Baaghi TV

Category: لاہور

  • خبردار،شہری ہو جائیں ہوشیار، اگر مفت ماسک کی تلاش میں ہیں تو آپکے ساتھ ہو سکتا ہے یہ گھناؤنا کام

    خبردار،شہری ہو جائیں ہوشیار، اگر مفت ماسک کی تلاش میں ہیں تو آپکے ساتھ ہو سکتا ہے یہ گھناؤنا کام

    خبردار،شہری ہو جائیں ہوشیار، اگر مفت ماسک کی تلاش میں ہیں تو آپکے ساتھ ہو سکتا ہے یہ گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک کا سرکاری دفاتر میں استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے پبلک مقامات پر جانے والے شہریوں کے لئے بھی ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے تا ہم ماسک کو لے کر لٹیرے سرگرم ہو گئے ہیں

    پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کچھ جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں اور وہ عوام کو پھنسانے کے لئے ایک نئی تیکنیک استعمال کر رہے ہیں، عوام کو مفت ماسک پہننے کے لئے دیا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ اسکو لگائیں یہ فٹ بیٹھتا ہے یا نہیں ، شہری جب ماسک لگاتے ہیں تو بے ہوش ہو جاتے ہیں کیونکہ ماسک پر کیمیائی مادہ لگا ہوتا ہے اور پھر وہ لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں

    پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے اپنے ملازمین کو کہا ہے کہ کسی بھی شخص نے مفت ماسک لے کر نہ پہنیں اور اس ضمن میں لازمی احتیاط کریں

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ماسک کے بغیر سرکاری دفاترمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔ سندھ حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں‌ پر جرمانے عائد کئے جائیں‌گے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے

  • مقبوضہ کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل،گورنر پنجاب نے اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط کر بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل،گورنر پنجاب نے اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط کر بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل،گورنر پنجاب نے اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط کر بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر پنجاب چودھری سرور نے مقبوضہ کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل اور دیگر بھارتی مظالم کیخلاف اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط لکھا ہے

    خط میں چوہدری محمدسرور نے اراکین سے بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،گور نر نے خط میں اراکین پار لیمنٹ کو یورپی پار لیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہونے کے بارے میں بھی بتایا ،چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور خط کے بارے ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا

    گورنر پنجاب چوھدری سرور نے کہا ہے کہ بر طانوی حکومت اور اراکین کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر ے ‘بھارت 300سے زائد دن سے کشمیر میں بدتر ین کرفیو لگا کر انسانی حقوق کا بھی قتل کر رہا ہے ،بھارت کے تمام تر منفی پروپگنڈہ کے باوجود یورپی پار لیمنٹ میں بھی کشمیر یوں کی آواز سنی جا رہی ہے ،یورپی پار لیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کی چیئر پر سن میر ی ارینا نے بھارتی قانون پی یواے اے کیخلاف بھی انکے ہوم منسٹرکو خط لکھ دیا ہے’

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    گور نر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کا انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، نر یندر مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر بر بر یت کی انتہا کر رہا ہے دنیا نوٹس لے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ‘ہم کشمیر یوں کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں ، ہر پاکستانی خون کے آخری قطر ے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے ‘

  • شہباز شریف کی گرفتاری میں ناکامی ، پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے

    شہباز شریف کی گرفتاری میں ناکامی ، پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے

    شہباز شریف کی گرفتاری میں ناکامی ، پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کی ناکامی پر پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے

    نیب نے دو روز قبل شہباز شریف کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پرنیب نے ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مارا اور شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دو گھنٹے بعد پتہ چلا کہ شہباز شریف گھر پر نہیں ہیں حالانکہ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ کیا ہوا تھا

    بعد ازاں پولیس نے جاتی عمرہ بھی چھاپہ مارا اور اس کے بعد ایک اور ن لیگی رہنما کے گھر بھی چھاپہ مارا تا ہم شہباز شریف کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ،

    گزشتہ روز شہبا زشریف کی گرفتاری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ٹیمیں موجود تھیں لیکن عدالت نے شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    شہباز شریف کو گرفتاری میں ناکامی کے بعد بزدار سرکار ایکشن میں آئی اور پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید خان کو تبدیل کردیا گیا ہے،اشفاق خان کو دوبارہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور مقررکردیا گیا ہے

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والے سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ حکم فی الفورنافذ العمل ہوگیا ہے اوراب لاہور کی بھاگ دوڑ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے سپرد کردی گئی ہے ،

  • پاکستان میں چاند گرہن کل، سورج گرہن بھی رواں ماہ لگے گا

    پاکستان میں چاند گرہن کل، سورج گرہن بھی رواں ماہ لگے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ پاکستان میں چاند اور سورج دونوں‌ کو گرہن لگے گا، چاند گرہن کل جبکہ سورج گرہن 21 مئی کو ہو گا

    پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا ،چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 45 منٹ پر ہو گا ۔ 12 بج کر 25 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا اور 2 بج کر 5 منٹ پر ختم ہو جائے گا ۔

    پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہو گا جو سال کا طویل ترین دن ہوگا، سورج گرہن صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگے گا 11 بج کر 42 منٹ پر عروج پر ہو گا ، 2 بج کر 35 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا ۔ گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ ترحصوں ، یورپ آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا اور دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔

  • ٹرین میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ، 3 بوگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    ٹرین میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ، 3 بوگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرآباد میں علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگ گئی ، تین بوگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    وزیرآباد کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے تین بوگیاں متاثر ہوئیں ٹرین خالی تھی،اطلار پر فائر بریگیڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ شدت اختیار کر چکی تھی، آگ سے تینوں بوگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    اطلاعات کے مطابق ٹرین کو واش کرنے کے لیے سیالکوٹ سے واشنگ لائن وزیرآباد لایا جا رہا تھا ،متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیاعینی شاہدین کے مطابق آگ ایک بوگی میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو مزید بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    واقعہ پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ آگ کیسے لگی، واقعہ میں تینوں بوگیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں تا ہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ ٹرین میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ٹرین میں متعدد بار آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں،رحیم یار خان میں افسوسناک ٹرین حادثہ گزشتہ برس پیش آیا تھا جس میں سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

  • سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے

    سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوائے وقت کے سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے

    پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ،معروف ، کالم نگار ۔دانشور اور پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد وفات پا گئے،۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

    ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو بعداز نماز ظہر جامع مسجد نیشنل بنک کالونی سمن آباد میں ادا کی جائے گی

    باغی ٹی وی نے سینئر کالم نگار عزیز ظفر آزاد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، آمین

    عزیز ظفر آزاد پاکستان کی قومی زبان اردو کے حوالہ سے بہت کام کر رہے تھے، اس ضمن میں وہ قومی زبان تحریک کے صدر بھی تھے اور انہوں نے اردو کو قومی سطح پر نافذ کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا

  • لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    لاہور:لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ شوکت منظور چیمہ کو چند روز قبل کورونا ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظور چیمہ گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ عطااللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر شوکت منظور کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مرحوم ایم پی اے شوکت منظور چیمہ دل کے شدید عارضے میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا وائرس کے باعث ان کی طبعیت بگڑ چکی تھی جس کے بعد انھیں گزشتہ سات روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شوکت منظور چیمہ پی پی 51 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام اور عطا تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید

    پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید

    لاہور:پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید،اطلاعات کے مطابق فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سلام۔ کورونا کا خطرہ پولیس کے سر پر منڈلانے لگا۔ 121 افسر اور اہلکار متاثر ہوئے۔ لاہور میں 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کی سکریننگ کی گئی۔ 205 کورونا کا شکار، 84 صحت یاب ہوئے۔

    تفصیل کے مطابق کورونا سے لاہور میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ٹریفک پولیس کے 24 جبکہ ڈولفن کے 17 اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے۔ ڈی ایس پی عامرڈوگر، انسپکٹر راؤ جاوید، ہیڈ کانسٹیبلان رمضان اورشمس شہید ہوئے۔ 121 میں سے 84اہلکار کورونا کو شکست دے کر دوبارہ ڈیوٹی پر آ گئے۔

    تھانہ نواں کوٹ کا سب انسکپٹر خالد حسین کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔ خالد حسین گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے، چند روز سے گھر میں قرنطینہ تھے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد متاثر، آئی جی آفس کی خاتون ایس پی اور ایس پی سکیورٹی بلال ظفر بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔

    سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا سے پولیس کا محکمہ دیگرمحکموں سے زیادہ متاثرہوا۔ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہر قسم کے خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کام کریں گے۔

  • اوکاڑہ کے داخلی خارجی رستوں پر سخت نگرانی، جرائم پیشہ عناصر ہوشیار

    اوکاڑہ کے داخلی خارجی رستوں پر سخت نگرانی، جرائم پیشہ عناصر ہوشیار

    اوکاڑہ (علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کی عوام نے ہمیشہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیا ہے جس کی بنا پر اوکاڑہ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم شرپسند عناصر کو ضلع اوکاڑہ کے امن و امان کو تباہ کرنیکی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ضلع اوکاڑہ کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے، فورٹھ شیڈول، وال چاکنگ، نفرت آمیز مواد پھیلانے، ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہرممکن سخت کاروائیاں کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

    پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

    پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1639 نئے کیس، تعداد 29489 ہو گئی۔ لاہور میں 817، ننکانہ 18، قصور 19، شیخوپورہ 42، راولپنڈی 81،جہلم 46، گوجرانوالہ 50 اور سیالکوٹ میں 79 نئے کیس سامنے آئے۔

    ناروال 5، حافظ آباد 4، منڈی 2، ملتان 96، خانیوال 9، وہاڑی 5، فیصل آباد 128، چینوٹ 6، جھنگ 9، رحیم یار خان میں 42 نئے کیس سامنے آئے۔

    سرگودھا 41، خوشاب 1، بھکر 21، بہاولنگر 5، بہاولپور 27، لودھراں 1، ڈی جی خان 1، مظفر گڑھ 36،راجن پور 2، لیہ 8، ساہیوال 20، اوکاڑہ 12 پاکپتن میں 6 نئے کیس سامنے آئے۔

    کورونا وائرس سے 30 مزید اموات، کل تعداد 570 ہو چکی ہیں۔ اب تک 252469 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7110 ہو چکی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں.کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔
    Daily Sitrep 02-06-2020

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 29 ہزار 489، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 779، اسلام آباد میں 3 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوئے
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی