Baaghi TV

Category: لاہور

  • آمنہ شیخ نے بھارتی بے بنیاد الزامات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    آمنہ شیخ نے بھارتی بے بنیاد الزامات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی صدر آمنہ حسن شیخ نے بھارت کی جانب سے حالیہ جھوٹے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔

    اس قرارداد میں آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جھوٹ کا ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیاسی بحرانوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ اس طرح کے واقعات اب محض اتفاق نہیں رہے بلکہ ایک منظم حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں جس کے ذریعے بھارت نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر کمزوری نہیں دکھائے گا۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو ہمارا جواب وہ ہوگا جو تاریخ یاد رکھے گی۔ پاکستان کی افواج، ریاستی ادارے، اور عوام مکمل طور پر متحد اور تیار ہیں۔ ہم نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے بلکہ ہر اس سازش کو بھی بے نقاب کریں گے جو ہماری خودمختاری کے خلاف ہو۔

    آمنہ حسن شیخ نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، اور دولتِ مشترکہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس مسلسل رویے کا نوٹس لیں جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کھلی کوشش بھی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر ایک غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاکہ سچ سامنے آ سکے اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ خاموش تماشائی نہیں بلکہ اس خطے کے مستقبل کا معمار ہے۔ ہم صرف الفاظ کے نہیں، عمل کے بھی وارث ہیں۔ ہم امن کے داعی ہیں، لیکن اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہمارا ردعمل دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دے گا۔ پاکستان زندہ باد۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا

    محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا

    محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا

    امن و امان کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو 90 روز کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا جاسکے گا،امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیے جاسکیں گے،سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی،امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جاسکے گی،ایسے افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوائی جاسکے گی،محفوظ پنجاب ایکٹ امن و امان کے قیام کیلئے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریگا،محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلہ سازی میں مدد دیگا

    "محفوظ پنجاب ایکٹ” میں قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) 1960 کے متبادل اختیارات تفویض ہوں گے ، کالعدم تنظیموں کے ممبران کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے،انٹیلیجنس کمیٹیوں کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 5 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا،کسی شخص کی 3 ماہ سے زیادہ حفاظتی تحویل کی اجازت "صوبائی ریویو بورڈ” دیگا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ صوبائی ریویو بورڈ تشکیل دیں گے،صوبائی ریویو بورڈ کے سربراہ اور دو ممبران ہائیکورٹ کے موجودہ یا سابقہ ججز ہوں گے،ایکٹ میں ضلع کی سطح تک انٹیلیجنس، کوآرڈینیشن اور عوامی رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل کا خاکہ موجود ہے،سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی ممبران میں آئی جی پولیس، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی CTD اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں،ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل کمشنر جبکہ ممبران میں سی سی پی او/ آر پی او، ایس پی سپیشل برانچ، ڈویژنل آفیسر CTD اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں،ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جبکہ ممبران میں ڈی پی او، ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ آفیسر CTD اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں،انٹیلیجنس کمیٹیاں ضلعی امن کمیٹیوں کی تشکیل کریں گی

    امن و امان کے قیام کیلئے بروقت فیصلے اور عملی اقدامات اٹھانا انٹیلیجنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی،صوبائی امن اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لینا انٹیلیجنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے، انٹیلیجنس کمیٹیاں نفرت انگیز مواد قبضے میں لے سکیں گی،ایکٹ کے تحت دہشت گردی اور سنگین جرائم کے کیسز میں ’’فیس لیس ٹربیونلز‘‘ قائم ہوں گے،اسکا مقصد پراسیکیوشن میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، گواہان اور ٹربیونل کے ججز کی حفاظت یقینی بنانا ہے،خصوصی ٹربیونلز کے سربراہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہونگے

  • جوہر ٹاؤن ،طالبعلم پر روزے کی حالت میں طلبا کا تشدد

    جوہر ٹاؤن ،طالبعلم پر روزے کی حالت میں طلبا کا تشدد

    لاہور: جوہر ٹاؤن میں اسکول کے طالب علم پر تشدد، زبردستی سانس رکوانے کے الزام میں مقدمہ درج
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک نجی اسکول کے طالب علم پر مبینہ تشدد اور روزے کی حالت میں زبردستی سانس رکوانے کے سنگین واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اسکول کی انتظامیہ اور چھ طلبہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کے چھ لڑکوں، جن میں سبحان، معیز اور نوفل شامل ہیں، نے ان کے بیٹے پر تشدد کیا اور زبردستی اس کا سانس رکوایا۔ واقعہ کے وقت متاثرہ بچہ روزے سے تھا اور سانس کی رکاوٹ کے باعث وہ بے ہوش ہوگیا۔والد نے الزام عائد کیا کہ معیز نامی طالب علم نے ان کے بیٹے کو دھکا دیا جس کے باعث وہ زمین پر گرا اور اس کا دانت اور جبڑا ٹوٹ گیا۔ والد کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے واقعے کو دبانے کی کوشش کی اور زبردستی صلح پر مجبور کیا گیا، تاہم وہ اس صلح کو قبول نہیں کرتے۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اور مذکورہ طلبہ نے متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں اور انہیں خاموش رہنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ متاثرہ بچے کا میڈیکل معائنہ کرایا گیا ہے جس میں تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

    متاثرہ والد نے اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور پرنسپل کو بھی واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مقدمے میں شامل کیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف کی امید ہے اور وہ اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ متاثرہ بچے اور اس کے والدین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • میانی صاحب قبرستان میں چھپے دو ریکارڈ یافتہ  ملزم گرفتار

    میانی صاحب قبرستان میں چھپے دو ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

    مزنگ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر ایکشن، واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    لاہور، مزنگ پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران میانی صاحب قبرستان میں چھپے دو ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیے گئے۔

    ڈی ایس پی عرفان اکبر بٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سجاد اور اس کا ساتھی حیدر پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان مزنگ، لٹن روڈ اور لاہور کے دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان چوری کی وارداتوں میں مہارت رکھتے تھے اور موٹر سائیکل کا لاک کھولنے کے لیے ماسٹر چابیاں استعمال کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے متحرک کارروائی پر ایس ایچ او مزنگ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

  • بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کی موت

    بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کی موت

    بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی تدفین بھارتی ریاست آگرہ کی جیل میں ہی کردی گئی، جہاں وہ قید تھے۔ یوسف شاہ کے اہلخانہ کے مطابق، ان کی موت کی خبر سب سے پہلے ان کے وکیل نے دی۔

    یوسف شاہ کے بھتیجے، تنویر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے چچا کا انتقال 4 روز قبل ہوا تھا، لیکن اس خبر کی تصدیق حال ہی میں وکیل کی جانب سے کی گئی۔ تنویر احمد نے مزید بتایا کہ یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور انہیں 2017 میں مقبوضہ کشمیر کے راستے بھارت کے زیر انتظام علاقوں میں اسمگلنگ کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے عزیز کی گرفتاری اور پھر انتقال کے حوالے سے بھارتی حکام کی جانب سے کم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی حالت زار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک طویل عرصے سے زیر بحث ہیں۔ اس واقعے کی تفصیلات کا ابھی تک بھارتی حکام کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا۔یوسف شاہ کی موت پر مقامی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے اہلخانہ انصاف کی درخواست کر رہے ہیں۔

  • وزیراعلی پنجاب  کی انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

    وزیراعلی پنجاب کی انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈیا سے واپس آنے والے پاکستانی مریضوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج دیتے ہوئے اُن کے مکمل مفت علاج کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے باعث مشکلات کا شکار ہونے والے شہریوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ سرحدی کشیدگی اور سفری پابندیوں کے باعث متعدد پاکستانی شہری جو علاج کے لیے بھارت گئے تھے، وہاں سے بغیر علاج مکمل کرائے وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ ان میں جگر اور گردے کی پیوندکاری، دل کے امراض، کینسر اور دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا مریض شامل ہیں، جن کا علاج بھارت میں جاری تھا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ان تمام مریضوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور انہیں اعلیٰ معیار کی مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا”انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا علاج مکمل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم ان کے لیے پنجاب کے بہترین اسپتالوں اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مہیا کریں گے۔”

    وزیراعلیٰ نے صحت کے شعبے سے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، جو ان مریضوں کی کیفیت کا جائزہ لے کر فوری علاج کے لیے سفارشات پیش کرے۔ اس کے علاوہ، مریضوں کے لیے نفسیاتی معاونت، ادویات اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ جسمانی و ذہنی طور پر جلد صحتیاب ہو سکیں۔محکمہ صحت پنجاب نے فوری طور پر مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اور مختلف اسپتالوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایسے مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخل کریں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

  • سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی ملک دشمنی ہے،عظمیٰ بخاری

    سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی ملک دشمنی ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہی وہ جماعت ہے جو اپنے دور حکومت میں کسی سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پرآ کرشکوے کرتی تھی کہ کیا کروں ، جنگ کر لوں ؟

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی صورتحال،پاک بھارت کشیدگی پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دی ہے تا ہم پی ٹی آئی نے اس بریفنگ میں شمولیت سے انکار کیا،پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں بریفنگ میں شامل ہوئی ہیں

  • ریلوے اسٹیشن سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا پولیس کا اہلکار نکلا

    ریلوے اسٹیشن سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا پولیس کا اہلکار نکلا

    ایس ایچ او ریلوے کینٹ اسٹیشن اصغر بروہی کی بروقت کارروائی، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا .

    ایس ایس یو کا حاضر سروس سجن خان ولد گلن خان کانسٹیبل گرفتار ریلوے پولیس اسٹیشن کینٹ کے ایس ایچ او اصغر بروہی نے چوری کی واردات پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی جب کہ واردات میں ملوث ایس ایس یو کا حاضر سروس کانسٹیبل ملزم سجن خان ولد گلن خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ شہری جو بلوچستان کے ضلع خاران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ 7 دسمبر 2024 کو کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب اپنی موٹرسائیکل (رجسٹریشن نمبر: KKNM-7966) کی چوری کی شکایت درج کروائی تھی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل کو حاضر سروس اہلکار نے چوری کیا ہے۔ایس ایچ او ریلوے پولیس کینٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے۔موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم کے خلاف دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے (ایف آئی آر نمبر 154/2025) اور مذید تفتیش ASI کی نگرانی میں شروع کردی گئی ہے

  • مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے  اربوں روپے کا واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا

    مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے اربوں روپے کا واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے اربوں روپے کا چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

    پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے پر سوالات اٹھا دیے جبکہ واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ مکمل طور پر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک فنڈڈ منصوبہ ہے، منصوبے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے 35 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

    واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم کے منصوبے کے معاہدے کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کے 4 لاٹز پر کام ہو رہا ہے، لاٹ 2 اور 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ روپے میں ایوارڈ کیا گیا تھا، 20 ارب 40کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ ترکش کمپنی کو ایوارڈ کر دیا گیا تھا۔

    لندن: بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاک فوج زندہ باد،مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

    چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بیرسٹر نبیل اعوان کی سربراہی میں معاہدے کا جائزہ لیا گیا، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اجلاس کے بعد منصو بے کے 2 لاٹز کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا،پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے والوں کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کارروائی کریں-

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے پراجیکٹ کا ہر3 ماہ بعد پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی میں جائزہ لیا جائے۔

    بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی,فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی

  • گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

    گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر157رنز اسکور کیے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن لاہور قلندرز کی ہے، جب کہ چوتھی پوزیشن کراچی کنگز اور پانچویں پشاور زلمی کی ہےٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو اب ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔