Baaghi TV

Category: لاہور

  • مزدور کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کے فرائض پر بھی بات کرنی چاہیے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    مزدور کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کے فرائض پر بھی بات کرنی چاہیے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    مزدور کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کے فرائض پر بھی بات کرنی چاہیے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی :آج رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں "کیا سمجھوتا کرنا صفت ہے یا کمزوری، اور کیا صبر کا ہر پھل میٹھا ہوتا ہے پر گفتگو ہوئی . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم عموما تصویر کا ایک رخ دیکھتے ہیں، جبکہ دوسرا رخ نہیں دیکھتے اور نہ بیان کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس معاملے میں چیٹنگ کرتے ہیں. آجر ایمپلائیر کی بات تو کر لیتے ہیں ان کے فرائض کو بتاتے ہیں. لیکن اجیر یا ایمپلائی کے فرائض نہیں بتاتے صرف اس کے حقوق کی بات کرتے رہتے ہیں. ، ہم کبھی نہیں‌بتاتے کہ مزدور بھی اپنے کام سے پہلو تہی اختیار کرتا ہے .

    انہوں نےکہا کہ اپنی ذمہ داری کو اجرت لینے کے باوجود صحیح طور پر نہیں ادا کرتا ، اگر کہا جائے توا ٹھ کھڑا ہوتا ہے . اسی طرح ہم یہ بہت کہتے ہیں کہ حکومت نے یہ کردیا حکومت نے وہ کردیا ، حکومت کا یہ قصور ہے . حکومت کا یہ مسئلہ ہے کبھی ہم نے یہ نہیں‌بتایا کہ عوام کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور ان کا بھی کوئی قصور ہے .
    انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ داریاں کی بات نہیں کرتے حقوق کا بہت رونا رتے ہیں. ابھی حکومت نے تھوڑی نرمی کی ہے تو لوگ اس طرح مل رہے ہیں. جیسے کووڈ چھوٹی پر گیا ہوا ہے . اور یک دم مریضوں کا گراف بڑھ گیا ہے . یہی حال یو کے میں ہے .

    اس سلسلے میں یو کے سے صحافی اظہر نے بتا کہ کوڈ 19 کی شرح نیچے جارہی ہے . اب لاک ڈاؤن میں بھی نرمی ہے ، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی لیکن حکومت پریشنا ن نظر آتی ہے بپلک ٹرانسپورٹ میں بہت رش تھا لوگ ایس او پیز کا خیال رنہیں‌ رکھتے تھے. پرائم منسٹر ، میئر اور یونین بھی پریشان نظر آئے. اس وجہ سے کہ لوگ احطیاط نہیں کرہے.انہوں نے کہا کہ حکومت اس وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ‌ کی سہولت ختم کرنے کا بھی سوچ سکتی ہے.کیونکہ اس سے بے احتیاطی کی جارہی ہے.

  • اوکاڑہ،خاتون چوکی انچارج حویلی لکھا کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ،خاتون چوکی انچارج حویلی لکھا کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) حویلی لکھا میں خاتون چوکی انچارج انعم پرویز نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش ساجد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 1260 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹر محمد انور دار فانی سے کوچ کر کے خالق حقیقی کو جاملے، انا للہ و انا الیہ راجعون

    ڈاکٹر محمد انور دار فانی سے کوچ کر کے خالق حقیقی کو جاملے، انا للہ و انا الیہ راجعون

    ڈاکٹر محمد انور دار فانی سے کوچ کر کے خالق حقیقی کو جاملے، انا للہ و انا الیہ راجعون

    باغی ٹی وی :ڈاکٹر محمد انور دار فانی سے کوچ کر کے خالق حقیقی کو جاملے .ان کی وفات 13 مئی کو ہوئی ، مرحوم کی وفات سے ان کے بچے ، گھر والے ، پوتے پوتیاں ، رشتہ داروں اور بے شمار چاہنے والے دوست احباب رنجیدہ و غمگین ہوگئے. ان کی نماز جنازہ ان کے فارم ہاؤس پر 14 مئی جمعرات 9:30 صبح ادا کی جائے گی،

    کرونا وائرس کی وجہ سے جو ملکی حالات ہیں اس بنا پر اپنے گھر رہ کر ان کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے.
    تعزیت کے لیے ، ثریا انور، سمیرہ، اسد انصاری ، عرفان انور اور ان کے پوتوں وغیرہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے. 0300.4373737 .0300.8406345

  • انا للہ و انا الیہ راجعون ، بلاول، زرداری کو بڑا صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون ، بلاول، زرداری کو بڑا صدمہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون ،بلاول، زرداری کو بڑا صدمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اور آفیشل کیمرہ مین چاچامبارک انتقال کر گئے۔

    چاچا مبارک دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں انکی موت ہو گئی ہے

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر کارکن اور پارٹی کے آفیشل فوٹوگرافر/کیمرہ مین مبارک علی چاچا کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مبارک علی چاچا کے انتقال سے پارٹی ایک ثابت قدم جیالے اور ہمہ وقت تیار و پرعزم ساتھی سے محروم ہوگئی،مبارک علی چاچا کے انتقال کی خبر نے پوری پارٹی کو افسردہ کردیا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے،بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم مبارک علی چاچا کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چاچا مبارک کے انتقال سے پیپلز پارٹی بہترین سپاہی سے محروم ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں چاچا مبارک کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پی پی رہنما چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ چاچا مبارک پیپلز پارٹی کا چلتا پھرتا استعارہ تھے۔ چاچا مبارک پیپلز پارٹی فیملی کا لازمی حصہ تھے۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے چاچا مبارک کے خاندان کی 50 سالہ وابستگی تھی۔ مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی مرحوم کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    پی پی رہنما عثمان ملک نے کہا کہ چاچا مبارک جیسے عظیم کارکن پارٹیوں کو کم نصیب ہوتے ہیں۔چاچا مبارک نے ساری زندگی بھٹو ازم کیلئے وقف کئے رکھی۔ حاجی عزیرالرحمان چن نے کہا کہ چاچا مبارک پیپلز پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔

    جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک میں یہ کام ہو رہا تھا، آصف زرداری سچ سامنے لے آئے

  • امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت پہلے 2روز میں مستحق خاندانوں 3ارب روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک 2لاکھ70ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی امدادشفاف طریقے سے دے چکے ہیں۔ کورونالاک ڈاؤن سے 25لاکھ متاثرہ خاندانوں کو 12ہزارروپے فی خا ندان مالی امدادفراہم کررہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 600سے زائد امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی طرح انصاف امداد پروگرام عام آدمی کی معاشی مشکلات کے ازالے کیلئے ہے۔
    احساس کفالت پروگرام اور انصاف امداد پروگرام وزیراعظم عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس ہے۔ کورونا وباء اوراس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مالی امداد کے اس شاندار پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی، اسوقت کہاں ہیں؟

    لاک ڈاؤن میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی، اسوقت کہاں ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امريکا ميں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی،

    اداکارہ میرا غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے پاکستان پہنچ گئیں. اور لاہور کے ائیرپورٹ پر اتریں،اور انہوں نے خود کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا

    کورونا کی وباء سے پريشان اداکارہ کو خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے پاکستان کيلئے روانہ کیا گیا تھا اداکارہ ميرا سميت ڈيڑھ سو پاکستانی امريکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئے تھے،

    کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھيں۔ انہوں نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے لاک ڈاؤن میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باوجود پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی ہیں،پی آئی اے کو امریکا کے لئے پہلی بار تاریخ میں‌براہ راست پروازوں کی اجازت ملی ہے.

  • لاک ڈاؤن میں کتنے لاکھ افراد تک راشن پہنچایا گیا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    لاک ڈاؤن میں کتنے لاکھ افراد تک راشن پہنچایا گیا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت شفاف طریقے سے مستحقین میں امداد تقسیم کررہی ہے،

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ این جی او ز کی طرف سے رضاکارانہ طورپر6 لاکھ افراد تک امداد پہنچائی گئی ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں این جی او زاب بھی کام کررہی ہیں پنجاب میں صاف پانی میری اولین ترجیح ہے ،این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے خدمات پران کا مشکور ہوں،

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ صاف پانی پراجیکٹ پراربوں روپے خرچ ہوئے ،اب بھی این جی او ز اور مخیر حضرات پانی پلانٹس نصب کرنے کے لیے تیار ہیں،این جی او ز صاف پانی کی فراہمی کے لیے مکمل فعال ہیں

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملکی سیاست میں متحد ہونے کارجحان نظرنہیں آ رہا،مستحقین کی مالی معاونت کیلیے حکومت نے اہم اقدام کیے ہیں،کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہے ،کورونا کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے،عوام بخوبی جانتےہیں کہ کون کیا کررہاہے،امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے،مشکل کی گھڑی میں قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، مستحق خاندانوں تک راشن پہنچا رہے ہیں.

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کی ملاقات، کرونا ریلیف فنڈ میں دیا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کی ملاقات، کرونا ریلیف فنڈ میں دیا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کی ملاقات، کرونا ریلیف فنڈ میں دیا چیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی ہے

    صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے کورونا فنڈمیں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے دوسرو ں کے لیے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے ،چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں ،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دوسروں کا بوجھ بانٹنا بڑی عبادت ہے – میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران گھروں میں رہیں – تاجر اور دکاندار ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں -کاروبار کی اجازت دی ہے، کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے- زندگیاں محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط ضروری ہے – ہم نے زندگیوں کا تحفظ بھی کرنا ہے اور لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے –

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے،وزیراعلیٰ پنجاب

    اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری تو انائی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    چینی بحران، بزدار بھی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں، عظمیٰ بخاری نے کیا مطالبہ

  • اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

    اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

    اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

    پنجاب کی تحصیل پسرور میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی ،گھرپراسرائیلی پرچم لگانے والے باپ بیٹا کو پولیس بڈیانہ نے گرفتار کرلیا ۔

    ملزمان مزمل علی کمبوہ کا تعلق بڈیانہ کے نواحی گاٶں پنوانہ سے ہے ملزم نے اپنے گھر اور سوشل میڈیا اکاٶنٹ پر اسراٸیل کا جھنڈا لگا رکھا تھا.ملزم نے پاک سکول کے نام سے ووکیشنل سکول قاٸم کررکھا تھا . اسراٸیل کا جھنڈا لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوٸی بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں اسرائیل کا پرچم لہرا دیا گیا تھا،اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم والے کپڑے سے خیمہ لگا کراسرائیلی نوازی کا دم بھرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلم زینسٹ ہے اورپاکستان ٰمیں دس لاکھ کے قریب اس فرقے کے لوگ ہیں ، ان کا یہ بھی بھی کہنا ہے کہ وہ یروشلم کو پسند کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی ہمدردیاں بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں

    پاکستان کی مذہبی اورسیاسی جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد جیسے بڑے شہر میں اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پربڑی تشویش کا اظہارکیا تھا

    فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ارشد نقوی ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر مطلوب اعوان قادری، جعفر یہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبد الخالق فریدی، معروف خطیب علامہ سجاد شبیری اور پائیلر کے چیئر مین کرامت علی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا لگانے اور اسرائیل کی حمایت میں پراپیگنڈا کو پاکستان کی سالمیت کے لئے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت اراکین پارلیمنٹ سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان کی سالمیت اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔

    رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نظریاتی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ہے اور ایٹمی طاقت رکھتا ہے جبکہ اسرائیل پاکستان کی سالمیت کے خلاف مسلسل ہندوستان کی مدد کررہا ہے اور اب پاکستان کی حدود میں اس طرح کی مشکوک سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی ہے ۔

    کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

    اسرائیلی اہم ترین شخصیت اور اسکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص

    انہوں نے کہا کہ حساس ادارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعہ کے خلاف فوری نوٹس لیں اور کارروائی کریں ورنہ بعد ازاں اسرائیل نواز دنیا بھر کے ادارے ان کی حمائت میں فعال ہوکر پاکستان پر دباو ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں اس واقعہ کے بعد شدید تشویش پائی جاتی ہے

    اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے،اسلام اورپاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کا انکشاف

  • اوکاڑہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تاحال کم نہ ہوسکے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں نے بتایا ہے کہ پہلے پیٹرول 130 روپے فی لیٹر تھا جو کم ہوکر 80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ 50 روپے کی کمی کے باوجود بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے کرائے کم نہیں کیے جارہے بلکہ ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ہے۔ شہریوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی رمضان سے پہلے کی گئی لہذا رمضان میں پبلک کو ریلیف ملنا چاہیے تھا جو نہیں مل سکا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے میں کمی کرائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔