Baaghi TV

Category: لاہور

  • عیدا لفطر کب منائی جائے گی؟

    عیدا لفطر کب منائی جائے گی؟

    لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ اس سال 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جا ئے گا۔

    خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29 رمضان المبارک 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلیے 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔

    کروڑوں روپے کرپٹو کرنسی کےفراڈ کے الزام پرتمنا بھاٹیہ کا ردعمل

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

  • چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز

    چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز

    چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی،سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے .وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی،وزیراعلی مریم نواز شریف نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی .فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی، جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمّل ہو جائے گا.

    سیکرٹری انرجی نے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔فری سولر پینل سکیم کے لئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا۔ فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا۔0.55کلوواٹ کے 47182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔100یونٹ ماہانہ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔ صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا۔فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

  • اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    لاہور:پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ ذاتی لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری فٹنس کا راز میرے غم ہیں، بھائی کی وفات کے بعد روٹی میرے گلے سے نہیں اترتی تھی، میں نے 8 سے 9 ماہ صرف چائے اور کیک رسک پر گزارا کیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ بھائی کی وفات سے قبل بھی میں انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کر رہی تھی مگر بھائی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد 16 گھنٹے کی فاسٹنگ 24 گھنٹے تک بھی چلی جاتی تھی، بھائی کی موت کے غم سے نکلی تو بہت قریبی دوست کا انتقال ہو گیا، یکے بعد د یگرے غم ہی میری فٹنس کا راز ہیں۔

    خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی

    دوران انٹرویو اداکارہ ریشم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا ذاتی لنگر خانہ کھولوں تاکہ میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد میرا لنگر خانہ میرے لیے صدقۂ جاریہ بنے، میں ایک جگہ خرید کر وہاں لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اپنی اس خواہش سے متعلق دعا کرنے کی اپیل کی۔

    بالی وڈ ریپر اور سنگر یو یو ہنی سنگھ کا شراب چھوڑنے کا انکشاف

  • خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی

    خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی

    لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے نتیجے میں ایک خاتون نے اپنی سوکن کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث بیلن کے وار کرکے اپنی سوکن کی جان لے لی۔ واردات کے بعد مقتولہ کی لاش کو ایک بوری میں بند کرکے گھر کی چھت پر چھپا دیا گیا۔واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب علاقے میں بدبو پھیلنے لگی۔ اہلِ محلہ نے جب غیر معمولی تعفن محسوس کیا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا اور تحقیقات کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    یہ واقعہ گھریلو جھگڑوں کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ان کے خطرناک نتائج کی نشاندہی کرتا ہے۔ پولیس اور سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو مسائل کے حل کے لیے صبر و تحمل اور قانونی ذرائع اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے افسوسناک سانحات سے بچا جا سکے۔

  • آج رات دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونیکا امکان

    آج رات دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونیکا امکان

    لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں صوبے میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہےکل دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرار ت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

    ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے شہر میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنےکا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہےشمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

  • دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    لاہور: رمضان المبارک 2025 میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل جب کہ دیگر میں مختصر ترین ہوگا-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک میں روزے کا دورانیہ کہیں زیادہ تو کہیں کم ہوتا ہے،ایسا جغرافیائی محل وقوع کے باعث ہوتا ہے الجزائر میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ یعنی 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا،اس کے برعکس صومالیہ میں صرف 13 گھنٹے کا روزہ ہوگا اس کے علاوہ زیادہ تر عرب ممالک میں 16 سے 17 گھنٹے کے درمیان کا روزہ ہوا کرے گا –

    اسکینڈینیویا ممالک میں روزے کے اوقات نمایاں طور پر طویل ہوں گےسویڈن، ناروے اور فن لینڈ جیسے ممالک میں، کچھ علاقوں میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگا، سویڈن کے کیرونا میں سورج صرف چند منٹوں کے لیے ڈوبتا ہے اور کچھ شمالی مقامات پر تو بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    گرین لینڈ کے دارالحکومت میں بھی "آدھی رات کے سورج” کے رجحان کی وجہ سے 20 گھنٹے تک روزہ رکھا جائے گاآئس لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 59 منٹ کے روزے ہوں گے جب کہ فن لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 9 منٹ کے روزے ہوں گے۔

    دوسری جانب برازیل، زمبابوے اور پاکستان وغیرہ میں روزہ 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا ،جنوبی افریقہ میں تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کے روزے کا دورانیہ رکھیں گے،بیونس آئرس، ارجنٹائن اور کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا۔

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    طویل ترین روزے والے ممالک؛

    سویڈن (کیرونا): 20 گھنٹے 30 منٹ
    ناروے: 20 گھنٹے 30 منٹ
    فن لینڈ (ہیلسنکی): 19 گھنٹے 9 منٹ
    آئس لینڈ (ریکجاوک): 19 گھنٹے 59 منٹ
    گرین لینڈ (Nuuk): 20 گھنٹے
    کینیڈا (اوٹاوا): 16.5 گھنٹے
    الجزائر: 16 گھنٹے 44 منٹ
    سکاٹ لینڈ (گلاسگو): 16.5 گھنٹے
    سوئٹزرلینڈ (زیورخ): 16.5 گھنٹے
    اٹلی (روم): 16.5 گھنٹے
    سپین (میڈرڈ): 16 گھنٹے
    برطانیہ (لندن): 16 گھنٹے
    فرانس (پیرس): 15.5 گھنٹے

    مختصر ترین روزے والے ممالک

    بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
    کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے
    دبئی، متحدہ عرب امارات: 13 گھنٹے
    نئی دہلی، بھارت: 12.5 گھنٹے
    جکارتہ، انڈونیشیا: 12.5 گھنٹے
    مدینہ، سعودی عرب: 13 گھنٹے
    نیویارک، امریکہ: 13 گھنٹے (تقریبا)
    استنبول، ترکی: 13 گھنٹے (تقریبا)

  • پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو کینیڈا سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس ( فرانس ) سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کے لیے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہو گی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کے لیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہےمسافر 28 فروری سے 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

  • آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔

    گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    کتاب، بارش اور پلاؤ،لفظوں میں بسی ایک شام.تحریر:رضوانہ چغتائی

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

  • دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا اور بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والے 18 پلیئرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کئے گئے جہاں ان کی پی سی بی آفیشلز سے ملاقات ہوئی ہے۔پی سی بی نے ٹیم میں شامل نان پرفارمرز کو نیوزی لینڈ سیریز میں ریسٹ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔نیشنل اکیڈمی طلب کئے گئے پلیئرز کی آفیشلز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ قومی کرکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ سے آج ملاقات ہوئی تو انہوں نے فٹنس اور پرفارمنس پر بات کی، آج جو کھلاڑی یہاں آئے ہیں ان کو 4 ہفتے کے کیمپ میں بلایا جائے گا۔قومی کرکٹر خواجہ نافع نے بتایا کہ لیگز کھیلنے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے کھلاڑی آتے ہیں، موقع ملا تو پاور ہٹنگ کا گیپ ٹیم سے پوار کرنے کی کوشش کروں گا۔

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کے پرفارمرز کی ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے۔ملاقات کرنے والوں میں حیدر علی، معاذ صداقت ، محمد سلیمان،خواجہ نافع،سعد مسعود، مبصر خان، فیصل اکرم ،مرزاطاہر بیگ،علی رضا،قاسم اکرم سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ان 18 کھلاڑیوں میں سے5سے6 کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسکواڈ کا اعلان 3سے 4روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت 5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستانی فضا میں اپنائیت،احوال ادبی محفل کا،تحریر : سیدہ عطرت بتول نقوی

    شہید ابن شہید، مولانا حامد الحق،امت مسلمہ پھر سے یتیم،تحریر:عائشہ ندیم

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

  • جاوید بٹ قتل کیس ، دونوں گروپس میں صلح ،قیصر بٹ کی ضمانت

    جاوید بٹ قتل کیس ، دونوں گروپس میں صلح ،قیصر بٹ کی ضمانت

    لاہور: جاوید بٹ قتل کیس میں دونوں گروپس کے درمیان صلح کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مقتول جاوید بٹ کی اہلیہ نے لاہور کی ضلعی عدالت میں ملزم قیصر بٹ کے حق میں بیان دیا۔ مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ قیصر بٹ ہمارا ملزم نہیں ہے اور ہمیں اس کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس بیان کے بعد عدالت نے قیصر بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد نے عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ملزم قیصر بٹ کو عارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا۔ جاوید بٹ قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جس میں 302 (قتل)، 324 (جان سے مارنے کی کوشش) اور 334 (زخمی کرنے) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں ملزمان میں امیر بالاج، قیصر بٹ اور دو نامعلوم افراد کا ذکر تھا۔قیصر بٹ نے چند روز قبل پولیس کے سامنے سرینڈر کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کو اس معاملے میں مکمل طور پر مطمئن کریں گے اور اس قتل کے حوالے سے تمام حقائق واضح کریں گے۔

    اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ چند دن پہلے طیفی بٹ گروپ اور قیصر بٹ گروپ کے درمیان صلح ہو گئی تھی، جس کے بعد لاہور میں ایک بڑے گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا۔ یہ صلح لاہور میں خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی، جہاں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں لاہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ، شفقت بگا بٹ، اسرار بٹ اور متعدد تاجر رہنما بھی اس صلح کے موقع پر موجود تھے۔

    قیصر بٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس صلح کے بعد لاہور کے دونوں بڑے گروپوں، طیفی بٹ گروپ اور قیصر بٹ گروپ، کے درمیان برسوں سے جاری دشمنی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ دونوں فریقین نے اپنے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اب امن قائم کرنا ضروری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، صلح کے موقع پر مقتول جاوید بٹ کے صاحبزادے حمزہ بٹ نے کہا کہ "صلح سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اللہ سے دعا ہے کہ یہ امن قائم رہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ صلح کے لیے کافی عرصے سے کوششیں کی جا رہی تھیں اور اس کا مقصد صرف خاندانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔قیصر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے بھی صلح کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لاہور کے تمام گروپس میں صلح ہونی چاہیے تھی کیونکہ لڑائی جھگڑے سے کسی نے بھی کچھ حاصل نہیں کیا تھا۔” قیصر بٹ نے مقتول جاوید بٹ اور طیفی بٹ کی فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ جاوید بٹ کے قتل میں نامزد بیشتر ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ قیصر بٹ کا کہنا تھا کہ اب پولیس کا کام ہے کہ وہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش یہی رہی گی کہ دونوں خاندان آپس میں مل کر رہیں اور کوئی تنازعہ نہ ہو۔