Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا “اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنے کا  فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا “اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر’ اور ‘اپنی زمین اپنا گھر’ پراجلاس ہوا

    سانحہ کاہنہ کے غم کو وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کو محفوظ بنانے کے عزم میں ڈھال دیا.مریم نواز نے کاہنہ سانحات کی روک تھام کیلئے “اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، مخدوش یا کمزورچھتوں کو محفوظ اور بہتر بنانے میں معاونت کریں گے.کمزور چھتوں والے خستہ حال اور مخدوش گھروں کے لئے 5 لاکھ دیے جائیں گے. نئی عمارت یا اضافی فلور بنانے کے لئے سود فری آسان اقساط پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے. مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر کی دوسری قسط تین دن کے اندر اندر جاری کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بحران میں بیانات نہیں،اقدامات نظر آنا ہی گڈ گورننس ہے.’اپنی زمین اپنا گھر’ کے تحت علاقوں کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹ پیش کی گئی. 2 ہزار خاندانوں کو مفت پلاٹ کے ساتھ گھر بنانے کے لئے قرضہ بھی دیا جائے گا. مریم نواز شریف کی گھر بنانے کے لئے آسان قرض پہلے سے بھی آسان بنانے کی ہدایت . پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبوں میں کوتائی برداشت نہیں کرونگی.غریب پر بوجھ نہ ڈالیں نہ ہی قرض کے حصول کے ضوابط میں کوئی تبدیلی ہو.

  • غیر ملکی خواتین کیس،رضا ڈار سمیت گرفتار ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    غیر ملکی خواتین کیس،رضا ڈار سمیت گرفتار ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے نواسے رضا ڈار سمیت گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں چہروں پر ماسک پہنا کر عدالت کے روبرو پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے، جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔پراسیکوٹر نے آج عدالت کو بتایا کہ ڈی این اے ہو چکا ملزمان کے فنگر پرنٹ لئے جا چکے ہیں اب گاڑی ، لیپ ٹاپ ، رقم اور اسلحہ برآمد کرنا ہے ،عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور انہیں 13 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ تفتیش مکمل کرکے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔عدالت نے ملزمان رضا ڈار، رضوان، نواز اور ناصر کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی

  • ایرانی طیارے کو لاہور ائیر پٔورٹ پر لینڈنگ کی اجازت تاحال نا مل سکی

    ایرانی طیارے کو لاہور ائیر پٔورٹ پر لینڈنگ کی اجازت تاحال نا مل سکی

    لاہور: تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ایئر لائن کے طیارے کو ابھی تک لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی جس کے سبب تہران سے پرواز ٹیک آف ہی نہ کر سکی۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی ایئر لائن طیارے نے آج صبح لاہور ایئرپورٹ پر آنا تھا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی پرواز ریگولر نہیں، تہران سے آنے والی پرواز اسپیشل (ایکسٹرا پرواز) ہے جس کی لینڈنگ کے لیے وزیر خارجہ یا وزارت خارجہ کی اجازت درکار ہوگی ایرانی حکومت کی طرف سے خط موصول ہوگیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے اجازت ملتے ہی تہران سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت مل جائے گی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپیشل پرواز کے لیے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی اجازت ضروری ہے۔

  • صحافی و پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    صحافی و پوڈکاسٹر ریحان طارق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    لاہور: صحافی اور پوڈکاسٹر ریحان طارق کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان طارق گزشتہ رات ایک بجے کے بعد لندن سے آنے والی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، جہاں امیگریشن اور سیکیورٹی چیکنگ کے دوران انہیں روک لیا گیا۔ بعد ازاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اہلکار ایئرپورٹ پہنچے اور انہیں اپنی تحویل میں لے گئے۔قریبی عزیزوں کے مطابق ریحان طارق کو ایئرپورٹ پر کچھ دیر تک روکے رکھنے کے بعد این سی سی آئی اے کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق اہل خانہ کو فوری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ریحان طارق کے خلاف لاہور میں این سی سی آئی اے کے پاس ایک مقدمہ درج ہے۔ریحان طارق وزیر داخلہ محسن نقوی کے ادارے سے وابستہ ہیں،یاد رہے کہ ریحان طارق نے چند روز پہلے ذاکر جواد نقوی سے متنازعہ پوڈ کاسٹ کیا تھا۔ جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ مذہبی و سماجی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا تھا۔

  • ‎لاہور میں 766 غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    ‎لاہور میں 766 غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    ‎لاہور: کاہنہ میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد محکمہ تعلیم نے بچوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے لاہور بھر کے 766 غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان اداروں میں بڑی تعداد ٹیوشن سینٹرز اور پرائمری اسکولوں کی ہے، جو بغیر رجسٹریشن اور مطلوبہ حفاظتی انتظامات کے کام کر رہے ہیں۔
    ‎محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ضلع لاہور میں سیکڑوں نجی تعلیمی ادارے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سرگرم ہیں، جس کے باعث طلبہ کی حفاظت سے متعلق سنگین خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ حالیہ حادثے کے بعد ان اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
    ‎اس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں، حفاظتی انتظامات اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
    ‎نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، مختلف زونل افسران، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن یا متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی (پیرا) کے نمائندے اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز شامل ہوں گے۔ یہ ٹیم لاہور کے تمام نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے عمارتوں کی مضبوطی، حفاظتی اقدامات، ایمرجنسی انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
    ‎محکمہ تعلیم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ روز کے اندر اپنی جامع رپورٹ پیش کرے، تاکہ اس کی روشنی میں فوری فیصلے کیے جا سکیں۔
    ‎حکام کے مطابق وہ تعلیمی ادارے جو قانونی تقاضے، حفاظتی معیارات یا عمارت کی فٹنس سے متعلق سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کر سکیں گے، انہیں فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ ایسے اداروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ‎پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 15 اعلیٰ افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات

    ‎پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 15 اعلیٰ افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات

    ‎لاہور: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 15 سینئر پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی منظوری کے بعد سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
    ‎اعلامیے کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا، پولیس کی انتظامی کارکردگی میں بہتری لانا اور فیلڈ آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔
    ‎نوٹیفکیشن کے تحت محمد سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ زاہد نواز کو اس عہدے سے تبدیل کر کے ایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
    ‎جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی تھری لاہور سے تبدیل کر کے ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عادل عامر کو ڈی جی خان ریجن سے تبدیل کر کے سی پی او لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    ‎سعد عفیدی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شوکت علی شیخ کو وہاں سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سینٹرل ون، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
    ‎محمد نعمان ظفر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان، محمد منیر بدر کو ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں اور ظفر جاوید ملک کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
    ‎رضا اللہ خان کو اٹک و حسن ابدال سے تبدیل کر کے ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری جھنگ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی آپریشنز آئی سی تھری فیصل آباد ریجن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔
    ‎مزید تبادلوں کے تحت محمد عیسیٰ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس لاہور تعینات کیا گیا، جبکہ حسن افضل کو اس عہدے سے تبدیل کر کے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
    ‎اسی طرح حسن رضا کو ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن، فرخ جاوید کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور اور سید جمشید علی کو بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
    ‎پولیس ذرائع کے مطابق تمام افسران کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو بہتر سیکیورٹی اور پولیسنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • 9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

    9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

    لاہور: 9 مئی مقدمات میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید نے اپنی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔

    میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا حقائق اور شواہد کے برعکس ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے ریکارڈ پر درخواست گزار کے خلاف کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں، اس لیے 10 سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں محمود الرشید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ اسی مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔۔

  • 
معروف کامیڈی اداکار اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

    
معروف کامیڈی اداکار اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

    ‎لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف کامیڈی اداکار اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے۔ وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے، جس سے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
    ‎اطلاعات کے مطابق اللہ رکھا پیپسی کو "پبلک ڈیمانڈ” کامیڈی پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹر ان کی جان نہ بچا سکے۔
    ‎اللہ رکھا پیپسی کئی دہائیوں تک پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی انڈسٹری کا نمایاں نام رہے۔ انہوں نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز، برجستہ مکالموں، حاضر جوابی اور فطری اداکاری سے لاکھوں ناظرین کے دل جیتے۔ ان کی پرفارمنس کو ہر عمر کے شائقین نے بے حد پسند کیا اور وہ اسٹیج کامیڈی کی دنیا میں ایک منفرد شناخت رکھتے تھے۔
    ‎انہوں نے متعدد کامیاب اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا مخصوص اندازِ مزاح اور بے ساختہ اداکاری انہیں اپنے ہم عصر فنکاروں سے ممتاز بناتی تھی۔
    ‎اللہ رکھا پیپسی کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں لوگ ان کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔
    ‎فن سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ اللہ رکھا پیپسی نے پاکستانی اسٹیج کامیڈی کو نئی پہچان دی اور اپنی بے مثال صلاحیتوں کے ذریعے برسوں تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ ان کی وفات سے پاکستان کی تفریحی صنعت ایک باصلاحیت اور مقبول فنکار سے محروم ہو گئی ہے، جبکہ ان کی یادگار پرفارمنس ہمیشہ شائقین کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

  • مسلم ممالک پر مشتمل اتحادعالمِ اسلام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو گا ،حافظ مسعود اظہر

    مسلم ممالک پر مشتمل اتحادعالمِ اسلام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو گا ،حافظ مسعود اظہر

    لاہور ( )سعودی عرب کی قیادت میں پانچ مسلم ممالک پر مشتمل اتحادعالمِ اسلام کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو گا ۔ حرمین شریفین کی میزبانی کی وجہ سے سعودی عرب کو امتِ مسلمہ میں ایک منفرد مذہبی اور اخلاقی مقام حاصل ہے، اسی لیے مسلمان ممالک کی بڑی تعداد اسے اتحاد، قیادت اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کی علامت سمجھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں پاکستان ، ترکیہ ، قطر اور مصر پر مشتمل اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ موجودہ عالمی حالات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم ممالک نیٹو طرز پر ایک ایسا مضبوط اتحاد تشکیل دیں جو مشترکہ دفاع، انٹیلی جنس تعاون، اقتصادی شراکت، سائنسی ترقی اور سفارتی ہم آہنگی کو فروغ دے۔ اس اتحاد میں خلیجی ممالک، مشرقِ وسطی، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور دیگر اسلامی ریاستوں کی شمولیت مسلم دنیا کو ایک موثر اور باوقار قوت بنا سکتی ہے۔ یہ اشتراک وسیع اسلامی اتحاد کی شکل اختیار کرلے تو امتِ مسلمہ کے اجتماعی مفادات کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ا س اتحاد کو موثر بنانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔دونوں ممالک کا دفاع، معیشت، سرمایہ کاری، انسدادِ دہشت گردی اور سفارتی تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک کی قربت عالمِ اسلام کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔ ا یسا اتحاد خلیجی خطے میں سلامتی کے استحکام، مشرقِ وسطی میں تنازعات کے حل، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی جہت دے سکتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ اعتماد، اخوت اور باہمی تعاون پر مبنی رہے ہیں۔ مشترکہ عسکری مشقیں، جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ، انسدادِ دہشت گردی میں تعاون اور اقتصادی راہداریوں کی توسیع مسلم دنیا کی اجتماعی طاقت میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔ اسی طرح عالمی فورمز پر متحدہ موقف اختیار کرنے سے فلسطین، کشمیر اور دیگر اہم اسلامی مسائل پر مسلم ممالک کی آواز پہلے سے زیادہ موثر انداز میں سنی جا ئے گی۔ مسلم قیادت اخلاص اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرے تو یہ اتحاد امتِ مسلمہ کے اتحاد، وقار، سلامتی اور ترقی کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

  • غیر ملکی خواتین سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ

    غیر ملکی خواتین سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغواء اور اجتماعی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں تین ملزمان کے ڈی این اے نمونے فرانزک تجزیے میں میچ کر گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این اے میچ ہونے والے ملزمان میں نواز کا نام سرِفہرست ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نواز پر الزام ہے کہ اس نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کے بعد اس کے اکسانے پر دیگر دو ملزمان، ساجد اور سکندر، بھی مبینہ طور پر اس جرم میں شامل ہوئے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر آٹھ ملزمان کے ڈی این اے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، جن میں سے تین کے نمونے متاثرہ خاتون کے شواہد سے میچ کر گئے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کے ڈی این اے نمونوں کا فرانزک تجزیہ تاحال جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس اس مقدمے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے تصدیق کی تھی کہ غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی کی بھی شناخت کر لی گئی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ تمام حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔