Baaghi TV

Category: لاہور

  • غریب عوام کے لئے بری خبر، سفر ہوا مہنگا،کرایوں میں 35 فیصد اضافہ

    غریب عوام کے لئے بری خبر، سفر ہوا مہنگا،کرایوں میں 35 فیصد اضافہ

    غریب عوام کے لئے بری خبر، پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا ہے، کرایوں میں اضافے کے حوالہ سے منظوری ہونے والی سمری کے مطابق کارپٹ سڑک پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 93 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 23 پیسے، کچی سڑکوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا کرایہ فی کلومیٹر 98 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 30 پیسے جبکہ ویگن اور منی بسوں کے کرایوں میں بھی فی کلومیٹر کے حساب سے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول کے مہنگا ہونے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ایک برس میں پٹرول 28 روپے مہنگا ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹرو بس کے کرایہ میں 50 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا، میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا تھا ، میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کے بعد سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی .پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی .پنجاب حکومت نے جاری منصوبوں پرسبسڈی بھی کم کردی.

  • رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے شوہر سے ملاقات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ کر دی

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے شوہر سے ملاقات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ کر دی

    منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ سے کیمپ جیل میں اہل خانہ نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کیمپ جیل لاہور میں منشیات کیس میں قید رکن قومی اسمبلی، صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ سے ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے میڈیکل کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹ سیل کر دئیے گئے ہیں جو بھی ساتھ دینے کی کوشش کرتا ہے انسداد منشیات کا ادارہ انہیں نوٹس بھجوا دیتا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی وفات کے باوجود ان کے شوہر اور داماد کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا.

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. .

    منشیات کیس، رانا ثناءاللہ کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    رانا ثناء اللہ پر پہلی ایف آئی آر مسلم لیگ ن نے درج کروائی تھی، صمصام بخاری

  • پنجاب: کالجوں میں 4500 ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

    پنجاب: کالجوں میں 4500 ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری کالجوں میں 4500 کالج ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی، 400 خالی آسامیوں پر اقلیتی اور خصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔

    موجودہ تعلیمی سال کے دوران تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دیا جائے گا۔ سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔ متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    ‏وزیراعلیٰ نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کیلئےجامع پالیسی کے بارے میں سفارشات طلب کرلیں۔ سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی،بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا،سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیارکوبہتربنائیں گے

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کی طرف سے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے خبر دے چکا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے باقاعدہ اس کی منظوری دے دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

  • جیو نیوز انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر نادیہ فیصل قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    جیو نیوز انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر نادیہ فیصل قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

    لاہور : جب کسی جان کی موت کا وقت آتا ہے تو وہ ٹلتا نہیں، ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے. اور پھر وہی ہوا کہ جیو نیوز کی انٹر ٹینمنٹ کی ایڈیٹر نادیہ فیصل کو اپنے رب کے پاس جانے کا پیغام آگیا اور نادیہ فیصل قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

    نادیہ فیصل کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اس موذی بیماری سے جنگ لڑ رہیں تھیں۔نادیہ فیصل کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ آج انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈیفنس فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔

    نادیہ فیصل طویل عرصے سے جیونیوز سے وابستہ تھیں اور فلمی حلقوں میں ’نینی‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں، وہ بیماری کے باوجود اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہیں۔نینی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز سن 2000 میں انڈس ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کیا، 18 اپریل 2007 کو جیوانگلش اور اس کے بعد اپریل 2015 میں جیونیوز اردو جوائن کیا۔

    اپنے کیئریر کے دوران اپنے ساتھیوں سے بہت برتاو رکھنے کی وجہ سے بہت مشہور اور قدر کی نگاہ سے جانی جاتی تھیں، باغی ٹی وی نادیہ فیصل کی وفات پر خاندان اور ادارے کے غم میں شریک ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ورثاکو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین

  • قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹرخان محمد ،  کھیت کے میدان سے کرکٹ کے میدان تک کیسے پہنچے ، شاندار سفر ، جاندار کہانی  ، باغی ٹی وی کی زبانی

    قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹرخان محمد ، کھیت کے میدان سے کرکٹ کے میدان تک کیسے پہنچے ، شاندار سفر ، جاندار کہانی ، باغی ٹی وی کی زبانی

    لاہور :قذافی اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹرخان محمد کا چونیاں میں زمیندار ی سےقذافی اسٹیڈیم تک کا سفر ۔سال 1986میں چونیاں کے ایک گاؤں میں زمینداری کرنے والے28 سالہ نوجوان خان محمد نے قذافی اسٹیڈیم پہلی بار دیکھا تھا۔ خان محمد کو کرکٹ سے لگن توبہت تھی مگر وہ کرکٹ میچ کا احوال صرف ریڈیو پاکستان پر سنتا تھا ۔مگر اب اسے امیدتھی کہ وہ ان قومی ہیروز کو قریب سے دیکھ سکے گا۔ خان محمد کو قذافی اسٹیڈیم میں پچ اور گراؤنڈ کی تیاری کی ذمہ داری مل گئی تھی۔ اب اسے ان میچوں کے لیے پچ تیار کرنا تھی جن کے نتائج جاننے کے لیے وہ کبھی اونچی آواز میں ریڈیو لگا کر گاؤں میں زمینداری کیا کرتا تھا۔61 سالہ خان محمد کا کہنا ہے کہ جب قذافی اسٹیڈیم میں بطور گراؤنڈ سٹاف ممبر بھرتی ہوا تو یہاں پچ تیار کرنے کے لیے صرف 2 ملازم تھے مگر آج جدید دور میں یہاں 20 افراد کام کررہے ہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم میں 33 سال سے اپنے کام میں مگن رہنے والےخان محمداپنی کئی خاندانی ذمہ داریوں کو کام کی وجہ سے ادھورا چھوڑ چکے ہیں۔ خان محمد اپنے چچا سمیت چند قریبی رشتہ داروں کے جنازوں میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرنے میں مصروف تھے۔ کرکٹ سیزن کے شروع ہوتےہی خان محمد صبح صادق کے وقت قذافی اسٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔ اگر میچ چل رہا ہو تو انہیں گھرواپسی بھی رات گئے کرنا پڑتی ہے۔ خان محمد کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں بطور گراونڈسٹاف ممبر کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ یوں تو ہم موسم کی پیش گوئی دیکھ کر پچ اور گراونڈ کی تیاری کرتے ہیں مگر بے موسم بارش، آندھی اور طوفان کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ رات کی تاریکی میں بھی پچ کو بارش سے بچانے کے لیے یہاں رکنا پڑ ا۔

    خان محمد نے کہا کہ جب سے قذافی اسٹیڈیم آیا ہوں اسے اپنا گھر سمجھتا ہوں۔یہ گراؤنڈ میری کھیتی ہے اور مجھے اپنی کھیتی سے بہت پیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بستر پر لیٹا بھی یہی سوچتا رہتا ہوں کہ اگلے دن گراؤنڈ میں کیا کام اور کیسے کرنا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ یا کیمپ کے دوران ہم 16 پچز پر مشتمل اپنے اسکوائر کو غروب آفتاب سے قبل ڈھانپ دیتے ہیں۔ اس دوران ہم 3 سے 4 لوگ رات بھر یہاں ہی رہتے ہیں تاکہ موسم کی بدلتی رت کی صورت میں ہمہ وقت تیار رہیں۔ خان محمد نے بتایا کہ ایک رات شدید طوفان کے باعث پچ پر پڑا منوں وزنی کوورہوا کے ساتھ اڑ کر گراؤنڈ کے باہر چلا گیا تھا۔ جس کے باعث اگلے روز پی آئی اےاور حبیب بنک کے درمیان جاری ڈومیسٹک میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا ۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پلے آف میچ سےقبل شدید بارش نے میچ کے انعقاد کو بھی دھندلا دیا تھا تاہم یہ بات چند لوگ ہی جانتے ہیں کہ طوفانی بارش کے باوجود میچ کے کامیاب انعقاد کا سہرا خان محمد کے سر سجتا ہے۔ خان محمد کا کہنا ہے کہ بارش اس قدر تیز ہورہی تھی کہ براڈ کاسٹرز نے میچ کے انعقاد کو ناممکن قرار دے دیا تھا مگر چیف کیوریٹر آغا زاہد نےبورڈ کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی۔ ہماری تجویز پر 2 ہیلی کاپٹرز گراؤنڈ سے پانی سکھانے کے لیے لائے گئے۔ جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف میں شامل تمام اراکین نے ایک ناممکن کام کو ممکن کردکھایا۔ اس اہم میچ کے کامیاب انعقاد اور ان کے بہترین کیرئیر کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نےخان محمد کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی تھی۔

    1996 ورلڈکپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے خان محمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے فائنل میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی تھی۔ جوں جوں میچ اختتام کو پہنچ رہا تھا ہماری نظریں آسمان پر پھیلے کالے بادلوں پر جمنے لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوورز ہاتھ تھامے باؤنڈری لائن پر کھڑے صرف یہ دعا کررہے تھے کہ میچ مکمل ہوجائے اور شائد ہماری دعا قبول ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان رانا ٹنگا نے فاتحانہ رنز بنائے توساتھ ہی تیز بارش شروع ہوگئی ۔ اب گراؤنڈ اسٹاف پچ کو کوور کرچکا تھا اور کھلاڑی ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے تھے۔

    61 سالہ خان محمد 1987ء اور 1996 کے ورلڈکپ کے لیے پچز کی تیاری کرچکے ہیں۔ خان محمد کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بیٹنگ یا بولنگ کے لیے سازگار پچ بنانے میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پچز کی تیاری ایک ہی جیسی ہے۔ پچ پر گھاس چھوڑ دیں تو بولرز کو مدد ملے گی پھر اس سے جیسے جیسے گھاس ختم کرتے جائیں گے وہ بیٹسمین کے لیے سازگار ہوتی جائے گی۔ ان کاکہنا ہے کہ سیزن سے 3 ہفتے قبل ہم اسکوائر تیار کرلیتے ہیں۔ پہلے میچ سے 4 روز قبل پچز تیار کرلی جاتی ہیں اور پھر آخری وقت تک اس کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    خان محمد نے کہاکہ گراؤنڈ اسٹاف میدان میں اترنے والی دونوں ٹیموں کے لیے یکساں پچ کی تیاری کرتا ہے۔ جہاں ایک ہی میچ میں کوئی کھلاڑی سنچری اسکور کرتا ہے تو کوئی صفر پر آؤٹ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کی نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں 329 رنز کی اننگز میں کبھی نہیں بھول سکتا جبکہ اسی میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ایک اننگز میں محض 73 رنز پر بھی آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسی طرح گگلی ماسٹر عبدالقادر کی 1987ء میں انگلینڈ کے خلاف ایک اننگ میں 7 وکٹیں بھی خان محمد کی حسین یادوں میں سےایک ہے۔ اس اننگ میں عبدالقادر نے 6 کھلاڑیوں کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا

  • لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    غیرقانونی حراستی سیل کے حوالہ سے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے9 افراد کو فاریسٹ آفس میں غیرقانونی حراست میں رکھا، سی سی پی اولاہورنےایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختارکوانکوائری آفیسرمقررکردیا ہے،

    سی سی پی او لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعےکےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، واضح رہے کہ غیر قانونی حراستی سیل کی خبریں‌ میڈیا پر آنے کے بعد سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر اعلیٰ‌ پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،

  • نجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھانا حسن علی کے لیے کیسا رہا ، خبر نے ہلچل مچادی

    نجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھانا حسن علی کے لیے کیسا رہا ، خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور : نجی زندگی سے پردہ اٹھانا اکثر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے مگر حسن علی کہتے ہیں کہ ان کا تجرہ اچھا رہا . اسی تناظر میں‌ حسن علی نے اپنی دلہنیا اورشاداب خان کوبہترین دوست قرار دے دیا، حسن علی نے کہا کہ دولوگ دوست بن کرزندگی میں آئے،ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹرپیغام میں حسن علی کا کہنا ہے دولوگ ان کی زندگی میں دوست بن کرآئے ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا، حسن علی نے سامعہ اورشاداب خان کیساتھ اپنی یادگارتصاویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان دونوں دوستوں میں بہت مماثلت محسوس ہوتی ہے.

    اپنے ٹویٹ پیغام میں حسن علی نے لکھا کہ دونوں محسوس کرتے ہیں کہ میں پریشان ہوں لیکن کوئی بات نہیں, میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں دونوں کوہمیشہ کتنا پریشان کروں گا.شاداب خان قومی کرکٹرز میں سے حسن علی کے سب سےقریبی دوست ہیں, شاداب خان نے حسن علی کی شادی کی تمام تقریبات میں بھی شرکت کی.

  • رانا مشہود کے ساتھیوں نے کرپشن کا پول کھول ، گواہی دینے کی پیشکش کردی

    رانا مشہود کے ساتھیوں نے کرپشن کا پول کھول ، گواہی دینے کی پیشکش کردی

    لاہور : سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کی کرپشن کی حقیقت جانی ساتھیوں نے بیان کردی ، رازدان نے رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس کے خلاف گواہی دینے کی پیشکش کردی ، دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وسیم احمدنے اعتراف جرم کرلیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم وسیم احمد سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے،زرائع نیب نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کہ ملزم کو چئیرمین نیب پیش کر دیا،

    باغی ٹی وی کے مطابق یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دیے،رانا مشہور اور عثمان انور نے کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا وسیم احمد نے انکشاف کیا ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم وسیم احمد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرضی کمپنیز بناکر رانا مشہور اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے ، ملزم وسیم احمد نے مزید بتایا کہ سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے،ملزم وسیم احمد کا کل عدالت مقامی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرایا جائے گا

  • لاہور باغ جناح کے متعلق وہ فیصلہ آگیا جس کا کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

    لاہور باغ جناح کے متعلق وہ فیصلہ آگیا جس کا کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

    لاہور : لاہور انتظامیہ نے اہم فیصلے کرنے شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق پی ایچ اے سے باغ جناح واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اب 114 ایکڑ پر پھیلے باغ کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی ذمہ داری محکمہ زراعت نبھائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈیوس روڈ پر محکمہ زراعت میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر زراعت سے باغ جناح کو محکمہ زراعت میں دوبارہ ضم کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست کریں گے کہ باغ جناح محکمہ زراعت کو واپس دیا جائے۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر فلوری کلچر ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ باغ جناح ایشیا کا پہلا بڑا بوٹینیکل گارڈن ہے، جو سابق دورِ حکومت نے2009 میں پی ایچ اے کو دیا تھا۔اجلاس میں پھولوں کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

    اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باغ جناح محکمہ زراعت کا اثاثہ ہے اور اب یہ واپس لیں گے، 114 ایکڑ کے باغ جناح کا بہتر طریقے سے تحفظ ہو گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ باغ جناح کو پہلے سے زیادہ پرکشش بنانے کے لیے کوششیں کریں گے

  • اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار مہم شروع ، کئے بڑے بڑے کردار پکڑے جانے والے ہیں

    اشتہاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار مہم شروع ، کئے بڑے بڑے کردار پکڑے جانے والے ہیں

    لاہور : وزیراعظم کے حکم پر سرکاری محکموں سے کرپشن ختم کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے. اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کے آفس کے سابق ہیڈ کانسٹیبل اشتہاری ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کے سابق ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف کو چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ساڑھے 4لاکھ روپے کی خرد برد کے مقدمہ میں گزشتہ6 سال سے اشتہاری تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بڑے بڑے کرپٹ افسران پکڑے جانے والے ہیں

    ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کررکھے ہیں، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی ہدایت پر سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر گرفتاری کی گئی۔