Baaghi TV

Category: لاہور

  • کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    گورنرہاؤس میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگرنے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی وزراراجہ بشارت ،میاں اسلم اقبال،نعمان لنگڑیال،چیف سیکرٹری وآئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل جمعہ کو 12سے ساڑھے12بجے تک کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کی جائے گی، 12بجے قومی ترانہ اور12بجکر3منٹ پرکشمیری ترانہ بھی چلایا جائے گا ،تقریبات میں صوبائی وزرا،اراکین پارلیمنٹ اورپارٹی اراکین کوشرکت دعوت کی گئی

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان اورپاکستان کشمیرہے دونوں کوکوئی طاقت جدانہیں کر سکتی ،نریندرمودی کےخلاف اب بھارت کےاندرسےبھی آوازیں اٹھ رہی ہیں ،انشااللہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب کشمیریوں پربھارتی مظالم کاخاتمہ ہوگا،

    ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کاہرفردکشمیریوں کی تحریک آزادی میں انکے ساتھ کھڑاہے، کل کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔وزیراعظم کی اپیل پر کل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں گے، مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے اور دنیا خاموش ہے، بھارت نے کشمیری عوام کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔

    کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے لاکھوں انسانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، نریندر مودی سرکار کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوچکا ہے، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

  • رانا ثناء اللہ کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    رانا ثناء اللہ کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاررہنما مسلم لیگ رانا ثناء اللہ کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ،میڈیکل بورڈ سینئر کارڈیالوجسٹ،نیوٹریشنسٹ اورماہر امراض شوگر پر مشتمل ہے،میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر آف کارڈیالوجی پی آئی سی احمد نعمان کر رہے ہیں،میڈیکل بورڈ سیشن عدالت کے حکم پر رانا ثنااللہ کے دل کے آپریشن کا جائزہ لے گا،

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

  • تبدیلی آگئی ؛ زبیرخان نیازی چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ تعینات کردیئے گئے

    تبدیلی آگئی ؛ زبیرخان نیازی چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ تعینات کردیئے گئے

    لاہور : تبدیلی آگئی ، ملک اسد کھوکھر کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی کو وزیراعلی شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا۔

    وزیراعلیٰ‌ آفس ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے رہنما زبیر خان نیازی کو شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا، اس حوالے سے چیف منسٹر آفس کی جانب سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر بطور چئیرمین وزیراعلی شکایت سیل اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، شکایت سیل کا چئیرمین مقرر ہونے پر زبیر خان نیازی کا کہنا تھا کہ سائلین کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کروں گا۔

  • خواتین ہو جائیں ہوشیار،جعلی عامل ،لوٹنے کا نیا طریقہ، ملائشین خاتون لٹ گئی

    خواتین ہو جائیں ہوشیار،جعلی عامل ،لوٹنے کا نیا طریقہ، ملائشین خاتون لٹ گئی

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دیکرملائیشین خاتون کولوٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون ازلیناکی شکایت پرایف آئی اے نےکارروائی کی اورجعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتارکر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کیا

    ایف آئی اے کے مطابق ازلینا کا پاکستانی شوہرگوجرانوالہ کارہائشی ہے ،جعلی عامل فیاض نے بلیک میجک کے نام سےانگلش ویب سائٹ بنارکھی ہے،ازلینا نے ملائیشیا سے ویب سائٹ کے ذریعے عامل فیاض سےرابطہ کیا تھا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا.

  • ہے کوئی جو ہم پر حکم چلا سکے ، پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات کو مذاق سمجھ لیا

    ہے کوئی جو ہم پر حکم چلا سکے ، پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات کو مذاق سمجھ لیا

    لاہور : پولیس کلچر کو تبدیل کرنے والوں کو خود ہی تبدیل ہونا پڑے گا کیونکہ کوئی ایسی طاقت ابھی تک نہیں آئی جو پولیس پر اپنا حکم چلا سکے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے باوجود لاہور پولیس نے مانیٹرنگ کے لیے مطلوبہ ذمہ داریاں پوری کرنے سے انکار کردیا ، آئی جی آفس کے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ نے کیمروں کی خرابی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز کے کمروں کے کیمروں کی خرابی کی وجہ سے مانیٹرنگ کا عمل رک کررہ گیا۔آئی جی پنجاب نے تھانہ کلچر کی تبدیلی اور مانیٹرنگ کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں کیمرے نصب کروائے تھے لیکن پنجاب بھر کے تھانوں میں سب سے بری حالت لاہور کے تھانوں کی ہے، فرنٹ ڈیسک اور لاک اپ کے 23،23 جبکہ 21 ایس ایچ اوز کے کمروں میں نصب کیمرے بھی خراب نکلے

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے خراب ہونے سے پولیس کے کاموں کی مانیٹرنگ نہیں ہوسکی، آئی جی پنجاب نے روزانہ ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات سننے کا حکم دیا تھا، لاک اپس میں 2حوالاتیوں کی موت کے بعد کیمرے لگائے گئے تھے۔یاد رہے کہ پولیس کلچر میں‌ تبدیلی کے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر عمل نہیں‌کیا جاتا

  • پولی تھین بیگز پرپابندی، عدالت کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    پولی تھین بیگز پرپابندی، عدالت کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے پولی تھین بیگز پرپابندی کےخلاف تحریری حکم جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس جواد الحسن نے 6صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولی تھین بیگز پرپابندی کے ممکنہ قانون کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے ،چاروں ورکنگ گروپس تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنیں،پنجاب حکومت فوری ورکشاپس کا انعقاد کرے ،ورکشاپ میں تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے ،

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    دوسری جانب جاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ پولیتھین بیگ پر پنجاب حکومت بھی پابندی لگائے گی ۔کابینہ میں پولیتھین بیگ کی پابندی کےلئے سمری بھیج دی ہے ۔

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    صوبائی وزیر ماحولیات بارضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

    پلاسٹک بیگز پر پابندی، زرتاج گل نے عوام سے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضبط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

     

    زرتاج گل نے  کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی شہروں میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے جارہے ہیں، ماحول کو بہترکرنا ہم سب کا فرض ہے، پلاسٹک بیگ میں کوڑا ڈال کرپھینکا جاتاہے،کراچی میں نالےبند ہونے کی وجہ شاپنگ بیگز ہیں،سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سےمتاثر ہوتا ہے

  • اختلافات یا کچھ اور، شہباز شریف آج نواز شریف سے نہیں ملیں گے، اہم خبر

    اختلافات یا کچھ اور، شہباز شریف آج نواز شریف سے نہیں ملیں گے، اہم خبر

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے، کوٹ لکھپت جیل میں آج نواز شریف سے خاندان کے افراد ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے، نواز شریف سے‌ آج کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ شمیم بیگم اور داماد کیپٹن ر صفدر سمیت خاندان کے دیگر لوگ ملاقات کریں گے، نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف آج ملاقات کے لئے نہیں جائیں گے، کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے ،دوسری جانب نیب ٹیم بھی آج شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر تحقیقات کرے گی.

     

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

     

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

  • نیب ٹیم آج شہباز شریف سے تحقیقات کیلئے جائے گی ان کے گھر

    نیب ٹیم آج شہباز شریف سے تحقیقات کیلئے جائے گی ان کے گھر

    نیب ٹیم آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر تحقیقات کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں شہباز شریف گزشتہ پیشی پر نیب میں پیش نہ ہوئے تو نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا ،نیب نے شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں نیب ٹیم آج شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی ،

    گرفتاری کا خدشہ،شہباز شریف نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    شہباز شریف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جائیں گی ،شہبازشریف پربورڈ آف ڈائریکٹرزکے کام میں مداخلت کا الزام ہے ، نیب شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    دوسری جانب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کی کمر میں درد ہے،

     

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
    محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
    شامل ہیں

     

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

     

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

  • ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    ایل ڈی اے افسران و ملازمین جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران وملازمین جمعہ 30اگست2019ءکو دن 12بجے کشمیر کاز کے لئے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے چھ سکولوں میں مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار ز منعقد ہوں گے۔

    دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور ان کی شکایات ذاتی طور پر وصول کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے خصوصی وٹس ایپ نمبر جار ی کردیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل وٹس ایپ نمبر03228888283 کے ذریعے شہریوں کی شکایات وصول کریں گے اور وٹس ایپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر شکایات/تجاویز کنندگان کو ذاتی طور پر کال بیک بھی کریں گے۔شہری سڑکوں کی حالت،ایل ڈی اے کی حدود میں تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات ،غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں،پلاٹوں پرناجائز قبضے اور پرائیویٹ رہائشی سکیموں سے متعلق اپنی شکایات ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔شکایت کنندگان کے نام ،پتہ ٹیلی فون نمبر اور دیگر تفصیلات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حقیقی شکایات کے ساتھ دستیاب ثبوت بھی وٹس ایپ کے ذریعے ارسال کریں

  • شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

    شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف یا شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کل جمعرات کو اسلام آباد جائیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کا اسلام آباد جانا ڈاکٹر کی اجازت سے مشروط ہے، شہباز شریف اگر اسلام آبا دگئے تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرین گے جنہیں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے اجازت دی تو وہ جمعرات کواسلام آباد آئیں گے۔ ان کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے اور اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    اگر شہباز شریف اسلام آباد نہ گئے تو کوٹ لکھپت جیل میں انکی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہین،نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کو مقرر ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے نوازشریف کو ایمبولنس دینے سے انکار کی خبر انتقام کا واضح ثبوت ہے ،نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا