے نام پر کس قدر لوٹا جا رہا ہے . زارا برینڈ‌کا سادہ سا سوٹ‌ جو نائٹ‌سوٹ‌ہے اس کی قیمت دس ہزار ہے. اس سقدر سستا اور سادہ سوٹ‌ صرف برینڈ کے نام پر اس قدر مہنگا بیچا جا رہا ہے . اور خریدنے والے خرید رہے ہیں‌. اس قیمت پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے.
    اس کے متعلق ایک صارف بانو نے لکھا کہ . کہنے کو سادہ قمیص ہے اور قیمت دس ہزار


    ایک صارف نے لکھا کہ فیبرک بھی اتناا چھا نہیں اور کچھ دنو بعد اس موسم کا رہے گا بھی نہیں‌اور قیمت دس ہزار


    کیونکہ لوگ خرید رہے ہیں. لیکن میں‌نہیں‌خریدوں گی

    https://twitter.com/BlunderWoman_/status/1292102574036799490?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ یہ مزاق نہیں‌میں‌ نے عام سوٹ 3 لاکھ 45 ہزار کا دیکھا
    https://twitter.com/lazysleepyborin/status/1292281167308296193?s=20

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور : ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اگلے ماہ شروع ہو گا ، فرسٹ کلاس میچز کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے سے آغاز ہو گا .احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورا سیزن کرانے کی کوشش کریں گے.کھلاڑیوں میچز آفیشلز اور دیگر لوگوں کے مالی مسائل کا احساس ہے .  موجودہ حالات میں میچز کم کر کے کرکٹ سے جڑے لوگوں کی آمدنی کم نہیں کر سکتے .حکومت کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دینا قابل ستائش ہے . بیک ٹو کرکٹ پالیسی جلد لاگو ہو گی ڈومیسٹک کرکٹ کے اعلانات بھی ہوں گے.کرکٹ سے جڑے لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا .بائیو سیکور ماحول بنانا مشکل تو ہے لیکن اس کے بغیر گزارا نہیں .کھیل کے وابستہ لوگوں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئیے عمل در آمد ضروری ہو گا.کھلاڑیوں امپائرز ریفریز مینجرز اسکوررز اور گراونڈ اسٹاف کو لیکچرز دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں . سیشنز میں کھیل سے وابستہ لوگوں کو کوویڈ 19 ایس اوپیز کے بارے آگاہی دی جائے گی ندیم خان

  • لاہور: لہو لہو ہوگیا :شہر میں قتل و غارت گری کی ہولناک 247وارداتیں رپورٹ

    لاہور: لہو لہو ہوگیا :شہر میں قتل و غارت گری کی ہولناک 247وارداتیں رپورٹ

    لاہور:لاہور: لہو لہو ہوگیا :شہر میں قتل و غارت گری کی ہولناک 247وارداتیں رپورٹ،اطلاعات کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے پیچھے دیرینہ دشمنیوں کے علاوہ ایک افسوسناک رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ دل دہلا دینے والے ان واقعات کی وجہ سے سینکڑوں گھر اجڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، بیوی کے ہاتھ شوہر کے خون سے رنگے گئے،بھائی نے بہن کو موت گھاٹ اتار دیا اوراولاد نے ماں باپ کی زندگی چھین لی ۔کیا ہمارا خون سفید ہوگیا ہے یا رشتوں کا تقدس ختم ہوگیا رواں برس اپنوں کے ہاتھوں اپنوں کے قتل کی ایسی وارداتیں ہوئیں جن کو سن کر انسانیت کا درد رکھنے والا ہر شخص تڑپ اٹھاتا ہے،ایسے معاشرے میں جہاں باپ ، بیٹا ، بھائی ، بھائی نہ رہا،ر واں سال کتنی اموات ہوئیں اور حقیقی رشتوں نے اپنے کے خون سے ہاتھ رنگے اس حوالے سے پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کی۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی پانچ وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ڈپٹی ڈاکٹر واسا شاہد حفیظ کا قتل حالیہ مثال ہے،بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بیٹی کے پسند کی شادی سے منع کرنے پر باپ کو قتل کیا،چھ واقعات میں بھائی کے ہاتھ سگے بھائی کے خون سے رنگے گئے۔
    محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعظم کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی

    شاہدرہ کے فرحان کو سوتے ہوئے قتل کرنے والے عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھائی نے پورے خاندان کو تنگ کر رکھا تھا،بھائی کے ہاتھوں بھائی، باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل ہونے والی وارداتیں اب معمول کا حصہ بن چکی ہیں، لیکن یہ خونی کھیل محبت کے رشتوں میں بھی کھیلا گیا ۔

    رواں سال مختلف واقعات میں قتل کے247 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں،معمولی سے تلخ کلامی کی وجہ سے ایک دوسرے کی جان لینے پر تل جاتے ہیں،عدم برداشت کامادہ ختم ہوچکا ہے،معاشرے میں خرابی کی صل وجہ ہمارےرویے ہیں جس سے یا تو ہم دوسروں کا دل میں گھر کرجاتے ہیں یاپھردل سے ہی اترجاتے ہیں، ماہرین نفسیات کہتے ہیں معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے رشتوں میں دوریاں ختم کرنا ہوں گی ۔

  • پی آئی اے کی خصوصی پرواز تاشقند میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی دوسری خصوصی کمرشل پرواز تاشقند میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے 76 پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس خصوصی پرواز کے ذریعے 66 پاکستانی، تین پاکستانی نژاد روسی شہری اور 6 ازبک باشندے بھی لاہور پہنچے ہیں۔ پاکستانی مسافروں میں طلباء اور ہجرت کر کے گئے ورکرز اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں ۔

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    یہ واپسی دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ ازبکستان میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی سفارتخانہ ان سے رابطے میں رہا اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔

    پاکستانی سفارتخانہ نے بھرپور تعاون اور اپنے شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر ازبک حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

  • ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، قاتل بیوی نکلی

    ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، قاتل بیوی نکلی

    لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، قاتل بیوی نکلی،اطلاعات کے مطابق گھریلو جھگڑے کا افسوسناک انجام، جوہڑ ٹاؤن میں صبح سویرے ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمہ کی غلط بیانی کا پردہ فاش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قتل کی افسوسناک واردات ہوئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کی بیوی نے ان کو قتل کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کی بیوی نے خود کو زخمی کرکے نامعلوم افراد پرقتل کا الزام لگایا، ملزمہ شہلا کوحراست میں لے لیا گیا ہے، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ کا اپنی بیوی کے ساتھ جگھڑا ہوا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے ہی اپنے خاوند کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی زخمی کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے شوہر کے قتل کا الزام نامعلوم افراد پر لگایا۔

  • ملی نغمے قوم کے جذبہ ایمانی اور جوش و ولولے کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    ملی نغمے قوم کے جذبہ ایمانی اور جوش و ولولے کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملی نغمے قوم کے جذبہ ایمانی اور جوش و ولولے کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ معروف گلوکار انضمام عرف انضی کا تازہ ترین نغمہ اس قومی کاوش میں کامیاب ہوتا نظر آتا ہے ۔انضی کے ملی نغمے "ہے عشق میرا یہ دیس میرا” میں میری شمولیت پیارے وطن کو خراجِ تحسین ہے۔ نغمے کے بول "بری نظر جو تجھ پر ڈالے گا وہ آنکھ نہ کھلنے دیں گے ہم” افواجِ پاکستان کی ہمت و جرات کو سلام ہے۔

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    رافیل ہو یا کچھ اور.. 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ "ملک پہ آنچ بھی آ جائے تو اپنی جان بھی دے دیں گے” شہداء کی قربانیوں کو عقیدت بھرا اظہار ہے۔سنگر انضی کے کریڈٹ پر "روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے” سمیت پی ٹی آئی کے 2018 الیکشن کے سارے مشہور نغمے شامل ہی

    https://twitter.com/Fayazchohanpti/status/1292021631250911233

    27 فروری، سرپرائیز ڈے، پاک فضائیہ نے کیا ملی نغمہ جاری

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات.. اہم فیصلے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات.. اہم فیصلے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک،چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے عامر ڈوگر،ایم این اے زین قریشی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال کرنے کے لئے فوری طورپر انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلی نے وزیرخارجہ کو یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا جب کہ محکموں کے سیکرٹریز مکمل با اختیار ہوں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی جائے گی جب کہ ملتان ڈویژن، بہاولپورڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلقہ امور مقامی طورپر نمٹائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں 100بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ یہ ہسپتال غلہ منڈی کی پرانی عمارت کی جگہ پر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملتان میں واسا اور سیوریج سے متعلقہ مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا اقدام ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گاجب کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا۔عثمان بزدارنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیااور تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے اورگورننس بہتر ہوگی۔
    عثمان بزدار اور شاہ محمود قریشی نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے بد ترین لاک ڈاؤن اور ظلم وستم کی شدید مذمت کیاور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم نے یوم استحصال کشمیر پر ہر سطح پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا-عثمان بزدارنے کہا کہ پوری قوم نے یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا۔
    لاہورسمیت پنجاب کے ہر ڈویژن میں ایک سڑک کو سرینگرکے نام سے منسوب کریں گے-عثمان بزدار نئ کہا کہ وہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا دیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیرادھورا ہے۔مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرکے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ22کروڑپاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔