Baaghi TV

Category: لاہور

  • شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 7 فروری 2025 کو صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 نئے ایڈیشنل ججز مقرر کر دیے تھے، جن میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق بھی شامل تھے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججز کی مدتِ ملازمت ایک سال کے لیے ہوگی، ججز تعینات ہونے والوں میں سپریم کورٹ کے وکلا حسن نواز، وقار حیدر، سردار اکبر علی کے علاوہ ملک جاوید، احسن رضا کاظمی، محمد جواد ظفر، پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق بھی شامل ہیں۔اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کا جج تعینات ہونے کے باعث خالد اسحٰق نے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سیٹ خالی تھی۔

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

    جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

    حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی

    کراچی: بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری، مقدمہ درج

  • مرکزی مسلم لیگ کا بنوں میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسزکو خراج تحسین

    مرکزی مسلم لیگ کا بنوں میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسزکو خراج تحسین

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنوں کینٹ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی کارروائی کو ناکام بنانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر نے اس افسوسناک واقعے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق سخت اور بھرپور کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

    خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا . انہوں نے سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جانی چاہئیں تاکہ پاکستان کو ایک محفوظ اور مستحکم ملک بنایا جا سکے

  • بیٹا خود مغوی بن کر والد سے تاوان مانگنے لگا،پولیس کی کاروائی،گرفتار

    بیٹا خود مغوی بن کر والد سے تاوان مانگنے لگا،پولیس کی کاروائی،گرفتار

    لاہور پولیس نے ایک پیچیدہ اغوا برائے تاوان کیس کو محض 12 گھنٹوں میں حل کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کو شہری عبدالرحمان کی جانب سے بیٹے کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طور پر نوٹس لیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغوا کے اس معاملے کا ڈراپ سین کر دیا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ شہری کے بیٹے نے خود ہی اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مغوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ملزمان نے گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا اور دونوں کو گرفتار کر لیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصل ملزمان کو گرفتار کیا اور انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد، ڈی ایس پی ٹاؤن شب کاشف گجر، ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل ایریا اور پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

    یہ کاروائی لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا واضح ثبوت ہے، جس کی بدولت محض چند گھنٹوں میں کیس حل کر لیا.

  • پنجاب   کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی کارکرد گی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہےاس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا گیا،نواز شریف کے گرین سگنل کےبعد وزیر اعلیٰ کو 10 سے 12 اراکین کے نام شارٹ لسٹ کرکے بجھوائے گئے ہیں، جبکہ پنجاب کے نئے وزرا کی حلف برداری رواں ہفتے متوقع ہے۔

    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کر کام کریں، وزیراعظم

    ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دیکھا گیا ہے کہ کس ڈویژن کی کابینہ میں کتنی نمائندگی ہے اس تناسب سے اس ڈویژن سے ایک، ایک وزیر کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں سے بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں، ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔

    اوکاڑہ : قصاب مافیا کا راج، بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

  • لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد، پورے میدان کو کور کرنے میں ناکامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کی۔

    باغی ٹی وی:آسٹریلیا اور افغانستان کا گروپ بی کا اہم مقابلہ جمعہ کو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا لاہور میں کھیلا جانے والا میچ 274 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں 109/1 پر کروز کے ساتھ روک دیا۔ گراؤنڈ سٹاف کی جانب سے پانی بھرے میدان کو صاف کرنے کی کوششوں کے باوجود، کئی گیلے پیچ باقی رہ گئے، جس کی وجہ سے امپائروں کو معائنے کے بعد کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    موسلا دھار بارش کے باعث ٹاس تین گھنٹے تک ملتوی ہونے کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیاتھا ، جس پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،مقام کے مناظر سے آٹھ ٹیموں کے مارکی ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے فنڈز کے استعمال پر میزبانوں کی تنقید کی اور اسے "شرمناک” قرار دیا،یہ شرم کی بات ہے کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کامکمل طور پر احاطہ نہیں کیا گیا –

    اوچ شریف:رمضان میں بھی قصابوں کا مکروہ دھندہ جاری، ناقص گوشت کی فروخت،انتظامیہ خاموش

    کھیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ میدان کو خشک کرنا چاہیئے تھا اور چیمپئینز ٹرافی جیسے اہم ٹورنامنٹ میں میچوں کے شیڈول کو بارشوں کے دن میچ منسوخی کے باعث ریزرو ڈے ہو نا چاہیئے تھا ہر طرف بارش کا پانی نظر آ رہا تھا آدھے گھنٹے تک اس کی صفائی ہو جانی چاہیئے تھی اور میچ کو جاری رکھنا چاہیئے تھا کیونکہ میچ کیلئے ریزرو ڈے نہیں تھا-

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کے ریمانڈ میں چھ دن کی توسیع

  • دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

    دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق محمد رضوان ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گےمحمد رضوان اور بابراعظم کو مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کردیا گیا، آل راؤنڈرشاداب خان کی پاکستان ٹیم میں واپسی ہے۔

    پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز کی کمی ہے، شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی اب بھی میں عبوری کوچ کے طور پر جا رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے اس وقت کوئی قدم اٹھانا ہے تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں، میں سمجھتا ہوں تسلسل آنا چاہیے۔

    دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے، اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے اب بھی اچھے بولر ہیں، ایسا نہیں ہے کہ شاہین آفریدی اب ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ہی کھیلیں گے، اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ورلڈ کپ تک ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہی 15 رہیں لیکن ہمیں ان پر اعتماد کرنا ہے، صائم ایوب اور فخر زمان فٹ ہو کر آ سکتے ہیں، ہمیں ہر ہار کے بعد کھلاڑیوں اور کپتان کو تبدیل کرنے کی بات نہیں کرنا، فینز، کرکٹ ماہرین اورسابق کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں، ہر کوئی رزلٹ دیکھنا چاہتا ہےدنیا کی کوئی چیز تین چار ماہ میں فکس نہیں ہو سکتی، بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں بھی مشکل ہو گا لیکن اسی مشکل سے وہ سیکھیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    عاقب جاوید نے کہا کہ کامران غلام کو ہم ٹیسٹ میں لے کر آئے وہ انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیلے، ہمارا خیال ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ اب زیادہ چیلنجنگ ہو چکی ہے، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں بہت تحفظات ہیں، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں کامران غلام کو دیکھنا پڑتا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسکواڈ کا اعلان کیا اور بتایاکہ ون ڈے کے کپتان محمد رضوان ہی ہوگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

    سلمان اور شاداب کو بالترتیب ٹی ٹوئنٹی کپتان اور نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 (ستمبر 2025) اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ( فروری مارچ 2026 ) کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

    پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ

    عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

    ون ڈے اسکواڈ

    ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

    اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

    ٹی 20 اسکواڈ

    ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔

    اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور منیجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ میں عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں ہونے جار ہی ہیں، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، زمبابوے کے دورے پر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نہیں تھے سلمان آغا نے کپتانی کی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔

    ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی ان کے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

    عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے-

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے ان کے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، انہیں کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات بھی کھانے کو ملتے ہیں، بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے۔

    پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں-

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سحری و افطار میں کچھ نہ ملنے کے باعث نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضا ن میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان اب کبھی سفارتی تنہائی کاشکار نہیں ہوگا،اسحاق ڈار

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے، انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہےجعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جعلی حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے، عدالت کو 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر توہینِ عدالت کی کارروائی کرنی چاہیئے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے دی   ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دی ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبے کے 170سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دی گئی ۔ٹورازم پلان کے تحت پنجاب بھر میں مذہبی تاریخی ،قدیمی ورثہ ،آثار قدیمہ اور ایکٹو ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا ۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پہلی ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی بھی اصولی منظوری دی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور تمام مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائےگا ۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائیٹ بنایا جائے گا اور وہاں 5سٹار ہوٹل بھی قائم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو سیاحتی ہب بنائیں گے ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنیفیشنٹ ایپ تیار کرلی گئی ہے جس کا جلد آغاز کیا جائے گا ۔میگنیفیشنٹ ایپ کے ذریعے 170سیاحتی مقامات کی روچوئل سیر کی جاسکے گی ۔میگنیفیشنٹ ایپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کرنے کے علاوہ فوڈ پانڈا اور دیگر سروسز بھی حاصل کی جاسکیں گی ۔پنجاب میں پہلی مرتبہ قائم کی جانے والی ٹورازم ٹریل میں ڈسٹرکٹ مال روڈ ،وال سٹی آف لاہور ،سکھ سائٹس ،جی ٹی روڈ کی مغل یاد گاریں شامل ہونگی ۔سالٹ رینج ،بھاٹی گیٹ ،ٹیکسالی گیٹ ،گوجرانوالہ ،ایمن آبادسکھ ٹورازم ٹریل بھی قائم کی جائے گی ۔گندھارا تہذیب سے متعلق گندھارا ٹریل میں ٹیکسلا میوزیم ،دھرماراچیکا ،جولیاں ،سرکیپ اور گری قلعہ شامل ہیں ۔اُچ شریف میں زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریل ڈویلپ کی جائے گی ۔

  • لاہور کا اسٹریٹ آرٹسٹ بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار

    لاہور کا اسٹریٹ آرٹسٹ بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار

    لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ محمد کو ٹریفک پولیس نے گرفتار کر لیا، جس پر الزام تھا کہ وہ بھیک مانگ رہا تھا۔

    محمد کا کہنا تھا کہ وہ بھیک نہیں مانگتا بلکہ اپنے جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کر کے مجسمے کی طرح کھڑا ہوتا ہے تاکہ لوگ اس کے کام کی تعریف کریں اور پیسے دیں۔، محمد جو کہ بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہے، گلبرگ کے علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑا ہو کر اپنی پرفارمنس دیتا تھا۔ اس کی پرفارمنس لوگوں کو محظوظ کرتی تھی اور کئی لوگ اپنی خوشی سے اسے پیسے دے دیتے تھے۔ محمد نے پولیس کے سامنے کہا کہ وہ بھیک نہیں مانگتا بلکہ یہ ایک آرٹ ہے جو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق محمد کو ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے پکڑا گیا۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ یہ اعلیٰ افسران کے احکامات کے تحت عمل کیا گیا۔ محمد نے پولیس کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کی ٹریفک کی رکاوٹ پیدا نہیں کرتا۔محمد کا کہنا تھا کہ یہ اس کا روزگار ہے اور وہ اس کو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے کرتا ہے۔ وہ اس فن کو ایک پیشہ سمجھتا ہے اور اسے کسی بھی قسم کی بھیک نہیں سمجھتا۔

  • لاہور: ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

    لاہور: ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

    لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی.

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے پریس ریلیز جاری کر دی،پریس ریلیز کے مطابق مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف، سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشار ت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد کو سول جج مقرر کردیا گیا۔

    ان کے علاوہ اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس، شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجاد، ناصر حبیب، احمد خالد، زکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل بھی سول جج مقرر کردیئے گئے،افیفا ممتاز، عبد الماجد شہاب، مصدق اصغر، زاہد بشیر، ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ کو بھی سول جج مقرر کر دیا گیا۔

    حیفا میں چاقو برادر شخص کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک ،4 زخمی

    یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھارتی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان