پاکستان نے(نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا) نوری ویزا کے حامل پاکستانیوں کی بھارت واپسی کاشیڈول تبدیل کر دیا۔ 363 نوری ویزاکے حامل پاکستانی7 ستمبر کی بجائے اب 15 ستمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔ کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے نوری ویزا والوں کے ساتھ مقیم 37 بھارتی شہری بھی واپس چلےجائیں گے۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے واہگہ بارڈرخصوصی طور پر کھولنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کوبھی خط بھیج دیا۔ نوری ویزا ہولڈرایسے پاکستانی ہیں جو طویل مدتی ویزا پر بھارت میں مقیم ہیں۔ لیکن ان پاکستانیوں کو ابھی تک بھارتی شہریت نہیں دی گئی۔ ایسے افرادکو واپس پاکستان آنے کے لیے بھارتی حکومت نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا کا ویزا جاری کرتی ہے۔ نوری ویزا والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔جب کہ کچھ ایسی مسلمان خواتین بھی شامل ہیں جن کی شادی بھارت میں ہوئی۔ یہ لوگ مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے واپس پاکستان آئے تھے۔


Category: لاہور
-

نوری ویزاکے حامل363 پاکستانی7 ستمبر کی بجائے اب 15 ستمبر کو واپس بھارت جائیں گے
-

توہین رسالت کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں،علامہ خادم رضوی
توہین رسالت کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں،علامہ خادم رضوی
باغی ٹی وی : تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرے اور نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے ۔
وہ جمعہ کو فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ٹی ایل پی کے کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں منعقدہ ناموس رسالتﷺ مارچ کے شرکاء سے مواصلاتی خطاب کررہے تھے ۔مارچ سے ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسین نقشبندی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺمارچ میں ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالتﷺ کے پروانوں نے شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء نے فرانس کاپرچم بھی نذرآتش کیا۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ فرانس کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنا دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے۔ ناموس رسالت ریلی سے عالمی میڈیاکی چیخیں نکل رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ سیدالانبیاﷺکی ناموس کی حفاظت ہرمسلمان کے ایمان کی بنیادہے اورایسی غلیظ حرکت عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ اورڈیڑھ ارب مسلمانون اوران پرمسلط حکمرانوں کے ایمان کاامتحان ہے۔
علامہ خادم حسین رضوی نے مطالبہ کیاکہ حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس سے اپنا سفیر واپس بلائے اور فرانس کے سفیر کو واپس بھیج کر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستانی حکمرانوں کے صرف مذمتی بیانات کافی نہیں ،سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخوں کے خلاف اعلان جہاد کیا جائے۔
انہوںنے کہا کہ اب بہت ہوچکا اس قسم کی ناپاک جسارت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور نبی علیہ السلام کی عزت پر پہرہ دیتے ہوئے ہمیں جو بھی قیمت چکانا پڑی اسکے لئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا مسلمان امن پسند ضرور ہیں لیکن جو غیرت نبوی ان کے سینوں میں موجزن ہے اس کا اندازہ فرانس کے گستاخوں کو ہے اور نہ انکے حامیوں کو ہے۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا مسلمان ناموس رسالت کی عزت وآبرو پر پہرہ دینے کے لئے ہر وقت ہر لمحہ تیار رہیں۔ اگر امت ناموس رسالت کے معاملہ پر تساہل پسندی کاشکار ہوگئی تو اسے ہرگز زندہ رہنے کا حق صرف اس وقت تک سے جب تک ہم رسول اللہ کی عزت وآبرو کے محافظ اور چوکیدار ہیں۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی حسین نقشبندی نے کہا کہ ہم ختم نبوتؓ اور ناموس رسالتؓ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گستاخانہ خاکوں کی سخت مذمت کرتے ہیں یہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش اور سب سے بڑی دہشت گردی ہے گستاخانہ خاکے بنانے والے دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیںتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے امت مسلمہ آقائے کریمؓ کے ناموس کے تحفظ کے لیے پوری قوت ایمانی سے اٹھ کھڑی ہو اور اس شیطانی عمل کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کے لیے قانون سازی کرائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی لیکن توہین آمیز خاکے بنانے والے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو خون کے آنسو رلا رہے ہیں اور اقوام متحدہ ان کے اس مفسدانہ عمل کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی یورپی یونین، او آئی سی اور مسلم حکمرانوں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ -

وزیر اعظم کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ کے حوالے سے اجلاس، اہم فیصلے
وزیر اعظم کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ کے حوالے سے اجلاس، اہم فیصلے
باغی ٹی وی . اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی موجود جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت ، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے حوالے سے عملی اقدامات، جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام ، انتظامی اختیارات کی منتقلی اور عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو جہاں عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے وہاں اپنی شناخت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے آئندہ سال بجٹ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ملازمتوں اور دیگر نوکریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے کوٹے کی تجویز پیش کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹیرٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لئے سیکریٹیریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جا چکی ہے اور اب تک سولہ سیکرٹیری صاحبان کی جنوبی پنجاب میں تعیناتی کی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صحت ، تعلیم، پولیس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، فنانس، اور ایگری کلچر کے محکموں کو جنوبی پنجاب منتقل کیا جا چکا ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا گیا کہ 15اکتوبر 2020 سے جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نئے سیکریٹیریٹ کے حوالے سے موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے جس میں ٹیکنالوجی ، ای گورننس اور پیپر لیس کلچر کو متعارف کرانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر موثر اور سہل طریقے سے حل کیے جا سکیں۔
ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے ملتان اور بہاولپور میں پولیس کے دفاتر کے قیام اور پولیس سے متعلقہ اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو شناخت دینے کے حوالے سے عملی اقدمات پی ٹی آئی حکومت کی جنوبی پنجاب کے عوام سے دلی وابستگی، ان کی مشکلات کا ادراک و حل اورحکومتی منشور کو عملی جامہ پہنانے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا ۔ وزیرِ اعظم نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے تاکہ انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے ۔ انہوں نے جنوبی پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات واضح نظر آنے چاہیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ اور اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے پیش رفت پر ان کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔
-

چوبرجی چوک میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں ایک شخص جان بحق ہو گیا ہے
چوبرجی چوک میں دھماکہ ایک نجی بینک میں ہوا، دھماکے سے بینک کی چھت گر گئی، جس سے بینک میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملبے کو اٹھایا گیا ،ملبے تلے دبے سات افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے
پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ہے اور مختلف پوائنٹس اب بھی گیس لیک ہو رہی ہے۔
چوبرجی چوک میں نجی بینک میں دھماکے کا واقعہ تقریباً پونے دو بجے کے قریب پیش آیا پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عمارت کے گرنے کی وجوہات کا تعین بھی کیا جارہاہے ۔
پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور علاقے کو خالی کروا لیا گیاہے ۔سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے.
-

بارش، چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
بارش، چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
باغی ٹی وی : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقے پانی پانی ہو گئے، لاہور میں بارش سے 130 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ چکوال میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا طوفانی اسپیل، نشیبی علاقوں میں ہر سو پانی ہی پانی، باغوں کا شہر لاہور بھی پانی کے نرغے میں آ گیا۔ کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، گلی محلے بھی پانی میں ڈوب گئے۔
اہم شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا، 130 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔
دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، چکوال کے علاقے لکھوال میں دو مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 20 سالہ کائنات، 17 سالہ مہتاب، 10 سالہ عائزہ اور 14 سالہ دارین جاں بحق ہوگئیں، دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیہ میں شدید بارش کے سبب 200 کچے مکان گر گئے، ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
چشتیاں میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن وقفے وقفے سے جاری رہے گا
-

عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،چوہدری سرور سےشیخ رشید کی ملاقات
عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،چوہدری سرور سےشیخ رشید کی ملاقات
باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی ہے .گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی سیاسی معاملات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی.
چوہدری سرورر کچھ لوگ ملکی ترقی اور کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی، ملکی ترقی و خوشحالی انکا مشن ہے۔ موجودہ حالات میں سیاسی مخالفین کو صرف قومی مفادات کا سوچنا چاہیے۔
شیخ رشید نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت تمام تر وسائل استعمال کرے گی۔
حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے۔مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔
-

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے ۔نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے ۔پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں ۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا ۔شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے ۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں ۔نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے بعض شہرو ں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب نے اضلاع انتظامیہ کو ہدایت کی حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار
لاہور میں بارش کے بعد 60 فیڈروں سے بجلی کی ترسیل متاثر
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اورریسکیو1122 کو الرٹ کر دیا ہے- متعلقہ محکمے اور ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔متاثرہ لوگوں کو فوری طورپر ریلیف فراہم کیا جائے-متاثرہ لوگوں کے لئے رہائش او رکھانے کا انتظام کیاجائے- متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے کاموں میں تساہل قبول نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
موسلا دھار بارش کے بعد کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا شہر کا دورہ،دیں اہم ہدایات
-

دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا
دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا
باغی ٹی وی : دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب نے ملتان کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے جس سے مختلف بستیاں زیر آب آنے سے درجنوں مکانات متاثر ہونے کیساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دریائے چناب نے ملتان کی نشیبی بستیوں میں تباہی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے بستی امروٹ، لنگڑیال اور بندہ سیندیلہ میں مکانات کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن اسکے باوجود ضلع انتظامیہ نے تاحال پانی کے تیز بہاو کو روکنے کے لیئے متعلقہ بستیوں میں بند نہیں باندھا جس سے متاثرہ بستیوں کے مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں تاہم دریائی بیٹ کے مکین بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیئے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔دریائی پانی مختلف بستیوں کے درجنوں مکانات بہا لے گیا ہے جبکہ یہی صورتحال فصلوں کے حوالے سے بھی ہے.
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
-

موسلا دھار بارش کے بعد کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا شہر کا دورہ،دیں اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے شہر کا دورہ کیا
کمشنر لاہورنے لارنس روڈ۔مال روڈ۔لکشمی۔ ریلوے اسٹیشن۔ایک موریہ کے علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں تین چار گھنٹوں سےلگاتار بارش ہو رہی ہے۔ واسا افسران۔عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود اور کام کر رہے ہیں۔ شہر میں ابتک 148 ایم ایم بارش ہو چکی ہے۔
کمشنر لاہورکا کہنا تھا کہ لکشمی میں 148 جبکہ والڈ سٹی میں 146 ایم ایم ریکارڈ ہو چکی ہے۔ تمام اے سی ز نکاسی آب آپریشن کی نگرانی سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں۔ واسا کے ہنگامی بارشی مراکز سے نکاسی آب کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ایم سی ایل پلازوں میں اپنی ٹیموں کو متحرک رکھے۔بارش جاری ہے۔ شہر میں موجود تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری گنجائش سے کام کر رہے ہیں۔
لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
-

لاہور میں بارش کے بعد 60 فیڈروں سے بجلی کی ترسیل متاثر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں بارش کے بعد کئ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں جاری شدید بارش کے نتیجے میں تقریباً 60 فیڈروں سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔لیسکو کا عملہ پوری طرح سے الرٹ ہے اور جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ خود صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لائن اسٹاف کو بجلی بحالی کے کاموں کے دوران سیفٹی کے تمام اصولوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ شدید بارش کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔
لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار