Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا کے انسداد کے لیے  پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی  پریس کانفرنس

    کرونا کے انسداد کے لیے پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس

    کرونا کے انسداد کے لیے پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس

     باغی ٹی وی : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے آج محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ویڈیولنک اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ویڈیولنک اجلاس کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس اورسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات، مریضوں کے علاج معالجہ کی صورتحال اورٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کوروناوائرس پرقابوپانے اورمریضوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے پرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی کاوشوں کوسراہا۔

        سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہاکہ صوبہ بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا انتہائی خوش آئندہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے معیارکاجائزہ لیاجارہاہے۔ نئی ٹیسٹنگ لیبزمیں پروفیشنل لوگوں کوبھرتی کیاجارہاہے اور پنجاب کے تمام اضلاع تک ٹیسٹنگ کی سہولت کوبڑھایاجارہاہے۔

    ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظت کوہرصورت یقینی بنایاجارہاہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے والے عوام کیلئے مکمل حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداوردونوں سیکرٹریز محکمہ صحت نے اراکین پنجاب اسمبلی کے سوالات کے جواب دیئے

  • حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ، ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام

    حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ، ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام

    حفاظتی سامان کی عدم دستیابی ، ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام

    باغی ٹی وی :حفاظتی سامان کی عدم دستیابی پر ینگ ڈاکٹر کے حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے اس کے بعد سول سیکرٹریٹ میں ینگ ڈاکٹر نے بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا، ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجا اپنے فرائض منصبی ترک کر کے نعرہ بازی شروع کردی . اور بلند آواز سے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، نہیں‌چلے گی نہیں‌چلے گی غنڈہ گردی نہیں‌چلے گی جیسے نعرے بلند کرتے رہے .گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کا بھوک ہڑتال کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکام بالا ہمیں بنیادی حفاظتی سامان مہیا نہیں‌کرتا ہم یہ ہڑتال جاری رکھیں گے ، کیونکہ اس وجہ سے ہماری ایک ڈاکٹر بہن شہید ہو چکی ہے اور حکومت نے اسےشہید کا درجہ بھی نہیں‌دیا. سلمان حسیب کہا کہنا تھا کہ ہم قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے فرائض سے دستبردار نہیں‌ہونگے اور مریضوں کا علاج کرتے رہے ہیں. گے.


    دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کی موجودگی کا امکان ظاہر کردیا، سول اسپتال ٹھٹھہ کو بھی خطرے سے پاک نہیں کہہ سکتے، مریضوں کے ساتھ ایک یا دو بندوں کے علاوہ زیادہ لوگ اسپتال آنے سے گریز کریں۔ انتظامیہ نے دو دن کے اندر سیفٹی کٹس فراہم نہ کیں تو احتجاجاً اسپتال بند کردیں گے، کیونکہ بغیر سیفٹی ڈاکٹر اور مریض دونوں میں وائرس پھیل سکتا ہے.
    واضح‌رہے کہ ادھر نشتر ہسپتال کے ایک اور ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق تعداد 27 ڈاکٹرز,3 نرسز سمیت پانچ افراد پر مشتمل دیگر طبی عملہ بھی کورونا کا شکار، نشتر ہسپتال ملتان کے مزید 1 ڈاکٹر میں رات گئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، مزید ڈاکٹرز کی رپورٹس آنا باقی ہیں

  • کرونا وائرس، پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ وفاقی حکومت پر برس پڑے

    کرونا وائرس، پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ وفاقی حکومت پر برس پڑے

    کرونا وائرس، پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ وفاقی حکومت پر برس پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہماری تجاویز مان لیتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی تعریف میں ایک لفظ بھی نہیں کیا، ملک میں 109 کے قریب طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، ہم اسوقت پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتے، ہم یہ نہیں کہتے کہ سب ٹھیک ہے، قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں چاہتے اورپھر یوٹرن لے لیا

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ جو کررہی ہے وہ سیاست ہے،مراد علی شاہ کی کانفرنس کے بعد حکومتی ترجمانوں نے یلغا ر کردی،کل وزیراعلیٰ نے خود بھی سسٹم میں خرابی کا اعتراف کیا،وزیراعلیٰ کے جذبے کو ترجمانوں نے خراب کرنے کی کوشش کی،یہ کہنا کہ سیاست نہ کریں جہالت ہے، سیاست نہ کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،وفاقی حکومت ہماری تجاویز مان لیتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر فوری طور پر اقدامات کیے جاتے تو صورتحا ل مختلف ہوتی،سندھ حکومت نے پہلا کیس آتے ہی کراچی، سکھر میں انتظامات کیے، وفاق جو اچھا کرتا ہے ہم کہتے ہیں اچھا کیا، ملک میں 25فیصد لوگ 2ٹائم کی روٹی مشکل سے کھاتے ہیں،ہم نے صرف یہ کہا کہ وفاق نے فیصلے کرنے میں دیر کی،

  • کرونا وائرس، طبی عملے کو حفاطتی سامان کی عدم فراہمی،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتال کا اعلان

    کرونا وائرس، طبی عملے کو حفاطتی سامان کی عدم فراہمی،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتال کا اعلان

    کرونا وائرس، طبی عملے کو حفاطتی سامان کی عدم فراہمی،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتال کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے سیکریٹریٹ میں بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کو حفاظتی سامان نہیں دے رہی،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو دیا جانے والا سامان ناکافی ہے، اسپتالوں میں ہر قسم کا کام جاری رہے گا،ہم کچھ لوگ یہاں سیکریٹریٹ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے رکھیں گے،ڈاکٹرزاور نرسز میں کورونا کا گراف دوسرے صوبوں سے بہت زیادہ ہے,کورونا کا شکارڈاکٹرزکو قیدیوں کی طرح آئسولیشن وارڈ میں رکھا جاتا ہے،اگر حفاظتی سامان ہمارے پاس ہوتا تو آج ہم کورونا سے متاثر نہ ہوتے،

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

     

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    پنجاب حکومت اور ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حفاظتی اقدام نہ ہونے سے سٹاف صدف جمیل جو کہ عزیز بھٹی شہیدہسپتال گجرات میں آئسولیشن وارڈ میں کام کر رہی تھیں کرونا سے 10 اپریل کو جاں بحق ہو گئی تھیں.

  • کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

    کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

    کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راٸیونڈ سندرروڈ کرونا واٸرس کامشتبہ مریض سامنے آنے پر پوری گلی کو سیل کر دیا گیا

    اے ایس پی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جب تک اداروں کی جانب سے کلیٸر نہ کیا جاٸے تب تک اس جگہ پر جانے سے گریز کریں ، پولیس اہلکاروں کو تلقین کی کہ کسی بھی شخص سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ماسک لگا کر رکھے،علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی بھی حفاظت کریں

    انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزراش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں رینجراور پولیس کا ساتھ دیں،راٸیونڈ ریڈ زون علاقہ کی گلیوں بازاروں میں پولیس اور رینجرکا گشت جاری ہے

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    دوسری جانب کرونا وائرس کے خوف سے لاہور میں 60 سالہ شخص نے اپنے آپ کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس کا کہنا ہے کہ حنیف نامی شخص نے غازی آباد قبرستان میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی، پولیس نے لاش تھویل میں لیکر تحقیقات کا آگاز کردیا

    صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی.لاہور میں دو مزید افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے لاہور میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی.گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 216 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3232 ہوگئی

    تبلیغی جماعت کے مزید 145 مبلغین می‍ں کورونا کی تصدیق ہوئی . تعداد 1236 ہوگئی.لاہور میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز، شہر میں تعداد 522 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز،تعداد 136 ہوگئی.گجرات می‍ں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز، تعداد 142 ہوگئی.منڈی بہاالدین میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 12 ہوگئی

  • شہباز شریف کی کل نیب طلبی، چیئرمین نیب اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    شہباز شریف کی کل نیب طلبی، چیئرمین نیب اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    شہباز شریف کی کل نیب طلبی، چیئرمین نیب اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب آفس لاہور پہنچ گئے جہاں ڈی جی نیب سلیم شہزاد انہیں میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دیں گے۔

    ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دیں گے ، ان کیسز میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب پیشی اور کیس میں ابتک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔

    چیئرمین نیب کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گے انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب کو لاہور بیورو میں زیر التوا انکوائریز اور انوسٹی گیشنز سے متعلق بھی بریفنگ بھی دی جائے گی

    واضح رہے کہ  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب نے کل طلب کر لیا

    نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کے گھر میں نوٹس بھجوائے گئے تھے، شہباز شریف کو کل 17 اپریل کو نیب میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے اور ضروری ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

    شہباز شریف نے نیب کی جانب سے طلبی پر آئینی ماہرین کو مشاورت کے لئے بلا لیا ہے، آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد شہبا زشریف نیب میں پیشی کا فیصلہ کریں گے.

  • پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے،لیکن پنجاب حکومت چین ہی چین لکھتی ہے پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3217تک پہنچ گئی ہے:

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کی کارکردگی صرف لاحاصل دوروں تک محدود ہے.حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی .ٹیسٹ کم کرنے سے کورونا وائرس کو چھپایا نہیں جو سکتا،حکومتی ترجمانوں کے بقول پچاس ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کی جا چکی ہے.لیکن پنجاب حکومت روزانہ تین ہزار ٹیسٹ کررہی ہے،12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے.تین ہزار ٹیسٹوں سے 150 سے 200 تک روزانہ مریض سامنے آرہے ہیں:

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد روزانہ جھوٹ بول کر اپنی نااہلی اور غفلت نہیں چھپاسکتی:حکومت کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی تعداد بڑھائے:ٹیسٹنگ کے معاملے میں پنجاب حکومت غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کررہی ہے.

    پنجاب حکومت معاملات کو چھپانے کی بجائے اس کے سدباب پر توجہ مرکوز کرے،وفاقی حکومت کی کورونا وائرس پر کم اور امدادی رقم وصول کرنے پر زیادہ توجہ ہے.عمران خان ایک ماہ بعد بھی کورونا پرقومی لائحہ عمل طے نہیں کرسکے:،لیکن انکے فوٹوگرافر کی کارکردگی مثالی ہے،تحریک انصاف چندہ پارٹی ہے اور رہے گی،لیکن کبھی حساب کتاب نہیں دیں گے.صوبے اور وفاق نہ جانے کس کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا
    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا.صوبائی وزرا عبدالعلیم خان،راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور دیگر شرکت کریں گے.اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان پیکیج کی منظوری دیں گے. دوسری طرف وزیراعلی پنجاب نے لاہور،شیخو پورہ اور گردونواح کا فضائی جائزہ دورہ بھی کیا اور لاک ڈاؤن کے متعلق جائزہ بھی لیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات میں کورونا کے صنعتی عمل پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، صنعتیں کھولے جانےاورمستقبل کے لائحہ عمل پرگفتگو کی گئی، میاں اسلم اقبال نے تعمیراتی صنعتیں کھولنے کے فیصلے کوسراہا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت اورکم آمدنی والے افرادپرکوروناکے اثرات کاادراک ہے، جن صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی ان کیلئے ایس اوپیزبنائے ہیں، تمام ایس او پیز صوبوں کےساتھ شیئرکیے، کارخانوں میں کام کرنیوالے ورکرزک ی حفاظت کویقینی بنایا جائے

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں گندم کی سمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر بیج کے استعمال کے حوالے سے تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ فخر امام نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی

  • پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 مزید ہلاکتیں رپورٹ

    باغی ٹی وی :کرونا کے وار جاری، صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی.لاہور میں دو مزید افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے لاہور میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی.گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 216 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3232 ہوگئی

    تبلیغی جماعت کے مزید 145 مبلغین می‍ں کورونا کی تصدیق ہوئی . تعداد 1236 ہوگئی.لاہور میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز، شہر میں تعداد 522 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز،تعداد 136 ہوگئی.گجرات می‍ں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز، تعداد 142 ہوگئی.منڈی بہاالدین میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 12 ہوگئی

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    فیصل آباد میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 36 ہوگئی.بہاولنگر میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس، شہر میں تعداد 8 ہوگئی.پنجاب میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 550 ہے،

  • شہباز شریف حاضر ہو، نیب کی جانب سے طلبی آ گئی

    شہباز شریف حاضر ہو، نیب کی جانب سے طلبی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب نے کل طلب کر لیا

    نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کے گھر میں نوٹس بھجوائے گئے تھے، شہباز شریف کو کل 17 اپریل کو نیب میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے اور ضروری ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

    واضح رہے کہ شہباز شریف لندن گئے ہوئے تھے ، نواز شریف ابھی بھی لندن میں ہی ہیں انکے علاج بارے اور انکی صحت بارے ابھی تک کوئی نئی اپ ڈیٹ نہیں آ رہی، کرونا کے پھیلاؤ کے بعد شہباز شریف واپس آئے اور 14 دن گھر میں رہنے کے بعد انہوں نے اجلاس ، رابطے اور ملاقاتیں شروع کر دی ہیں.

    قبل ازیں چند روز قبل لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

    نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا