Baaghi TV

Category: لاہور

  • کوڑا کرکٹ پھینکنے پر ایک مہینے میں 44 لاکھ کے جرمانے ، کتنے چالان کیے گئےرپورٹ سامنے آگئی

    کوڑا کرکٹ پھینکنے پر ایک مہینے میں 44 لاکھ کے جرمانے ، کتنے چالان کیے گئےرپورٹ سامنے آگئی

    لاہور : لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے غیر قانونی کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف ایل ڈبلیو ایم سی کا محکمہ حرکت میں آگیا . صرف ایک مہینے میں‌ لاکھوں روپے کے چالان کردیئے اطلاعات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سےغیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف رواں سال یکم اگست سے اب تک 44 لاکھ 61 ہزار کے2397 چالان کیے گئے۔

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کارپوریشن کی طرف سے لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے انفورسمنٹ ونگ نے کچرا پھیلانے والوں کے خلاف شہر میں آپریشن شروع کررکھا ہے، ایل ڈبلیو ایم سی حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پرکوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف رواں سال یکم اگست سے اب تک 44 لاکھ 61ہزار کے 2397 چالان کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں زیادہ تر ریسٹورنٹس اور کمرشل پلازوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

  • شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

    ن لیگی رہنماؤں کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا تبادلہ کر دیا گیا، وفاقی حکومت نے تین ججز کی خدمت لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں اور نئے ججز کے لئے نام مانگ لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں، ۔ حکومت نے لاہور کی تین خصوصی عدالتوں میں تعینات ججز کی ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئیں خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کیسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔

    احتساب عدالت کے دو اور انسداد منشیات عدالت کے ایک جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد

    رانا ثناء اللہ کے منشیات کیس کی سماعت کرنے والے جج انسداد منشیات کورٹ لاہور مسعود ارشد باگڑی کی خدمات بھی ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں، احتساب عدالت کے جج مشتاق الہی کی خدمات بھی ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں، اس عدالت میں بھی سینکڑوں نیب کیسز زیر سماعت ہیں۔

    رانا ثناء اللہ کو جس دن گرفتار کیا گیا اسدن وہ کونسی میٹنگ کرنیوالے تھے، اہم خبر

    وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ سے انسداد منشیات کورٹ لاہور اور دو احتساب عدالتوں میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام مانگ لئے ہیں۔

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، کسی قسم کا ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا

    واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، شہباز شریف کے خلاف عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملزکیس، آشیانہ ہاؤسنگ کیس سمیت دیگر کیسز زیر سماعت ہیں، حمزہ شہباز کو بھی نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے، رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں گرفتار ہیں،

  • نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے کہاں منتقل کیا جا سکتا ہے ؟ اہم خبر

    نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے کہاں منتقل کیا جا سکتا ہے ؟ اہم خبر

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے پی آئی سی لاہورمنتقل کیا جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سےکارڈیالوجی منتقل کیا جاسکتا ہے ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری کو 26 اگست کو خط بھی لکھا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو خاص طبی معائنے کی بہت ضرورت ہے،نواز شریف کے خاص طبی معائنے کی سہولیات جیل میں موجود نہیں ہے،

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    پنجاب انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں نواز شریف کی منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،پی آئی سی میں نواز شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ کااجلاس جاری ہے ،نواز شریف کی طبیعت نا ساز ہونے کے باعث پی آئی سی منتقل کیا جاسکتا ہے

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    گزشتہ روزقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے نوازشریف کو ایمبولنس دینے سے انکار کی خبر انتقام کا واضح ثبوت ہے ،نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا .

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

     

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، مریم نے کہیں کا نہ چھوڑا

  • خادم رضوی پر عائد ہو گی فرد جرم، عدالت نے بلا لیا

    خادم رضوی پر عائد ہو گی فرد جرم، عدالت نے بلا لیا

    تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوری پر 31 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خادم حسین رضوری کو 31 اگست کو طلب کر لیا، خادم حسین رضوی پر اس روز سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی،

    خادم رضوی کی رہائی کا حکم مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔ مولانا خادم حسین رضوی بیماری کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئے ۔ملزموں کی جانب سے وکیل احسان علی عارف اور وکیل طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔

    لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

    عدالت میں سید ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز اشرفی سمیت 24 ملزمان پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تحریک لبیک کے کارکنان کو عدالت میں جانے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی .

  • رانا ثناء اللہ کو جس دن گرفتار کیا گیا اسدن وہ کونسی میٹنگ کرنیوالے تھے، اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کو جس دن گرفتار کیا گیا اسدن وہ کونسی میٹنگ کرنیوالے تھے، اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ سمیت دیگرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ موجودہ ایم این اے ہیں،دو مرتبہ صوبائی وزیرقانون رہ چکے ہیں ،بحیثیت صدرن لیگ پنجاب وہ پارٹی مضبوط کر رہے تھے جس کی سزا ملی،جس دن یہ آ رہے تھے انہیں فارورڈ بلاک کے متعلق اہم میٹنگ کرنی تھی،

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا، سماعت ایک گھنٹے کے لئے ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ اے این ایف کے پاس رانا ثناءاللہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،اے این ایف نے پہلےروز ہی جوڈیشل کرنےکی استدعا کی ،رانا ثناء اللہ کی گفتگو موجودہ حکومت سے ہضم نہیں ہورہی تھی،رانا ثناء اللہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے والےہیں ،اےاین ایف کی ایف آئی آر پڑھ کر عام آدمی کی بھی ہنسی نکل جاتی ہے ،موجودہ حکومت کےوزیر نے کہا کہ ان کے پاس گرفتاری کی وڈیو ہے ،اے این ایف نے موقع سے21کلو 5سوگرام کابیگ برآمد کرنےکادعویٰ کیا،رانا ثناء اللہ سے موقع پر تلاشی کے دوران نیوبلائزر برآمد ہوا،

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ موجودہ ایم این اے ہیں،دو مرتبہ صوبائی وزیرقانون رہ چکے ہیں ،بحیثیت صدرن لیگ پنجاب وہ پارٹی مضبوط کر رہے تھے جس کی سزا ملی،جس دن یہ آ رہے تھے انہیں فارورڈ بلاک کے متعلق اہم میٹنگ کرنی تھی،بھلا ایک پریس کانفرنس کرنیوالا بندا ساتھ میں ہیروئن لے کر آئے گا،جو سی ڈی بطورثبوت پیش کی اس میں صرف موٹر وےگاڑی آنےکی وڈیو ہے،ارانا ثناءاللہ کو جب اے این ایف حکام نے روکا وہ فوری رک گئے تھے ،جو سوٹ کیس پکڑااس میں 21 کلو گرام چرس وغیرہ ڈال دی، ڈی ڈی او، 13کانسٹیبلزتھے تو پھر نقص امن کاکیسے خطرہ ہو سکتا تھا،کیا جس باکس کو تولہ گیاساڑھے21 کلو تھااس میں ہیروئن تھی کہ نہیں ،یہ واقعہ ہوا 3 بجکر 20منٹ پراور ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہے شام 6 بجے ،رانا ثناءاللہ بیماری کےباعث انسولین اور دل کی بیماری کی دوا لیتے ہیں ،رانا ثناءاللہ ہر وقت اپنے ساتھ شوگر ٹیسٹ باکس رکھتے ہیں،

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء نےاسمبلی فلور پر کہا عمران خان ڈی جی اینٹی نارکوٹکس سے ملے،گرفتار کرنےکاکہہ دیا،کیا اینٹی نارکوٹکس کو مزید تفتیش کیلیے ریمانڈ نہیں لینا چاہیےتھا،ڈھائی گھنٹے بعد ایف آئی آر کاٹی گئی اس میں شک صاف ظاہر ہو جاتا ہے ،رانا ثناءاللہ سےمتعلق کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ ان کا منشیات فروشوں سےتعلق رہا ہو،

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ رات میری تقرری ہوئی ہے کیس پڑھنے کیلیے تھوڑاوقت دیاجائے ،عدالت نےایک گھنٹے بعداے این ایف کےوکیل کو دلائل کےلیےطلب کرلیا ،

    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • بہاولنگر کشمیر یوں کےحق میں شاندار یکجہتی کشمیر ریلی

    بہاولنگر کشمیر یوں کےحق میں شاندار یکجہتی کشمیر ریلی

    بہاولنگر کشمیر یوں کےحق میں شاندار یکجہتی کشمیر ریلی
    بہاولنگر میں علماء اتحاد کے زیر اہتمام بہاولنگر میں مسجد شہدا سے لے کر سٹی چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی. اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ، جن پر کشمیرکی آزادی اور بھارت کی سربیت کے نعرے درج تھے.لوگ نعرے لگا رہے تھے کہ کشمیر بنے گا پاکستان . پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ وغیرہ نعرے لگا رہے تھے.
    اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے.جن میں بچے بوڑھے اور نو جوان شامل تھے جو دنیا کے منصفوں سے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے.

  • رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا، سماعت ایک گھنٹے کے لئے ملتوی

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا، سماعت ایک گھنٹے کے لئے ملتوی

    منشیات کیس میں گرفتاررکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو انسدادمنشیات عدالت پہنچا دیاگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد کیس کی سماعت کررہے ہیں ،دیگر5 ملزمان کو بھی 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا ،ملزمان میں اکرم،عمر فاروق، عامررستم،عثمان احمد اور سبطین خان شامل ہیں .

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    راناثنااللہ کےخلاف کیس کی سماعت ایک گھنٹہ کیلئے ملتوی کر دی گئی عدالت نےاےاین ایف کے وکیل کودلائل کیلئے طلب کرلیا ،اے این ایف کے وکیل نے کہاکہ گزشتہ رات تقرری ہوئی،کیس پڑھنےکیلئےوقت دیاجائے،

    گزشتہ سماعت پپر وکلاء کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر 28 اگست تک بیل کی اپیل پر جرح کے لیے طلب کیا تھا

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

     

     

     

  • ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام 5ستمبر کویوم دفاع کی مناسبت سے قومی سیمینار ہوگا

    ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام 5ستمبر کویوم دفاع کی مناسبت سے قومی سیمینار ہوگا

    ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری نے کہا ہے کہ کسی تر نوالے کانام پاکستان نہیں،ہم ایٹمی طاقت ہیں۔پاکستان وقت آنے پراپنے دشمن سمیت دنیا کوچونکادے گا۔جموں وکشمیرکی آزادی تک پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔کشمیر کی خصوصی حیثیت پرشب خون مارنیوالے نے کرداروں نے سات دہائیوں بعد نظریہ پاکستان پرمہرتصدیق ثبت کردی ۔زمین اورسمندرسے فضاﺅں تک پاکستان کی دفاعی صلاحیت قابل رشک ہے۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج انتہائی پیشہ ور اورمستعدہیں جبکہ قوم اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے۔دشمن کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں،اگرہم امن پسندہیں تویہ ہماری کمزوری نہیں۔پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔میدان جنگ میں کامیابی کیلئے ہتھیاروں سے زیادہ جذبوں کی اہمیت ہوتی ہے ۔پاکستان کاہرجوان جانبازاورمادروطن کاجانثار ہے۔

    ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے5ستمبر کولاہور میں قومی سیمینارمنعقد ہوگا،جس سے سیاست اورصحافت کے قدآوراحباب کے ساتھ ساتھ دفاع ماہرین خطاب کریں گے۔وہ ناصرچوہان ایڈووکیٹ کے چیمبر میں ورلڈکالمسٹ کلب کی کورکمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

    ورلڈکالمسٹ کلب شعبہ خواتین کی مرکزی صدرڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ،سینئر کالم نگار عمر فاروقی ،ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان ،مرکزی آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،مرکزی سینئر نائب صدورکاشف سلیمان ، قاضی سعداخترقریشی ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان اور مرکزی نائب صدر ناصرچوہان ایڈووکیٹ شریک ہوئے اور باری باری گفتگوکرتے ہوئے قومی سیمینار کے سلسلہ میں مختلف تجاویزدیں۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے عہدیداران اورارکان 6ستمبر کوافواج پاکستان اورسرفروش رینجرز سے اظہار یکجہتی کیلئے قصورمیں گنڈا سنگھ بارڈرکادورہ کریں گے ۔

  • لاہورمیں تاجرسے ڈاکوؤں نے لوٹی نقدی، تاجر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

    لاہورمیں تاجرسے ڈاکوؤں نے لوٹی نقدی، تاجر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتیوں کی وادارتوں میں اضافہ ہو گیا، ڈاکوؤں نے تاجر سے رقم چھینی تو تاجر نے ڈاکوؤن پر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا

    باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نسیم سپر مارٹ کے مالک سے دو ڈاکوؤن نے 80 ہزار روپے نقد اور موبائل لوٹ چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ تاجر حسن شہزاد نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایک گولی بائیک کے پیچھے بیٹھے ڈاکو وقاص کو لگی جس سے بائیک گر گئی۔ مارٹ کے مالک کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو وقاص موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گیا.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کر لیے.پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر مفرور ڈاکو کی تلاش شروع کردی. پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکو کو جلد گرفتار کر لیا جاے گا.

  • شاباش عمران خان، ٹویٹر واپسی پر پہلے ہی ٹویٹ نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    شاباش عمران خان، ٹویٹر واپسی پر پہلے ہی ٹویٹ نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے

    لاہور: اینکر پرسن اور سینئر تجزیہ نگار عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا. انہوں نے اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آؤ سب مل کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں.

    تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مرتبہ پھر ٹویٹ کرتے نظر آئیں گے کیونکہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا. انہوں نے اکاؤنٹ کی دوبارہ بحالی کے بعد پہلا ہی ٹویٹ کشمیریوں کے حق میں کردیا. انہوں نے کہا کہ "الحمد اللہ میں ٹویٹر پر واپس آگیا ہوں، آؤ سب ملکر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں”. اینکر پرسن عمران خان کے اس ٹویٹ کو چند ہی لمحوں‌ میں‌ ہزاروں لوگوں نے لائک اور شئیر کیا. ساتھ ہی ساتھ عمران خان صاحب کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا گیا کہ وہ اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد بھی ڈرے نہیں بلکہ اپنے پہلے ہی ٹویٹ میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی.

    واضح رہے کہ اینکر پرسن عمران خان کا اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ نے کشمیر پر بولنے کی وجہ سے معطل کردیا تھا. تاہم اب ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا ہے.