Baaghi TV

Category: لاہور

  • بزدار سرکار وزیراعظم کے نقش قدم پر، بڑا حکم دے دیا، صوبائی وزرا کی پریشانی میں اضافہ

    بزدار سرکار وزیراعظم کے نقش قدم پر، بڑا حکم دے دیا، صوبائی وزرا کی پریشانی میں اضافہ

    بزدار سرکار وزیراعظم کے نقش قدم پر، بڑا حکم دے دیا، صوبائی وزرا کی پریشانی میں اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء سے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی وزراء اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ آفس میں‌ جمع کروائیں، اس حوالہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں،

    صوبائی وزراء کو کہا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تناظر میں اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کریں گے، پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیشرفت کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی محکمے معلومات فراہم کریں گے۔

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    محکمے آٹومیشن اور آ ن لائن سروس ڈلیوری پر پیشرفت کی بھی رپورٹ دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی محکمے تفصیلات دیں گے۔ صوبائی وزراء سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولتیں مہیا کرنے کیلئے کئے جانے والے خصوصی اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، صوبائی وزراء کفایت شعاری کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔ محکموں میں اصلاحات اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    وزراء کی جانب سے کارکردگی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے جس کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہوں گی.

     

    کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

  • حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کا کہ حمزہ شہباز شریف کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎نیب چیئرمین کے خلاف بے گناہ کو قید رکھنے پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے،‎عوام کا آٹا چینی چوروں نے اپنے ڈاکے پہ پردہ ڈالنے کے لئے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے ،‎حمزہ شہبازشریف کی ناحق قید کو ایک سال ہونے کو ہے، اب تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوسکا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز پچاس سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں ،‎جھوٹے مقدمے میں حکومت کے پاس کوئی گواہ ہے نہ ہی شواہد دستیاب ہیں ‎بدعنوانی اور کرپشن کا ایک روپیہ برآمد نہیں ہوا لیکن حمزہ شہبازقید ہیں

    واضح رہے کہ  حمزہ شہباز نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ,حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے امجد پرویز ایڈووکیٹ اوراعظم نذیرتارڑ ایڈوکیٹ کی وساطت سے رجوع کر لیا

    حمزہ شہباز نے اپنی درخواست ضمانت میں نیب کو فریق بنایا ہے درخواست میں موئقف اختیارکیا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر میں ضمانت منظور جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں مسترد کی منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا سولہ ماہ گزرنے کے باوجود نیب نے تاحال ریفرنس دائر نہیں کیاحمزہ شہباز کہیں فرار نہیں ہوں گے وہ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے.

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہےلہذا عدالت سے استدعا ہےکہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےمزید استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتا رہوں گا ضمانت پر رہا کیا جائے

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

    https://login.baaghitv.com/ch-parvez-eilahi-k-ahkamanat-hazma-shgahbaz-hon-gay-jail-say-bahar/
  • نیب قاونی ادارہ، نیب کیخلاف چودھری برادارن کی درخواست پرعثمان ڈار نے کیا کہا؟

    نیب قاونی ادارہ، نیب کیخلاف چودھری برادارن کی درخواست پرعثمان ڈار نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت راشن تقسیم کرنے اور ٹائیگر فورس کی افتتاحی تقریب میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے خصوصی شرکت کی۔

     

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کی تعداد کم ہے جبکہ ٹائیگر فورس لاکھوں میں ہیں جوکہ بہتر طریقے سے کام سر انجام دیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران اور نیب کے درمیان قانونی لڑائی ہے نیب خود مختار ادارہ ہے، اس مسئلے پر انصاف ہونا چاہیے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی مجبوری تھی۔ کورونا کے علاوہ بے روزگاری بھی جان لے سکتی ہے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوھدری برادران نے موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

    چودھری برادران کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    چودھری برادران نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔.عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے اور چیئرمین نیب و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے

  • پنجاب حکومت نے 7 آرڈینس پنجاب اسمبلی میں پیش کردئیے

    پنجاب حکومت نے 7 آرڈینس پنجاب اسمبلی میں پیش کردئیے

    پنجاب حکومت نے 7 آرڈینس پنجاب اسمبلی میں پیش کردئیے

    باغی ٹی وی :حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ،زخیرہ اندوزی اور کورونا سمیت 7 آرڈینس پنجاب اسمبلی میں پیش کردئیے،ایوان میں اپوزیشن کی نیب اور کورونا وائرس پر حکومت اقدامات پر سخت تنقید لیگی رہنما عظمی بخآری نے کہا کہ آٹا چینی چوری پر نیب کیوں خاموش ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں اپوزیشن نے نیب اور کورونا وائرس پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو تاحال حفاظتی کٹس نہیں دی گئیں
    لیگی رکن خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،سینٹری ورکرز کو حفاظتی کٹس دی جائیں
    تمام ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی کٹس دی جائیں۔قرنطینہ سینٹرز میں مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔قرنطینہ میں لوگوں کو مکمل صحت کی سہولیات نہیں مل رہی۔قرنطینہ میں لوگ احتجاج کررہے ہیں۔حکومتی لوگوں کو قرنطینہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں کیوں نہیں دی گئی۔اوورسیز پاکستانیوں کو بھی صحت کی مناسب سہولیات نہیں دی جارہی۔حکومت صحت کی ترجیحات کو مزید بہتر کرے۔این ایف سی کے تحت تمام صوبوں کو برابر کے پیسے ملتے ہیں۔وفاقی حکومت 55ارب کا ٹارگٹ پورا نہیں کرسکی۔وفاقی حکومت کا اپنا ٹارگٹ 37ارب پر آگیا ہے۔ساہیوال ہسپتال مکمل ہے اس کو فنشنل نہیں کیا جارہا۔وفاقی حکومت پنجاب حکومت کی ضروریات کو پورا نہیں کررہی۔مسلم لیگ (ن) کے بنائے منصوبے آج موجودہ حکومت کے کام آرہے ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی میں سات آرڈیننس، آرڈیننس (تدارک وکنٹرول)متعدی امراض پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم)مقامی حکومت پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) دیہی پنچائتیں اور نیبر ہڈ کونسلیں پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) اسٹامپ پنجاب 2020، آرڈیننس امتناع ہورڈنگ پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم)(پروموشن اینڈ ریگولیشن)پرائیویٹ تعلیمی ادارے پنجاب 2020، آرڈیننس (پنجاب ترمیم) مجموعہ ضابطہ دیوانی 2020 پیش کیے گئے۔
    *آرڈیننس وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پیش کیا۔ جسے سپیکر چودھری پریز الٰہی نے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دو ما ہ میں رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد۔ے کہا کہ حکومت کرونا وباء سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی تمام سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔حکومت نے کرونا ٹیسٹوں کی تعداد کو بھی بڑھایا ہے اور کرونٹائن کیے گئے تمام مریضوں کو بھی تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔

    ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کی عظمی بخآری نے کہا کہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز میں کرونا کے کیسز سامنے آنے لگے طبی عملے نے کٹس کا مطالبہ کی ہےا۔پنجاب پولیس نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر تشدد کیا۔میاں نوازشریف کی ہدایت پر شہبازشریف نے طبی عملے میں ملک بھر کٹس پہنچائی۔لاک ڈاﺅن کے دوران لوگوں کو راشن کی ضرورت تھی تو وزیراعظم ٹائیگر فورس بنانے کے منصوبے تیار کررہے تھے۔مسلم لیگ ن کے نمائندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچایا۔عمران خان کی ٹائیگر فورس تین دن پہلے بنی ہے جب عمران خان نے خود لاک ڈاﺅن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔پنجاب میں آج کی تازہ رپورٹ کے مطابق 10ہزار سے زائد کیسز ہو گئے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی نہ کی جائے۔ حکومت لاک ڈاﺅن ہی ختم کرنے جارہی ہیں۔پنجاب حکومت نے دو ماہ پہلے محکمہ صحت کو ایک ہی دن میں گیارہ ارب روپے جاری کردیے۔ان گیارہ ارب سے کرونا کے خاتمے کےلئے کیا کیا چیزیں خریدی گئی۔ یہ گیارہ ارب کہا ں کہا ں لگائے ہیں؟ محکمہ صحت نے کتنے وینٹی لیٹرز خریدے،گیارہ ارب سے کونسی ادویات خریدی ان کے جواب چاہیے۔سیاسی کرونا کو اپنی زبان کچھ دنوں کےلئے بند رکھنی چاہیے۔زکوة اور خیرات کی بات پر سپریم کورٹ نے بھی مہر لگادی۔چینی اور گندم والی رپورٹس دبالی گئی ہے۔

    آئی پی پیز والی رپورٹ بھی سامنے آچکی ہے۔بیس سال پرانے کیس نکالے جاتے ہیں۔نیب ہر حکومتی مخالف کو دبانے میں مصروف ہے۔میرے اسمبلی کے اکاونٹ کی بھی چھان بین کی گئی ہے۔زبان بندی کےلئے دباﺅ ڈالے جاتے ہیں۔حکومت کرونا کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے ملکر لائحہ عمل بناتی۔حکومت اس معاملے میں مکمل فیل ہوئی ہے۔حکومت کو عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی بجائے بے یارو مدرگار چھوڑدیا۔کرونا وائرس آیاپہلے پنجاب حکومت نے سنجیدہ نہیں لیا۔جب شہبازشریف لندن سے واپس آئے کرونا کےخلاف میٹنگز کرنے لگے تو پنجاب حکومت کو بھی ہوش آگیا۔شہبازشریف متحرک ہوئے تو نیب کے بلاوے بھی آنے شروع ہو گئے۔اجپاس کا ایجنڈہ مکمل ہونے پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔۔۔

  • چیف ایگزیکٹیو ہییلتھ لودھراں کو اوکاڑہ میں بطور سی او ہیلتھ مقرر کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ لودھراں ڈاکٹر اعجاز حسین کا تبادلہ بطور سی او ہیلتھ اوکاڑہ کردیا گیا ہے۔ اس بابت نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ میں ان سے قبل سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ دیپالپور کے دوران ناقص کاکردگی کیوجہ سے اوایس ڈی لگا دیا تھا تاہم سی او ہیلتھ اوکاڑہ کا اضافی چارج ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی کے پاس تھا۔ اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹر صغیراحمد کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے اور ان کے پیشرو ایم ایس ڈاکٹر رائے نیازاحمد کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسفر کردیا تھا۔

  • بہترین عمل کی کوشش اور اخلاق سے پیش آنا زندگی کا مقصد ہے  ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    بہترین عمل کی کوشش اور اخلاق سے پیش آنا زندگی کا مقصد ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    احسن عمل کی کوشش اور اخلاق سے پیش آنا زندگی کا مقصد ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں سپر سٹار نجم شیراز نے حسن اخلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حسن اخلاق کو ایسا حصہہ یا سبجیکٹ نہیں لینا چاہیے کہ اس کو کہیں کتابوں‌ میں ذکر ہے اور ہم حسن اخلاق کو اللہ کے بنی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات عالیہ میں سے ایک صفت پانا چاہیے، بلکہ ہمیں حسن اخلاق کو اپنی زندگی میں اس طرح لینا چاہیے کہ اللہ نے سورت ملک میں ہماری زندگی اور موت کی تخلیق کا ایک مقصد بیان کیا ہے . وہ یہ ہے کہ کون ہم سے اچھا اور احسن عمل کرتا ہے ہماری اس زندگی کا مقصد احسن عمل کرنا ہے یعنی ہم اپنے ساتھ منسلک لوگوں کے ساتھ کیسے رہتے ہیں. بیوی ، خاوند ، بھائی اور معاشرے کے ہر فردکا دوسرے کے ساتھ کیا احسن عمل ہے ، احسن کا مطلب ہے بہت زیادہ اچھو اور خوب صورت ، یعنی اپنے عمل کو بہتر سے بہترین کرنا چاہیے، یہی ہماری تخلیق کا مقصد ہے . ، ایسے ہی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے، میں تمہارے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہوں اور میں تم میں سے بہترین اخلا کا مالک ہوں..

    اس سے قبل رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ روزہ رکھتے ہیں، ساتھ ساتھ وہ ایسی برائیاں بھی کرتے ہوتے ہیں. جن سے منع کیا گیا جیسے جھوٹ‌ بولنا کم تولنا ، چغلی غیبت وغیرہ .
    اس کے جواب میں‌ مذہبی سکالر ڈاکٹر عمران نے کہا کہ ستر فیصد دین روز مرہ کے معاملات میں رکھا گیا ہے اور تیس فیصد عبادات میں دین ہے. عبادات کا خاص ‌مقصد ہے آپ کی عادات میں‌اچھا اثر پیدا کرے ، اپ کی شخصیت میں . آپکی نفس عمارۃ پر کہ وہ نفس مطمئنہ کی طرف لوٹ جائے، آپ کے لہچے میں ایک بنیادی کشش ہونی چاہیے یہ عبادات کا ایک بنادی مقصد ہے. روزے کے اندر تزکیہ اور تقوی اس کی طرف لے کر جاتا ہے .جو عبادت کسی انسان کے اندر حسن اخلاق لانے میں تبدیلی پیدا نہ کرسکے وہ صرف ثواب لینے کے کچھ نہیں‌ہے. اگر اپ نے ثواب ہی لینا ہے تو یہ تو پھر آپ رستے سے ایک پتھر ہٹا دیں یہ بھی کافی ہے . لیکن عبادات عاجزی، انکساری اور حسن پیدا نہ کرسکے.

    قبل ازیں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ .روزہ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے ، یہ بات کسی وضاحت کی محتاج نہں کہ کلمہ اور نماز کے بعد اسلام کا تیسرا رکن روزہ ہے. روزہ دوسری عبادت ہے سے منفرد ہے . اسی لیے نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے فرمایا کہ میں ہر نیکی کا بدلہ دس گنا دیتا ہوں ، روزہ میرے لیے اور میں ہی اس کا اجردوں گا. روزے میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا بھی ضروری ہے . اخلاق خلق کی جمع ہے اس کے معنی ہیں پختہ عادت ، یعنی ایسی عادت جس سے دوسرے لوگ پر اچھا اثر پڑے ، اور اعمال نفس سے سرزد ہوں، حسن خلق یا حسن اخلاق اس سے مراد اچھی عادت یا اچھا خوبی ہے. ایک مسلمان کے لیے خوبصورت اور اچھے اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے . اخلاق حسنہ میں صبر و تحمل ، قناعت، خوش خلق ، مہمان نوازی ، نواضع انکساری اور خلوص و محبت سب شامل ہیں.
    حسن خلق کی سب سے بری نشانی یہ ہے کہ جب کسی پر غصہ آئے تو یہ بات ذہن نشین کر لی جائے کہ لوگوں کو معاف کردینا اور ان کی غلطیوں سے اعراض کر لینا حکم خداوندی ہے.
    حسن خلق کی اہمیت اس حدیث سے ثابت ہوتی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "روز قیامت ترازو میں سب سے زیادہ وزنی حسن خلق ہوگا،”یعنی جو اچھے اخلاق کے مالک ہوں گے ان کے لیے بشارت ہے کہ حسن اخلاق ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر سکتا ہے . بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپورے دین کی خدمت اسی حسن اخلاق سے کی آپ کو پتھر مار کر لہوں لہان کیاکیا، آپ کے پر کورا کرکٹ پھینکا گیا لیکن آپ نے اخلاق فاضہ کا دامن نہیں‌ چھوڑآ. یہی تعلیمات ہیں‌جو ہمارے زیر موضوع ہیں.

  • دین کا ستر فیصد حصہ معاملات  پر مشتمل انہیں سدھارا جائے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    دین کا ستر فیصد حصہ معاملات پر مشتمل انہیں سدھارا جائے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    دین کا ستر فیصد حصہ معاملات پر مشتمل انہیں سدھارا جائے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی : آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ روزہ رکھتے ہیں، ساتھ ساتھ وہ ایسی برائیاں بھی کرتے ہوتے ہیں. جن سے منع کیا گیا جیسے جھوٹ‌ بولنا کم تولنا ، چغلی غیبت وغیرہ .
    اس کے جواب میں‌ مذہبی سکالر ڈاکٹر عمران نے کہا کہ ستر فیصد دین روز مرہ کے معاملات میں رکھا گیا ہے اور تیس فیصد عبادات میں دین ہے. عبادات کا خاص ‌مقصد ہے آپ کی عادات میں‌اچھا اثر پیدا کرے ، اپ کی شخصیت میں . آپکی نفس عمارۃ پر کہ وہ نفس مطمئنہ کی طرف لوٹ جائے، آپ کے لہچے میں ایک بنیادی کشش ہونی چاہیے یہ عبادات کا ایک بنادی مقصد ہے. روزے کے اندر تزکیہ اور تقوی اس کی طرف لے کر جاتا ہے .جو عبادت کسی انسان کے اندر حسن اخلاق لانے میں تبدیلی پیدا نہ کرسکے وہ صرف ثواب لینے کے کچھ نہیں‌ہے. اگر اپ نے ثواب ہی لینا ہے تو یہ تو پھر آپ رستے سے ایک پتھر ہٹا دیں یہ بھی کافی ہے . لیکن عبادات عاجزی، انکساری اور حسن پیدا نہ کرسکے.

    اس سے قبل سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ .روزہ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے ، یہ بات کسی وضاحت کی محتاج نہں کہ کلمہ اور نماز کے بعد اسلام کا تیسرا رکن روزہ ہے. روزہ دوسری عبادت ہے سے منفرد ہے . اسی لیے نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے فرمایا کہ میں ہر نیکی کا بدلہ دس گنا دیتا ہوں ، روزہ میرے لیے اور میں ہی اس کا اجردوں گا. روزے میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا بھی ضروری ہے . اخلاق خلق کی جمع ہے اس کے معنی ہیں پختہ عادت ، یعنی ایسی عادت جس سے دوسرے لوگ پر اچھا اثر پڑے ، اور اعمال نفس سے سرزد ہوں، حسن خلق یا حسن اخلاق اس سے مراد اچھی عادت یا اچھا خوبی ہے. ایک مسلمان کے لیے خوبصورت اور اچھے اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے . اخلاق حسنہ میں صبر و تحمل ، قناعت، خوش خلق ، مہمان نوازی ، نواضع انکساری اور خلوص و محبت سب شامل ہیں.
    حسن خلق کی سب سے بری نشانی یہ ہے کہ جب کسی پر غصہ آئے تو یہ بات ذہن نشین کر لی جائے کہ لوگوں کو معاف کردینا اور ان کی غلطیوں سے اعراض کر لینا حکم خداوندی ہے.
    حسن خلق کی اہمیت اس حدیث سے ثابت ہوتی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "روز قیامت ترازو میں سب سے زیادہ وزنی حسن خلق ہوگا،”یعنی جو اچھے اخلاق کے مالک ہوں گے ان کے لیے بشارت ہے کہ حسن اخلاق ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر سکتا ہے . بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپورے دین کی خدمت اسی حسن اخلاق سے کی آپ کو پتھر مار کر لہوں لہان کیاکیا، آپ کے پر کورا کرکٹ پھینکا گیا لیکن آپ نے اخلاق فاضہ کا دامن نہیں‌ چھوڑآ. یہی تعلیمات ہیں‌جو ہمارے زیر موضوع ہیں.

  • اخلاق حسنہ سب سے  بڑی خوبی جسے  اپنانا وقت کی اہم ضروت ہے،  رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    اخلاق حسنہ سب سے بڑی خوبی جسے اپنانا وقت کی اہم ضروت ہے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    اخلاق حسنہ سب سے بڑی خوبی جسے اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ .روزہ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے ، یہ بات کسی وضاحت کی محتاج نہں کہ کلمہ اور نماز کے بعد اسلام کا تیسرا رکن روزہ ہے. روزہ دوسری عبادت ہے سے منفرد ہے . اسی لیے نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے فرمایا کہ میں ہر نیکی کا بدلہ دس گنا دیتا ہوں ، روزہ میرے لیے اور میں ہی اس کا اجردوں گا. روزے میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا بھی ضروری ہے . اخلاق خلق کی جمع ہے اس کے معنی ہیں پختہ عادت ، یعنی ایسی عادت جس سے دوسرے لوگ پر اچھا اثر پڑے ، اور اعمال نفس سے سرزد ہوں، حسن خلق یا حسن اخلاق اس سے مراد اچھی عادت یا اچھا خوبی ہے. ایک مسلمان کے لیے خوبصورت اور اچھے اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے . اخلاق حسنہ میں صبر و تحمل ، قناعت، خوش خلق ، مہمان نوازی ، نواضع انکساری اور خلوص و محبت سب شامل ہیں.
    حسن خلق کی سب سے بری نشانی یہ ہے کہ جب کسی پر غصہ آئے تو یہ بات ذہن نشین کر لی جائے کہ لوگوں کو معاف کردینا اور ان کی غلطیوں سے اعراض کر لینا حکم خداوندی ہے.
    حسن خلق کی اہمیت اس حدیث سے ثابت ہوتی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "روز قیامت ترازو میں سب سے زیادہ وزنی حسن خلق ہوگا،”یعنی جو اچھے اخلاق کے مالک ہوں گے ان کے لیے بشارت ہے کہ حسن اخلاق ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر سکتا ہے . بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپورے دین کی خدمت اسی حسن اخلاق سے کی آپ کو پتھر مار کر لہوں لہان کیاکیا، آپ کے پر کورا کرکٹ پھینکا گیا لیکن آپ نے اخلاق فاضہ کا دامن نہیں‌ چھوڑآ. یہی تعلیمات ہیں‌جو ہمارے زیر موضوع ہیں.

  • لاہور سے کتنے  ٹائیگر وولینٹیئرز کا ڈیٹا سامنے آگیا، نزیر چوہان نے بتایا

    لاہور سے کتنے ٹائیگر وولینٹیئرز کا ڈیٹا سامنے آگیا، نزیر چوہان نے بتایا

    لاہور سے کتنے ٹائیگر وولینٹیئرز کا ڈیٹا سامنے آگیا، نزیر چوہان نے بتایا

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی رہنما نزیر چوہان کے مطابق لاہور میں چھ ہزار ٹائیگر وولینٹیئرز کا ڈیٹا سامنے آگیا ،جب بھی وزیراعظم قوم کو پکارتے ہیں لوگ اکٹھے ہوتے ہین

    انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ بہت بڑا ہے میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا مگر ان ٹائگر فورس کی مدد سے وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی ویژن کے زریعے کام ہو رہا ہے. یہ لوگ گراؤنڈ لیول تک گھر گھر لوگوں کو جانتے ہیں اور بہتر انداز میں احساس پروگرام کو چلا سکتے ہیں.بلدیاتی نمائندے کم تعداد میں ہیں زیادہ سے زیادہ ہزاروں میں ہو سکتے ہیں .یہ ٹائگر فورس کے وولینٹیئرز لاکھوں میں ہیں اور کام مکمل کر رہے ہیں ہمیں انکی تعریف کرنی چاہئے.چوہدری برادران ذاتی نوعیت کا کیس لے کر گئے ہیں نیب آزاد ادارا ہے امید ہے انکو انصاف ملے گا

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم خود کو ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے جتنا ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے اتنا کرونا سے بچ سکتے ہیں.ٹیسٹنگ نا ہونے کا کہا جا رہا ہے مگر دوسری جانب اموات کو دیکھ لیں.سوشل میڈیا کا دور ہے کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکتا.پاکستان میں دس لاکھ کے قریب ٹائگر فورس میں رجسٹر ہیں

    82ہزار لاہور میں رجسٹر ہوئے ہیں،، پانچ ہزار خاندانوں کو لاہور میں راشن تقسیم کرینگے.ہسپتالوں میں سترہ ہزار ہیلتھ ٹائگر ز کو ذمہ داریاں دی جاچکی ہیں.یوٹیلیٹی سٹوروں پر مسجدوں میں ایس او پیز پر عمل کروا رہے ہے ٹائگر فورس .بے روز گار لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں انہوں نے رول پلے کیا.برطانیہ نے بھی اسی طرح وولینٹیئر کال کئے پوری دنیا میں کمیونیٹی ہے کمیونٹی سے مل کر کام کرتے ہیں

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کتنے ملازمین میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کتنے ملازمین میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کتنے ملازمین میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا مریضوں اور ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات، 50ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 2کا مثبت آنے پر انہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا

    دونوں ملازمین کی حالت تسلی بخش ہے ان کی جلد صحت کی بحالی کیلئے مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے لفٹ اور آپریشن تھیٹر الگ کرنے کے علاوہ تھرمل گن سے سکریننگ لازمی قرار دینے کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ میں بغیر ماسک کے کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی مریضوں کا طبی معائنہ،داخلہ اور ایمرجنسی میں 24 گھنٹے آپریشنز کیے جا رہے ہیں اورپنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کو تمام حفاظتی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں اور اب تک 24ہزار سے زائد سرجیکل ماسک، 1127این 95ماسک،950حفاظتی کٹس،100عینکیں اور 13710گلووز مہیا کیے گئے ہیں۔ نیورو سرجری اور نیورالوجی آؤٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر 150مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ آئسولیشن وارڈ اورآئی سی یو میں 24گھنٹے طبی عملہ چاق و چوبند ہے۔

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے احکامات کی روشنی میں بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے لئے راؤنڈ دی کلاک سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کے طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر نسٹی ٹیوٹ میں ذمہ داریاں ادا کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو بھی کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے تک پینز انتظامیہ اور تمام سٹاف الرٹ رہے گا

    بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں کور کمانڈرلاہورشریک، کرونا مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار