Baaghi TV

Category: لاہور

  • میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ بارے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ بارے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ بارے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے 10 روز کی توسیع کر دی

    احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو عدالت نے سنا دیا ہے، نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مزید دو گواہان سے میرشکیل الرحمٰن کا بالمشافہ کروانا ہے،جسمانی ریمانڈ بڑھایاجائے،میرشکیل الرحمٰن کے وکیل امجد پرویز نے نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ نیب حکام نے اس وقت کےتمام افسران کی میر شکیل الرحمٰن سے ملاقات کروا چکے ہیں،میر شکیل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد نیب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے،

    عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی ہے

    میر شکیل الرحمان کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام رکارڈ نیب کے پاس ہے،اب لاک ڈاؤن کا بہانا بناکرنیب حکام عدالت کو گمراہ کررہے ہیں،میر شکیل الرحمٰن کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرکے پرانا جھوٹا کیس ڈالا گیا،میرشکیل الرحمٰن کو نیب حکام نے جب بھی شامل تفتیش ہونے کا نوٹس دیا وہ پیش ہوئے،

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے کےاجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف،ڈی جی ایل ڈی اےہمایوں سعید موجود تھے،اجلاس میں نواز شریف نے ہمایوں سعید کو حکم دیا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی درخواست پرعمل کیاجائے،

    امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی سرکاری کیمرا مین سے سلاخوں کے پیچھے کھڑا کرکے تصویر بنوائی گئی،نیب حکام نے وہ تصویر اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دی جو کہ میر شکیل الرحمٰن مخالف ہیں،احد چیمہ کی گرفتاری کی تصویر جاری کرنے پرعدالت عالیہ کا نیب کیخلاف فیصلہ موجود ہے،عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کبھی سماعت پر اثر انداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے،عدالت کے خلاف کبھی کوئی خبر نہیں چلائی اگر کچھ ایسا ہوا تو میر شکیل الرحمٰن سے پہلے میں اپنے آپ کو سر نڈر کروں گا،

  • شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے کل دم کیا اسلئے شہباز شریف کی گرفتاری نہیں ہوئی،وزیراعظم عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،آئی پی پی ،شوگر رپورٹ یا قرضے کی رپورٹ عمران خان کے دور میں نکلیں ہیں

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم قرنطینہ کے لئے ٹرینیں گاؤں میں روانہ کریں گے،قلیوں کو سب کی فکر ہے، میڈیا ان کا درد حال پیش کر رہا ہے، عمران خان نے دنیائے سیاست میں آئی ایم ایف لون میں قسطوں کے التوا کے لئے جو کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، ستر غریب ملکوں کی لسٹ بنی اس میں پاکستان کا نام بھی آ گیا ، کابینہ میں عمران خان سے درخواست کی تھی کہ علما کرام کا خاص خیال رکھیں فاصلے سے 500 افراد بھی جاتے ہیں، فاصلے سے 50 یا 200 لوگوں کا جمعہ اور تراویح ہو سکتی ہے، تمام مسالک کی عبادتگاہوں کو خصوصی فنڈ دینے چاہئے کیونکہ رمضان میں آنے والے فنڈ سے یہ سارا سال چلتے ہیں

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں تبلیغی جماعت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پاکستان میں سازشی لوگ تبلیغی جماعت اور زائرین کو نشانہ بنا رہے ہیں کرونا وائرس کسی کو نہیں چھوڑ رہا، کوئی تدارک ابھی تک نہیں یو سکا، ہمیں احتیاط کرنی ہے، اگلے ہفتے رمضان شروع ہو رہا ہے، اللہ سے مدد مانگیں، بابرکت مہینہ آ رہا ہے اس میں عبادت کرنی ہے، وزیراعظم کو کہا ہے کہ میڈیا سے صلح کریں، میرا یہ کام نہیں پھر بھی کر رہا ہوں، میڈیا نے قوم کو کرونا سے روشناس کروایا پاکستان کا میڈیا محب وطن ،مضبوط میڈیا ہے، سرحدی جھڑپوں میں صلح کرنی چاہئے، ساٹھ فیصد لوگ گھروں میں زیادہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے میری پیر کو وزیراعظم سے میٹنگ ہو گی جس سے مثبت خبر آئے گی، ریلوے نے ملازمین کو تنخواہ دے دی، میں مزدوروں کا کیس لڑ رہا ہے، کرونا نے سفید پوش آدمی کو غریب سے زیادہ دھچکا دیا ہے، غریب کا خیال رکھا گیا لیکن سفید پوش اس میں زیادہ متاثر ہوئے،ہم نے حوصلے سے اور ایک ہو کر کام کرنا ہے، مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ لڑائی جھگڑے کا وقت نہیں، قوم بحران میں ہے، سیاست کا وقت نہین ، کل کوئٹہ چمن کے لئے گیارہ بجے ٹرین روانہ کریں گے،چمن جانےوالی ٹرین میں دو میڈیکل ایمبولنس شامل ہیں،30ٹرینوں کابیڑاکل چمن کیلئےروانہ ہوگا

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں سب سے سینئر وزیر اور سیاستدان ہوں، سندھ کی طرف سے پہلے گولہ باری ہوئی جو نہیں ہونی چاہئے تھی،میں نے دم کیا ہے اس لیے کل شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے،وہ یہ سوچ کر آئے تھے کہ لاک ڈاؤن سے حکومت ختم ہوجائے گی،5کروڑ1لاکھ 85 ہزار وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے، ہماراآپریشن بندہےلیکن اس کےباوجودکسی مزدورکی تنخواہ نہیں روکی،

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں آٹھویں بار وزیر بنا ہوں ، کب کیا کام کرنا ہے مجھے پتہ ہے،اسد عمر نے سبسڈی نہیں دی ،سبسڈی کا فیصلہ پنجاب میں ہوا،مجھ سمیت کسی بھی وزیر کا نام آیا تو کارروائی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ پنشن حکومت لے لے نہیں لے گی تو سبسڈی ہو گی، ایک ارب ہفتے کا اور 5 ارب مہینے کا ریلوے کو نقصان ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی آپ ٹرین چلائیں کل ہم تفتان کی ٹرین چلائیں گے، جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اہم آدمی تھا اسکی بڑی خدمات ہیں، چینی کا مسئلہ اب اہم ہو گیا ہے،میری ابھی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی، اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتا ہے تو دوسرے وزیروں کے ساتھ بھی کر سکتا ہے، یہ وزیر تو ٹیکنوکریٹ اور ہلکی پھلکی موسیقی ہیں، سیاست میں کسی سے کوئی تنگ نہیں آتا، ایک الیکشن کے بعد دوسرے الیکشن کی تیاری ہوتی ہے، عمران خان مافیا کو گھیرے میں لا رہا ہے اسی لئے لوگ چیخ رہے ہیں، نیب نے کوئی گٹھ جوڑ نہیں کیا ہوا، جو معاملات ہیں، شہباز شریف ، حمزہ شہباز کے خلاف انتہائی سیریس کیس ہیں، شہباز شریف شکر کریں کہ اسکی عمر زیادہ ہے اور وہ کرونا کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں، اب لندن جائے گا یا اندر جائے گا یہ وقت فیصلہ کرے گا.

    اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

  • بھارت سے پاکستان واپس آنیوالی ماں بیٹی میں کرونا کی تشخیص

    بھارت سے پاکستان واپس آنیوالی ماں بیٹی میں کرونا کی تشخیص

    بھارت سے پاکستان واپس آنیوالی ماں بیٹی میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے پاکستان آنے والے 41شہریوں میں سے دو خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    یہ شہری جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے،دو کورونا کیسزکے بعد اٹاری میں امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیاگیا ،اٹاری امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور انکے اہلخانہ فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیئے گئے

    محکمہ صحت کے مطابق تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

    بھارت سے واپس آنے والی دو خواتین جو لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی ہیں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، 57 سالہ حمیداں بانو اوران کی بیٹی 32سالہ مائدہ رحمان کےکورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طورپر واہگہ اٹاری بارڈر کھولا گیا تھا۔ بھارت سے واپس پاکستان پہنچنے والے 41 افراد میں سے 34 افراد کو ایکسپو سینٹر جب کہ 7 افراد کو شیخ زید اسپتال میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا، ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے کروائے گئے.

    بھارت سے آنے والے باقی 39افراد کے ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی آئے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔

    بھارت سے واپس آنے والوں میں مسلمان ، ہندو اورسکھ پاکستانی شہری شامل ہیں۔ ہندواورسکھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت گئے تھے تاہم زیادہ ترافراداپنے رشتہ داروں سے ملنےبھارت گئے ہوئے تھے, بھارت میں پھنسے دیگرپاکستانی بھی جلد واپس لوٹ آئیں گے۔ بھارت سے واپس آنیوالے زیادہ ترشہری سندھ کے رہنے والے ہیں۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ وطن واپسی پرخوش ہیں اوراس کے لئے پاکستان اوربھارت دونوں حکومتوں کے شکرگزارہیں۔

    واضع رہے کہ چندروز پہلے بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوں میں سے تین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں اس وقت س وقت پاکستان میں 105 کشمیری طلبا سمیت 205 بھارتی شہری مقیم ہیں اوروہ واپس اپنے ملک جانے کے لئے پریشان ہیں تاہم بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ابھی تک انہیں کوئی مثبت جواب نہیں مل سکا ہے

  • ہم کروڑوں کما کر دیتے ہیں، میاں منشا ایک ماہ کی تنخواہ نہ دے سکے، 900 ملازمین فارغ، مزدورکی دہائی

    ہم کروڑوں کما کر دیتے ہیں، میاں منشا ایک ماہ کی تنخواہ نہ دے سکے، 900 ملازمین فارغ، مزدورکی دہائی

    میاں منشا نے نشاط گروپ آف کمپنیر سے 900 ملازمین کو فارغ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار سب بند ہیں، ایسے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، تا ہم پاکستان کے امیر ترین شخص نے بھی اپنے ادارے سے مشکل وقت میں 900 ملازمین کو نکال دیا

    نشاط گروپ جس کے مالک پاکستان کے معروف ترین بزنس مین اور نواز شریف کے دوست میاں منشا ہین نے نشاط گروپ آف کمپنیر سے 900 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے،

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ملازم بتا رہا ہے کہ صبح سارے ورکر کام پر آئے ، دن بھر کام کیا، شام کو جب حاضری لگائی تو وہ نہیں لگی، بائیو میٹرک حاضری نہیں لگی تو بتایا گیا کہ آپ کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے اور آپ کو کچھ نہیں ملے گا جس کو مرضی ہے جا کر بتائیں، آپریٹر، ہیلپر سب کو نکالا گیا ہے، ہمیں تنخواہ بھی نہیں دی گئی،اب ہمارا کام بھی بند ہے، ہم کروڑوں روپیہ ماہانہ کما کر ادارے کو دیتے ہیں لیکن وہ ہمیں ایک ماہ کی تنخواہ نہ دے سکے، افسران لاکھوں کی سیلریاں لے رہے ہیں لیکن مزدور جن کی تنخواہیں کم تھیں انکو نکالا گیا ہے.

    جس شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ بھی متاثرہ ہے اور اس کو بھی نوکری سے نکالا گیا ہے،اسکا کہنا ہے کہ ہمیں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ آپ نوکری سے فارغ ہو ہمیں اسے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، ہم نے استعفیٰ بھی نہیں دیا اس کے باوجود مشکل وقت میں ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا گیا .

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کہا جاتا ہے کہ میاں منشاگروپ پاکستان کا امیر ترین گروپ ہے، کئی دہائیوں سے نشاط گروپ پاکستان میں کام کر رہاہے، پاکستان کی بڑی کمپنی ہوتے ہوئے بھی وہ کرونا وائرس کے مشکل وقت میں اپنے مزدوروں کو ایک ماہ کا ریلیف فراہم نہیں کر سکے حالانکہ مشکل وقت میں انہیں کارکنان کا ساتھ دینا چاہئے تھا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نشاط چونیاں ملز،غیر قانونی فائدہ دینے والے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    لاہور ہائیکورٹ نے میاں منشا کو حکم دیا ہے کہ وہ نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں

    نواز شریف کے قریبی دوست “میاں منشا” کے گرد حکومت کا گھیرا تنگ

  • میر شکیل الرحمان کا نیب نے مانگا مزید جسمانی ریمانڈ،فیصلہ محفوظ

    میر شکیل الرحمان کا نیب نے مانگا مزید جسمانی ریمانڈ،فیصلہ محفوظ

    میر شکیل الرحمان کا نیب نے مانگا مزید جسمانی ریمانڈ،فیصلہ محفوظ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں میرشکیل الرحمٰن کیخلاف پلاٹ معاملے کی سماعت ہوئی، میر شکیل الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا.

    میر شکیل الرحمان کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام رکارڈ نیب کے پاس ہے،اب لاک ڈاؤن کا بہانا بناکرنیب حکام عدالت کو گمراہ کررہے ہیں،میر شکیل الرحمٰن کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرکے پرانا جھوٹا کیس ڈالا گیا،میرشکیل الرحمٰن کو نیب حکام نے جب بھی شامل تفتیش ہونے کا نوٹس دیا وہ پیش ہوئے،

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے کےاجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نوازشریف،ڈی جی ایل ڈی اےہمایوں سعید موجود تھے،اجلاس میں نواز شریف نے ہمایوں سعید کو حکم دیا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی درخواست پرعمل کیاجائے،

    امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی سرکاری کیمرا مین سے سلاخوں کے پیچھے کھڑا کرکے تصویر بنوائی گئی،نیب حکام نے وہ تصویر اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دی جو کہ میر شکیل الرحمٰن مخالف ہیں،احد چیمہ کی گرفتاری کی تصویر جاری کرنے پرعدالت عالیہ کا نیب کیخلاف فیصلہ موجود ہے،عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کبھی سماعت پر اثر انداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے،عدالت کے خلاف کبھی کوئی خبر نہیں چلائی اگر کچھ ایسا ہوا تو میر شکیل الرحمٰن سے پہلے میں اپنے آپ کو سر نڈر کروں گا،

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

     

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مزید دو گواہان سے میر شکیل الرحمٰن کا بالمشافہ کروانا ہے،جسمانی ریمانڈ بڑھایاجائے

    میر شکیل الرحمٰن کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

  • چند منٹ بارش ،بجلی غائب، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی

    چند منٹ بارش ،بجلی غائب، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی

    چند منٹ بارش ،بجلی غائب، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں بارش سے موسم توخوشگوار ہو گیا لیکن شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش آئی تو بجلی چلی گئی ،کئی گھنٹے گزر گئے ، بجلی بحال نہ ہونے پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں پانی ختم ہو چکا اب حکومتی ہدایات بار بار ہاتھ دھوؤ پر عمل کیسے کریں

    https://twitter.com/MNaeemShehzad/status/1251370528738164736?s=08

    لاہور کے علاقے کینٹ میں گزشتہ شب بارش کے دوران بجلی چلی گئی تھی جو ابھی تک بحال نہ ہو سکی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے بارش تو چند منٹ کے لئے آئی اور چلی گئی لیکن بجلی گئی اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک بحال نہیں ہوئی.

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں مزید بارش کا امکان ہے جو دو روز تک جاری رہے گی، بارشوں کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان، بالائی سندھ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئ

  • پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک 52 ہزار 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی تعداد 3 ہزار 391 ہے۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صوبے میں672 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثر 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا کے مریضوں میں سے 1352 تبلیغی جماعت،701 زائرین اور 91 قیدی ہیں،پنجاب کے 32 اضلاع میں کرونا پھیل چکا ہے، سب سے زیادہ مریض لاہور اور دوسرے نمبر پر گجرات میں ہیں.

    وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 136 ہوگئی۔ سندھ میں 45، پنجاب میں 37، خیبر پختونخوا میں 45، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کیلئے براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ کورونا وبا کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی اورہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی۔ پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازمین کے لواحقین کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوتا ہے تو لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت مالی امداددیں گے

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

    باغی ٹی وی: ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی .


    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا، وادی کرم سمیت خیبرپختونخوا میں بھی بعض مقامات پر برسات ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے
    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری ، وزیر صحت پنجاب پر شدید تنقید

    باغی ٹی وی :ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض ہیں تو ایسے وقت میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں، حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے،سیکرٹریٹ کے اندر گھسنے پر پولیس اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ارکان سیکرٹریٹ میں بند کردیا گیا۔زیر صحت پنجاب ڈآکٹر یسمین راشد پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما نے شدید تنقید کرتے ہوئکے کرتے ہئکے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈاکٹرز کا سامنا کرنا چاہیے . آپ ٹی وی پر آتی ہیں اور ایک فقرہ بول کر چلی جاتی ہیں. آپ میں خلاقی جرات ہے تو ہمارا سامنا کریں، آپ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے .

    لاہور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھنے کے فیصلہ پرڈٹ گئے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اراکین آج دوسرے روز محکمہ صحت کے دفتر پہنچے۔پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی کوشش پر ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی،

    چئیرمین وائے ڈی اے پنجاب خضر حیات کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ پنجاب بھر میں تمام سروسز جاری رہیں گی کام بند نہیں ہوگا۔ گجرات میں صدف جمیل کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حکومت کہتی ہے نرس کا کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہوا، حکومت صدف کی موت کے حقائق چھپا رہی ہے۔

    چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ پی آئی سی میں کورونا کا ایک مریض ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 11 ہے، تنخواہیں ڈبل کرنے کا معاملہ بھی حکومت کا صاف جھوٹ ہے۔ لاہور قرنطینہ سنٹرز میں ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا جا رہا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد ابھی تک اپنی انا کی جنگ سے باہر نہیں آئیں

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی :پنجاب میں کورونا وائرس کے 25 مزید کیسز سامنے آگئے.صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3301 ہوگئے.گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 10 مزید کیس سامنے آگئے.گجرانوالہ میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہوگئی

    لاہور میں کورونا وائرس کے 6 مزید کیس،تعداد 541 ہوگئی.روالپنڈی میں کورونا کے دو مزید کیس، تعداد 138 ہوگئی
    .جھنگ اور قصور سے بھی کورونا کا مزید ایک ایک کیس سامنے آگیا.تبلیغی جماعت کے 5 مزید مبلغین میں بھی کورونا کی تصدیق، تعداد 1262 ہوگئی

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 135 ہوگئی۔ سندھ میں 45، پنجاب میں 36، خیبر پختونخوا میں 45، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔