Baaghi TV

Category: لاہور

  • باغی پول، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ذمہ دار حکومت

    باغی پول، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ذمہ دار حکومت

    باغی ٹی وی کے پول میں رائے پیش کرنے والوں کی اکثریت نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے۔

    باغی پول کے سروے رپورٹ کے مطابق تقریباً 73فیصد لوگوں نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ 23فیصد کے خیال میں والدین بچوں کے اغوا کے ذمہ دار ہے ۔

  • Happy Birthday My Love, شیخ رشید نے کس کو کہا؟

    Happy Birthday My Love, شیخ رشید نے کس کو کہا؟

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ Happy Birthday My Love,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا بریفنگ میں جب صحافی نے بلاول زرداری کی سالگرہ کے بارے میں سوال کیا تو شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ Happy Birthday My Love, شیخ رشید اتنا کہہ کر مسکراتے ہوئے پریس بریفنگ ختم کر کے چلے گئے .

    دو اگست کو ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول مجھ سے استعفیٰ مانگے میں ہاتھ میں دوں گا ،مریم آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں، شہبازشریف جی حضورکرکےبیٹے کوبچاناچاہتے ہیں،

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ناموس رسالت کے سپاہی ہیں، مولانا فضل الرحمان کا مقصد کچھ اور ہے، پاکستان پر حملہ ہوا تو پاک فوج اپنے ٹارگٹ کے ساتھ تیار ہے ، شہباز شریف کی سیاست امتحان میں ہے، نواز شریف کی ضد کی وجہ سے کام خراب ہوتا ہے .لندن میں بیٹھ کر کالیں کرنے والے لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

    شیخ رشید بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے،مسافروں نے ایسا کیا کہا کہ شیخ رشید غصہ ہو گئے

    اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

    مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید

    جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوایا ہے کہ غلط جگہ پاؤں نہ رکھے، سیاست ضرور کرے لیکن جو بینر لاہور میں دیکھے میں سمجھتا ہوں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں ، وہ ضائع ہو جائیں‌ گے، سیاسی پارٹیاں انکے ساتھ نہیں ہوں گی، مولانا فضل الرحمان کا مقصد کچھ اور ہے ،پہلے کہہ چکا ہوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چلے گی ،میں نے ناموس رسالت کا کیس اسمبلی میں لڑا،مسلم لیگ ن کسی مذہبی کارڈ کے استعمال میں شامل نہیں ہو گی

  • لندن میں بیٹھ کر کالیں کرنے والے لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں ،شیخ رشید

    لندن میں بیٹھ کر کالیں کرنے والے لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں ،شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ناموس رسالت کے سپاہی ہیں، مولانا فضل الرحمان کا مقصد کچھ اور ہے، پاکستان پر حملہ ہوا تو پاک فوج اپنے ٹارگٹ کے ساتھ تیار ہے ، شہباز شریف کی سیاست امتحان میں ہے، نواز شریف کی ضد کی وجہ سے کام خراب ہوتا ہے .لندن میں بیٹھ کر کالیں کرنے والے لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بارڈرروں پر جو صورتحال نہیں وہ جذبات سے ہٹ کر اپنی ٹائمنگ پر ہے، جنگ اور صلح کا انتخاب اچھا سیاستدان کر سکتا ہے، عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیر کا کیس آگے جائے گا، ٹرمپ نے شک دونوں طرف کھیلے سپر پاور کے اپنے مفاد ہوتے ہیں،

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ممبر نہیں ہوں، عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں، حکومت کے ساتھ اتحاد ہے، جو محکمہ میرا نہ تو اس بارے میں نہیں بولتے، نواز شریف سے مودی نے جاتی امرا نے ون ٹو ون بات کی، ون ٹو ون ملاقات میں فارن آفس کا ہونا ضروری ہوتا ہے، نواز شریف ایسا نہیں کرتے تھے.

    شیخ رشید بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے،مسافروں نے ایسا کیا کہا کہ شیخ رشید غصہ ہو گئے

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں کیس لڑا جاتا ہے، وہ ساتھ کھڑا نہیں ہوتا، عمران خان نے دنیا میں کشمیر کا کیس لڑا، مودی نے بے وقوفی کی، میں فرنٹ لائن پر جاؤں گا، بارڈر پر جاؤں گا اور ایک ایک جگہ پر جاؤں گا

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ لندن سے بیٹھے ہیں ان کی گرفتاریوں کا بھی وقت آ رہا ہے، ان کو لندن سے گرفتار کر کے لایا جائے گا، شہباز شریف کی سیاست امتحان میں ہے، شہباز شریف مذاکرات کو کامیاب کروانے میں زبردست ہیں، نواز شریف ضد کی وجہ سے مسئلے خراب کرتے ہیں،

    اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

    مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید

    جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوایا ہے کہ غلط جگہ پاؤں نہ رکھے، سیاست ضرور کرے لیکن جو بینر لاہور میں دیکھے میں سمجھتا ہوں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں ، وہ ضائع ہو جائیں‌ گے، سیاسی پارٹیاں انکے ساتھ نہیں ہوں گی، مولانا فضل الرحمان کا مقصد کچھ اور ہے ،پہلے کہہ چکا ہوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چلے گی ،میں نے ناموس رسالت کا کیس اسمبلی میں لڑا،مسلم لیگ ن کسی مذہبی کارڈ کے استعمال میں شامل نہیں ہو گی

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم ناموس رسالت کےسپاہی ہیں،جیلیں بھی کاٹیں ،پتھراستعمال کرنے والے اب کچھ اوراستعمال کریں گے، سلامتی کونسل میں 52سال بعد کشمیر کا مسئلہ عمران خان لے کر گئے،کشمیر کے اندر سےتحریک اٹھے گی ،کشمیریوں کےشانہ بشانہ کھڑےہیں،وزیراعظم مسئلہ کشمیرعالمی برادری کےسامنے رکھیں گے،

  • پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمایوں اختر خان

    پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمایوں اختر خان

    لاہور۔(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بے لاگ احتساب موجودہ حکومت کا بنیادی ستون ہے اور اب طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملک اس وقت اندورونی اور بیرونی طور پر گھمبیر مسائل سے دوچار ہے لیکن اپوزیشن کی سیاست صرف اپنی کرپشن بچانے کے گرد گھوم رہی ہے، عالمی ادارے تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان نے مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے قابو میں رکھا گیا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی سائیکل چلے گی اور آنے والے سالوں میں ہم مرحلہ وار مشکلات سے آسودگی اور خوشحالی کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کا کردار صرف اپنی کرپٹ لیڈر اور ان کی کرپشن کا دفاع کرنا ہے، آج پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اور عوام سب کے کردار پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کے پیدا کردہ مسائل کینسر کی صورت اختیار کر چکے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ہرگز مایوس نہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نبرد آزما ہے۔ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اسی تناظر میں 217ارب سے اساس پروگرام اور اس طرز کے دیگر منصوبے شروع کیے گئے، غریب طبقات کو بجلی کی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں ملک کو مشکلات سے دوچار کرنے کی سازشیں کرنے والے نامراد رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اپنے آزادی مارچ کو کشمیر آزادی مارچ کا نام دیں ہم سب اس میں شریک ہوں گے اور ایک بات واضح ہے کہ اب اس ملک کو کرپشن سے بھی آزادی نصیب ہو گی۔

  • بزرگ خاتون سے بد تمیزی  کرنے والا پولیس اہلکارنوکری سے برخاست

    بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرنے والا پولیس اہلکارنوکری سے برخاست

    سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر بزرگ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو برخاست کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرنے والا پولیس اہلکار محمد آصف نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب عارف نوازنے اہل کارکے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے افسر ان کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،

    معمرخاتون سے بدتمیزی . چھڑی بھی لگاتا رہا ، گالیاں بھی دیتا رہا ، یہ ہے پنجاب پولیس

    پولیس گردی کی ایک اصطلاح ہمارے معاشرے میں معروف ہے، اس اصطلاح کو پولیس کے ظلم و زیادتی پر مبنی رویے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے. اور یہ زیادتی صرف کمزور اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے سے ہی کی جاتی ہے. اسی پولیس گردی کی کی تازہ مثال ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس پر بہت چرچا ہے.

    اس ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر ایک بزرگ خاتون کو انتہائی بد تمیزی سے مخاطب ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے .ساتھ ہی ساتھ غلیظ گالیاں‌بھی دے رہا ہے.اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے کو ساتھی پولیس اہلکار روکتا ہے لیکن اپنے ساتھی کو نہیں روکتا جو ایک بزرگ اماں کے ساتھ شرمناک سلوک کر رہا ہے . پولیس کا یہ رویہ عام ہے لیکن جب ایسی ویڈیو پبلک ہوتی ہیں تو پھر ان کے خلاف متعلقہ افسران حرکت میں آتے ہیں . اور ایسا ہی ہوا اس بد تمیزی کی ویڈیو پر بھی حسب معمول پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایکشن لیا اور آئی جی نے اس پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے.

    یہاں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ جب ایسی وڈیوز وائرل ہوں ، اور لوگ ایسے افراد کو لعن طعن کریں تب ہی ہمارے متعلقہ افسران ایسے افراد کو معطل کریں گے اور ایکشن لیں گے.. پولیس کو بحیثیت ادارہ درست کرنے اور ان کے اندر اصلاحات لانے کے لیے بھی کچھ کریں گے.؟ کیا اب بھی پولیس کو بہتر بنانے کا وقت نہیں آیا ؟.

  • کیپٹن ر صفدرکی عبوری ضمانت میں ہوئی توسیع

    کیپٹن ر صفدرکی عبوری ضمانت میں ہوئی توسیع

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی، کیپٹن ر صفدر کی ضمانت میں توسیع ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کی، عدالت نے پولیس سے 12 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    گزشتہ سماعت پر سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا ،

     

    سیش کورٹ نے 50 ہزار روپے مچلکےکے عوض کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت منظور کی .

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدکلامی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    تھانہ اسلام پورہ میں پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور 10 سے 15 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

     

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

  • پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی نے پی پی کی بجائے  پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کا دعویٰ کردیا

    پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی نے پی پی کی بجائے پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کا دعویٰ کردیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف میں‌بھی فارورڈ بلاک بننے والا ہے ، ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہتے ہیں کہ بہت جلد پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آنے والا ہے، تبدیلی وفاق اور پنجاب دونوں میں آئے گی۔

    حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نےجس تبدیلی کی بات کی وہ تحریک انصاف کے اندر فاروڈ بلاک کی صورت میں سامنے آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ یہ وقت ایسی سیاست کرنے کا نہیں۔

  • مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

    لاہور : معروف اینکر ، کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے خلاف ایک حکومتی شخصیت نے دو ٹک ٹاک گرلز کے ذریعے کھیل کھیلا ، ان خیالات کا اظہار پاکستان کی تمام جرنلسٹ یونینز کے سربراہان اور ذمہ داران نے ایک مذمتی بیان میں‌ کیا ،

    اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم ،پنجاب یونین آ ف جرنلسٹس کے صدر شہزاد حسین بٹ نے پاکستان کےمعروف ترین صحافی اور معروف اینکر مبشر لقمان پر ایک پالننگ کےتحت الزام لگانے پر ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کی شدیدمذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کچھ اہم شخصیات باقائدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ سب کچھ کر وا رہی ہیں ان کا اصل مقصد سچ کودبانا اور مبشر لقمان جیسی شخصیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے

    مبشرلقمان سے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ان کے خالف یہ پراپیگنڈہ آزادی صحافت کو دبانے کی ایک سازش ہے۔ حکومت پنجاب اس بات پر جواب دے کہ کیوں ہیں اب تک مقدمہ درج کیا گیا کیوں اور کس کے کہنےپر اقرار کے باوجود ٹک ٹاک گرلز کو بچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب ہم کسی صورت میں بھی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پی ایف یو جے اور تمام پریس کلبز مبشر لقمان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب یہ آزادی صحافت پر حملہ کرنے والوں کو ہم جواب دیں گے

  • پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    لاہور:عقل ٹھکانے آگئی ، پنجاب پولیس چونیاں‌کے مقتول اور مظلوم بچوں کے قاتلوں کی نشاندہی اور ان تک پہنچنے میں‌بالکل ناکام ہوگئی ہے ، اس ناکامی کے بعد اب پولیس نے نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے ہیں‌، چونیاں میں بچوں کے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش اور شناخت کیلئے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق اس فارمولے کے تحت ڈی این اے ٹیسٹ، ووٹرز لسٹوں اور مردم شماری فہرستوں کے مطابق ہونگے۔ متاثرہ علاقوں کی ووٹرز اور مردم شماری فہرستیں پولیس کو موصول ہو چکی ہیں۔پولیس نے آسانی کیلئے دستیاب ووٹرز لسٹوں کو وارڈز میں تقسیم کر دیا ہے۔ ابھی تک 40 سے زائد افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ علاقے کے بھی ہر شہری کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    اس نئے فارمولے کے مطابق اس کے علاقہ ریکارڈ یافتہ مجرم بھی دائرہ تفتیش میں شامل ہوں گے۔ علاقے میں بد کردار لوگوں کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سابقہ مجرموں اور برے کردار والوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔سرچ ٹیم میں ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ برے کردار والوں کی تلاش کیلئے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں۔

  • خود کو بدلو گے تو بدلے گا پاکستان ، مگر عثمان بزداروزیرکو بدلنے لگے ، یہ ہے تبدیلی اور تبدیلی کی علامت

    خود کو بدلو گے تو بدلے گا پاکستان ، مگر عثمان بزداروزیرکو بدلنے لگے ، یہ ہے تبدیلی اور تبدیلی کی علامت

    لاہور: پنجاب کی گڈ گورننس کے بھی عجیب پیمانے اور معیار، وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار پنجاب کی بگڑتی ہوئے صورت حال کا ذمہ دار وزراء کو قرار دیتنے لگے ، پنجاب کے وزرا کو بار بار بدلنے والے عثمان بزدار نے اپنے اپنے آپ کو بدلنے کی ہرگز کوشش نہ کی ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں، سردار عثمان بزدار نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزراء کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ وزراء سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، تین سے چار وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کیا جایے گا۔ ایوان وزیراعلیٰ ذرائع کے مطابق وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔مگر عوام پوچھتے ہیں‌ کہ کیا عثمان بزدار کے علاوہ سب نااہل اور نکمے ہیں‌کہ جنہیں‌ کام کرنا نہیں‌آتا