Baaghi TV

Category: لاہور

  • جنسی ہراسانی کا مسئلہ ،جہاں طالبات ہوں وہاں نجی اسکول مرد اساتذہ کو نوکری پر نہ رکھیں، صوبائی وزیر تعلیم

    جنسی ہراسانی کا مسئلہ ،جہاں طالبات ہوں وہاں نجی اسکول مرد اساتذہ کو نوکری پر نہ رکھیں، صوبائی وزیر تعلیم

    جنسی ہراسانی کا مسئلہ ،جہاں طالبات ہوں وہاں نجی اسکول مرد اساتذہ کو نوکری پر نہ رکھیں، صوبائی وزیر تعلیم

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی نجی اسکول میں جنسی ہراسانی کے واقعہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی پر بہت سارے اسکولوں سے کمپلینٹ آنا شروع ہوگئی ہے. نجی اسکول جنسی ہراسانی واقعے میں بہت فون آئے. نجی اسکول میں ہونے والا معاملہ بہت سنجیدہ معاملہ ہےجن بچوں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ناجانے ان پر کیا گزرا ہوگا.ایسی بچیاں سامنے آئی جو بات کرتے ہوئے رو پڑیں. اس واقعہ کو آج تیسرا دن ہوگیا، انتظار ہے والدین اور طلبا ہمارے پاس آئیں.جب تک ہمارے پاس کوئی کمپلینٹ نہیں ہوگی ایکشن کیسے لیں گے؟ ہم نجی اسکولوں کے لیے نیا ایکٹ لے کرآرہے ہیں

    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اسکول نے ایکٹ میں جنسی ہراسانی پر چیزیں شامل کروائی ہے.جن بچوں نے والدین کو نہیں بتایا تو وہ اپنے گھر بات کریں.والدین خود اس معاملے میں اپنے بچوں سے بات کریں.جہاں طالبات ہوں وہاں نجی اسکول مرد اساتذہ کو نوکری پر نہ رکھیں.اسکول میں سب ہورہا ہو تو پرنسپل کو نہ پتا ہو؟بچیاں نجی اسکول کو کمپلینٹ کرتی رہیں مگر انکو سنجیدہ نہیں لیا گیا
    ہمیں جنسی ہراسانی پر لڑکوں کی شکایات آرہی ہیں.اگر کہیں جنسی ہراسانی ہورہی ہے تو اسکول کے خلاف ہم ایکشن لیں گے
    نجی اسکول اساتذہ کو کورونا وبا میں نکال رہے ہیں.سنئیر بیوروکریٹس نے مجھے آکر نجی اسکول کے معاملے کا بتایا
    نجی اسکول اپنے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کرلیں مگر نوکری سے مت نکالیں.اساتذہ جنہوں نے جنسی ہراسانی کی انکی تصویریں ٹی وی پر دکھاؤں گا.اسی نجی اسکول کی دوسری برانچز میں بھی جنسی ہراسانی ہورہی ہے،نوکریوں سے نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا
    اگر ان لوگوں کو کسی اور اسکول نے نوکری دی تو میں اس اسکول کو نہیں چھوڑوں گا.پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں بہت لوگوں کے کنٹریکٹ ری نیو نہیں ہوں گےاگر مجھے کسی نے کسی کا کنٹریکٹ ری نیو کرنے کی سفارش کی تو میڈیا پر انکے نام لوں گا
    یہ ادارے تب ہی ٹھیک ہوں گے جب درست لوگ آئیں گے

  • حکومت پنجاب کی ہدایات پرمسٹ کوئین کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں کلورین سپرے کروایا گیا،ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل

    حکومت پنجاب کی ہدایات پرمسٹ کوئین کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں کلورین سپرے کروایا گیا،ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل

    لاھور2جولائ: ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل، ترجمان حکومت پنجاب کی ہدایات پر جدید مسٹ کوئین کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں جن میں ساندہ روڈ، حکیماں والا بازار، آخری بس سٹاپ، کرشن نگر، اسلام پورہ بازار، نیلی بار، بابا گراؤنڈ، ایم او کالج روڈ، چوبرجی ملتان روڈ پر کلورین سپرے کروایا گیا،

    وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہر کے مختلف علاقے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت سیل کیئے ہیں، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں کلورین سپرے کا عمل جاری ہے جس کے ذریعے شہریوں کو کورونا وائرس سے تحفظ دیا جارہا ہے۔ عادل بشیر کوآرڈینیٹر وائس چیئرمین اور انجینئر غلام عباس جنرل سیکرٹری یونین کونسل 74 کلورین سپرے کے کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

  • اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن لاہور ریجن Aکی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی، جعلی کاغذات بنا کر شہری کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،

    ملزم رفاقت علی نے جعلی کاغذات بنا کر 56کنال آراضی ہتھیا لی تھی، اانکوائری میں موضع سادھوکی میں 10کروڑ مالیت کی 56کنال آراضی کا فراڈ ثابت ہوا تھا

    اینٹی کرپشن انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر رفاقت علی،زاکر علی اور نائب تحصیلدار عارف کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔مقدمہ نمبر 13/2020 یں نامزد ئ ملزمان مفرور تھے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں .افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں

  • پب جی گیم کی وجہ 03 نوجوانوں کی خودکشی

    پب جی گیم کی وجہ 03 نوجوانوں کی خودکشی

    لاہور،02جولائی2020:پب جی گیم کی وجہ 03 نوجوانوں کی خودکشی کا معاملہ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سے خود کشی کرنے والے نوجوانوں کے ورثاء کی ملاقات۔ ڈی آئی جی آپریشنز سے متوفی جونٹی جوزف کے والد یوسف مختار کی ملاقات۔ متوفی محمد ذکریا کے والد خواجہ محمد سہیل،متوفی شہریار مینگل کے بھائی شعیب مینگل ملاقات کرنے والوں میں شامل۔
    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا ورثاء سے نوجوانوں کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار۔

    ناقابل تلافی نقصان پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔.منفی و پرتشدد رجحانات پر مبنی گیمز نوجوانوں کو خود کشی سمیت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کرتی ہیں۔پرتشدد آن لائن پب جی گیم سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا مسئلہ میں نے سب سے پہلے اٹھایا۔ڈی آئی جی آپریشنز.توجہ دلانے پر پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کی طرف سے پب جی گیم پر پابندی خوش آئند ہے۔ پر تشدد و غیر اخلاقی ویب سائٹس پر پابندی مستقل بنیادوں پر لگوانے کے لئے پی ٹی اے،ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈی آئی جی آپریشن نوجوانوں کا فیملی سے مضبوط تعلق اور تخلیقی و ادبی سرگرمیوں کی ترغیب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

    نوجوانوں کے ورثاء کا پب جی گیم کے نقصانات اور منفی رجحان کا مسئلہ اٹھانے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے اظہار تشکر۔ ہمارے بچے تو جان سے گئے،اس منفی گیم پر پابندی سے دیگر لوگوں کے بچے محفوظ ہوجائیں گے۔ ایس ایچ او شمالی چھاونی،ایس ایچ او ہنجرال،چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

  • مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاحت آصف محمود کی زیرصدارت اجلاس

    مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاحت آصف محمود کی زیرصدارت اجلاس

    لاہور، 2 جولائی:مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاحت آصف محمود کی زیرصدارت اجلاس

    ایم این اے صداقت عباسی، جنرل مینجر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی. کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے سیاحتی مقامات کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر بریفنگ دی گئ. اجلاس میں ورلڈ بنک کے 12 تاریخی مقامات کی بحالی کے پروگرام پر غور کیا گایا.

    پنجاب میں ورلڈ بنک پراجیکٹ کے تحت 12 سائٹس کو شارٹ لسٹ کیا گیا، نڑھ آبشار اور پنج پیر راکس کا قدرتی حسن منظرعام پر لائیں گے.کوٹلی ستیاں پنجاب میں ایک منفرد سیاحتی مقام ہے، مشیر وزیراعلی آصف محمود

    رابطہ سڑکوں کے بغیر پہاڑی مقامات پر سیاحت کا فروغ ممکن نہیں اورسیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے، ایم این اے صداقت عباسی

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز کا ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز کا ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

    لاہور 02جولائی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز کا ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ۔

    سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور عبدالصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیل کے کچن میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج. ہسپتال کا وزٹ کیا اور قیدی مریضوں کی خیریت دریافت کی۔محمد خلیل ناز.جیل انتظامیہ کی جانب سے مقید اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیشن جج.اسیران کے مسائل سنے اور کسی قیدی کی جانب سے کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔محمد خلیل ناز. معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 05اسیران کو رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

  • عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز کے خلاف ن لیگ  سخت کروائی کرے گی، عظمیٰ بخاری

    عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز کے خلاف ن لیگ سخت کروائی کرے گی، عظمیٰ بخاری

    عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز کے خلاف ن لیگ سخت کروائی کرے گی، عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ کی صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی ایم پی ایزکے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا،

    پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر عثمان بزدار سے ملاقات بارے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا،: وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرنے پر لیگی ایم پی ایز نے شوکاز کا جواب دیتے ہوئےآئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جلیل شرقپوری، غیاث الدین، نشاط احمد ڈاھا اظہر عباس، فیصل نیازی، اشرف انصاری نے پہلی ملاقات کے بعد پارٹی سے معافی مانگی تھی،لیگی ایم پی ایز نے کہاتھاکہ اب آئندہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات نہیں کریں گے، ایسے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائےگا جو پارٹی منشور اور قیادت کے احکامات پر عمل نہیں کرتے،

  • مسلم ليگ ن کی طرف سے موڑ سمن آباد ميں احتجاج کيمپ کی تياری جاری

    مسلم ليگ ن کی طرف سے موڑ سمن آباد ميں احتجاج کيمپ کی تياری جاری

    موڑ سمن آباد احتجاج کمپ ميں ٹکٹ ہولڈر اين اے126 مہر اشتياق، ٹکٹ ہولڈر پی پی 151 چوہدری باقر حسين اور ايم پی اے رانا مشہود کی موجود ہوگئے۔ اس موقعے پر کرونا ايس او پيز کا خاص خيال رکھا جائے گا۔ رہمناؤں کی جانب سے مسک بھی تقسیم کيئے جائيں گے۔

    نالایق حکومت نے ملکی معشيت کا جنازہ نکال ديا ہے: مہر اشتياق

    آٹا، چينی اور پیڑول سکينڈل کے مجروں کو سزا دی جائے: چوہدری باقر حسين

  • امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

    امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

    امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

    باغی ٹی وی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا .نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔

    نیول چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز کا ذکر کیا۔

    امیر البحر نے پاک بحریہ کو خطے کی ایک مضبوط بحری قوت بنانے کیلیے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔

    پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔قبل ازیں کورس کے شرکاء نے "ہندتوا آئیڈیالوجی اور انڈیا اور پاکستان کے مسلمانوں پر اس کے اثرات” کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

  • اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے زمین کس نے دی؟ فیاض الحسن چوہان نے حقیقت بتا دی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے زمین کس نے دی؟ فیاض الحسن چوہان نے حقیقت بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے میڈیا پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے متعلق خبروں میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت کا اس مندر کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 2016 میں اس مندر کی تعمیر کے لیے زمین ہندو پنچایت کونسل کی درخواست پر ن لیگ نے الاٹ کی۔ مندر کی تعمیر سے پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام جہاد اور اجتہاد کی اساس پر قائم ہے۔ہم نے جہاد کو صرف تلوار سے منسوب کر دیا اور اجتہاد کو یکسر نظر انداز کیے رکھا۔ اجتہاد کا تقاضا ہے کہ دنیا کو مودی کے شر پسند بھارت اور عمران خان کے امن پسند پاکستان میں فرق بتایا جاۓ۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بالی ووڈ کی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کا پراپیگنڈہ کیا۔ پاکستان کے خلاف منظم منفی پراپیگنڈہ کے تحت ہمیں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے پوری دنیا کو بھارت کی مذہبی فسطائیت و انتہا پسندی اور پاکستان کی مذہبی رواداری اور امن پسندی میں فرق پتہ چلے گا۔مودی کے بھارت میں مساجد اور چرچوں کو آگ لگا کر زمیں بوس کیا جاتا ہے۔ مودی کے بھارت میں اسّی سال کے مسلمان بزرگ کو اس کے تین سالہ نواسے کے سامنے گولی مار دی جاتی ہے۔ مودی کے بھارت میں غیر ہندو بہنوں، بیٹیوں کی عزتوں کے جنازے نکالے جاتے ہیں۔مودی کے بھارت میں چھوٹی ذات کے ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور پارسیوں سمیت کسی کی عزت محفوظ نہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک دشمن طاقتوں کو ناکام بنانے اور مذہبی رواداری کے حوالے سے بھی ہمیں اجتہاد کی ضرورت ہے۔پاکستانی کھلے دل و دماغ کی قوم ہیں۔پاکستانی قوم مندر، چرچ گردوارے سمیت کسی بھی مذہبی عبادت گاہ کی تعمیر کو خندہ پیشانی سے قبول کرے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی