Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈاکٹر کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے کیا جرمانہ

    ڈاکٹر کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے کیا جرمانہ

    ڈاکٹر کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے کیا جرمانہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ڈاکٹرز کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے والے ڈاکٹرز کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج کردی، عدالت نے کہا کہ محکمہ صحت کو بدنامی کا سبب بننے والےڈاکٹرز کیخلاف قانونی کارروائی کرنےکا اختیار ہے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر زوہیب سمیت دیگر نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست دائر کی، اگر محکمہ صحت کی بدنامی ہوئی ہے تو مجاز حکام درخواست گزار ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں،ڈاکٹروں نے ٹھوس وجوہات کے بغیر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی،

    تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ کوئی شک نہیں کہ میڈیکل ایک معزز پیشہ ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے،کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان سے متعلق سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے،حکومت اس ان دیکھی وباء کیخلاف اپنے دستیاب وسائل کیساتھ نبرد آزما ہے،حکومتی اقدامات کے باوجود کوئی حکم جاری کرنا ناانصافی ہو گی،

    تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹروں نے کورونا مریضوں کی وارڈز میں ڈیوٹی سے متعلق غلط بیانی کی،

    صرف دو روپے لیکر مریضوں کا علاج کرنیوالا ڈاکٹر کرونا کے باعث چل بسا

  • لاہور میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، متعدد علاقے سیل

    لاہور میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، متعدد علاقے سیل

    لاہور میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، متعدد علاقے سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    لاہور میں کورونا وائرس کے58 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد لاہور میں مریضوں کی تعداد 943 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 68 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 925 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت 20 مریض تشویشناک حالت میں ہیں

    لاہور کے انارکلی دھوبی محلہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 3 خواتین ،ایک مرد اور بچہ شامل ہیں۔ مریضوں میں شامل دونوں خواتیں لندن سے لاہور آئیں تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک گلی اور علاقے کو سیل نہیں کیا گیا۔

    ایک ہی گھر میں کرونا وائرس کے 5 مریض سامنے آنے پر علاقہ میں دوسرے لوگوں کی سکریننگ کے بعد ٹیسٹنگ کی جائے گی، اگر مریضوں کی تعداد بڑھی تو علاقے کو سیل کر دیا جائے گا۔

    قبل ازیں سمن آباد کےعلاقے انور پارک میں بھی ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ٹاؤن شپ میں بھی ایک ہی گھر سے 10 کورونا مریض سامنے آئے تھے،

    شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں بھی کورونا کے 17 مریضوں کومیوہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ راجگڑھ میں بھی تین گلیوں میں 16 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے.

    قبل ازیں سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 9 مریض صحت یاب ہوگئے، زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے،صحت یاب ہونے والوں میں سے سات کا تعلق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 3 ڈاکٹرز اور 4 پیرامیڈیکس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں چلڈرن ہسپتال میں دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے، لاہور کا پہلا متاثرہ شخص سلمان بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے، میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

    وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی- گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمینٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے-آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی- زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی- مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

    مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن میں کب تک توسیع کر دی گئی؟ رمضان میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟

    پنجاب میں لاک ڈاؤن میں کب تک توسیع کر دی گئی؟ رمضان میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟

    پنجاب میں لاک ڈاؤن میں کب تک توسیع کر دی گئی؟ رمضان میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

    وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی- گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمینٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے-آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی- زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-

    دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی- مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

    مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے-

  • اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر ایک نجی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق کافی نقصان ہونیکا خدشہ ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی : پنجاب میں کورونا وائرس کے 84 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4851 ہوگئی

    لاہور میں کورونا کے 58 مزید کیسز، تعداد 943 ہوگئی.وہاڑی میں کورونا کے 14 نئے کیسز، تعداد 49 ہوگئی.نارووال میں کورونا کے 14 نئے کیسز، تعداد 14 ہوگئی

    خانیوال میں کورونا کے 3 نئے کیس، تعداد 6 ،اٹک، گجرانوالہ اور ملتان میں بھی کورونا کا ایک ایک مزید کیس سامنے آیا .پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی، صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 924 ہے.

    ادھروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2561 ٹیسٹ کئے گئے، آج مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے، کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، 49 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج مزید 42 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 772 ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیرعلاج ہیں ، کورونا کے 1839 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض آئیسولیشن مراکز اور 440 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ،تبلیغی جماعت کے 5102 اراکیں کے ٹیسٹ کیے ہیں، تبلیغی جماعت کے 765 مثبت آئے ہیں اور 4 کا نتیجہ آنا باقی ہے، 6 مختلف فلائٹس سے 849 تاکیں وطن واپس آئے ہیں، تارکیں وطن کے 127 لوگ مثبت آئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے

  • اب آپ باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ سکیں گے

    اب آپ باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ سکیں گے

    اب آپ باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ سکیں گے

    باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں . بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.
    اس لنک سے آپ براہ راست نماز تراویح دیکھ سکتے ہیں.

    تراویح دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

  • آئیں‌ آپ بھی بنیں سب سے بڑی سوشل میڈیا رمضان ٹرانسمیشن "رحمت ہی رحمت "‌کا حصہ

    آئیں‌ آپ بھی بنیں سب سے بڑی سوشل میڈیا رمضان ٹرانسمیشن "رحمت ہی رحمت "‌کا حصہ

    آئیں‌ آپ بھی بنیں سب سے بڑی سوشل میڈیا رمضان ٹرانسمیشن "رحمت ہی رحمت "‌کا حصہ

    باغی ٹی وی :مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کی طرف سے رمضان المبارک کی کی پر رحمت ساعتوں‌ کے موقع پر خصوصی ٹرانسمشن کا اہتمام کیا جارہا ہے جو کہ "رحمت ہی رحمت ” کے عنواں سے سحری اور افطاری کے موقع پر جاری ہے گی ، اس خصوصی ٹرانسمشن کا خاصہ یہ ہے جو دیگر چینلز کی رمضان ٹرانسمشن سے ممتاز ہے کہ اس ٹرانسمشن میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت ہو سکے گی ،

    جس میں ان کے دل کی بات اور رمضان کے حوالے خصوصی پیغام کو دیگر ناظرین تک پہنچانے کا اہتمام ہوگا، سحری کے وقت سے لے کر سحری کے بعد تک اور عصر سے افطاری تک جاری رہنے والی اس خصوصی ٹرانسمشن میں‌ سوشل میڈیا کی بڑی تعداد اس پروگرام کا حصہ ہوگی .

    اس مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.
    آئیں آپ بھی بنیں سب سے بڑی سوشل میڈیا رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ

  • چیف سیکرٹری پنجاب کو کیوں تبدیل کیا گیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ …

    چیف سیکرٹری پنجاب کو کیوں تبدیل کیا گیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ …

    چیف سیکرٹری پنجاب کو کیوں تبدیل کیا گیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ …

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان نے آٹا چینی رپورٹ سے متعلق اہم ثبوت تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کئے، یہی وجہ ان کی تبدیلی کا باعث بنی۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سمیت متعدد افراد سے متعلق اہم ثبوت بھی انہوں نے فراہم کئے، یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت کے علم میں لائے بغیر اپنی مرضی سے تعیناتی کرنے کے معاملات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    گزشتہ تین دن سے یہ معاملات چل رہے تھے کہ اعظم سلیمان کو تبدیل کیا جائے، گزشتہ روز ہونیوالی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدا رکی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ جواد رفیق ملک کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا جائے۔

    دوسری جانب نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے بعد انتظامی عہدوں پر پھر ایک بار تبدیلیاں آئیں گی، جواد رفیق ملک ماضی میں کمشنر لاہور، سیکرٹری صحت پنجاب بھی تعینات رہے، جواد رفیق ملک ن لیگ کے انتہائی قریبی افسروں میں سے سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان کوایک ہفتہ قبل یہ آگاہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سے معاملات درست کر لیں، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    اعظم سلیمان کا کہنا تھا انہیں علم نہیں تھا کہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے ، میں وزیراعلیٰ کے احکامات مانتا رہا ہوں اور تبادلے سروس کا حصہ ہوتا ہے ، میں نے اپنے دور میں بہترین اور میرٹ پر فیصلے کئے ، میں تو خود حیران ہوں کہ مجھے کیوں تبدیل کردیا گیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں دو سال سے کم عرصے میں چوتھا چیف سیکریٹری تبدیل کیا گیا ہے، میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے نومبر 2019ء میں چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اعظم سلیمان ڈی ایم جی کے 14 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ڈی سی او ڈی جی خان، ڈی سی او فیصل آباد، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی سروس کا ایک بڑا حصہ پنجاب میں گزرا ہے.

    آٹا، چینی سیکنڈل رپورٹ، تحقیقاتی کمیشن نے مزید وقت مانگ لیا

     

  • علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان بارے عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان بارے عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان بارے عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    لاہورسیشن کورٹ نے ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے چار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ناصر مدنی کے بیان کی روشنی میں عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا،اپنے بیان میں ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے صلح ہوچکی ہے ۔ ملزمان کو رہا کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے غلام ربانی , علی عباس , آصف اقبال , ناظم حسین رہا کرنے کا حکم دیا۔تاحال ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔

    قبل ازیں چند روز قبل عالم دین علامہ ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں کو معاف کر دیا۔ ناصر مدنی نے اپنی رہائشگاہ پر مرکزی ملزم رضوان گجر کو معافی مانگنے پر معاف کردیا۔

    مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد

    عالم دین اور مبلغ ،مشہور ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ گفتگو کی وجہ سے شہرت پانے والے علامہ ناصر مدنی کو چند ہفتے قبل کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں کاروباری شخصیت عصمت اللہ نیازی کی وساطت سے دونوں پارٹیوں میں صلح کی بات چیت شروع ہوگئی۔ ملزم رضوان گجر نے اپنے والد الیاس گجر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں اپنے کئے ہوئے پر معذرت کی۔

    ناصر مدنی ہمشیرہ کو دم کر رہا تھا، ہمشیرہ کی چیخ سنی، بھاگ کر گئے،شرمناک منظر دیکھا.شہری نے لگائے مبینہ الزامات

  • رمضان سے ایک روز قبل یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگ گئے، عوام پریشان

    رمضان سے ایک روز قبل یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگ گئے، عوام پریشان

    رمضان سے ایک روز قبل یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگ گئے، عوام پریشان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان سے ایک روز قبل ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند، ملازمین نے کام چھوڑ دیا

    حکومت نے ایک جانب عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے مگر لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں یوٹیلیٹی سٹورز بند ہو چکے ہیں، ملازمین نے یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگا دئے ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ عملے کو حفاطتی کٹس اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے

    ملازمین اور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملازمین نے کام بند کر دیا ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں یوٹیلیٹی سٹورز آج بند رہیں گے۔ صدر یونین یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا ہے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجاً سٹورز بند رہیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہم سٹورز نہیں کھولیں گے

    آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کے چئیرمین عارف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو بنیادی حقوق نہیں دئیے جا رہے ۔یوٹیلٹی سٹور منڈی بہاولدین کے ملازم ملک الطاف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ کئی مرتبہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستیں کر چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی ،نہ تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو رمضان المبارک میں بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا گیا اور نہ ہی کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی کٹس دی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہیں گے.

    وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، یوٹیلٹی سٹور پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی