Baaghi TV

Category: لاہور

  • بنگلہ دیش میں پرامن عام انتخابات اور اقتدار کی تبدیلی عوام کی فتح ہے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    بنگلہ دیش میں پرامن عام انتخابات اور اقتدار کی تبدیلی عوام کی فتح ہے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پرامن عام انتخابات اور اقتدار کی تبدیلی عوام کی فتح ہے،امید کرتے ہیں نو منتخب قیادت بنگلہ دیش کے عوام کے حقوق کے لئے بہترین کردار ادا کرے گی،بنگلہ دیش انتخابات میں بھارت مخالف قوتوں کی جیت سے واضح ہوتا ہے کہ نظریہ پاکستان آج بھی زندہ ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پرامن انتخابات بنگلہ دیش کی عوام کی کامیابی ہے،ہم جیتنے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی نومنتخب قیادت بنگلہ دیش میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کرے گی،اہل پاکستان کے دل بنگلہ دیش کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انتخابات میں بی این پی اتحاد کی کامیابی اور جماعت اسلامی اتحاد کا دوسرے نمبر پر آنے سے وہاں بھارتی سازشیں دم توڑ گئیں،مرکزی مسلم لیگ بنگلہ دیش کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے.

  • سماجی و سیاسی کارکُن جاوید بدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل

    سماجی و سیاسی کارکُن جاوید بدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل

    سماجی و سیاسی کارکُن جاوید بدر نےوزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل کی ہے

    جاوید بدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب انڈیا منی پور میں کشمیر کی طرح نسل کشی کررہا ہے،انڈین فوج منی پور میں عورتوں کی عزتیں لوٹ رہی ہے،انڈین حکومت نے منی پور کے لوگوں کے بُنیادی حقوق سلب کردئیے ہیں ،
    اُن کا قصور ہے کہ وہ انڈیا سے آزدای مانگ رہے ہیں،پاکستان کو اُن کے لیے آواز اُٹھانی چاہیے،مُودی نے منی پور میں اپنا قصائی خانہ کھول رکھا ہے،بچوں نوجوانوں بوڑھوں اور عورتوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے ،نہتے لوگوں کے گھروں کو جلایا اور مُسمار کیا جارہا ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری ایکشن لینا ہوگا،مودی غُنڈہ بدمعاش قاتل بنا ہوا ہے ،ہندستان میں رجیم تبدیلی کی فوری ضرورت ہے ،انڈیا کا وزیراعظم دہشت گرد ہے ،فیلڈ مارشل صاحب کو منی پور میں امن فوج بھیجنے کا مُطالبہ کرنا چاہیئے،مودی کی بدمعاشی نا روکی گئی تو انڈیا سے اقلیتی لوگ ختم ہوجائیں گے،اقوام مُتحدہ میں پاکستانی وفد کو فوری پٹیشن دائر کرنا ہوگی

  • سید زعیم حسین قادری چل بسے، اناللہ وانا الیہ راجعون

    سید زعیم حسین قادری چل بسے، اناللہ وانا الیہ راجعون

    سابق لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔

    مرحوم کا تعلق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے تھا اور وہ طویل عرصے تک سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں متحرک رہے۔سید زعیم حسین قادری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کا آغاز کیا اور پنجاب حکومت میں صوبائی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پارٹی کے ترجمان بھی رہ چکے تھے اور سیاسی امور پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

    سیاسی حلقوں کے مطابق زعیم قادری ایک متحرک اور بے باک رہنما تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں پارٹی پالیسی کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی وفات کی خبر منظر عام پر آتے ہی سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔سینئر صحافی و اینکر پرسن اور سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے زعیم حسین قادری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔زعیم حسین قادری کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم کو ان کی سیاسی وابستگی، جرات مندانہ مؤقف اور عوامی روابط کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جرم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کیا, اکرم راجہ

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جرم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کیا, اکرم راجہ

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جرم کیا گیا اور یہ جرم سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف دائر کیا جائے گا۔
    ‎اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہو چکی ہے اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا علاج اُن ڈاکٹرز سے ہونا چاہیے جن پر بانی اور ان کے اہل خانہ کو اعتماد ہو۔
    ‎بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کئی ہفتوں تک یہ اطلاع نہیں دی گئی کہ عمران خان کی آنکھ خراب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج شفاء اسپتال میں ہوگا اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا۔
    ‎علیمہ خان نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کو تین ماہ سے آگاہ کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی آنکھ میں تکلیف ہے، مگر کوئی فوری اقدام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں کیمروں سے بھی یہ دیکھا جا رہا تھا کہ بانی کی بینائی متاثر ہو رہی ہے، اور تین ماہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
    ‎علیمہ خان نے کہا کہ اگر انصاف مل رہا ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتے، اور اب فوری طور پر ان کا علاج ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

  • دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا،کالج روڈ فلائی اوور سے خاتون گر کر جاں بحق

    دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا،کالج روڈ فلائی اوور سے خاتون گر کر جاں بحق

    لاہور کے علاقے کالج روڈ فلائی اوور پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 58 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بیٹے کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھیں اور فلائی اوور سے گزر رہی تھیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق دورانِ سفر خاتون کا دوپٹہ اچانک موٹر سائیکل کے پچھلے پہیے میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور فلائی اوور سے نیچے جا گریں۔ بلندی سے گرنے کے باعث خاتون شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرتے وقت خواتین کو خاص طور پر دوپٹے یا لمبے لباس کو سنبھال کر رکھنا چاہیے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔یہ واقعہ ایک بار پھر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ معمولی سی لاپرواہی یا حفاظتی غفلت بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

  • پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت قانون نافذ

    پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت قانون نافذ

    پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت قانون نافذ کر دیا گیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس دوہزارچھبیس کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت انیس سو انتیس کے قانون میں اہم ترامیم کی گئی ہیں،،آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی اور نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ کم عمری کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دیتے ہوئے اس پر کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی،،آرڈیننس کے تحت کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنے والے نکاح رجسٹرار یا نکاح خواں کو کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ کم عمر بچے یا بچی سے شادی کرنے والے کو تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،،قانون میں مزید سختی کرتے ہوئے اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے، جس کی سزا سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچوں کو کسی دوسرے صوبے میں لے جا کر شادی کروانے پر بھی سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،

    آرڈیننس کے مطابق اگر کوئی سرپرست یا شخص کم عمری کی شادی کروانے کی کوشش کرے تو اسے دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ نکاح رجسٹرار اور والدین بھی قانون کی زد میں آئیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،،،چائلڈ میرج کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کو خصوصی اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس دوہزارچھبیس کی منظوری پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا حکم، رضیہ بی بی کو بنگلادیش جانے کی اجازت 15 دن میں فیصلہ ہوگا

    لاہور ہائیکورٹ کا حکم، رضیہ بی بی کو بنگلادیش جانے کی اجازت 15 دن میں فیصلہ ہوگا

    ‎لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ خاتون رضیہ بی بی کی بنگلادیش جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور معاملہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کو بھیج دیا۔
    ‎عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق خاتون کی درخواست پر 15 دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔
    ‎درخواست گزار کی جانب سے علی چنگیزی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ رضیہ بی بی چالیس سال قبل بنگلادیش سے اغوا ہو کر کراچی لائی گئی تھیں اور اب سوشل میڈیا کے ذریعے والدین سے رابطہ ہوا ہے۔ جب وہ اپنے خاندان سے ملنے بنگلادیش جا رہی تھیں، تو ایف آئی اے نے انہیں آف لوڈ کر دیا۔
    ‎وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے غیر قانونی آف لوڈ کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا جائے، خاتون کو والدین سے ملنے کے لیے بنگلادیش جانے کی اجازت دی جائے اور درخواست گزار کے نقصان کی تلافی کی جائے۔

  • بسنت کی بحالی: پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی قیادت کو خراج تحسین

    بسنت کی بحالی: پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی قیادت کو خراج تحسین

    لاہور:پنجاب اسمبلی میں بسنت کی بحالی کے حوالے سے قرارداد جمع کرا دی گئی، مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔

    قرارداد کے متن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بسنت بحال کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی قرار دیا گیا ہے قرارداد میں کہا گیا کہ بسنت کے محفوظ انعقاد سے عوام کو اجتماعی خوشی ملی اور صوبے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملا۔

    قرارداد میں مریم نواز کی قیادت کو جرات مند، متحرک اور عوام دوست قرار دیا گیا جبکہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تعلیم، صحت، روزگار، کاروباری معاونت اور اسکل پروگرامز سمیت کسانوں کے لیے اقدامات اور جدید زرعی اصلاحات کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا۔

    قرارداد میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہا گیا اور بسنت کے دوران قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے پر پنجاب پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو خراج تحسین پیش کیا گیا متن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط حکمت عملی سے امن و امان برقرار رہا۔

    قرارداد میں شہریوں کے ذمہ دارانہ رویے اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو بھی قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی قوم قانون کے دائرے میں رہ کر خوشیاں منانا جانتی ہے کامیاب اور پرامن بسنت کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہوا اور لاہور نے اپنی ثقافتی شناخت کے ساتھ عالمی منظرنامے پر دوبارہ جگہ بنائی۔

    ایوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

  • عمران خان کی آنکھ کے مسئلے سے جیل حکام آگاہ تھے، علیمہ خان

    عمران خان کی آنکھ کے مسئلے سے جیل حکام آگاہ تھے، علیمہ خان

    سپریم کورٹ میں عمران خان سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم کو گزشتہ تین ماہ سے بتایا جا رہا تھا کہ عمران خان کی آنکھ میں تکلیف ہے۔
    ‎ان کے مطابق معاملہ صرف جیل سپرنٹنڈنٹ تک محدود نہیں، بلکہ نگرانی کے کیمروں کے ذریعے بھی صورتحال دیکھی جا سکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو ہفتوں سے عمران خان کی بینائی متاثر ہو رہی تھی۔
    ‎علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان آج جیل میں اس لیے ہیں کیونکہ عدلیہ آزاد نہیں۔ ان کے بقول اگر انصاف مل رہا ہوتا تو وہ قید میں نہ ہوتے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا علاج شفاء اسپتال میں ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں کرایا جائے گا، اور متعلقہ حکام کے پاس اس حوالے سے فوری اقدامات کے لیے دو دن کا وقت ہے۔

  • پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادیٔ صحافت پر یقین رکھتی ہے،گورنر پنجاب

    پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادیٔ صحافت پر یقین رکھتی ہے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نماز جمعہ کے دوران چھوٹے چھوٹے بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے ہمارے بھائی تھے اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ گورنر پنجاب نے ارشد انصاری کو 14 ویں بار صدر منتخب ہونے پر اور عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سانحہ ترلائی کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی،گورنر سلیم حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ گئے، شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کے ورثاء کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا،انہوں نے صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ غلط اور غیر مصدقہ خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائیں اور حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادیٔ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی