Baaghi TV

Category: لاہور

  • یہ کسر باقی تھی، حریم شاہ اب ٹی وی پر اسلام سکھائیں گی

    یہ کسر باقی تھی، حریم شاہ اب ٹی وی پر اسلام سکھائیں گی

    یہ کسر باقی تھی، حریم شاہ اب ٹی وی پر اسلام سکھائیں گی

    باغی ٹی وی ، ٹک ٹاک اور متنازعہ ویڈیوز شیئر کر کے شہرت پانے والی خاتون حریم شاہ نے انکشاف کیا ہےکہ اسے ایک ٹی وی چینل نے اپروچ کیا ہے تاکہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں. حریم شاہ نے کہا کہ مجھے ایک صف اول کے ٹی چینل نے اپروچ کیا ہے ، اور کیا آپ مجھے رمضان 2020ء میں بطور میزبان رمضان ٹرانسمیشن دیکھنا چاہتےہیں تواپنی آراء سے آگاہ فرمائیے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح‌رہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں عموما شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار اور فنکار خدمات انجام دیتے ہیں. ٹی وی چینل کے اس ٹرنینڈ کو سنجیدہ حلقے معیوب نظر سے دیکھتے اور اس پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں. جبکہ چینلز اپنی ریٹنگ کے لیے ایسے اعتراضات کو درخور اعتنا نہیں‌ لاتے .

  • پنجاب کے ایک شہر میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا کی تشخیص، علاقہ سیل

    پنجاب کے ایک شہر میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا کی تشخیص، علاقہ سیل

    پنجاب کے ایک شہر میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا کی تشخیص، علاقہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب کے جن افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں‌سے کچھ نے سعودی عرب کا سفر کیا تھا اور دو تبلیغی جماعت کے ساتھ گئے تھے، 10 افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے، سیکورٹی اداروں کی بھاری تعداد علاقہ میں موجود ہے، گھروں سے کسی کو نکلنے کی اجازت نہیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متاثرہ افراد کو کھانے پینے کا سامان گھروں میں پہنچا دیا ہے تاحال کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ننکانہ صاحب میں 3 اضافی فیلڈ اسپتال قائم کئے گئے ہیں، ان اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 160 افراد کے علاج کی گنجائش ہے، اس کے علاوہ 17 قرنطینہ سینٹرز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ان میں 1600 افراد کی گنجائش ہے، خدانخواستہ حالات خراب ہونے کی صورت میں 40 مزید جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جا سکے، قائم کردہ آئیسولیشن سینٹر میں 53 بیڈز کی جگہ موجود ہے، 4 ہائی ڈپینڈینسی یونٹ بھی بنائے گئے ہیں، ان میں وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کی حفاظت کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں، میری عوام سے درخواست ہے کہ گھروں پر رہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں، اس وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، امید ہے کہ جلد ہم اس مصیبت پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 618 ہے جبکہ 9 ہلاکتیں ہو چکی ہیںپنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو ئے جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    27 مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی عبدالعزیز برطانیہ سے آیا، 28 مارچ کو ہسپتال داخل ہوا تھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی

    پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی ہلاکت کے بعد گھر اور قریبی علاقے کو قرنطینہ جبکہ گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کے اہل خانہ اور خاتون کے ساتھ سعودی عرب سفر کرنے والے رشتہ داروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔65 سالہ شمیم نامی بزرگ خاتون چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچیں تھیں۔ طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال داخل کیا گیا تھا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا

  • شہبازشریف کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

    شہبازشریف کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

    شہبازشریف کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو طلب کر لیا

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا ہے۔ نیب نے نوٹس میں کہا ہے کہ 17 اپریل کو نیب آفس میں حاضر ہوں ،نیب کی جانب سے نوٹس شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں بھجوایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے ہوئے تھے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد وہ پاکستان واپس آئے اور پارٹی اجلاس و دیگر امور میں متحرک ہیں، شہباز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی تا ہم وزیر اعظم کے خطاب کے بعد شہباز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا

    شہباز شریف کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت پر کڑی تنقید اور کرفیو کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں،شہباز شریف کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں ، شہباز شریف پہلے ہی ضمانت پر ہیں ، اب نیب نے پھر شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے.

    قبل ازیں رواں ماہ ہی لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

    وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

    نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے، عدالت نے جواب طلب کر لیا.

    واضح رہے کہ ماہ جنوری میں احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت ہوئی تھی، دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواستوں پر دلائل دئیے اور کہا شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، ان کا اپنا علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے لئے انہیں 9 اور 15 جنوری کا وقت دیا ہے، عدالت شہباز شریف کو مستقل طور پر حاضری سے استثنیٰ کا حکم دے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    نیب نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی تھی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے وکیل کو خود علم نہیں ہے کہ ان کے موکل کب واپس آئیں گے، شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے ہیں، عدالت مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے، عدالت نے شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دے دیا تھا

  • پنجاب میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں

    باغی ٹی وی :ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق، کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    27 مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی عبدالعزیز برطانیہ سے آیا، 28 مارچ کو ہسپتال داخل ہوا تھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔عوام سے گزارش ہے کہ گھر پر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکیج جلد شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم جلد شروع کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دیں گے، اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کیلئے 10 ارب روپے مختص کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج کی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکیج کے علاوہ ہو گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکیج کے تحت مالی امداد ملنے سے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف ملے گا، انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی، کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزار شکایت آن لائن درج کرا سکیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درخواست فارم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ درخواست گزاروں سے نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر غیر معمولی اقدامات کئے ہیں، نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے

  • حکومتیں اعلان کرتی رہیں، جماعت اسلامی بازی لے گئی، ابتک کتنے خاندانوں میں کتنے کروڑ کا سامان تقسیم کر دیا؟

    حکومتیں اعلان کرتی رہیں، جماعت اسلامی بازی لے گئی، ابتک کتنے خاندانوں میں کتنے کروڑ کا سامان تقسیم کر دیا؟

    کرونا وائرس، حکومتیں اعلان کرتی رہیں، جماعت اسلامی بازی لے گئی، ابتک کتنے خاندانوں میں کتنے کروڑ کا سامان تقسیم کر دیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث کئی افراد بے روز گار ہو گئے ہیں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 45کروڑ روپے کا سامان تقسیم کر چکے ہیں ماسک ،ادویات اور راشن تقسیم کررہےہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ملک بھر میں پہنچ رہے ہیں۔ 29 کروڑ غریبوں کو راشن پیکیج، کھانے اور حفاظتی سامان پر خرچ ہوئے جبکہ 6 کروڑ روپے ہسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی پر لگائے گئے،عوام میں آگاہی کاکام شروع کر دیا ہے،کوروناکے مشتبہ مریضوں کیلیے نجی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا،کورونا وائرس نے بڑی طاقتوں کو بھی شکست دی، ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنےکی ضرورت ہے، ہمیں اجتماعی طورپرتوبہ واستغفارکرنا چاہیئے، حکمران بھی توبہ اوراستغفارکریں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کیلیے لوگوں نے گھروں سےنکلنا بند کیا ہے،مشکل گھڑی میں سب کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے،ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے،کورونا وائرس نے بڑی طاقتوں کو بھی شکست دی امریکہ کہہ رہا ہے ممکن ہے اگست میں وبا پر قابو پائیں گے،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت غفلت کی نیند سو رہی تھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں رضا کار قوم کی خدمت کیلیے میدان میں تھے۔ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ خدمت خلق کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز، نوجوان عزم کریں کسی پاکستانی کو بھوکا اور علاج کی سہولت کے بغیر نہیںمرنے دیں گے۔ یہ وقت تعصب اور نفرت کا نہیں آپس میں جڑنے اور متحد ہونے کا ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا فرض تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایک متفقہ قومی لائحہ عمل تشکیل دیتی۔ اپوزیشن نے اپنی سطح پر ایک کوشش کی تھی مگر حکومت نے اس کو بھی سبوتاژ کر دیا ۔ حکومت کے رویے نے قومی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ جو حکومت اب تک ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی وائر س سے بچائو کیلیے ضروری سامان نہیں دے سکی وہ رضا کاروں کو کیا دے گی۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو قوم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رحیم یار خان کے رضاکاروں کی ایک بات مجھے ذاتی طور پر اچھی لگی۔ انھوں نے مستحق لوگوں کے گھروں تک رات کی تاریکی میں ایک ماہ کا راشن پیکیج پہنچایا تاکہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے۔ یہ ایک قابل تقلید مثال ہے.

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 16 سو سے مریض ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، بازاربند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں نہ صرف شہریوں کو نقد رقوم دی جائے گی بلکہ گھروں میں راشن بھی پہنچایا جائے گا، صوبائی حکومتوں نے بھی ڈیلی ویجز اور بے روزگار افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے اور امداد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے.

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

  • لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں میں سامان تقسیم کرنے جانے والی خاتون پر مزدوروں نے حملہ کر دیا.

    ایک خاتون نے ویڈیو کے ذریعہ پیغام دیا ہے کہ آج میں کچھ چیزیں بازار لینے گئی تو سوچا کہ مزدوروں کو بھی کچھ دے دوں گی، چوک پر میں نے تین چار مزدور دیکھے میں نیچے اتری اور ہینڈ بیگ بھی نکالا جیسے ہی میں نیچے اتری تو دو سو لوگ میری گاڑی کے ارد گرد شیشے کو مار رہے ہیں ایک نے کہا شیشہ توڑو، بھوک جس طرح ان کو ستا رہی تھی میں نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا

    خاتون کا کہنا تھا کہ فلموں میں شاید کبھی ایسا دیکھا ہو لیکن آج پہلی بار دیکھا، مزدوروں کے ہاتھ جس طرح چھینا جھپٹی کر رہے تھے ان کے ہاتھ شیشے کے اندر تھے مین نے شیشہ بند کر دیا، مشکل سے ہم وہاں سے نکلے انہوں نے ہمارا پیچھا کیا، اور بائیک پر پیچھے آئے جو ہم نے دینا تھا وہ بھی نہیں دے سکی، جو بھوک دیکھی ہے وہ کبھی نہیں دیکھی

    خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہت نعمتوں سے نوازا ہے، ناشکری کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور مزدوروں ، غریبوں کی مدد کرنی چاہئے.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹس، بازار سب بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے،غریب اسوقت دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، حکومتوں نے امدادی پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ابھی تک امداد دی نہیں جا سکی،

    دہاڑی دار مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،ایسی صورتحال میں کراچی، سکھر سمیت سندھ کے کئی شہریوں میں عوام نے گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کیا.اور حکومت سے مدد کی اپیل کی،

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 20 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 16 سو سے زائد ہے، آئے روز مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گھر سے باہر نکلنے والے نوجوان کے ساتھ پولیس نے ایسی سزا دی کہ …

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گھر سے باہر نکلنے والے نوجوان کے ساتھ پولیس نے ایسی سزا دی کہ …

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گھر سے باہر نکلنے والے نوجوان کے ساتھ پولیس نے ایسا سلوک کیا کہ …
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے نوجوان کی ٹنڈ کر دی

    احمد نام ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر گلیوں میں گھوم پھر رہا تھا، موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اور پولیس نے پکڑ لیا، پولیس نے اس کی ٹنڈ کر دی، نوجوان کا کہنا تھا کہ گلیوں میں بائیک رائیڈنگ کر رہا تھا، ابھی بھی بائیک رائیڈنگ کرنے جا ؤں گا.

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومتیں شہریوں سے گھر رہنے کی اپیل کر رہی ہیں لیکن شہری باز نہیں آ رہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں موقع پر سزائیں بھی دی جا رہی ہیں. لاک ڈاؤن کے دوران موٹرسائیکل پر نکلنے والوں کی ٹائروں سے ہوا بھی نکالی جا رہی ہے

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی ہے، پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں صبح آٹھ سے شام آٹھ تک کھلیں گی، لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس بند ہیں،

    کرونا وائرس خدشات کے تناظر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاہور پولیس نے ناکوں پر اب تک 46667 شہریوں کو روکا اور باہر آنے کا مقصد پوچھا ۔سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر رواں 36170 گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی۔ بے مقصد ،غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گھومنے والے 43370 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 475 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر 28 افراد گرفتار کر لئے ۔ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 14 مقدمات درج کئے گئے جبکہ سٹی ڈویژن سے 14، اقبال ٹاؤن سے 4،سول لائنز سے 6 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے گھروں سے غیر ضروری باہر گھومنے والے 1800 افراد سے ضمانتی مچلکے لے لئے ۔11 سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ، شہری گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں جبکہ 144 کے تحت 460 افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 20 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 16 سو سے زائد ہے، آئے روز مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

  • پنجاب کے کتنے اضلاع میں کرونا وائرس کے مریض ؟ ٹوٹل تعداد کتنی؟

    پنجاب کے کتنے اضلاع میں کرونا وائرس کے مریض ؟ ٹوٹل تعداد کتنی؟

    پنجاب کے کتنے اضلاع میں کرونا وائرس کے مریض ؟ ٹوٹل تعداد کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 638 کنفرم مریض ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہو گئی، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 80 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی.

    لاہور میں 126، گجرات 62، گوجرانوالہ 11، جہلم 28 اور راولپنڈی میں 40 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملتان شہر میں 2، فیصل آباد شہر میں 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 2، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 ،اٹک 1, بہاولنگر میں 1، میانوالی میں 3 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی. قصور میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ گیا

    ننکانہ صاحب میں 13، خوشاب میں 1، بہاولپور میں 1، ڈی جی خان شہر میں 5، حافظ آباد میں 5 اور قصور میں ایک مریض میں تصدیق ہوئی۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی

    دوسری جانب میو ہسپتال میں کروناوائرس کا تصدیق شدہ 41 سالہ مریض جاں بحق ہو گیا،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کے مطابق 41 سالہ مریض اوکاڑہ کا رہائشی تھا، مریض میو ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا. مریض کا کروناوائرس کا ٹیسٹ م‍ثبت آیا تھا.مریض کروناوائرس کی علامات کے ساتھ فالج اور دماغی بیماریوں کا بھی شکار تھا،

    میو ہسپتال میں اب تک کروناوائرس کے تین مریض ہلاک ہو چکے ہیں ، پنجاب میں کرونا وائرس سے ہلاک مریضوں کہ تعداد 7ہو گی ہے.

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے

  • نیب نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو کہاں جانے کی اجازت دے دی؟

    نیب نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو کہاں جانے کی اجازت دے دی؟

    نیب نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو کہاں جانے کی اجازت دے دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے میرشکیل الرحمان کوانکے بھائی میرجاوید الرحمان کی عیادت کی اجازت دے دی،

    نیب ترجمان کے مطابق میرشکیل الرحمان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرشدید علیل بھائی کی عیادت کی اجازت دی،میرشکیل الرحمان بھائی کی عیادت کرنے ایک دن کے لیے کراچی جاسکتے ہیں،لیکن بدستور نیب کی حراست میں رہیں گے، نیب نے واضح کیا ہے کہ ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے کا اختیار صرف عدالت کو ہے

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری⁩ نے نیب سے درخواست کی تھی کہ میر شکیل الرحمان کو اپنے بھائی میر جاوید الرحمان کی عیادت کے لئے 48 گھنٹے کیلئے رہاکیا جائے نیب نے آج عدالت میں اس درخواست کو نظرانداز کر دیا لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں جانے کی اجازت دی جائے.

    میر خلیل الرحمان مرحوم کے بیٹے میر جاوید رحمان کی طبیعت تشویش ناک ہے،پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا جاوید رحمان کو دل کا دورہ پڑا ہے.

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو اراضی سیکنڈل کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے،میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے

    اراضی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار میر شکیل کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست پر سماعت کی

    میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت مین کہا کہ نیب نے گرفتاری کا طریقہ کار خود بنایا ہے لیکن اسی کی خلاف ورزی کی گئی ۔نیب نے بزنس مین کو طلب نہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تھا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا میر شکیل الرحمان بزنس میں ہیں ۔کیا صحافی بھی بزنس میں ہوتے ہیں۔

    اعتزاز احسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان بزنس میں ہیں اور ایک بہت بڑا گروپ چلا رہے ہیں۔ میر شکیل کی رہائی کے لیے آئینی درخواست دائر کی ہے۔ میر شکیل الرحمان اس وقت نیب کی غیر قانونی حراست میں ہیں ۔

    عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف انوسٹی گیشن کس سٹیج پر ہے ۔نیب وکیل نے کہا کہ میر شکیل کے خلاف کیس انکوائری کی سٹیج پر ہے ابھی کل ہمیں میر شکیل کا ریمانڈ ملا ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ کل جو میر شکیل کا ریمانڈ ہوا ہے اسکی کاپی درخواست کے ساتھ لگائیں ۔ ہم اس درخواست کو پیر کے روز سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں آپ ضروری دستاویزات لف کر دیں ۔

    عدالت نے میر شکیل کی اہلیہ کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے میر شکیل الرحمان اور انکی اہلیہ کی درخواست پر کاروائی پیر تک ملتوی کر دی