Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گزشتہ روز ایک کانسٹیبل کو اس وجہ سے برطرف کردیا کہ اس نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی کی اور محکمہ سے چھپائے رکھا۔ برطرفی کے نوٹس میں یہ کہا گیا کہ اس کا پاکستانی خاتون سے شادی کرنا بھارت کی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کی 41 بٹالین کے کانسٹیبل منیر احمد نے 2023 میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون منال خان سے شادی کی اجازت مانگی تھی۔ تاہم محکمے نے ان کی درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اسی دوران منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو منال ​​سے بھارت اور پاکستان کے علما کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شادی کرلی لیکن محکمہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔ منال خان اسی دوران ڈھائی ماہ قبل وزٹ ویزے پر بھارت گئی اور وہاں اس نے منیر احمد سے باقاعدہ نکاح کر لیا۔ اور پھر طویل مدتی ویزا کے لیے بھارتی حکومت کو درخواست دی۔ منال خان طویل مدتی ویزا کے لیے محکمہ داخلہ میں انٹرویو کے لیے گئی جب کہ وزارت داخلہ کو طویل مدتی ویزا دینے کے لیے مثبت سفارشات بھیجی گئیں تاہم اس کے طویل مدتی ویزہ کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

    سی آر پی ایف کے علم میں یہ معاملہ اس ہفتے کے شروع میں اس وقت آیا جب منال خان کو پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزا منسوخ کرنے کے بعد جموں سے اس کے آبائی ملک واپس جانے کو کہا گیا تاہم اسے جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 30 اپریل کو ملک بدری سے آخری لمحات میں ریلیف دے دیا اور اسے بھارت میں ہی رہنے کی اجازت مل گئی۔ اب بھارتی حکومت نے تمام معاملات سامنے آنے کے بعد منیر احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ 

  • پروفیسر ساجد میر وفات پا گئے، نماز جنازہ آج رات دس بجے

    پروفیسر ساجد میر وفات پا گئے، نماز جنازہ آج رات دس بجے

    مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 85 سال سے زائد اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق مہرے کے آپریشن کے باعث ان کی طبعیت ناساز رہتی تھی، اس سے قبل ان کو دل کی تکلیف بھی ہوئی تھی جس کے باعث ان کا بائی پاس کروایا گیا تھا،علامہ سینٹر ساجد میر کی نماز جنازہ رات 10 بجے علامہ اقبال کالج خادم علی روڈ سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی

    مرحوم ایک عظیم دینی، علمی، اور سیاسی شخصیت تھے، جنہوں نے ساری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علم و فہم کے لیے وقف کیے رکھی، 1963 ء میں انہوں نے پہلی بار تراویح کے دوران تلاوت سنائی ، والدہ جسے انہوں نے نہیں دیکھا تھا، ان کی خواہش پر ہی بڑے ہو کر رسمی پڑھائی چھوڑ کر قرآن پاک حفظ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے 1994 میں پہلی مرتبہ ساجد میر کو اپنی جماعت کے ٹکٹ پر پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد کئی بار سینیٹ کے ممبر رہ چکے ہیں۔ بین المسالک ہم آہنگی کیلئے تیار ہونیوالے ضابطہ اخلاق کو بنانے والی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی ان کا نمایاں کردار رہا۔ وہ کچھ سالوں تک نائیجیریا میں درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے جہاں سے 1985 میں وہ پاکستان واپس آئے۔

    ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم
    وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کے لیے صبر و تحمل کی دعا کی۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ "ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے، جن کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے، جو شاید ہی کبھی پُر ہو سکے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو ان کی سیاست اور دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔” وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ساجد میر کی خدمات پاکستان کی سیاست اور دین میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیرِ اعظم نے اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدریاں ساجد میر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”

    ساجد میر کی رحلت نے پاکستان کی دینی و سیاسی کمیونٹی کو ایک بڑا نقصان پہنچایا ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

  • دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام "کھرا سچ” میں کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں اس وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑی ہیں، اور پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے۔ پہلگام میں معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس کے بعد منظر عام پر آنے والے شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ایک "فالس فلیگ آپریشن” تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، بشمول بی بی سی اور آر ٹی، اب کھل کر بھارت کے بیانیے پر سوال اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی حکومت مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دیتی رہی ہے، اور اب یہ سوچنا کہ وہ حملہ نہیں کرے گا، محض ایک خوش فہمی ہے۔

    مبشر لقمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے عوام کو جنگ کے لیے اکسایا ہے، اور ملکی میڈیا چینلز اس وقت وار رومز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری، جسے پاکستان اپنا بھائی تصور کرتا ہے، اس تمام صورتحال میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

    پروگرام میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مودی کو الگ نہیں سمجھنا چاہیے، دونوں پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ واقعات بھارتی ایجنسیوں اور پراکسیز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، اور اس کا مقصد دنیا کو پاکستان کے خلاف اکسانا ہے۔

    گرپتونت پنوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت اس واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائے اور دنیا کے سامنے کھل کر بھارت کو چیلنج کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پہلے سے ایک مخصوص بیانیہ تیار کیا گیا تھا، جو واقعے کے فوری بعد پھیلایا گیا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت کے اندر سے انہیں مختلف ریاستوں کے سکھ اور غیر سکھ فوجیوں و افسران کی جانب سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں، اور یہ کہ بھارت کی فوج میں بھی کئی لوگ موجودہ حکومت کے اقدامات سے نالاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اب ایک فعال اور جارحانہ خارجہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی کیونکہ بھارت کی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ "یونین آف انڈیا” خود پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔ گرپتونت پنوں نے زور دیا کہ جب تک بھارت بطور ریاست ٹکڑوں میں نہیں بٹتا، خطے میں امن ممکن نہیں۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سانحے میں 26 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ مودی کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، اور سکھ برادری بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دے گی.انہوں نے سکھ فوجیوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت پاکستان کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لیں۔ پنوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے دوستانہ ملک ہے اور ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی ہےبھارت فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے سکھوں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے پہلگام میں ہندو سیاحوں کے قتل کو بھارتی ایجنسی ‘را’ کا آپریشن قرار دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرے اور بھارتی پنجاب کو آزاد ملک تسلیم کرے۔ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور نیا ملک بنے گا۔

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

  • مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی اپنے اپنے ملکوں میں روانگی کا سلسلہ ایک روز وقفہ کے بعد سرحد دوبارہ کھلنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ جمعہ کے روز 27 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچے جب کہ کوئی بھارتی شہری پاکستان سے بھارت واپس نہیں گیا۔ اٹاری بارڈر سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل سے 2 مئی تک بھارت سے 1841 پاکستانی وطن پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت واپس جانے والے بھارتیوں کی تعداد 953 ہے۔ 24 مئی کو صرف 28 پاکستانی بھارت سے واپس پہنچے جب کہ پاکستان سے بھارت جانے والے بھارتیوں کی تعداد 105 تھی۔ 25 مئی کو 191پاکستانی واپس آئے جب کہ 287 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔ 26 اپریل کو81 پاکستانی واپس آئے جب کہ 342 افراد بھارت گئے۔ 27 اپریل کو پاکستان آنے والوں کی تعداد 237 اور بھارت جانے والوں کی تعداد 116 تھی۔ 28 اپریل کو 145 پاکستانی واپس پہنچے جبکہ 275 بھارتی پاکستان سے روانہ ہوئے۔ 29 اپریل کو بھارت سے پاکستان آنے والوں کی تعداد 104 اور بھارت جانے والوں کی تعداد 491 تھی۔ 30 اپریل کو 140 پاکستانی بھارت سے واپس پاکستان آئے جب کہ 225 بھارتی اپنے ملک روانہ ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 30 اپریل کو سرحدیں بند کردی گئیں جس کی وجہ سے یکم مئی کو کسی قسم کی آمدورفت نہ ہوئی تاہم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھارت میں رہ جانے کے باعث بھارت نے پاکستانیوں کے لئے اٹاری بارڈر غیر معینہ مدت کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا تاکہ دونوں ملکوں کے باقی رہ جانے والے شہریوں کو مشکل پیش نہ آئے۔ 

  • خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پروگرام "کھراسچ”میں خصوصی انٹرویوآج شام آٹھ بجے

    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پروگرام "کھراسچ”میں خصوصی انٹرویوآج شام آٹھ بجے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک کے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں 365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں آج بطور مہمان خاص شریک ہوں گے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ،مبشر لقمان نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا انٹرویو کیا ہے جو آج شام آٹھ بج کر پانچ منٹ پر 365 نیوز پرلائیو نشر ہو گا، خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں بھارت کی جانب سے پہلگام ڈرامے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کریں گے،کسی بھی پاکستانی ٹی وی چینل پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پہلا انٹرویو آج پروگرام کھراسچ میں 365 نیوز پر نشر ہو گا،

    گرپتونت سنگھ پنوں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں، خصوصاً بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد خالصتان تحریک کی تازہ صورتحال پر ان کی رائے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں پہلگام حملے کے بعد بھارت پر کڑی تنقید اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں،

  • صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا آغاز

    صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا آغاز

    3 ہزار سے زائد کلاس رومز،لاکھوں افراد کی شرکت،پاکستان کو آئی ٹی پارک بنادیا،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےپاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا آغازکر دیا،”صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” پروگرام،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شروع کر دیا گیا،لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 3000 سے زائد کلاس رومزمیں لاکھوں افرادنے پہلی کلاس میں شرکت کی،نوجوانوں کا ہنر سیکھنے کا جذبہ،خواتین کی بھی بڑی تعداد نے صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،کلاسز میں شرکت کی،مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈملک وقاص سعیدنے ای کامرس پر پہلا لیکچر دیا اور شرکا کو آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس بارے آگاہی دی،”صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،پروگرام یکم مئی سے دس مئی تک رات نو سے 11 بجے تک جاری رہے گا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ پروگرام کے آغاز پر کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ آل انڈیا مسلم لیگ کا تسلسل ہے،آج جن حالات میں ہم کورس کر رہے ہیں یہ بہت بڑا پیغام ہے دنیا کے لئے،کہ پاکستان میں حملوں کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن نوجوان آج کورس میں شریک ہو کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ ملک کو مضبوط کریں گے، آج پاکستان میں تاریخی موقع ہے،ملک بھر میں لاکھوں نوجوان صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ کی کلاسز میں شریک ہیں،آنے والے کچھ سالوں میں پاکستان آئی ٹی کا ہب ہو گا،حکومت کے ڈیجیٹل پروگرام کے حوالے سے دعوے ابھی تک دعوے ہی ہیں، ہمارا پڑوسی ملک ڈیجیٹیل اکانومی میں بہت آگے بڑھ چکا ہے،ہم کم از کم دو لاکھ لوگوں کو آئی ٹی پروفیشنل بنائیں گے، مرکزی مسلم لیگ عملی طور پر کام کر رہی ہے،پاکستان میں کوئٹہ سے لے کر خیبر پختونخوا تک،گاؤں ،دیہاتوں میں ،سڑکوں پر ،مساجد،پارکس میں بیٹھ کر شہری آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ نے پورے پاکستان کو آئی ٹی پارک بنا دیا ہے،ہم ای کامرس کے ذریعے نوجوانوں کی سکل بہتر کریں گے،جس سے ملک کی اکانومی بہتر ہو گی، بچے اور خواتین بھی اس کورس میں شامل ہیں،ہم نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ سیکھ کر ،محنت کر کے بہت کچھ کما سکتے ہیں، ادارے پیسے لے کر کورسز کرواتے ہیں لیکن ملک کی اکانومی،بقا کا مسئلہ ہے اسلئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو مفت سکھایا جائے تا کہ وہ آگے بڑھیں،صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤپروگرام کے اختتام پر مستقل حاضر رہنے والے شرکا ء کو سرٹفکیٹ بھی دیئے جائیں گے،
    Pakistan Markazi Muslim League Launches Its Largest Digital Employment Program: "Salahiat Barhao Apna Kamao"

    Pakistan Markazi Muslim League Launches Its Largest Digital Employment Program: "Salahiat Barhao Apna Kamao"

    Pakistan Markazi Muslim League Launches Its Largest Digital Employment Program: "Salahiat Barhao Apna Kamao"

    Pakistan Markazi Muslim League Launches Its Largest Digital Employment Program: "Salahiat Barhao Apna Kamao"

  • بھارتی جنگی جنون ، پاکستان کا ہر شہری دفاع وطن کے لیے تیار وبیدار ہے،خالد مسعود سندھو

    بھارتی جنگی جنون ، پاکستان کا ہر شہری دفاع وطن کے لیے تیار وبیدار ہے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے مقابلے میں پاکستان کا ہر شہری دفاع وطن کے لیے تیار وبیدار ہے،پاکستان کی مسلح افواج ازلی دشمن بھارت کی "خاطر”کرنے کے لئے الرٹ ہیں،بھارت رافیل لے آئے یا کچھ اور جذبہ ایمانی کو شکست نہیں دی جا سکتی، مرکزی مسلم لیگ دفاع پاکستان کے لئے قوم کو متحد و بیدار کر رہی ہے، پاکستانی نوجوانوں کے اندر وطن پر مر مٹنے کا جذبہ خوش آئند ہے.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطابات و کارکنان کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس خطہ میں کھلی جنگ شروع کر رکھی ہےسندھ طاس معاہدہ توڑنا ،آبی جارحیت،پاکستانی صحافیوں کے یوٹیوب چینل،سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنا،میڈیا کے خلاف جنگ، اور پھر مودی سرکار کی پاکستان پر حملے کی اجازت،مودی موذی بن چکا ہے،اور موذی کا علاج پاکستانی قوم کو کرنا آتا ہے.بھارت نے اگر پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اس کا وہ جواب ملے گا کہ مودی کی نسلیں یاد رکھیں گی

    قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ دراصل ایک منظم ریاستی دہشتگردی تھی جسے بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی کے ذریعے انجام دے کر پاکستان پر الزام دھرنے کی کوشش کی،بھارت کا منصوبہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا خون بہا کر عالمی ہمدردی حاصل کرنا اور پاکستان کو دہشتگرد ریاست ثابت کرنا تھا، لیکن دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ یہ تمام تر ڈرامہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی گھناونی سازش تھی،پاکستانی حکمران بھارتی سازشوں کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کریں اور بھارت کو دہشت گرد اسٹیٹ ڈکلیئر کروایا جائے.

  • پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی,بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے. عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

    اس حوالے سے الڑٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔بارشوں آندھی کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

    دوسری جاجب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے، ڈی جی واسا کا کہنا تھا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایات تاکہ بارشی پانی کے بروقت نکاس کو ممکن بنایا جا سکے۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    ’’میرا نام مزدور ہے…‘‘ تحریر: شاہد نسیم چوہدری

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

  • یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور:شادی کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حکام نےنوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بتایا کہ ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم بابر لڑکی کو 2 سال تک شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرتا رہاملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس نے تشدد بھی کیا، ملزم بابر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • پی ایس ایل 10:کراچی کنگز  سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    پی ایس ایل 10:کراچی کنگز سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز سے 87 رنز سے شکست ملتان سلطانزپلے آف سے باہر ہوگئی-

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے،ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی،ملتان سلطانز کی جانب سے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے،کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔