Baaghi TV

Category: لاہور

  • اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے منظم شہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے منظم شہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے منظم شہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق . پنجاب کے وزیر اعلیٰ‌ سردار عثمان بزدار نے راوی دریا کے کنارے نیا شہر بسانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے Plannedشہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ شہر نیا لاہور ہو گا جسے منصوبہ بندی کے تحت بسایا جائے گا۔3 بیراج بنیں گے اور 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی ذخیرہ ہو گا۔پانی کی سٹوریج سے لاہور کے اندر زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح بہتر ہو گی۔
    جھیل بننے سے ECO سسٹم بہتر ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی اور فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے گرین زون بنائے جائیں گے۔


    60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عوام کو رہائش کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔تقریبا18 لاکھ رہائشی یونٹس بنیں گے۔
    راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اتھارٹی کا ایکٹ پاس ہو چکا ہے۔اتھارٹی کا چیئرمین لگا دیا گیا ہے اور بورڈ مکمل ہو چکا ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے آغاز کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے ۔یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جسے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے قبول کیا ہے۔ان شاء اللہ اس چیلنج کو پورا کریں گے۔اس منصوبے کی راہ میں کسی رکاوٹ کوحائل نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ درائے روی کے کنارے لاہور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ر کرکھادیا گیا ہے جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیا ہے . وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں لاہور کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا، پنجاب میں زرعی علاقہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ دریائے راوی ایک نالہ بن کر رہ گیا ہے۔ اس لئے راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کو بچانا ہے تو راوی منصوبہ بنانا ہوگا۔ یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہو جائے گا۔ سیوریج کا پانی صاف کرکے راوی میں ڈالا جائے گا۔ راوی کے پاس بننے والے شہر کی عمارتیں اونچی بنائیں گے۔ اس منصوبے پر 50 ہزار ارب روپے لاگت آئے گی۔

    راوی کنارے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں ، وزیر اعظم

  • وزیراعظم  لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

    وزیراعظم لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: وزیراعظم عمران خان لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے LDA ground shahdarah پہنچ گئے

    اس سے پہلے وزیر اعلی پنجاب نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے,یہ اتھارٹی پاکستانی تاریخ کے اس بڑے منصوبےکو عملی جامہ پہنائے گی.اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے

    وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

  • تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیب نے طلب کر لیا

    تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیب نے طلب کر لیا

    تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیب نے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی :حکومتی ارکان پر بھی نیب نے کڑی نظر رکھ لی، قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، ملک کرامت اور انصر مجید نیازی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی غضنفر عباس چھینہ اور ملک کرامت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ملک کرامت کو 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔


    اس کے علاوہ نیب لاہور نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیر لیبر کو 19 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انصر مجید نیازی کے خلاف غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ اور تقرریو‍ں کا الزام ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر مرزا شہزاد اکبر اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے .

    باغی ٹی و ی : ممبران قومی اسمبلی میں چودھری محمد عاصم نذیر، نواب شیر وسیر، رضا نصراللہ گھمن، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللہ اور راجہ ریاض احمد شامل تھے .

    ممبران اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سےآگاہ کیا۔

    ممبران اسمبلی نے وزیر اعظم کو کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وباء پر قابو پانے کے لئے حکومتی حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ ممبران کی کورونا وباء کے دوران موثر کارکردگی پر فیصل آباد انتظامیہ کی تعریف ۔

    وفد نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور خصوصاً بھارت کی جانب سے جابرانہ و یکطرفہ اقدام ، غیر انسانی محاصرے، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیر اعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد معاشی لحاظ سے بہت اہم حیثیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی آئے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

  • حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

    حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیراطلاعات اور مشیراحتساب بھی موجود تھے،ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سےآگاہ کیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد معاشی لحاظ سے بہت اہم حیثیت کا حامل ہے،حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی ملے گی،چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، شفقت محمود، حماد اظہر، مشیر مرزا شہزاد اکبر اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ہمراہ تھے

    بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی صورتحال، امن و امان، کرونا کے حوالہ سے بات چیت کی گئی,ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے جو اس تاریخی منصوبےکو execute کرے گی،اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی، 46 کلومیٹر پر محیط جھیل، 3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ اور Purpose Built تعلیم، صحت، کمرشل، سپورٹس سٹیز بنیں گی

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیراعظم پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر اجلاس کی صدارت کریں گے،پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

  • لاہور چیمبر آف کامرس کا ایف بی آر سے  بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے پر زور

    لاہور چیمبر آف کامرس کا ایف بی آر سے بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے پر زور

    لاہور چیمبر آف کامرس کا ایف بی آر سے بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے پر زور

    باغی ٹی وی : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ ان بارہ ہزار ٹیکس دہندگان کے مسائل فوری طور پر حل کرے جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت 2.6ارب روپے کا ٹیکس تو جمع کروادیا ہے لیکن آخری روز ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات اپ لوڈ نہیں کرسکے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ لاہور چیمبر کے بہت سے ممبران نے آگاہ کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے آخری روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آن لائن سسٹم میں مسائل کی وجہ سے وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات اپ لوڈ نہیں کرسکے۔

    لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ بارہ ہزار ٹیکس دہندگان نے 2.6ارب روپے کی بھاری رقم ٹیکس کی صورت میں ادا کی ، اثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے پانے کی ذمہ داری ان ٹیکس دہندگان پر نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر عائد ہوتی ہے لہذا اسے یہ مسئلہ فورا حل کرنا چاہیے، وفاقی ٹیکس محتسب بھی اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے کا فیصلہ دے چکا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کاروباری برادری کو کروناکی وجہ سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ، اس کے باوجود اس نے معیشت کو چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کی لہذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سے بھرپور تعاون کرے۔

  • وزیراعظم عمران خان  "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے،عثمان بزدار

    وزیراعظم عمران خان "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے،عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹویٹ:وزیراعظم عمران خان آج "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے,یہ اتھارٹی پاکستانی تاریخ کے اس بڑے منصوبےکو عملی جامہ پہنائے گی.اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے.

    وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

  • وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی پہنچ گے, وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس اور صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبہ پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم راوی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

  • وزیراعظم سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    وزیراعظم سے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں

    وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، شفقت محمود، حماد اظہر، مشیر مرزا شہزاد اکبر اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ہمراہ تھے

    لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی صورتحال، امن و امان، کرونا کے حوالہ سے بات چیت کی گئی

    ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے جو اس تاریخی منصوبےکو execute کرے گی،اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی، 46 کلومیٹر پر محیط جھیل، 3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ اور Purpose Built تعلیم، صحت، کمرشل، سپورٹس سٹیز بنیں گی

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیراعظم پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر اجلاس کی صدارت کریں گے،پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

    وزیراعظم کا دورہ لاہور،نئے شہر کا رکھیں گے سنگ بنیاد،کریں گے اہم اجلاسوں کی صدارت

  • وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیش ہوںگے یا نہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیش ہوںگے یا نہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نیب طلبی پر بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے سردار عثمان بزدار کی نیب طلبی پر بلا وجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا۔کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ ہوٹل کو لائسنس جاری کر دیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر اس بات کا چرچہ ہونے کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی۔ وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سے فائل اس نوٹ کے ساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں۔ ڈی جی ایکسائز کی جانب سے مذکورہ ہوٹل کو جاری کیا گیا لائسنس معطل کر دیا گیا۔ ہوٹل کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے ہوٹل کے حق میں فیصلہ دیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں سردار عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب کے سامنے قابلِ احترام انداز میں پیش ہونگے اور تمام سوالات کے جوابات دیں گے

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    عثمان بزدار کی نیب میں طلبی آ گئی ,نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی, وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس کاغیر قانونی اجرا کرنے پر طلب کیا گیا ہے,وزیراعلی پنجاب کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔ نیب نے وزیراعلی کو کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں پر کیسز پر اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی رہتی تھی اب نیب نے وزیر اعلی کو طلب کر لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا