Baaghi TV

Category: لاہور

  • کشمیر یوتھ الائنس کی نوجوانوں کو چیئرنگ کراس ریلی میں شرکت کی دعوت

    کشمیر یوتھ الائنس کی نوجوانوں کو چیئرنگ کراس ریلی میں شرکت کی دعوت

    لاہور: سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے وزیراعظم پاکستان کی قوم کو دی گئی کال پر جمعہ والے دن نوجوانوں کو 11:45 منٹ پر چیئرنگ کراس لاہور بلایا ہے تاکہ یک زبان ہوکر کشمیر کیلئے آواز بلند کرسکیں۔ کشمیر یوتھ الائنس اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، لاہور کے نوجوانوں، طلباء اور سول سوسائٹی سے گزارش ہے کہ اسے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ بنائیں تاکہ دنیا کو پیغام ملے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ارسلان ساجد
    چیئرمین
    کشمیر یوتھ الائنس

    رضی طاہر
    سیکرٹری جنرل
    کشمیر یوتھ الائنس

  • ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا جائے، سیاسی رہنما کی درخواست پر ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟

    ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا جائے، سیاسی رہنما کی درخواست پر ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اپنے نام سے بنے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کروانے کے لئے درخواست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤںٹ سامنے آنے پر اعتزاز احسن نے اسے بلاک کروانے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی،ایف آئی اے حکام نے اس حوالہ سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کی درخواست موصول ہو گئی ہے جس میں جعلی اکاؤنٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے. اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں، جو ان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ بند ٹویٹر اکاؤنٹ کا ڈیتا نہیں دیتی، ٹویٹر اور فیس بک انتظامیہ اپنی مرضی کا ڈیٹا دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ،ٹوئٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیزہے،ٹوئٹر انتظامیہ مودی کی ترجمان بننے کی کوشش کررہی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

  • ایف بی آر کا رویہ انتہائی مایوس کن ھے ، نعیم میر پھٹ پڑے

    ایف بی آر کا رویہ انتہائی مایوس کن ھے ، نعیم میر پھٹ پڑے

    لاہور : آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے ایف بی آر کے رویے پر شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایف بی آر کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے. ، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر معاملات کو حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نعیم میر نے کہا کہ ہڑتالیں ملک کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں، اس لیے ہم احتجاج کے حق میں نہیں ، حکومت ہمیں دوبارہ احتجاج کےلیے مجبور نہ کرے ، نعیم میر نے کہا کہ وہ ریاست کے مفاد میں ھم درمیانہ راستہ بھی اختیار کرنے کو تیار ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق نعیم میر نے کہا کہ ایف بی آر کی ھٹ دھرمی نے معیشت اور کاروبار جام کردیا ھے نعیم میر نے کہا کہ ایسے رویوں سے ملک نہیں چل سکے گا۔انہوں نے کہا مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت نہ ھونے پر تاجر برادری سے رجوع کریں گے ،تاجر برادری جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

  • 6 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی

    6 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی

    لاہور:روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کرسکتے ، حکومت ہمیں مجبور نہ کرے ، اطلاعات کے مطابق نانبائی ایسوسی ایشن لاہور نے حکومتی نرخ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے۔ تنظیم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی بڑھتی قیمت پر نائی بائی ایسوسی ایشن بھی حکومتی اداروں کے خلاف میدان لگانے کیلئے تیار ہو گئی۔اس صورت میں 6 روپے کی روٹی فروخت نہیں کرسکتے

    دوسری طرف نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت سات روپے مقرر کرنے کا کہا لیکن دس روپے سے کم ریٹ کسی طور بھی منظور نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت کو انتیس اگست تک نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے ۔

  • کیا کھویا کیا پایا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم انکشافات

    کیا کھویا کیا پایا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ، اہم انکشافات

    لاہور : کیا کھویا کیا پایا ، بالآخر حکومت پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر فوری ردعمل کے حوالے سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ ایک سال میں خوراک سے متعلق 10220 شکایات موصول ہوئیں، 9536 شکایات کا مکمل ازالہ اور684 پرکام جاری ہے۔

    میڈیا کو جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پورٹل سے8167 جبکہ وزیراعظم شکایات پورٹل سے2053 شکایات موصول ہوئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم پورٹل کےساتھ ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شکایات درج کرانے کے 5 مختلف طریقے ہیں۔ ویب سائٹ ، موبائل اپلیکشن ، ہیلپ لائن ، فیس بک اور ٹوئٹر پر ڈائریکٹ شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں

    اس رپورٹ میں‌یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہفتہ کے روز صبح 11سے سہ پہر 3 بجے تک براہ راست بھی شکایات سنی جا رہی ہیں، تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جاتا ہے، حکام کے مطابق مزید تیزترین ازالے کے لیے سپیشل رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی غور کررہے ہیں

  • لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ، کب اور کہاں ، خبر نے دل خوش کردیئے

    لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ، کب اور کہاں ، خبر نے دل خوش کردیئے

    لاہور : اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اس خبر نے ہر کسی کو حیران تو کردیا ہوگا لیکن یہ پیشکش صرف بڑے شہروں کے لیے ہے ، لیسکو نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا پلان جاری کردیا، سٹاف کو ہائی الرٹ جاری،

    ذرائع کے مطابق ایکسیئن داتا دربار ڈویژن فیصل اشرف کو یوم عاشور کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل رشید احمد خان کو بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی۔

    دوسری طرف ڈائریکٹر آپریشنز لطیف مغل نے محرم الحرام کی مناسبت سے مراسلہ جاری کردیا، جس میں جلوس اور مجالس کے روٹس پر ٹرانسفارمرز کی ویلڈنگ کو یقینی بنانےکاحکم دیا گیا ہے، جبکہ کمپنی دفاتر کےشکایات سیل میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ اس مہینےمیں ملک کے باقی حصو ں میں بھی کم سے کم لوڈ شیڈنگ کرے

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں‌ بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں‌ بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکران، قلات، ژوب میں چند مقامات پرآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے،

    ٹھٹھہ اورشہید بینظیرآباد میں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیریں سندھ کےبعض مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان ہے،

  • مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

    مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

    مریم نوازمنی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار روپےتحفے میں ملے،مریم نواز رقوم اورتحفے نوازشریف،حسن نوازاورحسین نوازسےوصول کرتی رہیں ،مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں ،مریم نوازکےاثاثے7کروڑ35لاکھ سےبڑھ کر 83 کروڑ 7لاکھ 30ہزارروپےہوگئے

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    نیب کے مطابق مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے ان کی آمدنی روزبروز بڑھتی، مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے، 2013میں3 کروڑ 58 لاکھ ،2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ روپےکے تحائف ملے ،2015میں 31کروڑ5لاکھ روپےاور2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ روپےکے تحائف ملے،

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    مریم نوازنے اپنے کونسے “اثاثے” ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر نے کیا چیلنج

     

     

  • مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں,عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، شہباز گل

    مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں,عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ججز پر دباؤ ڈالنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے. تاریخ گواہ ہے انصاف کا قتل کرنے کے لیے کرپٹ لیگ عدالت عظمی پر حملہ آور ہوئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں , عدلیہ آزاد اور اداررے خود مختار ہے مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں.عدالتوں میں دوران سماعت ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے,ججز پر دباؤ ڈالنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے.

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھاحال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازعہ ویڈیو بنا لائیں.تاریخ گواہ ہے انصاف کا قتل کرنے کے لیے کرپٹ لیگ عدالت عظمی پر حملہ آور ہوئی.

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شہباز گل نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے کیس کی تفتیش کے لیے تمام ضروری شواہد عدالت میں جمع کروا رہے ہیں. مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں,عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں. منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت عدالت میں دیں.

     

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

  • نواز شریف کو ان کی بسیارخوری، خلیفے کی خطائیوں سے خطرہ ہے،فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف کو ان کی بسیارخوری، خلیفے کی خطائیوں سے خطرہ ہے،فیاض الحسن چوہان

    پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کی بسیارخوری اور خلیفے کی خطائیوں سے خطرہ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کے بیان پر فیاض الحسن چوہان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور بیگم صفدرعوام کی آنکھوں میں دھول اور مرچیں جھونک رہےہیں،نواز شریف کو وہی بیماریاں ہیں جو اس عمر میں ہر انسان کو ہوتی ہیں،

    نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے کہاں منتقل کیا جا سکتا ہے ؟ اہم خبر

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ان کی بسیارخوری اور خلیفے کی خطائیوں سے خطرہ ہے،ایک مجرم کی حیثیت سے نواز شریف کو تمام قانونی سہولیات میسر ہیں،

    ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام 5ستمبر کویوم دفاع کی مناسبت سے قومی سیمینار ہوگا

     

     

     

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے نوازشریف کو ایمبولنس دینے سے انکار کی خبر انتقام کا واضح ثبوت ہے ،نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں جان بوجھ کر حکومتی لاپراوہی اور غفلت کا رویہ مجرمانہ ہے .دوسرکاری ہسپتالوں کا امراض قلب کی مناسب مشینوں سے لیس ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار سیاسی انتقام کی تازہ مثال ہے ، نوازشریف کو چوبیس گھنٹے خصوصی طبی توجہ کی ضرورت ہے لیکن جان بوجھ کر لاپرواہی اور غفلت برتی جارہی ہے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے