Baaghi TV

Category: لاہور

  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کی فتح ریلی

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کی فتح ریلی

    پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں عظیم الشان فتح ریلی نکالی گئی، جس میں عوام، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کی جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی، مرکزی رہنما چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار، لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق اور تاجر رہنما انعام بادشاہ بھی شریک ہوئے۔

    ریلی کا آغاز مال روڈ استنبول چوک سے ہوا جو پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے اور افواجِ پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔ ریلی میں علی عمران شاہین، عمر بادشاہ، ہال روڈ کے تاجر رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار لمحہ ہے، جو دشمن کی شکست اور ہماری افواج کی فتح کا دن ہے۔ پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے۔”

    انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ افواج پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جبکہ انجنئیر عادل خلیق نے اسے "یومِ فتح” قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی۔ریلی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور شرکاء نے ملی یکجہتی اور قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے مزید کہا کہ "آج کا دن ثابت کرتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے۔ریلی نے زندہ دلانِ لاہور کی قومی حمیت اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا عملی ثبوت پیش کیا۔

  • آج کا دن یومِ فتح ،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے،خالد مسعود سندھو

    آج کا دن یومِ فتح ،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔فتح مبارک ! اپنے آپ کو بہت بڑا چوہدری سمجھنے والے بھارت نے ایک ہی دن میں گھٹنے ٹیک دیئے، امریکی مداخلت کے بعد سیز فائر پراتفاق ہوا جو پاکستان کی کامیاب سفارتی اور عسکری حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے۔ آج کا دن پاکستان کی فتح کا دن ہے اور اسے یومِ فتح کے طور پر منایا جائے،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے، شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں اور ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں۔ افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے دیے جائیں اور ان کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کر سکتا ہے بلکہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر پاکستانی اس عظیم فتح پر فخر محسوس کرتا ہے،عوام اس موقع پر تحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اپنی مسلح افواج پر اعتماد رکھیں، کیونکہ یہی طاقتیں پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہیں۔

  • پاکستان میں اسرائیلی ڈرون،گلی محلوں میں شہریوں کیلئے تفریح کا نیا موقع

    پاکستان میں اسرائیلی ڈرون،گلی محلوں میں شہریوں کیلئے تفریح کا نیا موقع

    بھارت کی جانب سے پاکستان کی جانب بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون کو پاکستانی عوام نے "مذاق” بنا لیا، پاکستانی عوام کی ڈرون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے لگیں،کہیں پاکستانی شہری ڈرون گرنے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تو کہیں ڈرون گرانے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ملکر فائرنگ کرنے لگے، کہیں ڈرون کے ملبے کا "سائنسدان” بن کر بغور معائنہ کرنے لگے

    لاہور کے سرحدی علاقے میں میں ڈرون آیا تو پاکستانی شہریوں نے اپنی بندوقیں نکالیں اور بھارتی ڈرون پر فائر کھول دیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرحدی علاقے میں ایک شہری بھارتی ڈرون پر فائرنگ کر رہا ہے۔ بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جب مقامی شہری نے اس پر فائرنگ شروع کر دی اس موقع پر پاک فوج کے جوان بھی موجود ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں

    لاہور میں بارڈر ایریا کے مقامی لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ اگر انہیں دوبارہ بھارتی ڈرون نظر آیا تو وہ اسے نشانہ بنائیں گے۔ بھارتی ڈرون کی مسلسل فضائی نگرانی پاکستانی حدود میں غیر قانونی ہے، اور ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کے پاس رافعال جیٹ ہے اور پاکستان کے پاس جٹ صاحب ہیں جو سی ڈی 70 پر بیٹھ کر بھارتی ڈرون کا پیچھا کرتے ہوئے بندوق سے اسے گرانے ائے ہیں ،پاکستان ہمیشہ زندہ باد

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستانیوں کے حالات چیک کرو۔ بھارتی ڈرون کو ایسے چیک کررہے ہیں جیسے موٹر سائیکل کا انجن کھولا ہو

    https://x.com/osamarahat01/status/1920943968549773773

  • لاہور،رینجرز اور شہریوں کی بروقت کارروائی بھارتی ڈرون کی دراندازی کی کوشش ناکام

    لاہور،رینجرز اور شہریوں کی بروقت کارروائی بھارتی ڈرون کی دراندازی کی کوشش ناکام

    لاہور میں بھارتی جاسوس ڈرون کی پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ رینجرز اور مقامی شہریوں نے فوری فائرنگ کر کے ڈرون کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق، بھارتی سرویلنس ڈرون بیدیاں روڈ کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جیسے ہی ڈرون فضا میں نظر آیا، رینجرز کے اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے مشترکہ طور پر فائرنگ کی، جس کے باعث ڈرون کو فوری طور پر واپسی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر اس کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے کے شہریوں نے افواجِ پاکستان اور رینجرز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کے کسی بھی ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عوامی ردعمل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے کا دعویٰ، سیکیورٹی ذرائع نے مسترد کر دیا

    پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

    پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

    "بھارتی جارحیت اور پاکستانی رد عمل” .تحریر :عائشہ اسحاق

  • کھاریاں کے قریب دراندازی کرنے والے تین بھارتی ڈرونز  تباہ

    کھاریاں کے قریب دراندازی کرنے والے تین بھارتی ڈرونز تباہ

    موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا ہے.سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا.

    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پنجاب کے علاقوں کھاریاں اور جلالپور جٹاں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔مقامی ذرائع کے مطابق کھاریاں میں دو جبکہ جلالپور جٹاں میں ایک ڈرون نے پرواز کی، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا.

    عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی نوعیت اور ان کے مشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے فضائی حدود کے مکمل دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور دیگر محاذوں پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں اور جانی نقصان بھی ہو چکا ہے۔

    پاکستانی جھنڈے پر تنقید کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا دو ٹوک جواب

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

  • بھارتی سازش ناکام، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط منظور

    بھارتی سازش ناکام، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط منظور

    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے قرض پروگرام پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوششیں جاری تھیں، تاہم ان تمام سفارتی چالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی، اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد قسط کی منظوری دی گئی۔ پاکستان نے اپنے وعدوں کے مطابق مختلف معاشی اصلاحات کیں جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے کی بہتری اور مالی خسارے پر قابو پانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    یہ قسط پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اس منظوری سے نہ صرف عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ یہ فیصلہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

  • مرید کے،بھارتی حملے میں شہید مسجد ام القریٰ میں نمازجمعہ ادا

    مرید کے،بھارتی حملے میں شہید مسجد ام القریٰ میں نمازجمعہ ادا

    مودی سن،جذبہ ایمانی سب سے بڑا ہتھیار ہے ، مولانا ابوذر

    مرید کے ،بھارتی حملے میں شہید جامع مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ ادا کی گئی،شہریوں میں اس موقع پر بھر پور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ مسجد ام القریٰ پر بھارتی حملے میں تین شہری شہید ہوئے ،یہاں آنے والاہر فرد اپنی جان قربان کو تیار ہے

    جمعہ کے روز بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل شہریوں نے مسجد کی صفائی کی،ملبے کو اٹھایا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جگہ بنائی، جامع مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ مولانا ابو ذر نے پڑھایا،نماز جمعہ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد بھی پاس کی گئی، مولانا ابوذر کا کہنا تھا کہ مسجد ام القریٰ سے آج اعلان کرتے ہیں کہ مودی سن،جذبہ ایمانی سب سے بڑا ہتھیار ہے، رافیل کی تباہی کروا لی ،ہم تیار وبیدار اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،

    نماز جمعہ کے بعد شرکا نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر شہریوں نے پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے.

  • لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

    لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

    لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا-

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کل صبح 6 بجے تک مسافر پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

    فضائی حدود کی بندش کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم یہ اقدام سیکیورٹی یا موسمی حالات کے باعث بھی ہو سکتا ہےپاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیئے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

  • پنجاب  میں تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند

    پنجاب میں تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 11 مئی تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں پر محیط ہوں گی۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال اور امن و امان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور 11 مئی کو تعطیلات ختم ہونے کے بعد پیر کے روز تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل کا آغاز ہو گا۔سیکرٹری ایجوکیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ چھٹیوں کے دوران طلباء کو کوئی تعلیمی نقصان نہ ہو، اس لیے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تدریسی مواد کو مناسب طریقے سے فراہم کریں تاکہ طلباء کو تعلیمی تسلسل میں کمی نہ آئے۔

  • بوکھلائے بھارت کے ڈرون حملے بھی افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئے،خالد مسعود سندھو

    بوکھلائے بھارت کے ڈرون حملے بھی افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئے،خالد مسعود سندھو

    بھارتی حملے کے شہدا کے جنازوں کا ملک بھر میں اہتمام کیا جائے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بوکھلا کر پاکستان کے شہروں میں ڈرون حملوں کی کوشش کی تا ہم افواج پاکستان نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا، بھارتی ڈرون حملوں کا مقصد فضائوں میں اپنی ذلت کو بحال کرنے کی ناکام کوشش اوربہادر پاکستانی عوام کو خوف زدہ کرنا تھا،بھارت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان کو یہ پیغام دیتے ہیں کے ہمیں تم ان کھلونوں سے نہیں ڈرا سکتے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان فوری طور پر اپنے علاقوں میں تحصیل کی سطح پر پاکستان کا پرچم تھام کر نکلیں اور ریلیوں کی صورت میں قوم کا حوصلہ بڑھائیں۔ بھارتی حملے کے شہدا کے جنازوں کا ملک بھر میں اہتمام کیا جائے، کھلے میدانوں اور پارکوں میں ، تمام جماعتوں اور انتظامیہ کو ساتھ ملا کرشہدا کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کیے جائیں،دشمن کو پیغام دیا جائے کہ پاکستانی قوم متحد، بیدار و تیار ہے