Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک بھارت کشیدگی،پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیں

    پاک بھارت کشیدگی،پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیں

    پنجاب حکومت نے بھارت کے ساتھ مسلح تصادم یا فضائی حملے کی صورت میں شہریوں کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) جاری کیے ہیں، شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور مخصوص حفاظتی اور انخلا کے اقدامات پر عمل کریں۔

    سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ویلفیئر ونگ کے مطابق، ایڈوائزری کا مقصد صوبے بھر کے گھرانوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار کرنا ہے، جس میں محفوظ پناہ گاہ، ہنگامی سامان، اور مناسب انخلا کے اقدامات پر زور دیا گیا ہے رہائشی اپنے گھروں کے اندر ایک محفوظ، کھڑکی کے بغیر علاقہ، جیسے تہہ خانے یا اندرونی کمرے میں رہیں۔
    punja
    لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی طبی امداد کی اشیاء، بوتل بند پانی، غیر خراب ہونے والی خوراک، ٹارچ لائٹس اور پورٹیبل چارجرز کے ساتھ ایک بنیادی ایمرجنسی کٹ پاس رکھیں الارم یا وارننگ کی صورت میں، تمام لائٹس کو بند کر دیں، مخصوص محفوظ زون میں جائیں ، تمام داخلی مقامات کو محفوظ بنائیں، اور گیس کنکشن بند کر دیں۔

    ایڈوائزری میں نچلی منزلوں پر منتقل ہوتے وقت لفٹوں کے اوپر سیڑھیوں کے استعمال پر زور د یاگیا اگر انخلاء کو لازمی قرار دیا جائے، رہائشیوں کو فوری طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، ضروری دستاویزات اور ہنگامی سامان اپنے ساتھ رکھنا چاہیے، اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باہر نکلنے سے پہلے تمام سہولیات بند ہیں۔

    محکمے نے شہریوں کو کہا کہ وہ کمپوزڈ رہیں، اپ ڈیٹس کے لیے آفیشل الرٹس کی نگرانی کریں، اور پڑوسیوں کی مدد کریں خاص طور پر بوڑھے یا معذاو افراد کی-

  • پاک بھارت کشیدگی،ذمہ دار بنیں،افواہوں سے بچیں،باغی ٹی وی کی  اپیل

    پاک بھارت کشیدگی،ذمہ دار بنیں،افواہوں سے بچیں،باغی ٹی وی کی اپیل

    دشمن نے پاکستان کے خلاف ایک نئی قسم کی جنگ شروع کر دی ہے جس سے پاکستانی عوام اور قوم ابھی تک بے خبر ہیں۔ وہ انتہائی چھوٹے ڈرونز بھیج رہے ہیں جو شہر کے اوپر پرواز کرتے ہیں اور جب انہیں اپنا ہدف ملتا ہے تو وہ اپنا دھماکہ کر دیتے ہیں۔

    یہ چھوٹے ڈرونز ایسے آواز پیدا کرتے ہیں جیسے کوئی چھوٹا طیارہ اوپر سے گزر رہا ہو۔ اگر آپ ایسی آواز سنتے ہیں تو آپ کا واحد احتیاطی تدبیر یہ ہے کہ آپ فوراً کسی عمارت کے اندر چلے جائیں۔

    اگر آپ کسی حادثے یا واقعے کی رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویڈیو شروع کرتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں.
    سب سے پہلے، دن، تاریخ، وقت، اور آپ کس شہر سے رپورٹ کر رہے ہیں، یہ بتائیں۔ پھر ویڈیو دکھائیں۔
    پورے پاکستان سے ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں لیکن ان کے تخلیق کرنے والے صرف یہ کہہ رہے ہیں، "دیکھیں یہاں بم گرایا گیا” یا "دیکھیں یہاں ڈرون گرایا گیا”۔ یہ تک نہیں پتہ چلتا کہ یہ ویڈیوز کس شہر کی ہیں، کس تاریخ اور دن کی ہیں۔ ایسی رپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں جو غیر معتبر ہو۔

    اس جنگ میں پاکستان کا ہر شہری ایک صحافی ہے جو میڈیا کی جنگ میں پاکستان کا دفاع کرے گا۔آپ سب کے پاس کیمرے ہیں۔ جب آپ کسی واقعے کی رپورٹ کر رہے ہوں تو تاریخ، دن، وقت، اور شہر شامل کرنا نہ بھولیں۔اس معلومات کو ہمیں ذاتی طور پر بھیجیں، پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ اسے کس کو بھیجنا ہے۔ براہ کرم افواہیں نہ پھیلائیں۔

    انشاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں، پاکستان بڑی خاموشی سے جوابی کارروائی کرے گا۔

  • بھارت جنگی جنون میں پاگل کیوں ہو چکا ہے؟

    بھارت جنگی جنون میں پاگل کیوں ہو چکا ہے؟

    بھارت کے لیے 7 مئی کو لائن آف کنٹرول پر 52 بھارتی آرمی کے فوجیوں اور بھارتی فضائیہ کے 2 پائلٹس کی ہلاکت کو برداشت کرنا ہر گزرتے لمحے کیساتھ مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہوتا چلا جا رہا ہے۔

    ان نقصانات کو چھپانے کی کوشش کے باوجود، مرنے والے اہلکاروں کے لواحقین بھارتی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ مودی اور اس کے ساتھیوں نے ذاتی مفادات کے لیے ان کے پیاروں کی قربانی کیوں دی ہے ؟ دراصل بڑھتا ہوا یہ عوامی دباؤ اور خاص طور پر فوجیوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے سخت جواب طلبی ہے، جو مودی کو ہر قسم کے بغیر سوچے سمجھے حربوں پر مجبور کر رہی ہے،- Harop ڈرونز کا اندھا دھند بغیر استعمال بھی اِسی شاخسانے کی ایک کڑی ہے۔

    تاہم، پاکستان کی چوکنا مسلح افواج جو اپنی مادرِ وطن اور قوم کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔نے دشمن کے بھیجے گئے تمام 12 Harop ڈرونز کے پرخچے اڑا دیے ہیں اور یہ ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں

    پاک افواج زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد

  • بھارتی ہزیمت، اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز پاکستان بھیجنے لگا، سب تباہ

    بھارتی ہزیمت، اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز پاکستان بھیجنے لگا، سب تباہ

    بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا،

    بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اور پوسٹیں تباہ کر دیں ،پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا،پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہو گئی،مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کاروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز کو پاکستان بھیج کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے،مستعد افواج پاکستان نے اب تک 12 بھارتی ہیراک ڈرونز مار گرائے ہیں، بھارت کی ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، بھارت اپنے مایوس عوام اور 6/7 مئی کی ہزیمت چھپانے کے لئے پاکستان کو مزید اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، افواج پاکستان بھارت کی ہر طرح کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی،

  • والٹن، 3 مزید بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

    والٹن، 3 مزید بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

    لاہور میں والٹن اور برکی روڈ کے اطراف دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں، فائرنگ کی آوازیں بھی آئی ہیں

    فائرنگ اوردھماکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر آ گئے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں کے بعد سائرنگ بجنا شروع ہو گئے ہیں،لاہور کے والٹن اور برکی روڈ کے علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، پاک فوج بھارتی ڈرونز کو انگیج کر رہی ہے۔والٹن میں مزید 3 بھارتی ڈرون پاک فوج نے مار گرائے،

    قبل ازیں آج صبح بھی بھارتی ڈرونز برکی روڈ اور والٹن میں گرائے گئے ہیں، والٹن میں ڈرون گرنے سے پاک فوج کے چار جوان بھی زخمی ہوئے ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے

  • ہندوستان دہشت گردی کا مرکز،آر ایس ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے،تابش قیوم

    ہندوستان دہشت گردی کا مرکز،آر ایس ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے،تابش قیوم

    لیگی وزرا قوم کا مورال بلند نہیں کر سکتے تو خاموش رہیں،قوم بھارتی حملے پر صرف بدلہ چاہتی ہے،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا مرکز ، پاکستانی قوم کے سینے اس وقت ٹھنڈے ہوں گے جب آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا،پاکستان وزرا قوم کا مورال گرانے میں مصروف ہیں،افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت پر ابتدائی ردعمل پاکستانی امنگوں کے عین مطابق ہے،پاک فوج ہندوستان کے سندور آپریشن کا جواب دے پوری قوم اور ملت کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،بھارتی ڈرون پاکستانی علاقوں میں گرائے گئے،بھارتی جارحیت اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک اسے منہ توڑ جواب نہ دیا جائے،

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو پاک فضائیہ نے رافیل سمیت بھارتی 5 طیارے گرا دیئے، ہم مسلح افواج کے عزم اور کردار کو سراہتے ہیں تا ہم ن لیگی حکومت کے وزرا کی جانب سے آنے والے بیانات سے قوم میں تشویش پائی جا رہی ہے،ترجمان پاک فوج کا بھارتی جارحیت سے اپنے وقت اور مقام پر بھارت سے حساب برابر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم رانا ثناء اللہ پاکستانی قوم کا مورال گرا رہے ہیں، اگر ن لیگی وزرا پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر سکتے تو خاموش رہیں، پاکستانی قوم بھارتی جارحیت پر بدلہ چاہتی ہے اور وہ بدلہ بھارت میں موجود آر ایس ایس ،بی جے پی کے دہشت گردی کے مراکز تباہ کرنے سے ہی پورا ہو گا

    تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل برسائے، عام شہری شہید ہوئے، مساجد کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی میزائل حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہیں،پاکستانی قوم بھارتی حملوں‌کے خلاف متحد و یکجا اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، شہیدوں کے ایک ایک خون کے قطرے کے بدلہ کے لئے قوم منتظر ہے، 90 ھزار پاکستانیوں کے قاتل بھارت میں محفوظ بیٹھے ہیں،پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور وہ جواب مسلسل جاری رہنا چاہیے ،بھارت کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے،شہیدوں کے خون ،مساجد اور قرآن کی شہادت کا بدلہ قرض ہے،بھارت نے آج لاہور،شیخوپورہ،گجرات،گوجرانوالہ،چکوال،گھوٹکی میں حملوں کےلئے ڈرون بھجوائے جنہیں تباہ کر دیا گیا،بھارت مسلسل جارحیت پر اترا ہوا ہے، یہ معاملہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک پاکستان بھارت کی سوچ سے بڑھ کر جواب نہ دے.

  • پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع

    پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع

    بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب حکومت نے محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مشقیں صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں جاری ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

    سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی یہ مشقیں شہریوں میں حفاظتی آگاہی اور ہنگامی حالات میں فوری امداد فراہم کرنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ان مشقوں میں سول ڈیفنس کے رضاکار، ریسکیو 1122 کے اہلکار، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور کارکن حصہ لے رہے ہیں۔مشقوں میں مختلف ہنگامی حالات جیسے کہ آگ، زلزلہ، قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں کی صورت میں ریسکیو اور ریسپانس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان فرضی مشقوں کا مقصد شہریوں میں ایمرجنسی سروسز کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کو ہنگامی حالات میں جلد اور موثر ردعمل دینے کے قابل بنانا ہے۔

    محکمہ سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کے ذریعے شہریوں کو ایمرجنسی ردعمل کی تکنیکوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے،یہ فرضی مشقیں صوبے کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے علاقوں میں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ ہر سطح پر شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان مشقوں میں تعاون کریں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائیں۔

  • لاہور کے علاقے برکی میں بھی بھارتی ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات

    لاہور کے علاقے برکی میں بھی بھارتی ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات

    لاہور والٹن کے بعد برکی میں ایک اور بھارتی ڈرون گرا دیا گیا

    باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون برکی میں‌گرایا گیا ہے، ڈرون گرنے سے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، بھارتی ڈرون گرائے جانے کے بعد شہری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،

    نوٹ، اس خبر کو مزید تفصیل آنے پر اپڈیٹ کیا جائے گا

  • لاہور: سرحدی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    لاہور: سرحدی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    لاہور (باغی ٹی وی) موجودہ سرحدی صورتحال کے تناظر میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر، بشمول لاہور، میں سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک اور لاجسٹک تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن قائم ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل دیا جا سکے۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام حساس اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

    آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور فارمیشنز کے سربراہان کو وار بک کے مطابق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی صورت حال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

    ڈی پی آر پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

  • گھوٹکی میں بھارتی ڈرون گرا دیا گیا، ایک شہری شہید ،ایک زخمی

    گھوٹکی میں بھارتی ڈرون گرا دیا گیا، ایک شہری شہید ،ایک زخمی

    بھارت نے گھوٹکی میں بھی ڈرون حملہ کیا ہے، گھوٹکی میں ڈرون حملےمیں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے تا ہم پاکستان نے ڈرون مار گرایا ہے

    بھارت نے گزشتہ شب پاکستان پر ڈرون حملے کئے ہیں، لاہور، چکوال،گجرات میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا ،تا ہم پاکستان ایئر ڈیفنس نے حساس علاقوں کی نگرانی کے لیے بھیجے گئے جدید بھارتی اسٹیلتھ ڈرون کی نشاندہی کرکے اسے مار گرایا۔ ڈرون کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور والٹن لاہور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔چکوال اور گجرات میں بھی ڈرون گر گئے،گھوٹکی میں بھی بھارت نے ڈرون حملہ کیا ، گھوٹکی میں بھی ڈرون گرا دیا گیا تا ہم ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے

    عمر کوٹ، سندھ میں بھی بھارتی ڈوران گرا دیا گیا
    پاکستان نے ایک اور بھارتی ڈرون کو صوبہ سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں مار گرایا۔ بھارتی ڈرون کی مار گرانے کی کارروائی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے ضروری تھی ،
    sindh

    بھارت کا گجرانوالہ میں ڈرون حملہ ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا،انڈین ڈرون انتہائی اونچی پرواز پر گجرانوالہ کینٹ کے قریب آرہا تھا کہ ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہو گیا،گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔