Baaghi TV

Category: لاہور

  • صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر انسداد منشیات فورس کا چھاپہ

    صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر انسداد منشیات فورس کا چھاپہ

    لاہور: پنجاب انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران وزیر اور اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے،

    ترجمان پنجاب انسدادِ منشیات فورس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹاپور کے بھسین گاؤں میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جو صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کی رہائش گاہ بتایا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران سہیل شوکت بٹ بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کی، جبکہ ہاتھا پائی کا واقعہ بھی پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اہلکاروں سے یہ کہتے رہے کہ ’’تمہیں میری بہن کے گھر آنے کی جرات کیسے ہوئی۔‘‘اے این ایف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کے حوالے سے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کا موبائل فون بند ملا اور رابطہ نہ ہو سکا۔

    کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کو کارروائی خفیہ اطلاع تھی کہ علاقے میں منشیات کے بڑے کاروبار ہوتا ہے۔ چھاپے کے دوران 3 سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا،صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے ماموں زاد بھائیوں سمیت متعدد افراد کو تحویل میں لیا گیا۔کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن مکمل کیا،بھسین گاؤں میں مبینہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، حساس مقامات کی تلاشی بھی لی گئی، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس حکام نے کارروائی کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں

  • 
نواز شریف کا مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

    
نواز شریف کا مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

    ‎مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
    ‎اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سانحے میں تمام اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر انہیں شدید رنج پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پوری قوم کے لیے افسوسناک ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
    ‎نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوت مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں۔ قوم اپنے ان جانباز محافظوں کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مثال کی حیثیت رکھتی ہیں۔
    ‎سابق وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے۔
    ‎نواز شریف نے اس سانحے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کی آفات اور سانحات سے محفوظ رکھے۔
    ‎یہ حادثہ قومی سطح پر غم و افسوس کا باعث بنا ہے اور مختلف سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

  • 
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی

    
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی

    ‎راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس کے باعث وہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
    ‎ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما مقررہ شیڈول کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم ملاقات کا وقت ختم ہونے تک انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کے مقررہ اوقات کے بعد ملاقات کا عمل ممکن نہ بنایا جا سکا، جس کے نتیجے میں تمام رہنماؤں کو بغیر ملاقات واپس جانا پڑا۔
    ‎ملاقات کے لیے جیل پہنچنے والوں میں رکن قومی اسمبلی میاں فیاض حسین، حسن جویا، قاضی عمران اور راجہ عثمان غضنفر شامل تھے۔ یہ تمام رہنما بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی اور تنظیمی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کے خواہاں تھے۔ تاہم طے شدہ وقت گزر جانے کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے نامزد رہنماؤں کی فہرست میں جام امان اللہ کا نام بھی شامل تھا لیکن وہ جیل نہیں پہنچ سکے۔ دیگر رہنماؤں نے کافی دیر تک انتظار کیا مگر ملاقات کے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔
    ‎دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کی واپسی کے بعد سیاسی حلقوں میں ملاقات نہ ہونے کی وجوہات پر مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے انتظامی وجوہات کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ مبصرین اس معاملے کو سیاسی تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔
    ‎تاہم اس معاملے پر جیل انتظامیہ یا متعلقہ سرکاری حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس لیے ملاقات نہ ہونے کی اصل وجہ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
    ‎سیاسی مبصرین کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں موجودہ سیاسی صورتحال میں خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ پارٹی کی حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور مستقبل کے سیاسی فیصلوں کے حوالے سے ایسی ملاقاتوں کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ آئندہ دنوں میں اس ملاقات کے لیے دوبارہ وقت مقرر کیا جاتا ہے یا نہیں۔

  • ایشین گیمز 2026: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ایشین گیمز 2026: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے –

    پی سی بی کے مطابق ایشین گیمز جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ مقابلے آئچی پریفیکچر کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے کرکٹ ایونٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جب کہ میڈل میچز 3 اکتوبر کو ہوں گے، 30 سالہ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی جانب سے 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنائے ہیں، جن میں دو سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں ،عبدالصمد کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    15 رکنی اسکواڈ میں عاقف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے کھلاڑی ہیں جو ابھی تک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے، ایشین گیمز اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 14 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے، جو 15 جون سے لاہور میں شر و ع ہوگا۔

    افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے،عاصم منیر

    پاکستان مینز ٹیم اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاقف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

    ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرماٹ، فزیوتھراپسٹ محمد طاہر، ٹرینر عمران اللہ اور اینالسٹ و ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر عثمان ہاشمی شامل ہیں۔

    حق مانگنے پر شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ بن گیا

  • چیف سیکرٹری پنجاب کے لان پر اخراجات کی خبر، این سی سی آئی اے کے نوٹس،چینل کی معافی

    چیف سیکرٹری پنجاب کے لان پر اخراجات کی خبر، این سی سی آئی اے کے نوٹس،چینل کی معافی

    چیف سیکرٹری پنجاب کی رہائش گاہ کے لان پر مبینہ طور پر 22 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کی خبر کے معاملے پر این سی سی آئی اے نے نجی ٹی وی کے رپورٹر، اینکر اور تجزیہ کار کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

    این سی سی آئی اے نے ہیڈ آف انویسٹی گیشن سیل، پبلک نیوز،انور حسین سمرا،سینئر اینکر پرسن، پبلک نیوز،سلمان حیدر،تجزیہ کارارشاد بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جون کو طلب کیا ہے،

    پبلک نیوز پر نشر ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر بیوروکریٹس کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ اس خبر کے بعد پبلک نیوز نے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ افسران سے غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خبرنشر کرنے میں غلطی ہوئی۔

    یاد رہے کہ پبلک نیوز پر خبر چلنے کے بعد ارشاد بھٹی نے اس پر وی لاگ کیا تھا ،

    قبل ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ویلاگر ارشاد بھٹی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب سے متعلق اپنے وی لاگ (Vlog) میں لگائے گئے الزامات یکسر بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔عوام کو گمراہ کرنے اور بغیر تصدیق کے من گھڑت افواہیں پھیلانا قانوناً جرم ہے۔ پاکستان کے پیکا ایکٹ (**PECA**) اور قانونِ ہتکِ عزت (Defamation Law)** کے تحت کسی بھی شہری یا سرکاری عہدیدار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا اور بغیر ثبوت الزامات لگانا قانوناً جرم ہے۔ مرتکب شخص سخت سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرتا ہے۔حکومتِ پنجاب اس پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ارشاد بھٹی کو اب اپنے وی لاگ میں کیے گئے دعووں اور الزامات کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا، جس کے لیے حکومتِ پنجاب قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

  • چھوٹے کپڑوں پر تنقید، علیزے شاہ کے سنگین الزامات پر  زویا شیراز کا بیان اور سارہ خان کا ردعمل

    چھوٹے کپڑوں پر تنقید، علیزے شاہ کے سنگین الزامات پر زویا شیراز کا بیان اور سارہ خان کا ردعمل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کے فلک شبیر کیجانب سے میوزک ویڈیو میں رومانوی سین اور چھوٹے کپڑوں کے حوالے سے بیان پر زویا شیراز کے ویڈیو پیغام نے معاملے کو نیا رخ دیدیا ہے-

    حال ہی میں گلوکار فلک شبیر کی جانب سے خواتین کے لباس سے متعلق دیے گئے بیان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بعض لباس پر پابندی کے مطالبے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا تھا۔ سارہ خان نے بھی اپنے شوہر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا تھا۔

    اس معاملے پر اداکارہ علیزے شاہ نے تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلک شبیر کے ایک میوزک ویڈیو میں انہیں خود ایسے ملبوسات پہننے اور رومانوی مناظر عکس بند کروانے کے لیے کہا گیا تھا جن پر آج تنقید کی جا رہی ہے علیزے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ان ملبوسات کے انتخاب میں سارہ خان بھی شامل تھیں اس لیے موجودہ مؤقف دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا شیراز نے ایک ویڈیو پیغام میں علیزے شاہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے اپنی مرضی سے میوزک ویڈیو میں کام کیا تھا اور کسی نے انہیں کسی چیز پر مجبور نہیں کیا تھا۔

    زویا شیراز کی ویڈیو پر سارہ خان نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ذریعے ردِعمل دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے علیزے شاہ کے الزامات پر ان کے بالواسطہ جواب کے طور پرلیا ہے تاہم فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے علیزے شاہ کے الزامات پر باضابطہ اور تفصیلی ردِعمل تاحال سامنے نہیں آیا۔

  • پاکستان ریلویز کا مزید 15 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز کا مزید 15 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز نے مزید 15 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے لاہور میں ٹرینوں کی نیلامی 16 جون کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی جہاں اوپن بولی کے ذریعے عمل مکمل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے بعض نجی کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا ہے، جن ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، راوی ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، نارووال پسنجر، سیالکوٹ ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بعض ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے اوپن نیلامی کی گئی تھی، تاہم اس عمل میں محدود دلچسپی دیکھنے میں آئی ذرائع کے مطابق صرف چند ٹرینوں کی بولی دی گئی جبکہ دیگر ٹرینوں کے لیے کسی کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ایک کمپنی نے میانوالی ایکسپریس حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے میں ہی مختلف وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا۔

  • عوام کو دھوکہ دینے والے فراڈیوں کے اب اخبارات میں تصویر کے ساتھ اشتہار دیں گے،چئیرمین نیب

    عوام کو دھوکہ دینے والے فراڈیوں کے اب اخبارات میں تصویر کے ساتھ اشتہار دیں گے،چئیرمین نیب

    چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کہا کہ رئیل سٹیٹ مافیا کیلئے بڑے مہذب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں حالانکہ یہ سخت سے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں یہ میرے ذاتی دشمن ہیں یہ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بزنس کمیونٹی کو وہ مقام اور حیثیت نہیں دیا گیا جو ان کا حق ہے مجھے 20 کیسز چیمبز یا بزنس فورمز سے ملے تھے اور الحمد اللہ 20 میں سے 19 کیسز ختم کرادیئے ہیں،لاہور کی آدھی رنگ روڈ سرکاری زمین پرائیوٹ لوگوں کو دے کر پھر ان سے زمین حاصل کی گئی، 18 ارب ڈالر کی اکانومی صوبہ پنجاب میں جنریٹ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ علامتی ایم او یوز نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں عوام کو دھوکہ دہی دینے والے فراڈیوں کے اب اخبارات میں تصویر کے ساتھ اشتہار دیں گے وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے رئیل اسٹیٹ میں بھی نیب نے ایک جامع لائحہ عمل بنایا ہے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ریفارمز لانے جا رہے ہیں رئیل اسٹیٹ کی ٹرانزیکشن تین لوگوں کے درمیان ہو گی پراپرٹی کی کوئی بھی ڈیل کیش پر نہیں ہو گی چار سے ماہ پانچ کے بعد فائل کی کوئی اوقات نہیں ہو گی۔

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہر پلاٹ پر بار کوڈ والا نمبر ہوگا کوئی فائل کی دھوکہ دہی نہیں دے سکے گا رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تمام منظوریاں ایک ہی چھت تلے ملیں گی نیب کا ڈائریکٹر لیول کا بندہ ریگولیٹری بورڈ میں شامل ہو گا 15 ہزار ارب روپے کی ریکوری ہم نے3 سالوں میں کی 1999 سے 2023 تک 880 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہم نے تین سال میں یہ ریکوری کو15 ہزار ارب روپے پر لے گئے ہیں رئیل سٹیٹ مافیا کیلئے بڑے مہذب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں حالانکہ یہ سخت سے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں یہ میرے ذاتی دشمن ہیں یہ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

  • لاہور: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس کا مرکزی ملزم عدنان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل گجرپورہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، واقعے میں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس دوران ملزمان نے ویڈیو بھی بناتے رہے،پولیس نے ملزمان عبداللہ، عدنان اور مبشر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مدعی مقدمہ کے مطابق انہوں نے عزت کی خاطر پہلے پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی تھی مگر اسکے باوجود ملزمان بلیک میل کر رہے تھے تو وہ قانونی کارروائی پر مجبور ہوگئے۔

    سی سی ڈی سول لائنز نے ملزم عدنان کی گرفتاری کے لیے ہربنس پورہ میں چھاپہ مارا اس دوران ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی کی گئی، کراس فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عدنان ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والے 5 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند

    قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والے 5 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند

    محرم الحرام کے پیش نظر سوشل میڈیا پر خصوصی سائبر پٹرولنگ کرتے ہوئے قابل اعتراض، اشتعال انگیز، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مواد شیئر کرنے پر اب تک 5 ہزار سے زائد اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر سوشل میڈیا پر خصوصی سائبر پیٹرولنگ کی جارہی ہے، سائبر مانیٹرنگ ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک، قانون شکنی پر فوری کارروائی ہوگی۔حکام کے مطابق قابل اعتراض، اشتعال انگیز، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مواد شیئر کرنا جرم ہے، سائبر پیٹرولنگ یونٹس نفرت انگیز تقاریر، جعلی اکاؤنٹس اور اشتعال انگیز پوسٹ کی نشاندہی کررہےہیں۔

    دوسر ی جانب محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لئے گئے،محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے،مجموعی طور پر پنجاب کے 39 اضلاع میں فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں،پنجاب میں پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا،پاک فوج اور رینجرز کے دستے مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 11 محرم کے دوران خدمات سرانجام دیں گے،وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے لکھا گیا