اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد نہر میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ عرفان اور 2 سالہ رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے نہر کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر گئے۔ ریسکیو اور مقامی تیراک افراد کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دونوں بچوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔
Category: لاہور
-

نیازی جیسا گھمنڈی شخص میں نے نہیں دیکھا،لوگ کرونا کو کیسے سنجیدہ لیں جب سلیکٹڈ وزیراعظم خود ماسک نہ پہنے؟ حنا پرویز بٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے ماسک نہ پہننے پر وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگی رہنما حنا پرویزبٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے ساتھ میں انہوں نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی جیسا گھمنڈی شخص میں نے آج تک نہیں دیکھا۔لوگ کورونا کو کیسے سنجیدہ لیں گے جب ملک کا سلیکٹڈ وزیراعظم خود ماسک نہ پہنے؟؟؟
نیازی جیسا گھمنڈی شخص میں نے آج تک نہیں دیکھا۔لوگ کورونا کو کیسے سنجیدہ لیں گے جب ملک کا سلیکٹڈ وزیراعظم خود ماسک نہ پہنے؟؟؟نیازی کو پاکستانیوں پر مسلط کر کے بہت بڑا ظلم کیا گیا pic.twitter.com/y9OsOeZ6xn
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 3, 2020
حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیازی کو پاکستانیوں پر مسلط کر کے بہت بڑا ظلم کیا گیا
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، کرونا ایس او پیز کے تحت تمام صوبوں اور اسلام آباد میں گھروں سے باہر نکلنے اور سرکاری دفاتر میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے
پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔ سندھ حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیںگے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے
-

ملک کا زر مبادلہ بڑھانے کے لیے بھنگ کا تیل برآمد کرنے کا منصوبہ تیار
ملک کا زر مبادلہ بڑھانے کے لیے بھنگ کا تیل برآمد کرنے کا منصوبہ تیار
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی سید طلعت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک خبر کا تراشا لگایا ہے جس میںبتایا گیا ہےکہ پاکستان کا زرمبادلہ بڑھانے کے لیے بھنگ کا تیل برآمد کرنے کا سوچا گیا ہے . اس سلسلے میں منصوبہ تیار کیا گیا ہے. ملک کے مخصوصعلاقوں میں معیاری بھنگ تیار کی جائے گی. وفاقی وزارت نارکو ٹیکس کنٹرول نے ملک میں معیاری بھنگ تیار کر کے تیل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے .
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) June 3, 2020
-

اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی شدید بارش، بجلی کے پول ٹوٹ گئے
اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی اور شدید بارش ہوئی۔ نواحی علاقے نول پلاٹ میں تیز آندھی کیوجہ سے بجلی کے مین پول ٹوٹ گئے جسکے باعث غوث فیڈر کی بجلی معطل ہوگئی۔ بجلی کے مین پول دربار بالا پیر کے قریب گرے ہیں۔ واپڈہ حکام کے مطابق مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بعض علاقوں میں موسم خوشگوار رہا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
-

پاکستان مخالف فیک ٹویٹ پر ری پبلک بے وقوف بن گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف فیک ٹویٹ پر ری پبلک بے وقوف بن گیا
بھارتی ٹی وی ری پبلک جو پاکستان کے خلاف آئے روز پروپیگنڈہ کرتا رہتا ہے کو شہری نے بے وقوف بنا دیا، شہری نے ری پبلک کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میسج کیا کہ میرے پاس کبوتر اور ٹڈیوں کے بعد ایک اور جانور کی تصویر آئی ہے جو میں نے آئی ایس آئی کا سسٹم ہیک کر کے حاصل کی ہے، اب پاکستان اس جانور کو انڈیا بھجوائے گا
https://twitter.com/MrBatty_/status/1267834837114728448?s=08
اس میسج کے بعد ری بپلک کی آئی ڈی نے اس اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کر دیا اور فوری میسج کیا کہ ہمیں وہ تصویر فوری بھجوائی جائے ہمیں اس کا اتنظار جس پر شہری نے ری پبلک کے سی ای او ارناب کی تصویر بھجوا دی، اور کہا کہ یہ مودی کا کتا ہے جو پاکستان کے خلاف بھونکتا ہے
ٹویٹر پر شہری نے بعد میں لکھا کہ یہ فیک چیٹ ہے
واضح رہے کہ بھارتی صحافی ارناب انڈین میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں، ارناب کشمیریوں کے خلاف بھی زہر اگلتے رہتے ہیں اسلئے بھارتی مسلمانوں سمیت دنیا بھر میں ارناب کو متعصب ترین صحافی سمجھا جاتا ہے
ارناب گو سوامی پاکستان کے خلاف بھی پروپئگنڈہ کرتا رہتا ہے، گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر ٹڈی دل کے حوالہ سے بھی ارناب نے ہی پروپیگنڈہ کیا تھا کہ ٹڈی دل پاکستان نے بھیجی ہیں بھارت اور پاکستان نے ٹڈی دل کو دہشت گرد بنا کر بھیجا ہے
ہئر لیس ود برین لیس ، انوپم کھیر اور ارناب گوسوامی پر سٹوڈنٹ لیڈر کا تبصرہ
-

ارطغرل ڈرامے کا کشمیریوں میں پسندیدگی کا عالم ، مقبوضہ کشمیر میں نو مولود کا نام "ارطغرل” رکھ دیا گیا
ارطغرل ڈرامہ کشمیریوں میں کتنا پسند کیا جانے لگا، مقبوضہ کشمیر میں نو مولود کا نام "ارطغرل” رکھ دیا گیا
باغی ٹی وی :ترک ڈرامہ سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ نے جہاں پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے تو وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھی اِس تاریخی ڈرامے کا ایسا اثر ہوا ہے کہ والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام ہی ’ارطغرل‘ رکھ دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر طاہر نامی صارف نے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس سے واضح ہو رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام ’دیرلیش ارطغرل‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے نام پر رکھا ہے۔
صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہوا ہے کہ نومولود بچے کا نام ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کے مرکزی کردار ’اطغرل‘ سے منسوب کرکے رکھا گیا ہے۔‘
https://twitter.com/TahirFiraz/status/1267854881609715713?s=20دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین بڑے ہی شوق سے ترکش سیریز دیکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ارطغرل‘ رکھا ہے۔
چائلڈ سپیشلسٹ اور صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہوں نے دیکھا تھا کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی کھال سے تیار کردہ ایک خاص ٹوپی خرید و فرخت کی جارہی تھی۔
ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہیں لگا کہ یہ شاید کوئی فیشن ہے لیکن جب اُنہوں نے خود ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ دیکھنا شروع کی تو اُنہیں معلوم ہوا کہ یہ ٹوپیاں تو ارطغرل اور اُس کے سپاہی پہنا کرتے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی ’دیرلیش ارطغرل‘ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ مقبول ہوا ہے اور کشمیر عوام بڑے ہی پُرجوش انداز میں اس ترک سیریز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟
عید کے موقع پرارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو خوبصورت پیغام
ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد
واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
-

پنجاب میں کرونا کے متاثرین میں بدستور اضافہ
پنجاب میں کرونا کے متاثرین میں بدستور اضافہ
باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1615 نئے کیس، تعداد 31104 ہو گئی۔
لاہور میں 724، ننکانہ 2، قصور 2، شیخوپورہ 11، راولپنڈی 153، گوجرانوالہ 32 اور سیالکوٹ میں 28 نئے کیس سامنے آئے۔
ناروال 1، گجرات 67، حافظ آباد 19، منڈی 2، ملتان 181، خانیوال 4، وہاڑی 30، فیصل آباد 99، ٹوبہ 20، جھنگ 3، رحیم یار خان میں 21 نئے کیس سامنے آئے۔
سرگودھا 6، میانوالی 13، خوشاب 2، بھکر 21، بہاولنگر 18، بہاولپور 67، لودھراں 7، ڈی جی خان 55، مظفر گڑھ 28،راجن پور 2، لیہ 8، ساہیوال 3 اور اوکاڑہ 7 نئے کیس ہو گئے ہیں.
کورونا وائرس سے 37 مزید اموات، کل تعداد 607 ہو چکی ہیں۔ اب تک 259،254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7،712 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔
ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی
-

مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، بزدار ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کاحکم دیا،
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کر دیا جائے گا، ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ممکنہ بھوک اور افلاس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی لیکن ساتھ ہی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانےکا وعدہ بھی کیا تھا،لیکن اکثر جگہوں پر SOPs پر بالکل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جس پر پنجاب بھر میں سخت ایکشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں!!
حکومت نے ممکنہ بھوک اور افلاس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی لیکن ساتھ ہی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز نے SOPs پر عملدرآمد کروانےکا وعدہ بھی کیا تھا
لیکن اکثر جگہوں پر SOPs پر بالکل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جس پر پنجاب بھر میں سخت ایکشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں!!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) June 4, 2020
دوسری جانب ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بڑی مارکیٹس بند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کوروونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے،
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اب معافی کا وقت ختم ہوگیا، سب افسران فیلڈ میں نکلیں۔
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے، ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اور پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں
واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے
سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔ سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔
سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا، ان کیسز میں علامات نہیں، یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں، سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر دوسرے محکموں سے بھی رائے لی جائے۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی، پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا
لاہور میں کرونا کا پھیلاؤ، بزدار سائیں کو ہوش آ ہی گیا،بڑا فیصلہ کر لیا
-

اوکاڑہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنیکی اپیل
اوکاڑہ(علی حسین) ضلع اوکاڑہ میں کرونا وائرس کے 52 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 16 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 36 افراد میں سے 25 افراد کو ہاوس آئسولیٹ جبکہ 11 افراد کو سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ 35 افراد کے کرونا سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز اعوان اور ڈی ایس پی سٹی اوکاڑہ مہر ندیم کے کرونا ٹیسٹ بھی بھجوائے گئے ہیں۔ لوکل سطح پر کرونا کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کرونا وائرس سے دو ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر اعجاز اور ڈاکٹر ظہیر شامل ہیں بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور حفظان صحت کے مراکز کے ذمہ داران طبقے نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے نیز کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونیکی تلقین کی ہے۔
-

پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ایک اور اینکر پرسن کرونا کا بنے شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، اینکر پرسن بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں
ابھی خبر آئی ہے کہ معروف اینکر آفتاب اقبال بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
گزشتہ روز غریدہ فاروقی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، اس سے قبل نصراللہ ملک بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ، خاتون اینکر ماریہ میمن بھی دو روز قبل کرونا کا شکار ہو چکی ہیں، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا
قبل ازیں 28 مئی کو شاور کے سینئر صحافی فخرالدین سید کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے.صحافی فخرالدین سید 92ٹی وی چینل سے وابستہ تھے،مرحوم صحافی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے،گزشتہ 10 دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے
اس سے قبل 27 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے ، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں.
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
پاکستان کے کئی میڈیا اداروں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اس ضمن میںکرونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے بارے میں پی ایف یو جے نے چند روز قبل ایک فہرست بھی جاری کی تھی.
