Baaghi TV

Category: لاہور

  • فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گندم و آٹے کی قیمتوں سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ٹھوس پالیسی پر گامزن ہیں

    سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم کا سرکاری کوٹہ قبل از وقت جاری کر رہے ہیں ،پنجاب کی فلور ملز کے لئے گندم کی قیمت حقیقت پسندانہ رکھی گئی ہے ، پنجاب کابینہ نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی850روپے قیمت مقرر کی ہے ، مستقبل میں آٹے پر سبسڈی کا طریقہ کار بدلنے جا رہے ہیں

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں، مستحق اور ضرورت مند شہریوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام لائیں گے ،پنجاب حکومت فنکشنل فلور ملز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی، عام آدمی کو کم سے کم قیمت پرآٹے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

    مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں، شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرینگے

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

  • لاہور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

    لاہور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

    لاہور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایمرجنسی صورتحال میں لاہور پولیس نے جمعتہ المبارک سکیورٹی پلان تیار کر لیا

    لاہور پولیس عبادت گاہوں اور نمازیوں کی سکیورٹی کیلئے تیار ہے، ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار الرٹ رہیں،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔نمازی حضرات ماسک،سینٹائزراورصفوں میں فاصلہ کی پابندی یقینی بنائیں۔انفورسمنٹ ٹیمیں مساجد، امام بارگاہ اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کروائیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ سے رابطےمیں رہیں۔ بچے، ضعیف اور بیمار افراد عبادت گاہوں کی بجائے گھروں پر مذہبی فریضہ ادا کریں۔ علماء کرام،مساجد انتظامیہ20 نکاتی ہدایات پر عملدرامد سے عبادت گذاروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ،پیرو ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں عبادت گاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے

  • مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر تعمیر کئے جانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کنول پرویز چودھری نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اسلام عالمگیر مذہب ہے اورقرآن مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام کسی اسلامی ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے حقوق بھی وضع کرتاہے، اسلام میں اقلیتوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد اور حقیقی اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا،

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری فنڈ استعمال کرتے ہوئےاسلام آباد میں مندر کی تعمیر قر آن و سنت کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد کےصرف 178ہندو ووٹرز کےلئے20ہزار مربع فٹ پر 100ملین کی رقم مختص کرنے سے عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں،وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

     

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

  • کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا ،گورنر پنجاب

    کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا ،گورنر پنجاب

    کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا ،گورنر پنجاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحریک انصاف ایم این اے صداقت عباسی کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف عمران خان ہے ، پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا ، جب جب تحر یک انصاف کی حکومت آئیگی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا کوئی اتحاد ی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا ،کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ، عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے ‘

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں ، بلاتفر یق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے

  • چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ

    چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ

    چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کی ملاقات ہوئی ہے

    عمر تنویر بٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 9لاکھ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مشکل وقت میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے رقم عطیہ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث کمزور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہماری اخلاقی،قومی اورمذہبی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔ فنڈمیں عطیہ کی جانے والی پائی پائی کے امین ہیں۔ متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے- کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ قوم کو اس وقت تقسیم کرنا قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو جوش کی بجائے ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ہر لمحہ متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔

    چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ملک تیمور بھی اس موقع پر موجود تھے

  • پنجاب حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کم کردی

    پنجاب حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کم کردی

    پنجاب حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کم کردی

    باغی ٹی وی : فلور ملز کو سرکاری گندم 1475 روپے من فراہم کی جائے گی۔ عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے ہوگی۔ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ آٹے کی قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کر دی گئی۔ سرکاری گندم کے اجرا سے مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے سے کم ہو کر 850 روپے پر دستیاب ہوگا۔

    پنجاب کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے اور سرکاری گندم کا نرخ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔ فلور ملز کو حکومت پنجاب 1475 روپے من کے حساب سے سرکاری گندم جاری کرے گی۔

    فلور ملز حکومت پنجاب کے ساتھ طے شدہ نرخ پر آٹے کے تھیلے کی قیمت مقرر کرے گی۔ گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے نافذ العمل ہوگی۔ محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔

    پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ محکمہ خوراک 30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔ آٹے کی قیمت میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے

  • ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں :علماء کونسل

    ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں :علماء کونسل

    لاہور:ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور اور جامعہ جلالیہ کے فضلائے کرام کی نمائندہ تنظیم ”جلالیہ علماء کونسل“ کے زیر اہتمام ”جلالیہ علماء کنونشن“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے جلالیہ علماء کونسل کے علماء نے شرکت کی۔

    کنونشن کی صدارت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی جبکہ شخ الحدیث مولانا محمدا ارشاد احمد جلالی صاحب مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ کہا: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔ عقائد اہل سنت کے تحفظ کے محاذوں پر ہم ہر گھڑی میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے ساتھ رہیں گے۔

    علما کونسل کا کہنا تھا کہ نظریاتی اور اعتقادی بگاڑ کے مقابلہ میں جس طرح ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سینہ سپر رہے ہیں، علمائے ربانی کا ہمیشہ سے یہی شیوہ رہا ہے۔ آپ کی سالہا سال سے یہ تحریک ہے کہ عوام علماء کی پیروی کریں نہ کہ علماء عوام کی پیروی کریں۔ آپ نے یہ جد و جہد کی کہ جو نظریہ ہمارے آئمہ کی کتابوں میں ہے وہی مجمع عام کے خطابوں میں ہونا چاہیے۔

    علما کونسل کا کہنا تھا کہ آج کچھ لوگ اہل سنت کے مخالفین ایجنڈے پر یہ کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے کردار، مذہبی خدمات اور دلیل و برہان کا جن لوگوں کے پاس جواب نہیں وہ آپ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ شرکائے کنونشن نے چند قراردادوں کے لیے حکومت سے یہ مطالبات کیے:

    علما کونسل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے کلام کو سیاق و سباق سے ہٹا کر جن لوگوں نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بارے میں اپنی طرف سے خطاکار اور غیر صدیقہ کے الفاظ گھڑ کے لکھے اوراپنی طرف سے ایک من گھڑت داستان بنا کے ایف آئی آر کٹوائی ان کا سختی سے محاسبہ کیا جائے۔

    علما کونسل کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو مبینہ طور قتل کی دھمکیاں دی ہیں اور سر کی قیمت مقرر کی ہےِ حکومت ان کو گرفتار کر کے ارادہئ قتل کی سزا دے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے خلاف حکومت کی ظالمانہ کاروائیاں برداشت نہیں کر سکتے۔

    علما کونسل کا کہنا تھا کہ ایک قرارداد کے ذریعے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کی گئی اور اسے نظریہئ پاکستان کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ کنونشن میں مولانا سید محمد ابو بکر عمار شاہ جلالی، مفتی محمد شفیع اللہ جلالی، مولانا محمد خلیل مہروی، ڈاکٹر محمد رضاء المصطفیٰ قادری، علامہ محمد ثاقب علوی، علامہ غلام محمد وٹو، مولانا محمد عدیل جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔

  • ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں  کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز

    ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز

    ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز
    باغی ٹی ٹی وی : ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں Quick Respone کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ایک روزہ ٹریننگ کا آغاز ہو گیا جس کا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مشقوں کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن محبوب رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر و دیگر افسران کی شرکت۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی کوئک ریسپانس ٹیمیں ملک دشمن عناصر کی مذموم کاروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے آپریشنل سٹرٹیجی کی تربیت حاصل کریں گی۔مشقوں میں سپیشل ایلیٹ ٹیموں کی گاڑیوں،بکتر بند گاڑی ایمرجنسی ٹرکوں اور دیگر لاجسٹک نے حصہ لے رہی ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ایلیٹ ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے بارے ہدایات دیں۔

    مشقوں کے افتتاحی سیشن سے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ایلیٹ ٹیموں کے دستوں سے خطاب کیا۔

  • منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، بلاول

    منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، بلاول

    منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، بلاول

    باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سول ایوی ایشن اور پی آئی ای یونین کے نمائندوں کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس کیا.بلاول ہاؤس میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے پیٹرن انچیف تیمور بیگ اور چیئرمین ایاز بٹ شریک ہوئے.ویڈیو لنک اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے صدر نوید کیانی، سیکریٹری جنرل سمیع اللہ بھی موجود تھے

    ویڈیو لنک اجلاس میں سول ایوی ایشن یونین کے اصغر علی، آصف شاہ، ملک رب نواز، محمد اصغر، راجہ بلال، رضوان نسیم، صمد زمان بھی شریک ہوئے ویڈیو لنک اجلاس میں پی آئی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ، سینئرنائب صدر محمداشرف، نائب صدر ضمیر چانڈیو ودیگر موجود تھے. اجلاس میں پی آئی اے پیپلزیونٹی کے جنرل سیکریٹری علی احمد لاشاری اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق خان . پی آئی اے پیپلزیونٹی کے ساجد گجر، رمضان لغاری، جہانگیر خان، کاشف رانا، ملک وقار اور سہیل مختار بھی موجود تھے.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے.

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سول ایوی ایشن اور پی آئی اے یونٹیز کے نمائندوں نے اداروں کی صورت حال پر بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سول ایوی ایشن نے 89 ارب روپے کا منافع دیا، حکومت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کو فروخت کرنا چاہتی ہے،سول ایوی ایشن یونٹی سیکشن 29 کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،
    ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پی آئی اے کو بدنام کیا جارہا ہے تاکہ اسے فروخت کیا جاسکے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ہماری ماں ہے اور اس کے ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں،میں اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی صورت فروخت نہیں ہونے دوں گا، سیکشن 29 کے خاتمے کے لئے سول ایوی ایشن یونین کے ساتھ ہیں، پاکستان کے ائیرپورٹس کو سیکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں، ائیرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکیورٹی کو داؤ پر لگادے گی، ہم عمران خان کو ائیرپورٹس کی قیمتی زمینیں اونے پونے اپنے دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے،

    بلاول کا مزید کہنا تھا منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے، وقت آچکا ہے کہ پاکستان بھر کے مزدور اور ورکرز عمران خان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہوں، حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پر عالمی پابندی لگوادی، پاکستان کے اثاثے قوم کی ملکیت ہیں اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کرے گی، عمران خان کا مقصد صرف اپنے کاروباری دوستوں کے مفادات کا تحفظ ہے، یہ بات صاف ظاہر ہوچکی ہے کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پی پی پی اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے مزدوروں کو نہ صرف دوبارہ شیئرز دے گی بلکہ ان میں اضافہ بھی کرے گی،ریاست کے اداروں کو خریدنے والے خبردار رہیں، پی پی پی اقتدار میں آکر فروخت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیگی،
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1278684058994819072?s=20

  • پنجاب اسمبلی کا سیشن نجی ہوٹل میں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

    پنجاب اسمبلی کا سیشن نجی ہوٹل میں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

    پنجاب اسمبلی کا سیشن نجی ہوٹل میں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

    باغی ٹی وی پنجاب اسمبلی کا سیشن نجی ہوٹل میں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس، تحریری جواب طلب کر لیا

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انجم حمید کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسمبلی کے رولز آف بزنس کے مطابق اجلاس اور سیشن کہاں ہونا ہے ۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ کرونا کی وجہ معیشت کا برا حال ہے ایسے ٹائم میں حکومت لاکھوں روپے لگا رہی ہے ۔موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کا اعلان کیا تھا۔کیا چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئین یا قانون میں کہیں لکھا ہے کہ اجلاس یا سیشن ایک مخصوص جگہ ہو گا ۔ کیا آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت گورنر اپنے اختیارات کسی کو دے سکتا ہے ۔

    کیا قانون یہ اجازت دیتا ہے کہ گورنر سپکیر کو کہے کہ جہاں آپ جہاں اجلاس بلانا چاہیں بلا لیں ۔چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے سرکاری وکیل س:اسپیکر اسمبلی اپنے گھر اجلاس بلا لے اور کچھ لوگ وہاں نہ جانا چاہیں تو کیا ہو گا ۔