Baaghi TV

نیا حکم آگیا:ایس ایچ او تھانوں کے مالی معاملات بھی دیکھیں گے اور ذمہ دار بھی ہوں گے

پنجاب:نیا حکم آگیا:ایس ایچ او تھانوں کے مالی معاملات بھی دیکھیں گے اور ذمہ دار بھی ہوں گے ، ذرائع کےمطابق پنجاب پولیس میں اصلاحات کی باتیں تو کافی عرصے سے چل رہی ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ پولیس نے پہلا قدم خود ہی بڑھا دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق  نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے حکومت سے تھانوں کو مالی طور پر آزاد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔آئی جی آفس کے مطابق ’حکومت کو تحریری طور پر ان اصلاحات کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے کیونکہ قانون سازی کی صورت میں محض رولز میں ترامیم سے تھانے اقتصادی طور پر خود مختار ہو جائیں گے۔ ‘

واضح رہے کہ کسی بھی تھانے کا خزانہ ضلعی افسر کے پاس ہوتا ہے اور وہ تھانوں کے بجٹ ان کی ضرورت کے مطابق تقسیم کرتا ہے۔ اب کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تھانے کا بجٹ ڈی ڈی آر کے بجائے براہ راست تھانے کے اکاؤنٹ میں بھیجے۔

حکومت پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’ڈی ڈی آر (خزانے کا ضلعی افسر) کا اختیار براہ راست ہر تھانے کے ایس ایچ او کو تفویض کیا جائے۔‘ اس کے ساتھ ہی یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ’ہر تھانے میں ایک عدد اکاؤنٹنٹ بھی بھرتی کیا جائے۔‘ اس طرح سے ہر تھانہ براہ راست آڈٹ میں آ جائے گا اور اس تھانے کی مالی طور پر آزادی سے پولیس کو آزادی سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔پنجاب کے 36 اضلاع میں اس وقت کل تھانوں کی تعداد 712 ہے

More posts