Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریدکے،بھارتی حملے  کے تین شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

    مریدکے،بھارتی حملے کے تین شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

    بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ آج مریدکے میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں شہریوں کے علاوہ سول و عسکری حکام، مقامی رہنماؤں اور مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھی شرکت کی۔

    نماز جنازہ معروف دینی رہنما حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی، جس کے دوران شرکاء کی بڑی تعداد نے ملک کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور دشمن قوتوں کے خلاف فتح کی دعائیں مانگیں۔ نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء پاکستان زندہ باد، شہداء پائندہ باد، اور بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ شہر بھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار تھی،

    ذرائع کے مطابق، قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر مریدکے کی مرکزی مسجد سے وابستہ تھے، جہاں وہ بالترتیب امام، مؤذن اور خادم کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ بھارتی حملے کے وقت تینوں افراد مسجد کے ساتھ والے کمرے میں سو رہے تھے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں میزائل حملہ کیا، جس میں مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی اور تینوں افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

    شرکاء نے اس حملے کو بھارت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "رات کے اندھیرے میں وار کرنے والے دشمن کو دن کے اجالے میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔” شہریوں نے فوج اور حکومت سے بھرپور جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا،شہداء کی میتیں نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

  • پنجاب اور سندھ  اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

    پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

    بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں، دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے بھارتی بزدلانہ حملے کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کو اس بزدلانہ حملے کے بدلے میں منہ توڑ جواب دیا جائے یہ ایوان بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بلااشتعال اور بزدلانہ حملوں اور اس میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جوابی کارروائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے پاک فوج نے دشمن کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے اور چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

    قرارداد کے مطابق پاک فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا یہ ایوان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو بھارتی بزدلانہ حملے کا رات کو ہی فوری جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے اور ہماری افواج کو کامیابی عطا فرمائے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہےمعصوم شہری، خواتین اور بچے بھارتی بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں، بھا رتی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستانی افواج کو مؤثر اور مکمل جواب دینے کا اختیار حاصل ہے۔

    سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے ایوان اور حکومت سندھ پاک افواج اور حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد ۔

  • بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈپربھی سفیدجھنڈا لہرادیا

    بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈپربھی سفیدجھنڈا لہرادیا

    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان آرمی کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی لیپہ کے حساس ترین علاقے "وانجل فارورڈ پوسٹ” پر سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے سفید جھنڈا لہرانا دراصل شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فوج کی جانب سے مؤثر فائرنگ اور جارحانہ حکمتِ عملی کے تحت دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے "چورا کمپلیکس پوسٹ” اور "چکوٹھی سیکٹر” میں شدید دباؤ کے بعد سفید جھنڈے کے ذریعے پسپائی اختیار کی تھی۔ جنگی ضوابط کے مطابق سفید جھنڈا لہرانا دشمن کی طرف سے امن یا شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ جہاد کے سامنے بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔حالیہ پیش رفت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرحدی حفاظت کے لیے پاک فوج ہر وقت مستعد اور تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کا جواب مؤثر اور فوری طور پر دیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے محافظوں پر فخر کرتی ہے جو ہر محاذ پر ملک و ملت کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

  • بھارتی حملے بزدلی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ،منہ توڑ جواب ملے گا،خالد مسعود سندھو

    بھارتی حملے بزدلی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ،منہ توڑ جواب ملے گا،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستانی شہروں پر کیے گئے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے فوری اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، بھارتی جارحیت قابلِ مذمت ہے اور یہ حملے بھارت کی بزدلی اور کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے رافیل طیاروں سمیت پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جو اس بات کی علامت ہے کہ افواجِ پاکستان دفاع وطن کے لیے ہر وقت تیار اور بیدار ہیں۔بھارتی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں.

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں قوم شریک ہو، مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان زخمیوں کی تیمارداری کے لیے ان کے گھروں میں جائیں گے،مرکزی مسلم لیگ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت جیسے ازلی دشمن کے مقابلے کے لیے ہر سطح پر اپنی حمایت جاری رکھے گی، آج کا دن پاکستانی قوم کے اتحاد اور افواج کے جذبۂ شہادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    خالد مسعود سندھو نے مرکزی مسلم لیگ کے تمام کارکنان کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں قومی دفاع کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

  • مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل

    مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل

    پاکستان کی مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت ناقابلِ قبول ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔ یہ حملے بلا اشتعال ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.

    انہوں نے بھارت کی جانب سے شہری علاقوں، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں، بلکہ درندگی ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔”چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں.

    ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور مساجد کو بزدلانہ طور پر نشانہ بنایا ہے،پاک فوج بھارت کے اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم بھارت کے اس بزدلانہ حملے پر فوری اور بھاری جواب کی خواہاں ہے.

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف پاکستانی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔حافظ سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ہے۔

    سربراہ ٹی ایل پی نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور بہاولپور سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہایہ حملے صرف دہشت گردی نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی قوم دشمن کے ان حملوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گی، اور اس موقع پر پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو افواج پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا”ٹی ایل پی کا ہر ذمہ دار اور کارکن افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سربراہ ٹی ایل پی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس کھلی جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

    اقوام متحدہ کا بھارتی حملوں پر اظہارِ تشویش، دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

  • پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند، گورنر پنجاب کی بھارتی حملے کی مذمت

    پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند، گورنر پنجاب کی بھارتی حملے کی مذمت

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ حملہ جنگی جنون اور شرمناک اقدام ہے، جس کا پاکستان کی مسلح افواج بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا بھارت نے سویلین آبادی پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ لیکن افواجِ پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ:
    پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے ہر وار کا جواب دینا جانتی ہیں۔ بھارت کی طرف سے کیا گیا یہ حملہ نہ صرف بزدلانہ تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دوسری جانب عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں جبکہ ہسپتالوں، ریسکیو اداروں، اور شہری دفاع کے عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پنجاب بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ، ہائی الرٹ ،مریم نواز کی بھارت کو دو ٹوک وارننگ

    پاکستان کی 8 مقامات پر جوابی کاروائی،بھارتی بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر تباہ

  • پنجاب بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ،  ہائی الرٹ ،مریم نواز کی بھارت کو دو ٹوک وارننگ

    پنجاب بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ، ہائی الرٹ ،مریم نواز کی بھارت کو دو ٹوک وارننگ

    بہاولپور پر بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ "شروع بھارت نے کیا، ختم ہم کریں گے۔”

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس، سکیورٹی ادارے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اور شہری دفاع سمیت تمام محکموں کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ:”ہم امن چاہتے ہیں، مگر عزت کے ساتھ۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر میں تبدیل ہو جائے گی۔”انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صرف سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر یقین کریں۔ شہری دفاع کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ زخمیوں یا کسی بھی متاثرہ فرد کی اطلاع فوری قریبی اسپتال یا ریسکیو ادارے کو دی جائے تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر، افواہوں سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا:”افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر عمل کریں۔ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”پنجاب حکومت نے اس موقع پر مکمل اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جا سکے۔

  • پاکستان نے فضائی حدود بند کر دیں، تمام پروازیں منسوخ

    پاکستان نے فضائی حدود بند کر دیں، تمام پروازیں منسوخ

    بھارت کی جانب سےمیزائل حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ تمام داخلی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی اپنے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تمام پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات بھی معطل کر دیے ہیں اور بھارتی شہریوں کے لیے خصوصی ویزا اسکیم بھی بند کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 6 مئی 2025 کو آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد اور بہاولپور میں میزائل حملے کیے، جن میں ایک معصوم بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج نے ان حملوں کو "بزدلانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ مکمل طور پر چوکس ہے اور بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

  • صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر

    صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر

    پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا ہے-

    لاہور ہائیکورٹ بار میں جمہوریت کیلئے عوام کی جدوجہد کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونئیرنے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا حکومت احتجاج سے ڈر گئی ہے، وکلاء کی وجہ سے چھ کینال کا منصوبہ فی الحال ختم ہوا ہے۔

    ذوالفقار جونیئر نے خطاب میں کہا کہ جو آئین دیا اس کو 26 ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا، 26 ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہےپاکسان میں ایک دور میں غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے پاکستان ایک قوم نہیں ہے ہم ایک قومی اتحاد ہیں، اتحاد صرف محبت سے پیدا ہوسکتا ہے، دریا ہماری پہچان ہیں پاکستان کسی کیلئے نہیں بنا تھا، ملک کی اقتصادی صورت حال خراب ہے۔

    اسرائیل کا صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

    افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دیکر دہشتگرد تنظیموں کو بیچے جانے کا انکشاف

    بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، سات جوان شہید

  • یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بار بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پاک بھارت تعلقات، کشمیر کی صورتحال، غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت اور ملکی معیشت جیسے اہم قومی و بین الاقوامی امور پر سخت مؤقف اختیار کیا، ظالمانہ ٹیرف پروفیشنل طبقے کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے، حکومت صرف اشرافیہ کو فائدہ دے رہی ہےعام کسان کو اس کی گندم کی قیمت بھی پوری نہیں مل رہی، کپاس کی فصل تیار ہے مگر پانی کا بحران ہے، حکومت سہولت دینے کے بجائے بوجھ بڑھا رہی ہے۔

    حافظ نعیم نے کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کر کے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرتا ہے، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے جنگی جنون بھڑکانا شروع کیا انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان گٹھ جوڑ صرف دفاعی نوعیت کا نہیں بلکہ نظریاتی ہے، یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں۔

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    حافظ نعیم نے کہا کہ کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں میں بھارت مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کے اقدامات کر رہا ہے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے محض خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چناب کا پانی روکنے جیسے جارحانہ اقدا مات پر فوری طور پر اقوام عالم کو مؤثر انداز میں آگاہ کیا جائے۔

    حافظ نعیم نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور محاصرے کو ’’جبری قحط سالی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود اسرائیل کی نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، یہ مجرمانہ اقدام ہے او آئی سی کا کردار مایوس کن ہے جو محض رسمی قراردادوں تک محدود ہے،پوری قوم کو مجاہد بنانا ہوگا، نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کیا جائے، امریکا، بھار ت اور اسرائیل اصل دہشت گرد ہیں، جو پاکستان پر الزام لگاتے ہیں وہ دراصل دشمنوں کے بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔

    بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

    انہوں نے حکومت و اپوزیشن دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج تک بھارت کی دہشت گردی پر کوئی بیان نہیں دیا اگر علاج کروا رہے ہیں تو بھارت کے مظالم پر آواز تو اٹھائیں انہوں نے دلتوں، مسیحیوں اور سکھوں کے خلاف بھارت میں جاری مظالم پر بھی بات کرنے کا مطالبہ کیا،بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بااختیار کمیشن بنایا جائے، بے گناہوں کو رہا اور مجرموں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    سپریم کورٹ ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور